منگل, 30 اپریل 2024

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر روس کے اثرانداز ہونے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے کی داستان میں ایک انتہائی شرمناک موڑ آ گیا ہے،

امریکی خفیہ اداروں نے روس کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ایسی غلیظ حرکت کا انکشاف کر دیا ہے کہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی ہے۔ سی این این کی صدر باراک اوباما اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو کے رٹز کارلٹن ہوٹل کے ایک کمرے میں ٹھہرے تھے۔ ان کے ساتھ خاتون اول مشعیل اوباما بھی موجود تھیں

لیکن اب امریکی خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اوباما کے اس دورے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بھی روس گئے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ صدراوباما اور مشعیل اوباما نے رٹزکارلٹن ہوٹل کے کس کمرے میں قیام کیا تھا، چنانچہ انہوں نے اپنے لیے وہی کمرہ بک کروا لیا۔

عرب ملک سے پاکستان کیلئے بالکل مفت جہاز کی ٹکٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ,تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے رات کو کمرے میں کچھ جسم فروش خواتین بلائیں اور اپنے سامنے ان سے فحش حرکات کروائیں اور ان سب سے کمرے میں پیشاب کروایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ ،اوباما اور مشعیل سے سخت نفرت کرتے تھے اور ان کی اس غلیظ حرکت کا مقصد ان کی توہین کرنا تھا، مگر خفیہ اداروں کے مطابق وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ ہوٹل پوری طرح روسی ایجنسی ایف ایس بی کی نگرانی میں تھا جس نے ہر کمرے میں مائیک اور خفیہ کیمرے نصب کر رکھے تھے۔ چنانچہ ایجنسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ شرمناک حرکت ریکارڈ کر لی تھی۔

وہ ملک جس کے شہری سے کبھی شادی نہیں کرنی چاہیے، سب سے زیادہ بے وفا شہریوں والے ملک کا نام تحقیق میں بے نقاب ہوگیا ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں نے یہ انکشاف ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ دنوں دی گئی بریفنگ میں کیا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ روس کے پاس آپ کے متعلق بہت سا ایسا شرمناک مواد موجود ہے جس کے ذریعے وہ آپ کو بلیک میل کرکے اپنی کٹھ پتلی بنانا چاہتے ہیں۔امریکی خفیہ اداروں کے مطابق روس کے پاس 35صفحات پر مشتمل دستاویزات ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے ہی ’کارنامے‘ درج ہیں اور اب روس ان کے ذریعے ٹرمپ کو بلیک میل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ان دستاویزات کی خبر میڈیا میں آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اس کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ ”یہ بالکل من گھڑت اور سیاسی شعبدہ بازی پر مبنی خبر ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے مضافاتی علاقہ ارمڑ سے خطرناک دہشت گرد کو دستی بموں جبکہ متنی سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے قبضہ سے جعلی پولیس سروس کارڈ بھی بر آمد ہوا ہے پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ارمڑ کے علاقہ سے مشکوک شخص کو تلاشی کے لئے روکا گیا تو اس کے قبضہ سے دستی بم اور کلاشنکوف بمع سینکڑوں کارتوس برآمد ہوا جس نے پوچھنے پر اپنا نام صفین اللہ ولد جہانزیب ساکن ارمڑ میانہ بتلایا دریں اثناء متنی پولیس نے ایک مشکوک شخص کو تلاشی کیلئے روکا تو اس نے خد کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اپنا نام انور شاہ ولد عمر شاہ ساکن ترکمان خیل بتلایا ۔

اہلکاروں کو پولیس سروس کارڈ بھی پیش کیا تاہم پولیس نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ مزکورہ شخص اہلکار نہیں جبکہ اس کا کارڈ بھی جعلی ہے جس پر ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کر دیا گیا.

 

90لاکھ ڈالر کے زیورات لے کر فرار

ایمز ٹی وی(پیرس) پیرس پولیس نے اداکارہ کم کارڈیشن سے ڈکیتی کرنے والے 16مشتبہ ملزمان کو گرفتا رکر لیاہے


پیرس پولیس نے تمام ملزمان کو آج چھاپوں کے دوران گرفتار کیاہے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں حملہ آوروں نے پیرس میں کم کارڈیشن کےہوٹل کے کمر ے میں گھس کر اداکارہ کو رسیوں سے باندھ کر گھر کا سفایا کر دیا تھا اور 90لاکھ ڈالر کے زیورات لے کر فرار ہو گئے تھے


ایمزٹی وی(بنوں ) خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں سرچ آپریشن کی کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔


بنوں کے علاقے ڈومیل میں چھاپے کے دوران مبینہ دہشت گرد نے پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کوئیک رسپانس فورس کے انچارج اور اہلکار زخمی ہو گئے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی)اے ایس ایف نے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق امجدخان سکنہ سرگودھا فلائٹ نمبراین ایل 705کے ذریعےاسلام آبادسے مدینہ منورہ جانے کے لئے بے نظیر ائرپورٹ آیا،جہاں اس کے سامان کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے ایک کلو216گرام ہیروئن برآمدکرلی ۔

ملزم نے اپنے بیگ میں چھپارکھی تھی ۔ ملزم کوبعدازاں اے این ایف کے حوالے کردیاگیا۔جدہ جانے والے ماں بیٹے سے ہیروئن برآمدکرلی گئی ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آبادسے جدہ جانے کے لئے صوابی کی گل نازبیگم اپنے بیٹے محمدحارث کے ہمراہ بے نظیر ائرپورٹ آئی جہاں چیکنگ کے دوران ان سے 700گرام آئس ہیروئن برآمدہوئی جس پردونوں کوحراست مین لےلیاگیا.

 

 

ایمزٹی وی(تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری و منی لانڈرنگ کا دوسرا بڑاکیس پکڑ لیا ہے اور منی لانڈرنگ میں ملوث حبیب اللہ نامی شخص کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں جبکہ منی لانڈرنگ میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف بھی اہم پیشرفت جاری ہے، توقع ہے کہ جلد مزید لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آرکے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حاصل کردہ مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹ کے مطابق حبیب اللہ نامی شخص نے میسز رائے ٹریڈنگ کمپنی کے نام سے دکان نمبر11 کوچی مارکیٹ مونڈا روڈ باجوڑ میں کمپنی کھول رکھی ہے لیکن بینک اکاؤنٹس راولپنڈی و دیگر علاقوں میں کھول رکھے ہیں، مذکورہ شخص نے اپنے ظاہر کردہ بزنس رائے ٹریڈنگ کمپنی کا ہیڈ آفس اور بینک اکاؤنٹ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں ظاہر کررکھا ہے مگر ان اکاؤنٹس کو مینٹین راولپنڈی سے کیا جارہا ہے جو منطقی کمرشل پریکٹس کے خلاف ہے اس لیے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایاگیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص اس کمپنی کے نام پر بیرون ملک پیسے بھجوارہا تھا اور اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں زرعی آمدنی ظاہر کر رہا ہے جس کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے قانون کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مذکورہ کمپنی اور اس کے پروپرائیٹر حبیب اللہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور اس دوران مذکورہ شخص کے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے بڑے پیمانے پر شواہد ملے، ان شواہد کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی شق8 کے تحت اسپیشل جج کسٹمز، ٹیکسیشن اور انسداد اسمگلنگ پشاور کے سامنے مذکورہ شخص اور کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کی باقاعدہ درخواست دی جس کی سماعت کے بعد ڈائریکٹوریٹ کے موقف کو درست تسلیم کرلیا، عدالت کی اجازت کے بعد مذکورہ کمپنی و شخص کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مذکورہ شخص و کمپنی کے جن بے نامی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا ہے انہیں بھی منجمد کردیا گیا ہے، اس سے قبل قانون کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مذکورہ شخص کے بینک اکاؤنٹس عارضی طور پر 90دن کیلیے منجمد کیے گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے راجہ بازار راولپنڈی کے نجی بینک میں کھولے گئے حبیب اللہ کے بینک اکاؤنٹ کی تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص نے 5 دیگر اکاؤنٹ بھی کھول رکھے ہیں اور ان اکاؤنٹس میں ٹیکس ایئر 2014 سے 2016تک ڈیڑھ ارب روپے سے زائدکی کریڈٹ ٹرانزیکشن ہوئیں۔

 


ایمز ٹی وی(کراچی)سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012ءمیں پیش آنے والے بلدیہ فیکٹری سانحے کے مرکزی عبدالرحمان عرف بھولا کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 19دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔


یادرہے رحمان بھولا کو انٹرپول کے ذریعے بنکاک سے گرفتار کر کے گزشتہ روز پاکستان لایا گیا تھا جسے آج عدالت کی منظوری کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی تفتیش کیلئے ایس ایس پی رینک کا افسر مقرر نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی تفتیش کے لیے ایس ایس پی رینک کا افسر مقرر کیا جائے۔


مرکزی ملزم رحمٰن بھولا کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئےالزامات بے بنیاد ہیں، فیکٹری میں آگ میں نے نہیں اصغر بیگ نے لگائی تھی۔

عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ملزم رحمٰن بھولا کو 19دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ بلدیہ کی فیکٹری میں بھتہ نہ دینے پر 250 سے زیادہ افراد کو زندہ جلادیا گیا تھا

ایمز ٹی وی(پشاور) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 52افراد کو گرفتار کر لیا جن میں 2اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں ۔

پولیس نے تاج آباد اور پشتخرہ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں 52افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ 10افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ دو اشتہاری اور 40مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سرچ آپریشن میں ایک مشین گن ،دو پستول ،گولیا ں او ر منشیات برآمد ہوئی

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گڈاپ ٹاﺅن سے ایک سیاسی جماعت کے زیر استعمال اسلحے کا بڑاذخیرہ برآمد کر لیا ۔


رینجرز نے خفیہ اطلاع پر گڈاپ ٹاﺅن کی حدو دمیں کارروائی کی جہاں ایک مکان کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ۔اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا ۔


رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں تین 12 بورریپٹر،تین ٹی ٹی پستول،ایک 32 بورریوالور،یک نائن ایم ایم پستول، تین 30 بوربے بی ایس ایم جی،ایس ایم جیز کے 1650، ایٹ ایم ایم کے 350، بارہ بورکے 50 راونڈ ،تیسبورپستول کے 50 راونڈ اور17 میگزین بھی شامل ہیں جبکہ برآمد اسلحے میں ایک ایل ایم جی،ایک آٹھ ایم ایم،ایک سیون ایم ایم پستول بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی



ایمزٹی وی (لاہور) دس سالہ بچے کو تین سالہ بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں تین سالہ بچی کے قتل کے الزام میں پولیس نے 10 سالہ بچے کو گرفتار کرلیا۔

اپنی گرفتاری کے بعد بچہ نظریں جھکائے کھڑا رہا، پولیس نے کمسن ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر منتقل کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم نے بچی کو کھیل کے دوران اینٹ ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بچی کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا تھا۔

دو روز قبل پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا ،ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا بعدازاں عدالت کے حکم پر بچے کا میڈیکل کرایا گیا۔

Page 3 of 12