منگل, 30 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(لاہور ) پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کوعلامہ اقبال ٹاﺅ ن میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایسو سی ایٹ پرفیسر غالب عطا کو کالعدم حزب التحریر سے مبینہ تعلقات کے باعث حراست میں لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر غالب عطا نے 1990 میں بحیثیت لیکچرار پنجاب یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کیاتھی انہوں نے 2007 میں مینجمنٹ سائنسز میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔پروفیسر غالب کے قریبی ذرائع کے مطابق جس وقت انہوں نے یونیورسٹی میں شمولیت اختیار کی تھی وہ ایک کلین شیو نوجوان تھے بعد ازاں انہوں نے مذہبی تنظیم میں شامل ہو کر تبلیغی دورے شروع کردیئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر غالب عطا ملک میں جمہوریت پر تنقید اور خلافت کو قائم کرنے کی باتیں کرتے تھے ۔پروفیسر کی جانب سے ساتھی اساتذہ کو تنظیم میں شمولیت کے لئے حزب التحریر کا لٹریچر بھیجنے پر گرفتار کیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ حساس اداروں کو پروفیسرغالب عطا کو کالعدم تنظیم سے تعلق کی وجہ سے ضرورگرفتار کرنا چاہیے ہم ان کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ایمز ٹی وی( انٹرنیشنل) 14 سالہ طالب علم احمد محمد نے ارونگ میں گھڑی بنا کر اسکول لے جانے پر گھڑی کو بم سمجھ کر گرفتار کیئے جانے اور اسکول کی طرف سے عارضی معطلی پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمد محمد کے وکیل نے ارونگ شہر سے ایک کروڑ ڈالر جبکہ اسکول سے پچاس ہزار ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ساتھ ہی وکیل نے اپنے خط میں ارونگ شہر اور اسکول سے احمد محمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ احمد محمد کو اسکول سے گرفتار کروانے کا واقعہ رواں سال ستمبر میں پیش آیا تھا جس کے بعد احمد محمد نے امریکہ چھوڑ کر قطر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھااور اب وہ وہاں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے افسر اظہر حسین کی سربراہی میں سندر انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری کے حادثے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جس میں فیکٹری تیار کرنے والے انجینیئرز احمد ریاض اور حسین اور دو آرکیٹیکٹ طاہر اور منیرکا نام شامل ہے۔ ان چاروں ناموں میں سے فیکٹری کا نقشہ تیار کرنے والے دو آرکیٹیکٹ طاہر اور منیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے تا ہم احمد ریاض اور حسین تا حال گرفتار نہیں ہو سکے۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بیلجیئم پولیس کے سرچ آپریشن میں سولہ مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا،برسلز میں آج اسکول، یونیورسٹیاں اور میٹرو سروس بند رہیں گی برسلز میں شدت پسندوں کیخلاف پولیس آپریشن کے بعد میڈیا بریفنگ میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرچ آپریشن برسلز اور شارلروا کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ جس میں سولہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرس حملوں میں ملوث شدت پسند صالح عبدالسلام گرفتار ملزمان میں شامل نہیں ہے ۔ اس سے قبل بیلحیئم کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برسلز میں پیرس حملوں میں جیسی دہشت گردی کی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرکسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بر آمد کر کے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا نام محمد رضوان ہے اور وہ ایک انٹرنیشنل ایئر لائن سے سفر کر کے دبئی سے لاہور آیا تھا۔ کسٹم حکام نے شک پڑنے پر جب اس شخص کی تلاشی لی تو سات کلو وزنی سونے کے بسکٹ جسکی مالیت کروڑوں روپے ہے بر آمد ہوئے۔ ملزم محمد رضوان لاہور کا رہائشی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور ) لاہور ایئر پورٹ پر انٹی نار کو ٹکس نے ہیر وئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور یورپ جانے والے ایک مسافر کو ہیر و ئن سے بھرے کیپسولز سمیت گرفتار کرلیا ۔ اے این ایف حکام کے مطابق گجرات کا رہائشی یورپ جارہاتھا دوران تلاشی اس کے قبضے سے ہیر و ئن سے بھرے 70 کیپسولز بر آمد ہوئے جو اس نے اپنے پیٹ کے ساتھ باندھ رکھے تھے ۔ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔

ایمزٹی وی (کراچی ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سے جعلی نوٹ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزم گزشتہ ایک سال سے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی نوٹ بنا رہا تھا اورنگی ٹاﺅن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والے ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پانچ ہزار ایک ہزار اور پانچ سو کے جعلی نوٹ بنایا کرتے تھے ۔

 
 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بنگلہ دیش کی پولیس نے 7 ملزموں کو گرفتار کرنے کا دعوی ٰکیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی پولیس کے گرفتار کئے گئے ملزمان میں 4 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے متعدد جہادی کتابیں، سی ڈیز، 7پاکستانی اور بنگلہ دیشی پاسپورٹس ، 7 عدد موبائل فونز اور27 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان عسکریت پسندوں کو غیر قانونی کرنسی کی فراہمی جیسے غیر قانونی جرائم میں ملوث ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی )ٹریفک پولیس حکام نے ڈرائیونگ لا ئسنس نہ ہونے پرگرفتاری کے خوف کے شکار شہریوں کے لیے دو ہفتے میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے نرمی کا اعلان کردیا ہے ،ڈی آئی جی ٹریفک نے کاراور مو ٹرسائیکل سواروں کو 15 دن میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہلت دیدی ہے ،

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سانحہ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک اہم مبینہ ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم عثمان غنی کا تعلق ڈسٹرکٹ مردان کی تحصیل صوابی سے ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائی میں بھی ملوث ہے۔واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت کم از کم 150 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ حملے کے بعد پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاسم سلیم باجوہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران تمام دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔آئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کہیں محفوظ نہیں رہے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Page 10 of 12