منگل, 30 اپریل 2024

 

ایمز ٹی (ساہیوال) امریکی سفارت کار رنڈل ٹورنس (Randall Torrance) نے ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال میں 5امریکی شہری قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی قانونی امداد کے سلسلہ میں 5گھنٹے تک صلاح مشورہ کیا۔
امریکی سفارت کار کی ملاقات ہائی کورٹ کے حکم پر ہوئی۔ ان پانچ امریکی شہریوں کو تھانہ کینٹ سرگودھا کی پولیس نے 2009ءمیں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف پاکستان کے خلاف سازش اور دہشت گردی کے الزامات تھے جس پر سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ سرگودھا میاں محمد انور نے دس، دس سال قید سخت اور ستر ، ستر ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی ان 5 امریکی شہریوں میں وقار حسین ، احمد عبداللہ، رمی زمان ، امان حسن اور عمر فاروق شامل ہیں ۔ وقار حسین، احمد عبداللہ، رمی زمان، اور امان حسن کالعدم تحریک طالبان اور عمر فاروق القاعدہ کے اہم سرگرم کارکنان تھے اور تخریبی کارروائی میں پکڑے گئے تھے۔ امریکی سفارت کار نے ان قیدیوں کی ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کے سلسلہ میں قانونی امداد کے لیے بھی مشورہ کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے ) نے کھلے سمندرمیں کامیاب آپریشن کے بعد14کشتیوں سمیت 80بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاہے۔ ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ روز کھلے سمندر میں پاکستانی حدودکی خلاف ورزی پرکامیاب آپریشن کے بعد80بھارتی ماہی گیرگرفتارکوگرفتارکرلیاہے جبکہ 14 کشتیوں کوبھی تحویل میں لے لیاگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کشتیوں اور بھارتی ماہی گیروں کو کراچی منتقل کیاجارہے۔ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں ڈاکس پولیس کے حوالے کیا جائے گا

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ویسے تو کسی کی زندگی کی آخری خواہش کیا ہوسکتی ہے اس بارے میں کچھ کہنا آسان نہیں مگر ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور حوالات جانا بھی کسی کے لیے آخری خواہش ہوسکتی ہے۔

 

کم از کم نیدر لینڈ سے تعلق رکھےن والی 99 سالہ خاتون اینی کی تو یہی آخری خواہش تھی جسے ڈچ پولیس نے پورا کردیا۔اس خاتون کی کسی رشتے دار نے مقامی پولیس کو بتایا تھا کہ اینی کی آخری خواہش ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پڑنا اور حوالات جانا ہے جو وہ مرنے سے پہلے پوری کرنا چاہتی ہے۔

 

پولیس نے اس خواہش کے احترام میں خاتون کو ہتھکڑیاں پہنا کر حوالات بھیج دیا اور حراست میں لیے جانے کی تصاویر بھی لیں۔ Nijmegen Zuid پولیس کے مطابق انہیں اس خاتون کی خواہش پوری کرنے میں کافی خوشی ہوئی ۔

پولیس کے فیس بک پیج پر خاتون کی اس خواہش پوری کرنے کی تصاویر کو پوسٹ کیا کیا۔ درحقیقت یہ خاتون ہمیشہ سے جاننا چاہتی تھی کہ گرفتار ہونے کا تجربہ کیسا ہوتا ہے۔ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس خاتون کی بھانجی نے ایک جرم کی رپورٹ لکھواتے ہوئے اینی کی آخری خواہش کا ذکر کیا تھا۔ اہلکار نے بتایا ' اس پیشے میں آپ کو متعدد غیرمعمولی درخواستیں سننے کو ملتی ہیں، تو ہم نے سوچا کہ اینی کے لیے کچھ خاص کیا جائے'۔ اس معمر خاتون کو خواہش پوری ہونے پر کتنی خوشی اور مسکراہٹ کتنی کشادہ ہے۔انہوں نے اپنی ہتھکڑیوں کو بھی فاخرانہ انداز سے اٹھایا ہوا ہے۔

 

ایمز ٹی وی(صادق آباد) حساس ادارے اور پولیس نے افغانستان سے پاکستان بارود سمگل کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کا گروہ پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں پولیس اور سکیورٹی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ۔
گرفتار کیے گئے ڈرائیوروں سخی بادشاہ اور رسول نواز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود پاکستان لاتے تھے اور پھر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ٹرک ڈرائیوروں کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے لنڈا بازار سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے سلیپنگ سیل سے نکلا، دہشت گرد دس سال سے اس بازار میں رہائش اور کاروبار اختیار کئے ہوئے تھے۔ ملک میں آنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پوری طرح سے فعال دکھائی دے رہے ہیں۔ اِن اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے اور درجنوں دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔سکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی کے دوران لاہور کے مشہور لنڈا بازار سے بھی دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔اِن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ گزشتہ دس سالوں سے لنڈا بازار میں کاروبار کر رہے تھے۔ قبائلی علاقوں یا افغانستان سے آنے والے بیشتر افراد لنڈا بازار میں کاروبار کے لئے اِنہیں سے رابطہ کرتے تھے۔ اِن کے بارے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ زیادہ تر سردیوں میں یہاں کاروبار کے لئے آتے تھے۔اِن دونوں افراد کی رہائشگاہ اور دکان کے اردگرد رہنے اور کاروبار کرنے والے اِن کے بارے میں کوئی بھی بات کرنے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) نیو کراچی کے مکان سے متحدہ لندن کے اسلحہ کی کھیپ پکڑی گئی، پولیس اہلکار سمیت تین ملزم گرفتار نیو کراچی کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کارروائی کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا۔ کارروائی کے دوران 1 پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا پولیس اہلکار عاطف معراج کو ایم کیو ایم لندن کے عمران شیخ نے اسلحہ چھپانے کے لئے دیا تھا۔ عاطف معراج نے کرایہ پر مکان لیکر اس میں اسلحہ چھپایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مالک مکان سہولت کار جاوید اور پولیس اہلکار عاطف معراج کو گرفتار کر لیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)مظفرگڑھ میں محکمہ لائیواسٹاک نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ من مضرصحت گوشت اور 2بیمار جانور برآمد کرلیے۔ کارروائی میں 4قصابوں کو بھی گرفتارکیاگیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر لائیواسٹاک ڈاکٹرآصف کے مطابق پولیس کے ہمراہ محلہ قیوم نگر اور گارڈن روڈ پر چھاپے مارےگئے۔

اس دوران ڈیڑھ من مضرصحت گوشت اور 2بیمار جانور برآمدکرلیے۔ پولیس کاکہناہےکہ گرفتار افراد کےخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت /پشاور) ضلعی انتظامیہ نے مضر صحت مصالحہ بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل کر کے مالکان کو گرفتار کرلیا ۔

 

قائم قام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے چارسدہ روڈ پر مصالحہ بنانے والی مختلف فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی گندگی پر انھوں نے غصے کا اظہار کر تے ہوئے 3 فیکٹریوں کو سیل کر تے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پربات کر تے ہوئے انھوں نے تمام مصالحے بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق اپنی حالت درست کر لیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب میں کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے،لاہور پولیس نے جرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان سے اسلحہ،موبائل فون،نقدی اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ملتان سے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔
پنجاب بھر میں اسٹریٹ کرائم کا جن بوتل سے باہر آگیا مرد تو مرد خواتین بھی اس میدان میں اپنا لوہا منوانے آگئیں، مردوں کے بعد خواتین گینگ بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
لاہور موچی گیٹ پولیس نے نوسرباز خواتین کا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا ریشم، کرن اورجیا لوگوں کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیتی ہیں۔
سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرکے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
ملتان میں چور مٹھائی کی دکان کا تالا توڑ کر تین لاکھ کی نقدی لے اڑے۔ فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود ملزم پکڑے نہ جاسکے۔ اٹک کے نجی بینک میں ڈکیتی پڑگئی۔
پانچ مسلح ڈاکو عملے کو یرغمال بناکر چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اورایک دوسراشخص زخمی ہوگیا

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ضلعی انتظامیہ نےمختلف کارروائیوں کے دوران ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے اور گرانفروشی پر 22 افراد کو گرفتار کر لیا،قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاورشاہد محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ نے کارخانو مارکیٹ اور حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی ۔

گرفتار افراد میں قصاب، ریسٹورنٹ مالکان، سبزی و دودھ فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ نے تمام ریسٹورنٹ مالکان اور دکانداران کو خبردار کیا کہ وہ نا غے کے دن گوشت فروخت نہ کریں اور اپنی دکانوں میں سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

Page 2 of 12