منگل, 30 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی( کراچی) دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کےٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم بھارت، ملائشیا اور دبئی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا ہے۔ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے مطابق ملزم کے اجمل پہاری، قاضی منہاج، رئیس ماما سے قریبی تعلقات تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضہ سمیت سیاسی جماعت کے رہنما آفاق احمد کی گاڑی پر فائرنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم سعید بھرم سے را سے تعلقات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے

 
 

ایمزٹی وی ( کراچی )سی آئی ڈی پولیس نے اپریل 2016 میں گرفتار کئے گئے بھارتی جاسوس کو ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تحقیقات کے لئے اسے 14 روزہ ریمانڈ پرتحویل میں دیا جائے جس پرعدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 11 مئی تک پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم صدام جتوئی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیماڑی سے گرفتار کیا جب کہ دوران تفتیش ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا۔ رپورٹ کے مطابق صدام جتوئی نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور اس نے کراچی کے حساس مقامات کیماڑی، فشری، کوسٹ گارڈ، ڈالمیا، کارساز، فیصل اور مہران بیس کی تصاویر بھارتی خفیہ ایجنسی کو ارسال کیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے دوستی کا بھی اعتراف کیا

ایمز ٹی وی (کو ئٹہ )کوئٹہ میں ایف آئی اے نے حراست میں لیے جانے والے نادرا افسران سے کئی راز اگلوا لیے ۔ آفسران نے قلعہ عبداللہ میں 90 ہزار غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا بھی انکشاف کیا ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر واقع نادرا کے دفتر 4 مئی کو چھاپہ مارا جہاں سے چار افسران سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں نادرا آفس کے 2 ڈی ای او خالد اور ظہیر ، تین سیکورٹی اہلکار ، 2 خواتین ڈی ای او اور نادرا کے 2 ملازمین شامل ہیں جنہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ سے 90 ہزار غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کئے ۔ ایک شناختی کارڈ پر 40 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک رشوت وصول کی جاتی تھی ۔ شناختی کارڈ کے اجراء میں اعلیٰ افسران اور بااثر شخصیات کے بھی ملوث ہونے کے بھی ثبوت فراہم کئے ہیں ۔ یہ جعلی شناختی کارڈ مقامی لوگوں کے خاندان میں شامل کئے گئے ہیں ۔ ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس پارٹی کے رہنماؤں سونیا گاندھی ، راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، تاہم کچھ دیر میں رہا کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجازت نہ ملنے کے باوجود کانگریس رہنما پارلیمنٹ کے سامنے حکومت مخالف احتجاج کرنا چاہتے تھے جس پر پولیس نے انہیں عدالتی حکم پر حراست میں لے لیا اور انہیں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ تاہم بعد میں چھوڑ دیا گیا مودی سرکار کی پالیسیوں سے نالاں کانگریس پارلیمنٹ کے سامنے جمہوریت بچاؤ مارچ کر رہی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افغان سیکیورٹی فورسزکی کارروائیوں میں32شدت پسند ہلاک اور18 زخمی ہوگئے جبکہ فورسزنے دہشت گردی کے بڑے منصوبوں کوناکام بناتے ہوئے2 پاکستانیوں سمیت5 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیاہے جنوبی صوبہ قندھارمیں افغان نیشنل فورسزکی کارروائیوں میں طالبان عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑاہے وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیاکہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں آپریشن کے دوران 2 عسکریت پسند وں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ صوبہ پکتیکا میں آپریشن کے دوران 5 شدت پسند ہلاک اور7 دیگرزخمی ہوگئے۔ فورسزنے صوبہ جاؤزجان میں2 بھائیوں کو دھماکا خیز موادکے ہمراہ گرفتارکرلیا۔ افغان حکام کے مطابق دونوں مشتبہ افرادنے  پاکستان میں تربیت حاصل کی تھی۔ صوبہ ننگرہارمیں 2 پاکستانی عسکریت پسندوں کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیاگیاہے دریں اثناکابل میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے نیاسیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ امریکی شہریوں کو اغوا یا یرغمال بنائے جانے کاخدشہ بڑھ رہاہے۔ افغان میڈیاکے مطابق کابل میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری آن لائن بیان میں اپنے شہریوں کو خبردارکیاگیاہے کہ انھیں اغوایایرغمال بنایا جاسکتا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پیرس میں 13نومبر 2015 کو ایک کنسرٹ ہال، ایک اسٹیڈیم، ریسٹورنٹ اور بارز پر ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے، صالح عبدالسلام کو اس سال18مارچ کو ڈرامائی انداز میں برسلز میں گرفتارکیا گیا۔ یہ گرفتاری برسلزمیں ہونے والے دھماکوں سے4 دن پہلے عمل میں آئی تھی جن میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے پولیس کا خیال ہے کہ دونوں شہروں میں ہونے والے حملوں کے پیچھے ایک ہی گروہ کا ہاتھ تھا۔26 سالہ صالح عبد السلام کی پیدائش بیلجیئم میں ہوئی تھی لیکن وہ ایک فرانسیسی شہریہے پیرس حملوں کے بعد وہ4 ماہ تک برسلزمیں چھپا رہا۔گرفتاری کے بعد عبد السلام سے پیرس حملے میں مبینہ کردارکے بارے میں پوچھ گچھ گئی تھی اور اب اُسے فرانس کے حوالے کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مطلوبہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسی کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سندھ رینجرزکے اعلٰی افسرکرنل فیصل کے مطابق کراچی میں مصدقہ اطلاعات پررینجرز اہلکاروں نے عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیرو کے قریب واقع مور پارک کے اطراف سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتارکیا گیا۔ کرنل فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ کاشف عرف ڈیوڈ کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزم انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر ہے۔ ملزم طویل عرصے سے بیرون ملک مفرور تھا تاہم وہ کچھ ہی دن قبل کراچی واپس آیا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پرمخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشف گزشتہ رات نہیں 6 ماہ قبل کراچی کے بجائے دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی ریاست گجرات میں پٹیل برادری اپنے حقوق کے لئے ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئی اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی جب کہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں حالات اس وقت کشید ہوئے جب سردار پٹیل گروپ کے سربراہ لال جی پٹیل نے پولیس کی جانب سے اپنی برادری کے لئے سرکاری نوکریوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے اور ہاردک پٹیل سمیت برادری کے دیگر افراد کی رہائی کے لئے ’جیل بھرو مہم‘ کا اعلان کیا۔ جیل بھرو مہم کے اعلان کے بعد گجرات کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں پٹیل برادری کے افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کردیئے، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی جارچ اور آنسو گیس شیل فائر کئے جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی جب کہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے گجرات کے گاؤں مہسنا میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ احمد آباد، مہسنا، سورت اور راجکوٹ میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے تاکہ مظاہرین ایک دوسرے سے رابطے میں نہ رہ سکیں۔ دوسری جانب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ آنندیبن پٹیل کو فون کر کے حالات کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی حکومت نے کشیدگی والے شہروں میں ریپڈ ایکشن فورس کی 4 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مرکز سے سی پی آر ایف کی 10 کمپنیوں کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ناگوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی بھارتی ریاست گجرات کے مختلف شہروں میں پٹیل برادری نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اقلیتی کوٹے کے لئے احتجاج کیا تھا جس میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے تاہم مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے تھے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) رینجرز سے سپرہائی وے اور لیاری میں  مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کےبعد رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیںجب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ  ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت شمشیرخان،عطا اللہ عرف پٹھان اور ظہیر عرف زفیر پٹھان کے نام سے ہوئی جب کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے قتل، بم حملے اوربھتہ خوری سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

دوسری جانب لیاری میں رینجرز سے ہونے والے مقابلے کے دوران بابالاڈلا گروپ کے 2 کارندے مارے گئے۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ہلاک  ملزمان کی شناخت عادل عرف رندعرف سلمان،معید کےنام سےہوئی جب کہ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بم حملوں،اغوابرائےتاوان،بھتاخوری میں ملوث تھے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔ نیب کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا جہاں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بدعنوانی کیس میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف مزید شواہد سامنے آئے ہیں اس لئے ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ اگرمعالج سمجھیں تو ڈاکٹر عاصم کو اسپتال بھی منتقل کیا جائے۔

 

Page 8 of 12