منگل, 30 اپریل 2024

ایمز ٹی وی (کراچی) قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے غریب آباد میں کارروائی کے دوران تاوان کی رقم لینے آئے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے غریب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن کے تھانہ پاکستان بازارمیں تعینات اے ایس آئی اکرم کو گرفتارکرلیا، اکرم کے قبضے سے پولیس موبائل، سرکاری اسلحہ اوربلٹ پروف جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم غریب آباد میں تاوان کی رقم لینے آیا تھا، اکرم کی نشان دہی پر7 مغوی شہریوں کو بھی بازیاب کرلیا گیا ہے

ایمز ٹی وی (بزنس) اسٹاک ایکسچیج کے معروف بروکریج ہاؤس پر ایف آئی اے کے چھا پے اورافسران کی گرفتاری پراسٹاک ایکسچینج کے بروکرز نے شدید احتجاج کیا جبکہ کے ایس ای ہنڈریڈانڈیکس میں ساڑھے چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اور معروف بروکریج ہاوس کے خلاف ایف آئی اے نے ایک ریسرچ رپورٹ کو بنیاد بناکر کارروائی کی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کے تین افسران کو حراست میں لے لیا۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سربراہ عقیل کریم ڈھیڈی نے الزام لگایا کہ یہ سازشیں وزیراعظم ہاؤس سے ہو رہی ہیں، اس کارروائی پر اسٹاک مارکیٹ بروکرز سراپا احتجاج بن گئے اور اسٹاک مارکیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسٹاک ایکسچینج کی معروف شخصیت عارف حبیب کا کہنا ہے کہ اس غیر منصفانہ اقدام کے با عث کراچی اسٹا ک ایکسچینج کے بروکرز نےاحتجاج آج کام نہیں کیا۔ چیئرمین کے ایس ای منیر کمال نے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایس ای سی پی سے بھی ملاقات کی، وفاقی حکومت نے اسٹاک بروکریج ہاؤس کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج نے ایف آئی اے سندھ کو بھی خط لکھا دیا

ایمزٹی وی(کراچی) رینجر ز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا، صدر میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا. ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں ملیر، ایف بی ایریا، شاہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں جہاں کالعدم تنظیم کے کارندوں اور ڈکیتوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا. دوسری جانب ترجمان رینجرز نے شہریوں کو اپیل کی ہے کہ کچھ بہروپیے خود کو رینجرز کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے مختلف بہانے سے چندہ یا عطیات مانگ رہے ہیں اگر کوئی فرد رینجرز کے نام پر رقم یا کوئی دیگر مطالبات کرے تو اس کی فوری اطلاع رینجرزکو دیں۔پریڈی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے لئے کام کرنے والا دہشت گرد گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبد العزیز کا تعلق کالعدم جند اللہ کے حاجی خلیل گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد داعش کے لئے لوگوں کو بھرتی کر کے انہیں شام بجھواتا تھا اور کالعدم جماعت کے لئے فنڈز بھی جمع کر تا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد، کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو 30 روزہ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) ایف آئی اے نے غیر قانونی طریقے سے درجنوں افراد کو امریکا کا ویزہ دلوانے والے ایجنٹ کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کر کے لوگوں کو غیر قانونی درخواست کے ذریعے امریکا کا ویزا دلوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کے مطابق ایف آئی اے نے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا کا ویزا دلوانے والے ملزم شفیق کو گرفتار کیا، 50 درخواست گزاروں نے دھوکے سے امریکی ویزا حاصل کرلیا جب کہ 250 درخواست گزاروں نے ایک ہی طریقہ کار اپناتے ہوئے ویزا درخواستیں دیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم 9 ہزار امریکی ڈالر لے کر ایک درخواست تیار کرتا تھا، درخواست گزار ویزا ملنے کے بعد رقم ملزم شفیق کو ادا کرتے تھے۔

ایمزٹی وی(کراچی)سندھ رینجرز نے رواں سال کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2015 میں سندھ رینجرز کی جانب سے 2500 آپریشنز کئے گئے جس کے دوران 4 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 2200 ملزمان مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کئے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے 2015 میں کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کئے گئے ملزمان میں 258 ٹارگٹ کلرز، 97 بھتہ خور اور 49 اغواکار شامل ہیں جن کے قبضے سے مشین گن، ایل ایم جی، ایس ایم جیز سمیت 2 ہزار 765 ہتھیار برآمد ہوئے جب کہ برآمد کردہ اسلحے میں راکٹ لانچرز، اوان بم، دھماکا خیز مواد اور بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں۔

ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ صفورہ میں ملوث 4 انتہائی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کی ہے.سی ٹی ڈی کے مطابق عادل مسعود بٹ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صاحب حیثیت شخص ہے جس نے سینٹ پیٹرک اور سینٹ پال سے تعلیم حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے 1987 میں امریکا چلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ملزم نے انڈیانا یونیورسٹی سے بی بی اے اور نیو یارک فورڈیم یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری 1992 میں حاصل کی۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ 1994 میں ملزم نے اپنے دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر کالج آف اکاؤنٹنسی اینڈ مینجمنٹ سائنس (CAMS) کے نام سے اسٹیٹیوٹ بنایا، اس وقت انسٹیٹیوٹ کی 3 شاخیں اور ان میں 2000 کے قریب طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بتایا کہ ان گرفتاریوں کی روشی میں ایک بات واضح ہوکر سامنے آرہی ہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے تعلیمی اداروں میں بھی اپنے نیٹ ورک قائم کرلیے ہیں اور اسے مزید فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہےاس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان گرفتاریوں سے خواتین کے ایک مضبوط نیٹ ورک کی نشاندہی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ خواتین انتہائی منظم انداز میں درس و تدریس کی روشنی میں خواتین کی ذہن سازی کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ خواتین دہشت گردوں کی شادیاں بھی کراتی ہیں اور فنڈز جمع کرتی ہیں۔ سی ٹی ڈی انچارج کا مزید کہنا تھا کہ ان کی مزید نگرانی کی جارہی ہے اور مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی سندھ اس حوالے سے کراچی اور سندھ کی تمام جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں میں ان تنظیموں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

ایمزٹی وی(پشاور)پشاورپولیس نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کہتے ہیں کہ اگر سکیورٹی بہتر نہ ہوئی تومالکان کو گرفتارکیا جائے گا۔ پشاور پولیس کی خصوصی ٹیموں نے آج پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اور ناقص انتظامات پر 78 تعلیمی اداروں کے سربراہان کےخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئےگئے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ اگرنجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مالکان کو گرفتارکیا جائے گا ۔ اورانہیں سکیورٹی آرڈیننس کے تحت ایک سال قید اور چالیس ہزار جرمانہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پشاور میں ایک ہزار سے ذیادہ نجی تعلیمی ادارے ہیں۔ جن میں سے 50 فیصد کے سکیورٹی انتظامات پولیس ناقص قراردے چکی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی)جناح ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے نائیجیریا سے آنے والے غیر ملکی مسافر کو حراست میں لے کر کوکین بر آمد کرلی ۔ کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر نائیجیریا سے آنے والے ایک غیر ملکی مسافر کو ائیرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے کر اس کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسول اگلوا لیے ،کسٹم حکام نے غیر ملکی مسافر کو اینٹی نارکو ٹیکس فورس کے حوالے کردیا ۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا غیر ملکی شخص نائیجیریا کا شہری ہے اور اس کے پاس سے 1.2 کلو کوکین برآمد ہوئی ہے ۔ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی مکروہ دھندے میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے 2 بھتہ خوروں کو گرفتا ر کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاون میں سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان نے تاجر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی بر آمد کرلیے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گبول ٹاون میں مقدمہ درج ہے پولیس کے مطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

Page 9 of 12