منگل, 21 مئی 2024

ایمز ٹی وی (ہرنائی ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا،ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی ہرنائی کے علاقے میں کی گئی ،کارروائی کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

ایمز ٹی وی (پشاور)پشاورپولیس نے عید الاضحی کے دوران مختلف سرچ آپریشنز میں 100 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ جن میں اشہتہاری ملزمان شامل ہیں۔ جبکہ بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز کے خلاف بھی کریک ڈاون کیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق کینٹ، رورل اور سٹی سرکل میں عید کے دنوں میں بھی سرچ آپریشنز کئے۔ ان سرچ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ 100 سے ذیادہ مشتبہ افراد کو گھر گھر تلاشی کے دوران حراست میں لیاگیا۔ جبکہ 49 اشتہاری بھی پکڑے گئے۔ جن میں سے 18 اشتہاری کینٹ سرکل سے پکڑے گئے۔ اشتہاری قتل و اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ سی سی پی او پشاور مبارک زیب کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلز کے خلاف بھی کریک ڈاون کیاگیا۔ جس دوران 2700 سے ذیادہ موٹرسائیکلز کو قبضہ میں لیاگیا۔

ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) کوئٹہ پولیس نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور انکے 2گارڈز کو فائرنگ کرکے قبائلی شخصیت کے بھتیجے کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ، پولیس حکام کے مطابق آج صبح جناح روڈ میں سابق صوبائی وزیر علی مددجتک ،انکے محافظوں اور انکے مخالف قبائلی شخصیت اور محافظوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقع پیش آیا ،جسکے نتیجے میں قبائلی شخصیت کا بھتیجا ظہور زخمی ہو گیا تھا ،قبائلی شخصیت کے بھتیجے کی رپورٹ پر سول لائن پولیس نے سابق صوبائی وزیر اعلیٰ مدد جتک کو 2گارڈز کے ہمراہ گرفتار کر لیا ،

ایمز ٹی وی ﴿لایجوکیشن﴾ لاہور میں پنجاب اسمبلی کی باہر مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے متحدہ اساتذہ محاز کے 3رہنماوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان رہنماوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ 

 

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے متحدہ اساتذہ محاذ کے صدر حافظ عبد الاناصر اور انکے 2مزید ساتھیوں غلام محی الدین اور چوہدری صفدر نے اساتذہ کے مسائل اور مطالبات کے حق میں لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا تھا، جس کے بعد احتجاج میں شامل افراد کے خلاف لاہور کے متعلقہ تھانے کے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ان رہنمائوں کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں نے ان کے گھروں میں داخل ہو کر تینوں رہمناوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ 

 

پولیس حکام کی طرف سے ان رہنماوں کو حراست میں لینے کی کوئی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی جا رہی ہے، جس پر اہل خانہ نے وزیر اعلی پنجاب سے ان رہنماوں کی گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے، انہیں بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے۔ صبح ہم نماز کے بعد فارغ ہوئے ہیں، تو دروازے پر دستک ہوئی، حافظ صاحب نے دروازہ کھولا، تو 7سے 8ادمی تھے، جنہیوں نے ان سے بدتمیزی کی اور انبہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ جو لوگ ائے ہیں انکے ساتھ مقامی تھانے کی پولیس کے لوگ بھی تھے، جن کو ہم نے پہچان لیا ہے ہمارے والد صاھب کو لاہور میں احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد بازیاب کروایا جائے۔

ایمز ٹٰی وی (شوبز)  ممبئی کی ایک عدالت نے 12 سال پرانے ’ہٹ اینڈ رن‘ معاملے میں اداکار سلمان خان کو غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دے دیا ہے جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں انھیں زیادہ سے زیادہ دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے اور عدالت میں سلمان خان کی سزا کے معاملے پر بحث جاری ہے۔ 

    سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے سنہ 2002 میں سڑک کے کنارے سونے والے پانچ افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی جن میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

سلمان خان اس الزام سے انکار کرتے آئے ہیں تاہم جمعرات کو عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سلمان خان ہی نشے کی حالت میں وہ گاڑی چلا رہے تھے اور ان پر عائد تمام الزامات درست ثابت ہوئے ہیں.

سلمان خان فیصلہ سننے کے لیے عدالت میں موجود تھے اور سیشن جج ڈي ڈبلیو دیش پانڈے نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’گاڑی آپ ہی چلا رہے تھے۔ یہ ناممکن ہے کہ سٹیرنگ وہیل کے پیچھے آپ کا ڈرائیور تھا۔‘

جج نے جس وقت فیصلہ سنایا اس وقت سلمان کٹہرے میں کھڑے تھے اور فیصلہ سننے کے بعد وہ بالکل بجھ سے گئے۔

سلمان خان نے عدالت کے احاطے میں ہی خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نےکراچی میں پروفشنلز کی ٹارگیٹ کلنگ کی تحقیقات کے لئےسیکیوریٹی اداروں کو ہدایت دےدی  

  

ایمز ٹی وی (کراچی) وفاقی حکومت نے کراچی میں اہم پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضح ہدایات دے دی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر اس بات کی تحقیق کریں کہ کراچی میں پروفیشنلز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے اور ان واقعات کے پس منظر میں کون سا منصوبہ یا سازش ہے جب کہ ان واقعات کے منصوبہ ساز ،سہولت کار ،معاونین ،اسلحہ فراہم کرنے والے اور ٹارگٹ کلرز کون ہیں اور ان کا تعلق کس جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔

وفاقی حکومت کے ذائع نے میڈیا کوبتایا کہ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے کراچی میں پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام انٹیلی جنس اداروں کو ٹاسک دے دیا ہے۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار معظم علی سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ ، ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی سے تفشیش کیلئے جوائنٹ اینویسٹیگیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ٹیم میں پولیس، رینجرز، وفاقی تحقیقاتی ادارے کے نمائندوں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم معظم علی کا بیان ریکارڈ کر کے چند روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ رینجرز نے معظم علی کو 3 روز قبل عزیز آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان محسن علی اور محمد کاشف کو لندن بھجوایا اور ان کی مالی معاونت بھی کی گئی

ایمز ٹی وی (کویٹہ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایف سی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق کارروائی کے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بالان شاخ میں کی گئی جہاں سے غیر قانونی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 2 جی تھری گن، راکٹ لانچر بمعہ 7 راکٹ، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور 22 ایس ایم جی شامل ہیں جب کہ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عبد الرشیدغازی قتل کیس کی سماعت کے بعد پرویز مشرف کے وارنٹ کر اچی اور چک شہزاد بھجوادیئے ہیں۔

دوسری جانب پرویز مشرف کے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے آبپاہ  پولیس کو موصول ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کوعدلت نے دو اپریل کو طلب کررکھا ہے،عدم حاضری کی صورت میں مشرف کے گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جولائی دوہزار تیرہ میں اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی تھی کہ دوہزار سات میں لال مسجد میں فوجی آپریشن سےمتعلق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اگر کوئی جُرم بنتا ہے تو اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سُپرماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد دوران تفتیش انکشافات پر فلم، ٹی وی اورفیشن انڈسٹری کی معروف اداکارائوں اور ماڈلزمیں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

ایان علی کی گرفتاری پراداکارائیں اور ماڈلزپریشان دکھائی دیتی ہیں جبکہ اہم بااثر شخصیات بھی معاملات کو دبانے کے لیے سرگرم ہوچکی ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارائوں اور ماڈلز نےایک طرف اپنے اثاثےاوربینک اکائونٹس میں پڑی رقوم کو قریبی عزیزو اقارب کے حوالے کرنا شروع کردیا توکچھ نے بااثرشخصیات سے مدد مانگ لی ہے۔

Page 11 of 12