ھفتہ, 18 مئی 2024

 

ایمزٹی وی(کراچی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے اور ہماری جماعت ہی وفاق میں حکومت بنائے گی۔
اپنے خوابوں کے ذریعے پیش گوئی کرنے میں مشہور سندھ کے سابق وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک کے آئندہ وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے بلکہ وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب تقسیم ہوچکی ہے جس کا فائدہ پی پی کو ہوگا اور ہم کراچی سے قومی اسمبلی کی 17 سیٹیں جیتیں گے، جب کہ خواب میں یہ بھی دیکھا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جوکچھ دیربعد سنایا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائرکی جس میں درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اورریٹرننگ افسرکوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن صرف کسی امیدوارکی وفات کی صورت میں موخرکئے جا سکتے ہیں، امیدوارکو سزا ہونے پرالیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر کو سزا پران حلقوں میں الیکشن ملتوی نہیں ہوئے تو حنیف عباسی کو سزا ملنے کے بعد این اے 60 پربھی انتخابی عمل کو روکا نہیں جاسکتا۔ کسی امیدوارکو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟ اس لئے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنا غیرقانونی ہے اور یہ فیصلہ کالعدم کیا جائے۔ 

عدالت نے سماعت کے دوران ہی فیصلہ محفوظ کرلیا جوکچھ دیربعد سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 21 جولائی کے روزانسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمرقید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات مؤخر کردیئے تھے

 ایمزٹی وی(ڈیرہ غازی خان)خودکش حملے میں شہید ہونے والے پی ٹی آئی رہنما اکرام خان گنڈہ پور کو سپرد خاک کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روزخودکش حملے میں شہید ہونے والے اکرام خان گنڈہ پورکی نمازجنازہ کلاچی ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

اس موقع پر فوج، ایف سی اورپولیس کے دستے تعینات تھے جب کہ تحصیل بھرمیں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب کلاچی خودکش حملے کا مقدمہ اکرام اللہ گنڈاپور کے صاحبزادے آریز خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روزخود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اکرام اللہ گنڈاپورسمیت 2 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے الیکشن 2018 کا ووٹنگ کا طریقہ وضع کردیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرکا رنگ سبز اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے وضع کردہ طریقہ کار میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پولنگ افسر ووٹر کا اصل قومی شنا ختی کارڈ چیک کرے گا ۔ پولنگ افسر شناختی کارڈ کی چیکنگ ک بعد ووٹر لسٹ میں درج نام چیک کرے گا اور ووٹر کا نام سلسلہ نمبر پولنگ ایجنٹس کے لئے بلند آواز میں پکارا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرکا سیدھی لکیر دے کرلسٹ سے نام کاٹ دیا جائے گا جس کے بعد کاﺅ نٹر فائر پر ووٹر کے انگوٹھے کا نشان لیا جائے گا پھر انگوٹھے کے ناخن کے جوڑ ہر ان مٹ سیاہی کا نشان کگادیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر بیلٹ پیپر کی پشت پر دستخطے کرے گا، دستخط لینے کے بعد ووٹر کو سبز رنگ اور سفید بیلیٹ پیپر جاری کیا جائے گا اور ووٹر ووٹنگ اسکرین کے پیچھے جا کر اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر لگائے گا۔
الیکشن کمیشن نےبتایا کہ قومی اسمبلی کا سبز بیلٹ پیپر سبز ڈھکن والے جب کہ صوبائی اسمبلی کا سفید بیلٹ پیپر سفید ڈھکن والے باکس میں ڈالا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل 25 جولائی کو صبح 8 بجے شروع ہوگا اور شام 6 بجے ختم ہوگا، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشن کا دروازہ بند کر دیا جائے گا اور وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے نمائندے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ پاک فوج کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں اور فوج کسی سیاستدان کی سیکیورٹی کی براہ راست ذمہ داری بھی نہیں لے رہی۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹررحمان ملک کی سربراہی میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ نمائندہ جی ایچ کیو، نیکٹا کوآرڈینیٹر، چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کے آئی جیز، وفاقی و صوبائی سیکریٹری، سیکریٹریز اور سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران جنرل ہیڈکوارٹرز کے نمائندے نے بتایا کہ ہمارا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، ہم صرف الیکشن کمیشن کی ہدایت پر امن وامان بہتر رکھنے کے لئےکام کررہے ہیں۔ سیاسی امیدواروں کی سیکیورٹی حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کر رہے ہیں، فوج کسی سیاستدان کی سیکیورٹی کی براہ راست ذمہ داری نہیں لے رہی۔ بدقسمتی سے جب تک پولیس کی استعداد نہیں بڑھتی ہمیں پولیس کے فرائض بھی سرانجام دینے ہیں۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہترکی جا رہی ہے، پرنٹنگ پریس پر بھی فوج ڈیوٹی دے رہی ہےجب کہ ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز پر 3 لاکھ 71 ہزار جوان تعینات ہوں گے۔
الیکشن کے موقع پر بلوچستان میں پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جی ایچ کیو کے نمائندے نے بتایا کہ ہمارے لئے ہر شہری کی جان قیمتی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کام کرنا ہے اس کی تربیت ہم نے دی ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے ہم نے ہر جگہ کا تجزیہ کیا ہے، ہمیں پتہ ہے کہ کس جگہ کتنے اہلکار تعینات کرنے ہیں، ہم نے بلوچستان میں ضرورت کے مطابق تعیناتی کی ہے۔

 

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خودکش حملوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع  پرآج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے جب کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں ہے۔

ذرائع  کے مطابق نگراں وزیراعظم نے  بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شہدا کو خراج عقیدت اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لیے قومی سطح پر آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جب کہ یوم سوگ کے باعث سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ 

کوئٹہ، مستونگ، سبی، بولان، ڈھاڈر سمیت صوبے کے دوسرے علاقوں میں آ ج فضا انتہائی سوگوار ہے جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے سوگ کا اعلان اور انتخابی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ سراوان ہاؤس کوئٹہ میں واقعہ پر اظہار افسوس کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ، آئی جی ایف سی ندیم انجم سمیت کئی اہم شخصیات نے سراوان ہاؤس جاکر نواب اسلم رئیسانی اور نواب زادہ لشکری رئیسانی سے اظہار افسوس کیا۔

مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے پی بی 35 مستونگ سے عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد حلقے میں الیکشن ملتوی کردیےگئے ہیں جب کہ اب پی بی 35 مستونگ میں انتخاب ضمنی الیکشن کے ساتھ ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں درینگڑ کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے، سراج رئیسانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

اس سے قبل بنوں کے علاقے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30  زخمی ہوگئے تھے تاہم اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے جب کہ منگل کے روز قبل پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے ’پی کے 78‘ کے انتخابی امیدوار ہارون بلور سمیت 13 افراد شہید ہوگئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کیلیے ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے قبل پریذائیڈنگ افسران ہر ضلع کے ریٹرننگ افسر سے عہدے کا حلف لیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسر پولنگ کے باقی عملہ سے حلف لیں گے جبکہ انتخابی عملے کو پولنگ کے وقت سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ عملے کو امیدوار کی جانب سے مالی معاونت یا تحفے کو رشوت تصور کیا جائیگا جبکہ پولنگ عملے پر فرائض کی ادائیگی کے دوران سیاسی رائے کے اظہار پر بھی پابندی ہوگی۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ عملہ ایسا لباس یا علامت اختیار نہ کرے جس سے کسی جماعت سے وابستگی ظاہر ہو جب کہ فرائض میں کوتاہی کے مرتکب عملے کیخلاف الیکشن کمیشن براہ راست کارروائی کرسکے گا اور خلاف ورزی کا مرتکب عملہ 30 روز میں سروس ٹریبونل یا عدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)ترجمان محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے۔ ایسے حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں جب کہ دھماکوں میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے۔

 

 

ایمزٹی وی (مستونگ)گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی سمیت 130 افرد کی شہادت پر صوبے بھر میں فضاسوگوار ہے جب کہ بلوچستان میں پرچم سرنگوں ہے۔
 
5b48eab397704
میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونےو الے خودکش حملے کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
 
975022 1784959034
 
سانحہ مستونگ کے واقعے پر بلوچستان عوامی پارٹی نےتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ درینگڑھ اور سراج رئیسانی کے آبائی علاقےکانگ سمیت مستونگ بھرمیں سوگ منایا جارہا ہے۔
 
kuzdar blast 
 
درین گڑھ اور کانک کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ سانحہ مستونگ میں شہید ہونےوالے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ شام ساڑھے چار بجے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے 2016 میں امریکی انتخابات کے دوران جعلی خبروں کو پھیلا کر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں کردار ادا کیا۔
اس خبر سامنے آنے کے بعد فیس بک کے خلاف امریکا میں تحقیقات بھی شروع کی گئی تھی، جس کے بعد فیس بک نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں امریکی انتخابات کے دوران روس سے کروڑوں روپے کے اشتہارات ملے تھے۔
بعد ازاں یہ بات بھی سامنے آئی کہ برطانیہ اور امریکا کے سروے کرنے والے ادارے ‘کیمبرج اینالاٹکا’ نے فیس بک کے 5 سے 8 کروڑ صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
اس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد فیس بک کے بانی پہلی بار امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور سوشل ویب سائٹ نے پہلے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 2018 میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں جھوٹی خبروں کے لیے فیس بک کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اب جب پاکستان میں رواں ماہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تو فیس بک نے انتخابات کے تناظر میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں سے جھوٹی خبروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
فیس بک کے مطابق ویب سائٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور ایک عالمی خبر رساں ادارے کے اشتراک سے پاکستان میں عام انتخابات کے دوران پھیلنے والی جھوٹی خبروں کا پتہ لگانے کا منصوبہ بنالیا۔
منصوبے کے تحت فیس بک پاکستان کے صارفین سے پھیلنے والی خبروں سے متعلق سروے کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گا کہ کون سی خبریں درست ہیں اور کس خبر میں کتنی سنسنی ہے؟
ساتھ ہی عالمی خبر رساں ادارہ بھی فیس بک کو پھیلنے والی خبر سے متعلق آگاہ کرے گا کہ وائرل ہونے والی خبر جعلی ہے یا درست۔ اسی طرح فیس بک کا خودکار نظام بھی پاکستان میں عام انتخابات کے دوران سیاسی تناظر میں پھیلنے والی خبروں کی نگرانی کرے گا۔
فیس بک پر جعلی خبروں کی حوصلہ شکنی کے لیے ویب سائٹ نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظر آنے والی خبروں پر خاص نظر رکھیں، کیوں کہ کئی ایسے جعلی ادارے بھی ہیں، جو دوسرے معروف اور بہتر ساکھ رکھنے والے صحافتی اداروں کا نام استعمال کرکے سنسنی پر مبنی خبریں پھیلاتے ہیں۔
فیس بک کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے پاکستان کے نامور نشریاتی اداروں سے ملتے جلتے ناموں والے جعلی اداروں سے سنسنی پر مبنی خبریں پھیلائی جاسکتی ہیں، اس لیے ایسی خبریں نظر آنے پر ان کے خلاف رپورٹ کریں، تاکہ غلط خبروں کو روکا جاسکے۔
ساتھ ہی فیس بک نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے اپنے عملے میں اضافہ کر رہا ہے۔
فیس بک کے مطابق ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی پوسٹس کی مانیٹرنگ کرنے اور ان پر نظر رکھنے کے لیے عملہ بڑھاکر 20 ہزار تک کردیا جائے گا
 

 

Page 2 of 13