پیر, 06 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان) آج انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، سروسز ٹیکس اور وودہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسسز کے خلاف پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے. ہڑتال کی کال اینٹی ٹیکس موومنٹ جی بی نے دی ہے جس میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہعلاقے کی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ ساتھ تاجر تنظیمیں اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور دیگر مختلف تںظیمیں شامل ہیں.

ہڑتال کی وجہ سے آج گلگت شہر میں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ شہر اور مضافات کے علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن رہی، اورتمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز، دکانیں اور بازار بند ہیں. ہڑتال کی وجہ سے گلگت میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے.

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کا مالی خسارہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔جامعہ کے ممبر سینڈیکیٹ کے مطابق جامعہ نے مالی خسارہ چھپانے کے لئے غیر قانونی طور پر سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر پیشنرز کے لئے مختص فنڈ بھی استعمال کر لیاہے ۔ مالی خسارے کے باعث اساتذہ 2سال سے ریسرچ گرانٹ سے محروم ہیں جبکہ جامعہ کراچی کا انٹرنیٹ کنکشن کا بل ادا نہیں کیا جاسکااورجامعہ کا انٹرنیٹ کنکشن گزشتہ ایک ہفتے سے منقطع ہے۔جس کے باعث طلبا ، اساتذہ اور عملےسمیت تحقیق کاروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور انہیں انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے جامعہ کراچی سے باہر جانا پڑ تا ہے ۔ ممبر سینڈیکیٹ کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث جامعہ کراچی اپنی تاریخ کے بدترین مالی بحران سے دوچارہور ہی ہے ۔ایک جانب جامعہ میں طلبہ کے لئے پینے کا صاف پانی میسر نہیں لیکن وائس چانسلر کے مشیروں کے لئے لگژری دفاتر قائم کیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسر معظم علی خان کا کہنا تھا کہ جامعہ کی آمدنی ہائر ایجوکیشن کے فنڈ اور فیسز سے حاصل ہو تی ہے لیکن گزشتہ دو سالوں سے بیشتر نئے شعبہ جات اور اسٹوڈنٹ ٹریکنگ سسٹم قائم کیے ہیں اس کے علاوہ 2014اور 2015میں سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کی تمام جامعات کو گرانٹ دی گئی تھی جو جامعہ کراچی کو نہیں دی گئی جس کے باعث مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پینشنرز کے فنڈ سے ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیاگیا۔

ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان)ملک کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سردی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ہوگی۔ زلزلے سے متاثرہ شمالی علاقوں میں بھی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقے دیامیر، غذر،ہنزہ،سمیت گلگت بلتستان کے علاقوں میں پہاڑوں سے آتی ہوئی ٹھنڈی ہواوں نے موسم کو اور بھی زیادہ سرد کردیا ہے۔کالام اور چترال میں موسم آبر آلود ہے۔چمن زیارت پشین ڑوب لورالائی میں موسم صاف اور خشک ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے

ایمز ٹی وی ( پشاور) آئی ڈی پیز کا اپنے گھروں کا واپس جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اب تک ایک سو تہتر خاندان باڈہ خیبر ایجنسی روانہ ہوگئے ہیں۔ ان خاندانون کو چھ ہزار آٹھ سو اٹھارہ اے تی ایم کارڈز جاری کردیئے گئے ہیں ۔جبکہ چار ہزار سات سو نواسی خاندان وذیرستان جاچکے ہیں اور ان خاندانوں کو بھی دو ہزار نو سو اے ٹی ایم جاری کیئے جا چکے ہیں۔ستر خاندان شمالی وزیرستان چلے گئے جبکہ ان کو باسٹھ اے ٹی ایم کارڈز جاری کئے گئے ہیں، واپس جانے والے ہر خاندان کو فیملی ٹینٹ اور چھ ماہ کا راشن دیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق اے ٹی ایم کارڈکے ذریعے ہر متاثرہ خاندان پچس ہزار تک کی رقم نکال سکتا ہے

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی حکومت نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوجی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے  تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔اس بات کا فیصلہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں دہشت گردی سےنمٹنے کے لیے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ ان علاقوں میں فوجی عدالتوں کے قیام کےلیے اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کونسلر سے کروایا جائے گا۔وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،اجلاس میں بتایاگیا کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں مذہبی منافرت پھیلانے پر ایک سو چونسٹھ مقدمات درج کیےگئے جبکہ اس ضمن میں 157 افراد کو حراست میں لیاگیا۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ 40 پرنٹٹنگ پریس اور دوکانوں کو بھی سیل کیاگیا ہے جہاں پر مذہبی منافرت پھیلانے والا مواد شائع اور فروخت ہوتا تھا۔

Page 14 of 14