اتوار, 19 مئی 2024

ایمز ٹی وی (پشاور ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس 20ستمبر کو ولی باغ چار سدہ میں طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 

اے این پی کی مرکزی کابینہ مذکورہ اجلاس میں اپوزیشن کے مشترکہ احتجاج کے حوالے سے بھی غور کرے گی اور یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اے این پی اس احتجاج کا حصہ بنے یا نہیں تا ہم ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن حکومت مخالف کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ اے این پی حکومت ایسے کسی بھی احتجاج کو جمہوریت کے خلاف اقدام تصور کرتی ہے۔ تا ہم پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن ٹی او آرز کی تیاری کے سلسلے میں پہلے سے تشکیل کردہ ٹی او آرز کمیٹی کے تحت کام کرتی ہے تو اے این پی اس میں شامل رہے گی۔


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے اسپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات کی۔

 

ملاقات کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت تعمیر وترقی کے وعدے پورے کرے گی ملاقات میں آزادجموں وکشمیر ریاستی اسمبلی کے حوالے سے قانون سازی اور آزادکشمیر میں مجموعی حکومتی اُمور اور ترقیاتی کاموں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ -

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن نے محکمہ معدنیات کی جانب سے ادارے کے با رے میں دیے جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں صوبے میں موجود معدنی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کے لیے جائیں

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے مائنگ کے شعبے میں روایتی طریقوں کے بجائے نئے طریقے متعارف کرائے جائیں حکومت نے تمام اداروں میں میرٹ یقینی بنایا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں نیلامی( آکشن)کا نظام متعارف کرنے کے لیے پالیسی مرتب کی جائے تا کہ موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیاجاسکے ۔ ماضی میں مینرلز کے شعبے پر توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی قابل تحسین نہیں رہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن مقامات پر لیز دیے گئے ہیں ان لیز پر سرمایہ کاروں کو کام کرنے کا موقع دیا جائیگااور کمیونٹی کے حقوق کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریجنل سطح پر محکمہ معدنیات کے دفاتر کھولنے کے لیے جلد کاغذی کاروائی کو حتمی شکل دی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں روز گار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے این ایل سی افواج پاکستان کے تعاون ٹیکنکل انسٹیوٹ قائم کیا جائیگا۔


ایمزٹی وی (گلگت بلتستان) یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر قومی ہیرو شہیدلالک جان نشان حیدر کے مزار پر حاضری کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےفورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ارض پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا جو سبق ہمیں شہید لالک جان نشان حیدر کی بے مثال قربانی سے ملا ہے وہ ایک عظیم ورثہ ہے اور ہر زندہ قوم کا سرمایہ ءافتخار ہوتا ہے ہمیں اپنی وراثت پر فخر ہے جو جوان مردی ،ہمت اور جرات کی روایت ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے ڈالی ہے اس پر کسی صورت آنچ نہیں دیں گے

فورس کمانڈر نے مزید کہا کہ چھ ستمبر ملکی تاریخ میں ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے جب دشمن نے اپنی عددی برتری کے نشے میں ہمارے پاک وطن پر حملہ کیا تھا مگر ہماری بہادر افواج نے اپنی جان کی بازی لگاکر اس سرزمین کی حفاظت کی اس دن ہماری افواج کے ساتھ بہادر قوم نے بھی بے مثال قربانیاں دے کر ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور عظیم کارنامہ انجام دیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے

ہماری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور ضرب عضب کی کاری ضرب کی بدولت دہشت گردوں کا نیب ورک غیر موثر ہوچکاہے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملنے والی گرانقدر کامیابیاں افواج پاکستان کے سپوتوں اور پاکستانی شہریوں کی ان قربانیوں کے مرہون منت ہیں جو انہوں نے ملک کی سالمیت اور دفاع کےلئے سرانجام دی ہیں ہماری افواج کے بہادر افسرز اور جوان آج بھی مختلف محاذوں پر پاکستان دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں اور ملک اسلام اور قوم کی بقاءکےلئے اپنا خون نچھاور کر کے دشمن کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ان کے جیتے جی پاکستان کی سلامتی کو متنزلزل نہیں کرسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان جدید دفاعی سازو سامان سے لیس ایسی تنظیم ہے جن کا مقابلہ دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ افواج سے کیا جاسکتا ہے اور الحمداللہ پاکستان کی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔اور اللہ نے چاہا تو وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز میں امن کا دوردورہ ہوگا اور پاکستان کا پرچم دنیاکی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں نمایاں طورپرلہراتا دکھائی دےگا۔


ایمزٹی وی (تعلیم/گلگت بلتستان) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ہونے والے ملی نغموں کے مقابلے کے دوسرے راونڈ میں چھ کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا اور ملی نغمے پیش کرکے دفاع پاکستان کے غازیوں اور شہداءکو خراج تحسین وخراج عقیدت پیش کیا
جن کالجوں کے طلبہ نے حصہ لیا ان میں کیڈٹ کالج سکردو ، پبلک سکول اینڈ کالج سکردو ، انڈس کالج آف کامرس سکردو ، گرلز ہائیرسکینڈری سکول کشمراہ سکردو اور سکردو وون پبلک سکو ل کے طلبہ نے حصہ لیا جیوری کے فرائض معروف قلم کار وصحافی قاسیم نسیم ، پی آئی ڈی کے آفیسر شمشاد حسین اور ذیشان مہدی نے انجام دیئے


ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات کے ملازمین اپنا قبلہ درست کرے کر پشن اور اقربا پروری کے ثبوت ملنے پر ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔ایک سال سے ملازمین کی کا کر دگی چیک کر رہا ہوں ۔ عید کے بعد ملازمین کے خلاف ایکشن کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر گلگت میں ورکس کانفر نس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبا ل نے کہا کہ میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کر پشن اور اقرباءپروری نا سور ہے ہم نے اس نا سور کو ہر حال میں ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور میرٹ و انصاف کا بول بالا کر کے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کے وزیر کا عہد ہ سنبھالے ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس دوران تعمیرات کے تمام معاملات سے آشنا ہو چکا ہوں۔ گلگت بلتستان کے اس سب سے بڑے ادارے میں ملازمین کی کوئی خاص کارکر دگی نظر نہیں آئی ہے ۔اب ملازمین کو نوٹسز دینے کا وقت گزرچکا ہے عید کے بعد براہ راست ایکشن کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

اس حوالے سے ڈاکٹر محمد اقبال نے سابقہ حکومت کی مثال دےتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم رہا جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں مسترد کیا اور انہوں نے الیکشن میں اپنا حشر دیکھ لیا ہے ۔ لہذا میرٹ کی پامالی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی لہذا ملازمین کو قوائد و ضوابط کی پاسداری کو اپنا نصب العین بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات میں سائلین کی فائلیں مہینوں ٹیبل پر پڑ ی ہوتی ہیں اور چھوٹے ملازمین کی شکایات زبان زد عام ہیں کہ وہ سائلین سے پیسے مانگتے ہیں ایسے میں اگر کسی بھی ملازم کے خلاف ثبوت ملے تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

سائلین کی فائلیں فوری نمٹائی جائیں اور ایک ہفتے سے کم عرصے میں فائل ورک مکمل ہونا چاہیئے
انہوں نے کہا کہ آفیسر ز آپس میں ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں آپس کی چپقلش دور کریں اور بجٹ آنے پر سر پکڑ کر بیٹھنے کی بجائے وقت پر خرچ کر کے اپنی پر فار منس دکھائیں

اس موقع پر مختلف ڈویژنوں کے چیف انجینئر ز نے بریفنگ دی اور موجودہ و سابقہ منصوبوں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی جس پر وزیرتعمیرات نے تعمےیراتی منصوبوں پر کام مذید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ایمزٹی وی(چترال)وزیر اعظم نواز شریف نے چترال میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھدیا۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو جواب دینے کے لئے میرے پاس وقت نہیں ہے، پنجاب کے لوگ مخالفین کو بھرپور جواب دے رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ چترال کے لوگ بھی ہمارے مخالفین کو بھرپور جواب دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دل میں بغض نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہے، اگر چاہتے تو خیبر پختونخوا میں حکومت بنا سکتے تھے، دعا ہے کہ اللہ ہمارے مخالفین کو ہدایت دے تاکہ وہ بھی ہمارے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کریں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ چترال کے لئے ہمیشہ سے دل میں بہت عزت اور مقام رہا ہے، ماضی میں بھی چترال آتا رہا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا، چترال کا مقام بھی لاہور، کراچی اور دیگر بڑے شہروں سے کم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بہت کچھ دینے والوں کا اعلان کرنے والوں نے چترال کے لئے کچھ نہیں کیا، لواری ٹنل کا سنگ بنیاد 1955 میں رکھا گیا لیکن افسوس کہ چترال کی عوام کے ساتھ ہمیشہ ظلم کیا گیا، ماضی میں لواری ٹنل کے نام پر ووٹ مانگے جاتے رہے، یقین دلاتا ہوں کہ لواری ٹنل جون 2017 میں مکمل کر لیا جائے گا اور ہم سب مل کر اس کا افتتاح کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چترال کے لئے یونی ورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک نہیں بہت ساری یونی ورسٹیاں بنیں گی اس کے علاوہ وزیراعظم نے چترال میں 250 بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گولن گول سے چترال تک 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی، اس کے علاوہ 108 میگاواٹ کے منصوبے سے صرف چترال نہیں پورے خطے کو بجلی کی فراہمی کی جائے گی، پوری کوشش ہو گی کہ یہ منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہو جائے، منصوبے سے کم از کم 100 دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چترال ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کیلئے بھی 20 روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جو گلیوں، بازاروں اور سیوریج کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ایڈ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔ ترجمان کے مطابق بی ایڈ کے سالانہ امتحانات 27ستمبر سے شروع ہونگے ۔

ان امتحانات کیلئے گلگت بلتستان میں سات امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 1908امیدوار شریک ہونگے ،تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ ارسال کر دی گئی ہیں۔

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو گندم کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن پرہر صورت عملدرآمد کرانے کے لیے باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان میں گندم کی فی بوری قیمت میں 500 روپے اضافہ کرتے ہوئے بوری کی قیمت 1100 سے بڑھا کر 1600 روپے کرنا کا حکم دیا ہے تاہم صوبائی حکومت نے اس پر اب تک کوئی عملدرآمد نہیں کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت خزانہ نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو گندم کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کیلیے جاری نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہونے کے بارے میں باضابطہ طور پر یاد دہانی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی وفاقی بجٹ میں وفاق نے گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی کی مد میں 6 ارب سے زائد روپے اس شرط پر مختص کیے تھے کہ یکم جولائی سے گندم کی فی خالی بوری 100 روپے اور گندم کی فی کلو قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کی جائے گی اور اگر وفاق میں گندم کی فی کلو قیمت 32 روپے سے بڑھ جائے تو اس کا اطلاق گلگت بلتستان میں بھی ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں وفاقی وزارت خزانہ نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو ارسال کردہ یاد دہانی مراسلے میں پوچھا ہے کہ ابھی تک گندم کی قیمتوں میں اضافہ کیوں نہیں کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت خزانہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں طے شدہ شرائط کے مطابق ہر صورت اضافہ کیا جائے اور اس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق رواں برس گندم کوٹے میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائیگی ،اور اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے پسماندگی دور ہوگی ،انہوں نے کہا کہ کچھ سازشی عناصر اس اہم منصوبے کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ان کی سازش کو خاک میں ملادیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے گلگت میں منعقد ہونےوالے کانفرنس کے بعد تمام سازشی عناصر کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی علاوہ ازیں پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کا مستقبل ہے اس ہر صورت میں کامیاب ہونا ہے اور گلگت بلتستان کے عوام پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیاب کے لئے حکومت اور پاک فوج کے شان بشانہ کھڑے ہوں گے

،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی سے گلگت بلتستان کے عوام میں پائی جانےوالی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا گلگت بلتستان میں تعلیم ،صحت ،انفرسٹکچر اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔

Page 12 of 14