اتوار, 19 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(بلوچستان)چین نے بھارت کو واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بلوچستان یاپاک چین اقتصادی راہداری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو بیجنگ بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حالیہ ہرزہ سرائی کے بعد چین کی طرف سے آنے والا یہ شدید ترین رد عمل ہے،بیجنگ میں چینی انسٹی ٹیوٹ آف کنٹمپریری انٹر نیشنل ریلشنز کے ڈائریکٹر جنرل ہو شینگ ہینگ نے ایک انٹرویو میں خدشہ ظاہر کیا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان میں حکومت مخالف عناصر کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے جس کا زیادہ امکان بلوچستان میں ہے، ایسا ہونے کی صورت میں چھیالیس ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کو بھی نقصان کا خدشہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے ایسا کچھ کیا تو چین بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔اپنے خدشات کی روشنی میں ہوشینگ ہینگ نے بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کا حوالہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کوئی بھی اقدام صرف پاکستان کے خلاف ہی نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔ہوشینگ ہینگ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتے دفاعی تعلقات کو بھی خطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا۔یاد رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کی صورت میں پہلی بار اتنی سخت وارننگ دی گئی ہے۔

ایمزٹی وی(گلگت بلدستان) دیو سائی سے اسکردو آتے ہوئے سیاحوں کی جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیاحوں کی جیپ دیوسائی سے اسکردو آرہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیاحوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج مزید 6 مسافر دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

  • ایمزٹی وی(گلگت بلدستان)اسکردومیں صدرممنون حسین کوگلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں بارےبریفنگ دی گئی جب کہ صدرممنون حسین نےگلگت بلتستان کےبجلی کی منصوبوں کو نیشنل گرڈ سے جلد منسلک کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ بجلی کےمنصوبے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہونے سے مزید ترقی ہوگی، ریجنل گرڈ اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کےفوائدعوام تک جلد پہنچنے چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے سے گلگت بلتستان میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی جب کہ گلگت بلتستان کےترقیاتی منصوبوں کےلیےحکومت فراخدلی سےمدد کرے گی۔

     

ایمزٹی وی(کراچی) مئیر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیاہے۔ ایم کیو ایم کے نامزد مئیر وسیم اخترکا مئیرکراچی بننے کا زیادہ چانس نہیں ۔

میئر کراچی کیلئے ایم کیوایم سے وسیم اختر اورندیم ہدایت نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔نائب مئیر کے لیے ایم کیوایم کے ارشدوہرہ،عارف خان،ارشدحسن،اسلم آفریدی بھی شامل ہیں جنھوں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

جماعت اسلامی کے جنید مکاتی،ن لیگ سےرفیق خان،امین خان جب کہ فرحان غنی،کرم اللہ وقاصی نےپیپلز پارٹی کی جانب سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں مئیر کےانتخاب کے لیے تحریک انصاف کوئی امیدوار سامنے نہیں لائی ۔ ن لیگ، جماعت اسلامی، پی پی مئیرکیلئے ایم کیو ایم کا مقابلہ کرے گی۔ضلع وسطی میں متحدہ امیدوار بلا مقابلہ چئیرمین بن جائے گا۔کسی نے ضلع وسطی سے امیدوار کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔کراچی کے ضلع جنوبی، غربی میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

ضلع غربی کے چئیرمین کیلئے تمام جماعتوں نے متحدہ کیخلاف الائنس بنالیا ہے۔3ووٹوں کا فرق جیت اور شکست کا فیصلہ کرے گا

ایمز ٹی وی (گلگت) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گلگت میں پاک چین فائبر آپٹیکل کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف گلگت پہنچے جہاں پر انہوں نے پاک چین فائبر آپٹیکل کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ، وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کونسل کے نو منتخب ارکان سے حلف بھی لیا ۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میں اس منصوبے کے انجینیئرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکلات کے باوجود اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ، جنہوں نے منصوبے کے دوران جان کا نذرانہ دیا ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ خنجراب سے راولپنڈی تک فائبر کیبل کی لمبائی 820 کلومیٹر ہوگی ۔ یہ منصوبہ آنے والے دور میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا ، اس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور خطے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی ، خطے میں تھری جی اور فور جی کی سہولیات میسر ہوں گی ۔ آج پاکستان اور چائنہ کے پہلے مواصلاتی رابطے کا افتتاح ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد یہ خطہ دنیا کا جدید ترین خطہ بن جائے گا اور یہ دیگر تمام علاقوں سے ملے گا جس سے ترقی کی راہیں کھلیں گی ، وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس منصوبے کے اثرات عام آدمی تک پہنچنا ضروری ہیں ، اب عالمی سطح پر معاشی جنگ لڑی جا رہی ہے جس کا ہتھیار علم ہے ۔ ہمیں اپنی بقا کا چیلنج درپیش ہے ۔ اس سے قبل اس سے بڑا کوئی منصوبہ اس خطے میں شروع نہیں کیا گیا ، اس سے ملک میں انتہا پسندی کے رجحان میں کمی آئے گی ، جب نوجوانوں کو روزگار ملے گا تو وہ دہشتگردی کی جانب نہیں جائیں گے

ایمز ٹی وی (چترال)پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام موڑکہو میں نواز شریف زندہ باد کنونشن کا انعقاد ، سینکڑوں افراد خاندان اور برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن موڑکہو میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا ۔ جس میں کثیر تعداد میں لو گوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سید احمد خان ، جنرل سیکرٹری صفت زرین ، پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ،محمد وزیر خان ، سید ناصر علی شاہ وغیرہ نے کہا ۔ کہ پاکستان مسلم لیگ ن وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں چترال کی تعمیر وترقی می گہری دلچسپی رکھتی ہے ۔ جس کابین ثبوت یہ ہے ۔کہ حالیہ سیلاب اور زلزلے کے دوران انہوں نے چترال کا دومرتبہ دورہ کیا ۔ اور متاثرین کی بحالی کیلئے خطیر رقم کے امداد کا اعلان کیا ۔ اور اب تک تقریبا دو ارب بیس کروڑ روپے چترال متاثرین میں تقسیم ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لواری ٹنل کیلئے فنڈ کی فراہمی اور چترال میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی غرض سے تیس میگاواٹ بجلی چترال کو دینے کا اعلان اُن کی چترال دوستی کا ثبوت ہے۔ 

 

وزیر اعظم چترال تاجکستان روڈ کی تعمیر میں بھی انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے دورۂ تاجکستان کے موقع پر اس شاہراہ کی تعمیر کے سلسلے میں تاجک صدر سے معاہدہ بھی کر چکا ہے ۔ جس پر مئی 2016میں کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ اُس کے علاوہ غریب اور نادار لوگوں کو صحت کی سہولیات باہم پہنچانے کیلئے وزیر اعظم صحت پروگرام میں بھی چترال کو شامل کرنا ایک اہم کارنامہ ہے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اب وقت آگیا ہے ۔ کہ چترالی عوام کو اپنا سیاسی قبلہ درست کرنا چاہیے ۔ اور چترال کے مسائل حل کرنے کیلئے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کریں اور اُن کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں جتنے بھی میگا پراجیکٹ جاری ہیں ۔ یا مستقبل میں تعمیر ہوں گے ۔ اُن کا براہ راست تعلق مرکزی حکومت سے ہے ۔ اور آیندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ 2018 کے الیکشن میں مسلم ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر وفاق میں حکومت بنانے کے ساتھ ساتھ صوبوں خصوصا خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال مسلم لیگ ن کاقلعہ بنے جا رہا ہے ۔ جسے کوئی بھی سیاسی پارٹی نہیں روک سکتا ۔ اس موقع پر مقامی معززین حیدر لال ،ظفر لال ، سیٹھ احمد ، سابق ڈی ایس پی عبد السلام ، میر صوات ، نیت بیگ ،فضل امین لال ،شیر نبی ، میرزہ اور محمد خان نے بھی خطاب کیا ۔ کنونش کے موقع پر سینکڑوں لوگوں نے اپنے خاندان اور برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (گلگت) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کٹھن دور سے گزر رہا ہے۔ ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سیا چن کے بلند ترین محاذ ہو یا کارگل کے دشوار گزار پہاڑہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشن پاک فوج نے بالعموم اور این ایل آئی  رجمنٹ کے جوانوں نے بالخصوص بہادری کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے بونجی میں این ایل آئی کے آوٹ پاسنگ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ نے جس پیشے کا انتخاب کیا ہے اس پر عزت وقار سے جینے اور بہادر ی سے شہید ہونے کے سواء تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ فوج کی زندگی صرف وہ لوگ اپناتے ہیں جو اللہ پر کامل ایمان، وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے سے سر شار ہوں۔ یہ محض ایک پیشہ ہی نہیں ہے بلکہ عبادت بھی ہے۔ میری آپ کو ایک نصحت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بروسہ رکھیں اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سینٹر میں صرف آپکو بنیادی تربیت مہیا کردی گئی ہے۔ اور فوج میں رہتے ہو ئے آپکی تربیت کا عمل جاری رہنے والا ہے۔ آپکو کو ہر قدم پر نئے مسائل کا سامنا ہو گاجن کے لئے ضروری تربیت کا حصول آپکے لئے لازم ہے۔ فوج نے ہر محاذ میں اپنے بہادری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اور خاص کر این ایل آئی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے دو نشان حیدر حاصل کئے ہیں۔ آپکے رجمنٹ کا موٹو ہے کہ ثابت قدم اور مجھے یقین ہے کہ انشااللہآپ ہر ازمائش پر ثابت قدم رکھ کر ثابت کر دینگے کہ آپ ایک ایسے قوم کے سپوت ہیں جو اس ملک کی سرحدیوں کی دفاع کے لئے ہر دم تیار ہے۔

 

ایمز ٹی وی (چلاس)ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر کے ہمراہ شہر میں واقع پرانے اڈے کے چاروں اطراف کے تمام تجاوزات کے خلاف بھرپورآپریشن کا آغاز کردیا عوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے مالکان کو تین دن پہلے نوٹس دیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنے تمام دکانوں کو خالی کریں ورنہ تمام دکانوں کو بلڈوز کیا جائے گا جس کے بعد پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر صدر بازار کمیٹی عبدالمالک کے ہمراہ پرانے اڈا پہنچے اور فوری طور پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا جس کے ساتھ ہی دکانداروں نے از خود تمام دکانوں کو خالی کردیا اور مٹیرل اٹھا لے گئے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کو ناجائز تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ شہر کے دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے بھی ایسے سخت ترین فیصلے کریں جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کے مسائل بھی حل ہونگے۔

ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان) اینٹی ٹیکس موومنٹ کا اہم اجلاس مرکزی آفس گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں اینٹی ٹیکس موومنٹ کی گزشتہ سے جاری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلہ کئے گئے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ14جنوری کے تاریخی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے بعد حکومت کو 2دن کی مہلت دی گئی تھی جس پر حکومت نے کسی مثبت رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ اب اینٹی ٹیکس موومنٹ نے اگلے لائحہ عمل اور دوسرے مرحلے میں 28جنوری2016ء کو گھڑی بازار گلگت میں ایک اہم جلسہ عام کا انعقاد کردیا ہے، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے حقوق سمیت انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلے کیخلاف بھرپور عوامی تحفظات کا مظاہرہ کیا جائے گا مذکورہ احتجاج میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے عوام کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 28جنوری کے احتجاج کے حوالے سے اینٹی ٹیکس موومنٹ کے عہدیداران تمام اضلاع کے دورے کریں گے اس سلسلے میں سب سے پہلے18جنوری کو گلگت کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جائے گی ،19جنوری کو جگلوٹ اور دنیور کے عوام سے ملاقات کی جائے گی،20جنوری کو استور،21جنوری کو ضلع غذر، 22جنوری کو ہنزہ نگر،23جنوری چلاس اور24جنوری کو بلتستان ریجن کا دورہ کریں گے جبکہ25اور26جنوری کو گلگت شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں کے عوام سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

 
ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) سینئر صو با ئی وزیر حاجی محمد اکبر تابا ن نے کہا ہے کہ عوام نے تمام تر سا زشوں کو رد کرتے ہو ئے خود ساختہ ہڑتا ل کو نا کا م بنا دیا ۔اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا ہے کہ زبر دستی اور ڈرا دھمکا کر ٹرانسپورٹ اور دکا نیں بند کروا نے سے کو ئی ہڑ تا ل کا میا ب نہیں ہو سکتی۔سمجھدار اور با شعور عوام کو اب کو ئی بھی بے وقوف نہیں بنا جا سکتا ۔ صوبا ئی حکو مت عوامی حکو مت ہے ۔ عوام کی طاقت سے ہی مو جود ہ حکو مت بر سر اقتدار ہے ہمیں کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ،صو با ئی حکو مت خلوص نیت کیساتھ تمام مسائل کے حل کیلئے پُر عزم ہے ،خود ساختہ ہڑ تال کو نا کا م بنا نے پر قوم کو مبارک با دپیش کرتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا ہے ٹیکسسز کے نفاذ کے حوالے سے صوبائی حکومت کا موقف سب کے سامنے ہے صوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں عوام کو بتایا ہے کہ ٹیکس کا نفاظ پچھلی حکومت کا عمل ہے۔
Page 13 of 14