ھفتہ, 18 مئی 2024

اسلام آباد: دنیا فورجی کے بعد اب تیز ترین رفتار رکھنی والی انٹرنیٹ سروس ’فائیو جی‘ پر منتقل ہو رہی ہے جس کے لیے موبائل کمپنیزنے فائیو-جی فونز بھی مارکیٹ میں پھیلا دیئے ہیں تاہم پاکستان میں اب تک تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سےایک نجی چینل پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا کہ حکومت فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لیے تیزی کے ساتھ کوششیں کر رہی ہے اور دسمبر 2021 تک فائیو جی سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبہ بندی کو عملہ جامہ پہنانے کے لیے ٹیلی کام کمپنی ’زونگ‘ کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے ایک اسپتال میں فائیو جی سروس کا ٹرائل بھی کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسلام آباد، کراچی اور گوادر کو فائبر آپٹکس سے منسلک کرنے پر کام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ان کی وزارت نے ملک میں فائیو جی اسپیکٹرم کی بولی کے لیے پالیسی کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام موبائل کمپنیوں کے علاوہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نے فی الحال فائیو جی لائیسنسز کی نیلامی کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے بعد فائیو جی سروس کی بولی، اس کی ابتدائی قیمت اور دیگر شرائط طے کی جائیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں ’زونگ‘ اور ’موبی لنک‘ فائیو جی کے ٹرائیل کرچکے ہیں جس کے دوران ویڈیو کال ٹیسٹنگ میں انٹرنیٹ کی سپیڈ ایک اعشاریہ پانج گیگا بائٹ(جی بی) فی سیکنڈ رہی تھی۔

 

لاہور: صوبے بھرمیں نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کا معاملہ تاخیرکا شکار،محکمہ تعلیم کی نااہلی کےباعث لاہور سمیت صوبہ بھرکےسینکڑوں اسکولوں کودو سال سےرجسٹریشن جاری نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق سرونگ اسکولز ایسوسی ایشن پاکستان کےصدر میاں رضاء الرحمان کا کہنا ہےکہ نیا آن لائن سسٹم فلاپ ہوگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تمام سکولزکو فوری طور پررجسٹریشن کے لیے توسیع دی جائے،اسکولوں کی رجسٹریشن التوا کا شکار ہونے کی وجہ سے نہم جماعت کےداخلوں میں مشکلات کاسامنا ہے.

میاں رضاء الرحمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مکمل کھول دیا جائے،ہفتےمیں 4 چھٹیاں کرنے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے،حکومت سے مطالبہ ہےکہ 30اکتوبر سے تعلیمی ادارے ہفتےمیں 6 دن کھولے جائیں تاکہ مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔

دوسری جانب اساتذہ کے پروفائل کو آن لائن کرنے کے لئے ایچ آر ایم ایس کواپ ڈیٹ کردیا گیا۔اسکول سربراہان کو اساتذہ کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،سکول سربراہان کی سہولت کیلئے صرف اساتذہ کی اسناد کی تعداد اپ لوڈ کرنا ہوگی۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے تین روز کی مہلت دے دی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے پر سکول ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


اسلام آباد: فضائیہ میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسزسامنے آگئے جس کے بعد کالج کوبند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد فضائیہ میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسزسامنے آگئے، جس کے بعد انتظامیہ نے ایک ہفتے کیلئے کالج کوبند کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالج میں یکم نومبرتک تدریسی عمل معطل رہے گا، طلبہ کوگھرپررہ کرکورونا ایس اوپیزپرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن کی پالیسیوں سے تنگ اساتذہ نے وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ کےلئے درخواستیں جمع کرانا شروع کردیں۔ مختلف اتھارٹیز میں ہزاروں اساتذہ نے درخواستیں جمع کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کےذرائع کاکہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ہزاروں اساتذہ نے حکومتی پالیسیوں سےتنگ آکر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کےلئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

لاہور سے بھی اساتذہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کےلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں،اساتذہ کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے انہیں بلاقجہ تنگ کررہی ہے۔ھکومت کااساتذہ سےغیرتدریسی کام لینا معمول بن گیاہے، اساتذہ کومعمولہ غلطیوں پر معطل کردیا جاتاہے۔حکام محکمہ اسکول ایجوکیشن کاکہناہےکہ اساتذہ کے مسائل کے حل کےلئے کام ہورہاہے

لاہور: پاکستانی انجینئر ثاقب سجاد نے بین الاقوامی ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر اپنے نام کر لیا۔

ایسوسی ایشن آف انرجی انجینئرز (اے ای ای) کے تحت ثاقب سجاد نے بین الاقوامی ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر اپنے نام کیا۔انہوں نے پروجیکٹس میں توانائی کی اصلاح کی یقین دہانیوں کا مربوط ماڈل پر مبنی تصور متعارف کرایا جس کے نتیجے میں اوپیکس اور کیپیکس میں کمی واقع ہوئی.

2016 میں ثاقب سجاد نےمشرق وسطی کے لئے انرجی انجینئر آف دی ایئر ایوارڈ، 2017میں آئی ای پی نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ اور 2019 میں بہترین کارکردگی کاایوارڈ بھی جیتا تھا۔ وہ ویسٹ ہیٹ ریکوری، آئل اینڈ گیس انڈسٹری میں قابل تجدید توانائی کے انضمام، ڈیجیٹلائزیشن ڈرائیو کے حصے کے طور پر متحرک توانائی کے استعمال کے معاملات پر سرگرم عمل ہے۔

کراچی : محکمہ تعلیم نے رواں سال کی مرکزی داخلہ فہرست جاری کردی.  مرکزی داخلہ پالیسی 2020کےتحت کراچی کےکل 81کالجزو ہائیر سیکنڈری اسکولز میل اور 88 کالجز وہائیرسیکنڈری اسکولز فیمیل میں گیارہویں جماعت میں داخلوں میں درخواستوں کی آن لائن وصولی کاآغاز 26 ستمبر سے ہوا تھا جو 13اکتوبر تک مکمل کرلیاگیا. داخلوں کےلئے کل 99588درخواستیں وصول کی گئیں  تمام گروپس میں داخلوں کے لیئے پلیسمنٹ  لسٹوں کااجراء کردیاگیا .

رواں سال داخلہ 2020 میں پری میڈیکل میل 4127, پری انجینئرنگ 16874,کمپیوٹر سائنس 1293, کامرس 24391, ہیومنٹیز 3862 گروپس داخلے دیئے گئے. 

جبکہ فیمیلزکو پری میڈیکل 13815, پری انجینئرنگ 6549, کمپیوٹر سائنس 1293,کامرس 15934, ہیومنٹیز 10991 گروپس میں داخلے دیئے گئے. 

ہوم اکنامکس میں کل 396 داخلےدیئے گئے. 

مرکزی داخلہ پروگرام برائے 2020کےڈائریکٹروجنرل چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حمیدکےمطابق  تمام کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کےساتھ اختیار دیا گیاہےوہ تمام طلبہ طالبات جوبغیر کلیم آرڈر  کے آرہِے ہیں انہیں کالجز کےپرنسپل کالجز کی میرٹ پرداخلے دےدیں.  سندھ کےپانچ بورڈز کےعلاوہ او لیول, فیڈرل بورڈ,  آغاخان بورڈ اور پاکستان کےدیگر بورڈز کےعلاوہ ایسے طلبا جو بیرون ملک سےمیٹرک یا اسکےمساوی امتحان دےکرآئے ہوں ان کےلئے 37 کلیم سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں..

طلبہ وطالبات اپنے پلیسمنٹ کانتیجہ   www.seccap.net پر دیکھ سکتے ہیں. تمام طلبا کو ہدایت جاری کی گئی ہیں وہ متعلقہ کالج میں اپنےداخلے کاعمل مکمل کرائیں نیز وہ طلبا وطالبات جنہوں نے اپنی داخلہ درخواستیں جمع نہیں کرائی ہیں وہ اپنی میرٹ کے مطابق  کالجزیا کلیم سینٹرز سے رابطہ کریں انہیں انکی میرٹ پر داخلہ دےدیا جائےگا کوئی بھی طلباعلم داخلےسےمحروم نہیں رہے گا خواہ اس نے فارم جمع کرایاہو یانہیں کروایا ہو. 

کوئٹہ : صوبے بھرمیں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے بلوچستان حکومت نے چھٹی سے بارہویں تک زیر تعلیم لڑکیوں کو ماہانہ وظائف دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

سیکرٹری خزانہ بلوچستان نورالحق بلوچ کے مطابق ششم تا ہشتم 500، نہم دہم 800 اور انٹر کی طالبات کو ماہانہ 1 ہزار روپے وظیفہ دیا جائیگا، کابینہ سے منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔ بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے سالانہ ایک ارب 20 کروڑ روپے ماہانہ وظائف پر خرچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ششم جماعت سے بارہویں جماعت تک ایک لاکھ دس ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں۔ طلبہ کو دیئے جانے والے اسکالر شپ کو خورد برد سے بچانے کے لئے رقم طالبات کے اکاونٹس میں براہ راست منتقل کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی منظوری کے بعد یکم جنوری سے اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن 21 اکتوبر تک کراچی کے آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی کے مطابق انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بہت روشن ہوتا ہے اور 30 روشن ترین ستاروں سے زیادہ چمکدار دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی چمک تمام سیاروں سے بھی زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ ان دنوں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کراچی کے آسمان پر مخصوص اوقات میں برہنہ آنکھ سے با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے مدار می

ں ایک بڑا اسپیس کرافٹ ہے، یہ اسٹرونوٹس اور کوسموناٹس کی رہائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے جب کہ اسپیس اسٹیشن میں ایک منفرد سائنس لیبارٹری بھی ہے۔

خیال رہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے مل کر کے اس اسپیس اسٹیشن کو بنایا گیا ہے اور یہ اس کا مشترکہ استعمال کرتے ہیں۔

کراچی : وفاق اور سندھ حکومت میں میڈیکل جامعات میں ٹیسٹنگ کے معاملے پر ٹھن گئی، سندھ حکومت نے نئے پی ایم سی ایکٹ کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے جامعات کو اپنا نیا ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرنے کے احکامات جاری کئے، جسے سندھ حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق نئے پی ایم سی ایکٹ کی مخالفت کے بعد صوبے بھر کے میڈیکل جامعات میں داخلے این ٹی ایس کے ذریعے ہی لئے جائیں گے۔ ہر صورت سندھ میں مقررہ وقت 18 اکتوبر کو میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

 میڈیکل کالجوں کے ٹیسٹ اب پی ایم سی لے گا

چند روز قبل وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے پرانے عمل کو روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی وفاقی حکومت کے اس حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سرکاری اور پرائیویٹ پرائمری اسکولوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیر سے بات چیت میں اسکول واپس آنے پر خوشی کا بھرپور اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر تعلیم نےبچوں کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا
وفاقی وزیر نے پرائمری کلاسز کے بچوں کوا سکول واپس آنے پر خوش آمدید کہا ۔احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا ۔

Image

جبکہ دوسری جانب وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان نے بھی پرائمری سکولوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا ۔

Image

 

Page 13 of 1156