جمعرات, 19 ستمبر 2024

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے بعد سے اب تک ایل این جی کے 100 جہاز یہاں آ چکے ہیں، اور یہی پاکستان کو گیس فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔
پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی سرکاری کوششیں ناکام رہیں لیکن ان کی حکومت نے یہ کردکھا یا۔ ایل این جی ٹرمینل 330 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا اور امید ہے کہ مزید ٹرمینلز بھی کم مدت میں مکمل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دو پارٹیوں نے ایل این جی لانے کیلئے بولی لگائی تھی، ایل این جی کی بولی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا اور اس کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا، ٹھیکہ دینے کے 14 ماہ بعد ایل این جی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا اور اب ایل این جی ٹرمینل پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے دھمکی آمیزبیان کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائےاعلیٰ، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ اوروزیرخارجہ بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پرغور کیا جائے گا، ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پربریفنگ دی جائےگی۔ وزیراعظم شرکاء کودورہ سعودی عرب کی تفصیل بتائیں گے جب کہ مشاورت کے بعد پالیسی بیان بھی جاری کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) شاہد خاقان عباسی بطوروزیراعظم اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے دورے پرروانہ ہوگئے۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء سے متعلق پالیسی اورخطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مزار قائد پرحاضری دیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، وزیرداخلہ احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔
وزیراعظم گورنرہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جب کہ دورہ کے دوران وزیراعظم امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطوروزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ایوان بالا پارلیمنٹ کا لازمی حصہ اور وفاق کی اکائیوں کے حقوق کا محافظ ہے۔
سینٹ کے45 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا پارلیمنٹ کا لازمی حصہ اور وفاق کی اکائیوں کے حقوق کا محافظ ہے، ایوان بالا کا قانون سازی میں کردارقابل تعریف ہے جب کہ وفاق کی اکائیوں کی بہتر نمائندگی سے ریاست مضبوط ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایوان بالا میں ریاست کی تمام اکائیوں کو مساوی نمائندگی حاصل ہے، توقع ہے سینٹ وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار جاری رکھے گی۔

 

 

ایمزٹی وی (میرپورخاص) گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا ہے کہ سندھ کو ملنے والے فنڈز کا صحیح استعمال کیا جائے توصوبے کی تقدیربدل سکتی ہے۔
میرپورخاص میں لیگی کارکنوں اورتاجربرادری سے خطاب میں گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، 2013 کے مقابلے میں سندھ کو ڈبل فنڈز مل رہے ہیں، اگریہ پیسے صحیح خرچ کئے جائیں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے، گورنرہاوس کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں جب کہ سندھ کے لوگوں کا حق ان کودلا کر رہوں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا، نواز شریف نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی نااہلی پرلوگو میں پائے جانے والا غم وغصہ جائزہے،(ن)لیگ فیصلے پرنظرثانی کے لیے عدالت جائے گی۔ سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک معاشی دھماکا ہے، سی پیک سے پورے ملک کوفائدہ پہنچے گا، سی پیک سمیت(ن)لیگ نے جتنے بھی منصوبے شروع کئے ہیں وہ جاری رہیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اگلے ہفتے کراچی آئیں گے جب کہ اگلے مہینے کراچی سے میرپورٹرین کا بھی افتتاح ہو جائے گا

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیراعظم ہاﺅس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار وزیراعظم ہاﺅس پہنچے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیا۔
اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا ۔
واضح رہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کیلئے نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے دو روز قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت شروع کر دی۔میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان آج حلف اٹھائیں گے اور اہم وزارتوں پرپرانے چہرے ہی دکھائی دینے کاامکان ہے لیکن چودھری نثار کے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت جاری ہے اور زیادہ ترسابق وفاقی وزرا کے کابینہ میں شامل ہونے کے امکانات ہے،ذرائع کا کہنا تھا وفاقی کابینہ آج شام حلف اٹھائے گی اور صدر مملکت ممنون حسین وزرا سے حلف لیں گے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ ان کی کابینہ میں حلف لینے سے انکاری ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ آج رات 8 بجے حلف اٹھائے گی تاہم چوہدری نثار نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما ان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار پارٹی میں موجود ہیں اور ناراض بھی نہیں ہیں تاہم بیشتر دیگر وزراء وہی پرانے چہرے ہی ہوں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کوووٹ دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اورگورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے حمایت کی اپیل کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) سے کراچی میں سیاسی جگہ دینے اور نوازشریف کا اعلان کردہ کراچی پیکیج پربھی عملدرآمد کا مطالبہ کیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ان کے مطالبات پرعمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ فاروق ستار، وسیم اختر، عامر خان کے مشکور ہیں، کراچی مشکل میں ہوگا تو پاکستان مشکل میں ہوگا، جو فیصلہ پاکستان اور کراچی کے حق میں ہوگا وہی بہتر ہوگا۔ سندھ کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔
اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ کوئی بھی وزیراعظم بنے گا اسے سندھ کی صورتحال دیکھنا ہوگی ،سندھ میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے، زمینوں کی بندر بانٹ کے نئے نئے ریکارڈ بنائے جارہے ہیں، ہمارے سیاسی جماعتوں سے تعلقات ہیں، ہمیں ہر علاقے کے مینڈینٹ کا احترام کرنا ہوگا لیکن ہم اور ہمارے حلقے عدم توجہ کا شکار رہے، یہ صرف ہمارے نہیں پورے ملک کے مسائل ہیں، کراچی منی پاکستان ہے،پورے ملک سے لوگ کراچی میں آرہے ہیں، 9 سال سے کراچی کو اضافی پانی نہیں دیا جارہا۔ملک کو 70 فیصد ریونیو دینے والے شہر کا بھی کوئی والی وارث ہونا چاہئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ محمد زبیر کے گورنر بننے کے بعد سے کراچی کے مسائل پر توجہ دی جارہی ہے لیکن وفاق کی جانب سے ساڑھے 12 ارب کا اعلان کافی نہیں، بلدیاتی اداروں کو اختیار ملیں گے تو عوامی مسائل حل ہوں گے۔ ہم شاہد خاقان کو دعا بھی دے رہے ہیں اور دوا بھی دیں گے تاکہ وہ تگڑے ہوجائیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تعلق کو آگے بڑھایاجائے، ہمارا ساتھ چلنے کا وعدہ صرف ووٹ لینے تک محدود نہیں، ہم اردو بولنے والی کمیونٹی کی محرومیوں کو دور کریں گے۔

 

Page 9 of 10