ھفتہ, 14 ستمبر 2024

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اورگورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے حمایت کی اپیل کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ (ن) سے کراچی میں سیاسی جگہ دینے اور نوازشریف کا اعلان کردہ کراچی پیکیج پربھی عملدرآمد کا مطالبہ کردیا،

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ان کے مطالبات پرعمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ فاروق ستار، وسیم اختر، عامر خان کے مشکور ہیں، کراچی مشکل میں ہوگا تو پاکستان مشکل میں ہوگا، جو فیصلہ پاکستان اور کراچی کے حق میں ہوگا وہی بہتر ہوگا۔ سندھ کی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ زیر غور آیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں نئی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی امیدوار شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنائیں گے اور مشکل وقت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ رہیں گے جب کہ میرے خیال میں نئی کابینہ میں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ تو صرف عنوان ہے جب کہ آڑ میں سیاسی جنگ لڑی جارہی ہے اور اس غلاف کے نیچے اصل عزائم کیا ہیں اس کا پتا نہیں جب کہ نظریاتی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم ساری دنیا اور اداروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں ایسے نہیں چلے گا، ملک تب چلے گا جب سب ایک پیج پر ہوں گے جب کہ عالمی سطح پر گریٹ گیم کا ایجنڈا ترقی پذیر اور مسلم دنیا کو غیرمستحکم کرنا ہے لیکن ہمیں تدبر سے کام لینا ہے ، ملک کو بحران کی طرف جانے نہیں دینا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے حوالے سے تحفظات ہیں، یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے کیوں کہ اصل مسئلہ62 اور63 کا نہیں بلکہ نیب کا ہے جو ایک آمر کا لایا گیا ہے جب کہ 62،63 کے تحت ایک فیصلہ آگیا مگر دفعہ 6 پرکوئی بات نہیں ہورہی۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعظم ہاوس شفٹ ہونے سے انکاراُن کا کہنا تھا کہ میں نے درخواست کیا ہے مجھے اپنے گھر میں ہی رہنے دیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پورے اثاثے قوم و ملک کے سامنے پیش کئے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کر کے ن لیگی قیادت نے وزیر اعظم کومستعفی ہونے کو کہاتاکہ ملک میں کسی بھی قسم کی انتشار اور بد بد پھیلی کا سامنہ نہ ہو،شاھد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ترقیاتی کام سی پیک جیسے منصوبوں اور دیگر اسی قسم کی ترقیاتی کام ہماری دورِ حکومت میں ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ میرے خلاف ہونے والے تمام تر شازشیں بے نقاب ہو گئی ہیں اور میرے خلاف دائر ہونے والی کسی بھی قسم کی ریفرنس سے نہیں ڈرتا۔30 سال سے سیاست میں ہوں میرے تمام تر اثاثے سب کے سامنے پیش کئے جا چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے

 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپوزیشن جماعتیں کسی ایک امیدوار پر متفق نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے اب اس منصب کے 6 امیدوار میدان میں آگئے ہیں۔
پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کے مد مقابل اپنا کوئی متفقہ امیدوار سامنے لانے میں ناکام ہوگئی ہیں، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں اپوزیشن کے 5 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے تجویز کنندہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرادئے۔ انہیں تحریک انصاف کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کی بھی حمایت حاصل ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اورسید نوید قمر نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جب کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے کشور زہرہ نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے صاحب زادہ طارق اللہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جانچ پڑتال کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں وزارت عظمی کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت یعنی کم از کم 172ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے 188 ارکان ہیں اس کے علاوہ انہیں جمعیت علمائے اسلام (ف)، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور دیگر اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس کل طلب کر لیا ،وزارت عظمیٰ کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاناما فیصلے میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزرات عظمیٰ کیلئے خالی ہونے والی سیٹ پر اپوزیشن نے اپنا مشترکہ امیدوار کھڑا کرنا کا فیصلہ کیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے اجلاس صبح10 بجے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں منعقد ہو گاجس میں ملک کی موجودہ صورتحال کابھی جائزہ لیا جائے گا،خورشید شاہ نے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ گڈانی میں جلد ہی قائم ہونے والی آئل ریفائنری ڈھائی لاکھ بیرل گیلن یومیہ آئل صاف کرے گی،ریفائنری سے مقامی افراد کو روزگار ملےگا۔
وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےلسبیلہ کے علاقے گڈانی میں آئل ریفائنری کے لئے مجوزہ سائیٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گڈانی کے ساحل پر قائم ہونے والی پارکو کوسٹل ریفائنری ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور یہ سات سال میں مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے قیام پر چھ بلین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

 

 

Page 10 of 10