ھفتہ, 04 مئی 2024

 

ایمزٹی وی (واشنگٹن)امریکی صدر کی حالیہ متنازع ٹوئٹ کے بعد پیدا ہونے وال صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔
امریکی صدر کے بیان پر پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کی طرف جاچکے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جلد بازی میں کوئی قدم نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
 
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کررکھا تھا جو آج تک ملتوی کیا تھا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب آج شام ہوگا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ کابینہ ملکی اقتصادی صورت حال سمیت سیکیورٹی صورت حال کا بھی جائزہ لی گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مردم شماری کے عبوری نتائج حلقہ بندیوں کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات سے متعلق بیان کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا کی جانب سے پاکستان پر متعدد بار دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا جا چکا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح پیغام دیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر گرانے کے لیے بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں امریکی صدر کے بیان پر غور کیا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر غور کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت دیگر امور بھی زیرغورآئیں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔
دوسری جانب امریکی صدر کے بیان پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جلد رد عمل دیا جائے گا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے برآمدی سیکٹر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صنعت کاروں کے لیے منعقد کیے جانے والی سالانہ ایکسپورٹ ٹرافی تقریب میں شرکت کے لیے وقت مانگا گیا لیکن وزیر اعظم کی جانب سے ملکی برآمدات میں آئے روز ہونے والی کمی کے باعث اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا اور یہ بھی کہا گیا کہ دسمبر کے مہینے میں میرے پاس وقت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے برآمدی سیکٹر کے صنعت کاروں میں ٹرافی کی تقسیم کے سلسلے میں ہر سال اس تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے لیے وزیراعظم یا صدر کو بلایا جاتا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بلانے کے باوجود وزیر اعظم نے اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا گیا ہے جس کے بعد کراچی میں آئندہ دنوں منعقد کی جانے والی اس تقریب کے لیے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے چیئرمین سینٹ کو مدعو کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزیر اعظم کو ایکسپورٹ ٹرافی کی تقریب میں آنے کی دعوت دی گئی تھی لیکن مصروفیت کے باعث وہ شرکت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ٹرافی تقریب میں شرکت سے انکار کا معاملہ میرے علم میں نہیں ہے۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ہو گا، اجلاس میں نئی حج پالیسی کی منظوری دی جا ئے گی۔
وزارت مذہبی امور نے تجویز دی ہے کہ حج اخر اجات میں کوئی ا ضافہ نہ کیا جا ئے اور اسے پچھلے سال کی شرح پر بر قرار رکھا جا ئےجبکہ اگلے سال 2018 میں بھی 179210پا کستانی فر یضہ حج ادا کریںگے۔
وزارت نے تجویز دی ہے کہ 60 فی صدکوٹہ گو رنمنٹ اسکیم اور 40 فی صد پرائیویٹ اسکیم کے لیے مختص کیا جا ئےجبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پا کستان اور سعودی عرب کے در میان حج 2018 کے لیے ایم او یو پر 2 فروری کو دستخط ہوں گے۔
ماضی میں ہمیشہ ا یم او یو کے بعد حج پالیسی بنائی جاتی تھی تاہم اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی تو ثیق کی جا ئے گی جبکہ کئی ایم او یوز کی منظوری بھی دی جا ئے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی اور بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں افرادی قوت اور سازو سامان کی ایک سے دوسرے جہاز پر منتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اور سرچ اینڈ سیزر شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، کیڈٹس نے پاکستان کے نظریے اورسرحدوں کا دفاع کرنا ہے، ملکی دفاع میں پاک بحریہ انتہائی موثرکردارادا کررہی ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، سمندروں کے محافظ کے طورپرآپ کوقوم کی توقعات پرپورا اترنا ہوگا اورپاک بحریہ کومزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پرامن بقائے باہمی پریقین رکھتا ہے جب کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاک بحریہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہردم تیارہے، ضرب عضب، آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ ہے جب کہ خطے کےعوام ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی سی پیک سمیت ملک کے تمام بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم اور پوری طرح چوکنا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں بحری سیکورٹی مزید اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے پاکستان نیول اکیڈمی منوڑا میں 108 ویں مڈشپ مین اور17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ میں شرکت کی، کمیشننگ پریڈ میں کل 129 افسران پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 17 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے 26 افسران سمیت 57 پاکستانی، 46 برادرممالک کے افسران شامل ہیں جن میں ان دوست ممالک میں بحرین، اردن، قطر، مالدیپ اور سعودی عرب شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چرچ پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چرچ کونشانہ بنانے کاواقعہ بزدلانہ اورافسوسناک ہے،ملک دشمن عناصربدامنی اورانتشارپھیلاناچاہتے ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
ادھرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،عمران خان ،بلاول بھٹو اورسراج الحق نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم شہریوں کوعبادت کے دوران نشانہ بنایاگیا،حکومت گرجاگھروں کے تحفظ کویقینی بنائے

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائے گا
وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بربریت اور سفاکیت کے علمبرداوں کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پشاورمیں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، حصولِ تعلیم کے لیے جانے والے معصوم جب واپس لوٹے تو اْن میں سے بہت ساروں نے شہادت کی قبا اوڑھ رکھی تھی، طلبا کی ایک بڑی تعداد زخموں سے چور اور ان کے ذہنوں میں بزدل دشمن کی سفاکیت کے نقوش ثبت تھے۔ آج ان معصوموں کا خون رنگ لے آیا ہے اور آج پاکستانی اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے جو قربانیاں پیش کیں وہ شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، شہیدوں کی دِن رات محنت اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادرافواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکستِ فاش دی، سانحہ اے پی ایس نے پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ سازوحدت کو جنم دیا جب کہ اس دل خراش واقعے سے پوری قوم نے دہشت گردی کے عفریت کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنے کا مصمم ارادہ کرلیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہم نے اپنے کیسے کیسے ہیرے قربان کیے، یہ دن ان معصوموں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور اْن کے غم زدہ والدین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا دن ہے، سانحہ اے پی ایس میں ہم سے بچھڑ جانے والوں کی یاد ایک کسک بن کر ہمارے دلوں میں ہمیشہ موجود رہے گی اورآج کا یہ دن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کے اعادہ کا دن بھی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے خون سے لکھے جانے والے اِس باب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، آئیں عہد کریں کہ پاکستان کو ایسا جمہوری معاشرہ بنائیں گے جہاں فرقہ واریت ، لسانیت ، تشدد اورانتہا پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستانی قوم اپنے معصوم شہیدوں، افواجِ پاکستان ، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(لندن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔
لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے تاہم اس حوالے سے اسپیکر سے بات کروں گا اگر تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔
مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے مسئلے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پر پاکستان نے او آئی سی اور دنیا کے سامنے واضح موقف پیش کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کااہم اجلاس کل طلب کرلیاہے جس کا مقصد قومی اسمبلی میں حکومت کے فاٹااصلاحات بل پراپوزیشن کے تحفظات دوراورسینیٹ میں انتخابی حلقوں کی دوبارہ حدبندی پراتفاق رائے پیداکرنے کیلیے کوشش کرناہے۔
فاٹا اصلاحات پر قانون سازی کی حمایت نہ کرنے اوراس سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے پرسیاسی اورعوامی حلقوں میں شدید تنقیدکاسامناہے۔ ن لیگ کے قابل اعتمادذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کو یقین دلائیں گے کہ حکومت فاٹااصلاحات پرقانون سازی کیلیے سنجیدہ ہے اورتکنیکی مسائل کی وجہ سے بل اسمبلی میں پیش نہیں کیاگیا۔
ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم فاٹااصلاحات اور انتخابی حلقوں کی نئی حدبندی پرقانون سازی کے جلدحق میں ہیں۔ ن لیگ کے ایک رکن پارلیمان نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے مولانافضل الرحمن اورمحمود اچکزئی کی فاٹااصلاحات پرمخالفت کو مسترد کرنے کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع نے فاٹاکے خیبرپختونخوامیں انضمام سمیت اصلاحات کیلیے وسیع ترعوامی اورسیاسی حمایت کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اچکزئی کی پارٹی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں کوئی رکن نہیں ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بھی اچکزئی اور مولانافضل الرحمن کی پارٹیوں کے بہت تھوڑے ارکان ہیں۔

 

Page 6 of 10