جمعہ, 17 مئی 2024

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت نے خانہ و مردم شماری کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے جبکہ عوامی شکایات کے اندراج کیلئے رابطہ نمبر بھی جاری کر دئیے ہیں۔
خانہ و مردم شماری کی سرگرمیوں پر 24 گھنٹے نظر رکھنے کیلئے لاہور میں کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔ مردم شماری کمشنر پنجاب عارف انور بلوچ نے کا کہنا ہے کہ لوگ 042-99263182, 99263175 اور 042-99263173 پر رابطہ کر کے کسی بھی قسم کی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
شہری اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کے نمبر 99213380 اور 0301-8543959 پر رابطہ کر کے بھی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تمام ضلعوں کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو مردم شماری میں شفافیت اور صداقت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 8 ڈویژنز میں بھی کنٹرول روم قائم کر دئیے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری فارم میں معذور افراد کیلئے کالم شامل کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سندھ ہائی کورٹ میں مردم شماری فارم میں معذور افراد کے تعین کیلئے کالم نہ ہونے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائن سننے کے بعد حکومت کو مردم شماری فارم میں معذور افراد کیلئے کالم شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 17مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔
عدالت نے مردم شماری فارم میں معذور افراد کا کالم نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس اقدام کو کوتاہی نہیں بلکہ معذور افراد کے حقوق سلب کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا ۔
جسٹس منیر اختر نے ریمارکس دیے کہ مردم شماری کا شیڈول آچکا ہے ، حکومت کو دیکھنا چاہئیے تھا ، معذور افراد بھی اس ملک کے شہری ہیں اور ان کا شمار ہونا بھی ضروری ہے ۔ 1988ءکی مردم شماری میں معذور افراد کیلئے کالم موجود تھا ۔یاد رہے ملک میں کل (بدھ) سے مردم شماری کا آغاز سندھ سے ہو رہا ہے ،ملک میں چھٹی مردم شماری 19 سال بعد کی جا رہی ہے

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی )کے فور منصوبے اور جامعہ این ای ڈی میں عملی تعاون اور اشتراک کا آغاز ہوگیا ہے۔ این ای ڈی کے فائنل ائیر کے طلبہ پر مشتمل ایک گروپ نے کے فور منصوبے میں عملی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ جامعہ این ای ڈی کے ڈاکٹر عمران کے زیرِ قیادت پانچ طلبہ کا پہلا گروپ واٹر کمپیوٹر ماڈلنگ، ہائیڈرالک ماڈلنگ،پمپ اسٹیشن ماڈلنگ، کینال ڈیزائن، پائپ لائن ڈیزائن کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان کی منصوبہ بندی کمیشن کے قوانین کے مطابق پی سی ون بنانے کی تربیت بھی حاصل کرے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(کوالالمپور) شمالی کوریا کے سر براہ کم جونگ آن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے ملائیشیا میں قتل کے بعد دونوں ملکوں میں ٹھن گئی
ملائیشیا نے 6 مارچ سے شمالی کوریا کے شہریوں کے لیے ’ویزا فری داخلہ‘ پرو گرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ملائیشیا کی سرکاری ایجنسی کے مطابق 6 مارچ سے شمالی کوریا کے شہری ملائیشیا میں بغیرویزے کے نہیں آسکیں گے۔شمالی کورین شہریوں کو ملائیشیا آنے کیلئے ویزہ لینا پڑے گا۔سرکاری ایجنسی کا کہنا تھا کہ ملائیشیا نے یہ فیصلہ نیشنل سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔ملائیشیا ان چند ملکوں میں شامل تھا جہاں شمالی کوریا کے عوام کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت تھی۔
’شام اور عراق سے نکالے جانے کے بعد داعش کے کارکن اب اس ملک میں جمع ہورہے ہیں‘ انتہائی خطرناک اعلان ہوگیا

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے قراردیا ہے کہ حکومت کو کس نے اختیار دیا کہ جس سیکٹر کو مرضی چاہے سبسڈی سے نوازدے ۔شوگر انڈسٹری نے ایسا کیا کیا ہے کہ وہ سبسڈی کی حقدار ہے.
فاضل جج نے یہ ریمارکس ہنزہ شوگر ملز کیس کی سماعت کے دوران دیئے ، فاضل جج نے اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت اس معاملہ کا نوٹس لیا ہے ،عدالت نے سبسڈی کی قانونی حیثیت پر وکلاءسے معاونت طلب کرلی ہے ۔ہنزہ ملز کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ وزارت تجارت نے برآمد شدہ چینی پر 10 روپے فی کلو سبڈی دینی تھی، لیکن حکومت نے بلاجواز درخواست گزار کی سبسڈی روک لی ہے۔ عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ شوگر ملز کو سبسڈی دی ہے تو ٹیکسٹائل اور باقی سیکٹرز کو کیوں نہیں دی، یہ کیا مذاق ہے کہ جسے پکڑو سبسڈی دے دو، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شوگر انڈسٹری نے ایسا کیا کیا ہے کہ وہ سبسڈی کی حقدار ہے۔ حکومت کو کچھ پتہ نہیں کہ اس کے اقدامات کسی قانون کے تحت ہو رہے ہیں یا نہیں۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ کیا حکومت کا کوئی کام تحریری قانون کے مطابق بھی ہوتا ہے یا نہیں؟۔
بظاہر لگتا ہے کہ حکومت عوام کا پیسہ سبسڈیز دے کر لٹا رہی ہے۔ حکومت کے پاس کوئی تو پالیسی ہوگی جس کے تحت سبسڈیز دی جا رہی ہیں، ہنزہ شوگر ملز کے وکیل کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے شوگر انڈسٹری کو سبسڈی دینے کی منظوری دی ہے، ہمیں قانون کے مطابق سبسڈی ملنی ہے، لیکن عدالت دوسری طرف جا رہی ہے جس پر فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کس طرف جا رہی ہے، اس کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی ، پہلے سبسڈی دینے کی قانونی اور آئینی حیثیت پر بحث کریں، عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے کے لئے ملتوی کر دی

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ امریکہ کے 2018 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 54 ارب ڈالرتک کا اضافہ کیا جائے۔
مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بجٹ کا مسودہ بھیجا گیا تھا، تجویز کردہ مسودے میں ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کی گئی ہے،تاہم ٹرمپ کے پلان میں بڑے فلاحی پروگراموں جیسے سوشل سکیورٹی اور میڈی کیئر کو نہیں چھیڑا گیا جبکہ ریپبلکن پارٹی نے ان میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں گورنز کی ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ہم نے کم (وسائل) کے ساتھ زیادہ کام کرنا ہے، اور حکومت کو کم خرچ پر چلانا ہے اور احتساب کرنا ہے،صدر ٹرمپ نے بتایا ہے آج ملک کے انفراسٹرکچر (تعمیری ڈھانچے) کے بارے میں کانگریس کے سامنے اپنی تقریر میں بتاﺅں گا، ہمیں انفراسٹرکچر پر بہت توجہ دینی ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں گے اور فلاحی پروگراموں کو محفوظ رکھیں گے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کا بجٹ ’ملٹری، تحفظ، اور اقتصادی ترقی‘ پر توجہ دے گا،توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے مجوزہ بجٹ کا حتمی مسودہ مارچ کے وسط میں پیش کریں گے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ’’ پاکستان قوم کی صرف ایک شناخت ہے’’محب وطنیت‘‘، اِس کے علاوہ کسی نسلی امتیاز کی اجازت نہیں ،غلط معلومات سے باز رہیے‘‘،یہ پیغام شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بھیجا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب پریہ الزام عائد کرتے ہوئے ایک طوفان برپا ہے کہ حکومت پنجاب نے قانون نافذ کرنے والوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ افغانیوں اور پشتونوں کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے ۔تخریب کاروں اور اُنکے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کو کچھ عناصر مسلسل امتیازی سلوک کا رنگ دے کرتعصب کو ہوا دے رہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہوئےحکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ دشمن غلط معلومات پھیلا کر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، جبکہ پشتون ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں مل کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے ۔
چند روز قبل بھی چیئرنگ کراس حادثے میں ملوث زیرحراست سہولت کار سے ہونے والے انکشافات پر وزیراعلی پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کہا تھا کہ پناہ گزین افغانی ہمارے بھائی ہیں اورپاکستان نے پچھلے تیس سال سے اپنا پیٹ کاٹ کر ان بھائیوں کو بڑے سلوک کے ساتھ رکھا ہے۔ انہوں نے اِس موقع افغان بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ بہت پُرامن لوگ ہیں مگر آپ کی صفوں کے اندرکچھ کالی بھیڑیں ہیں، اُن کی نشاندہی کیلئے آپ خود ہماری مدد کریں،آپ کی عزت و توقیر پاکستانیوں کی نظر میں مزید بڑھے گی،بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہورہائیکورٹ نے نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف دائرمتفرق درخواست پروفاقی اورپنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے سول سوسائٹی نیٹ ورک اورمنیراحمد کی جانب سے دائرمتفرق درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکاتی ایجنڈاپرمکمل عمل درآمد نہیں کیا۔ درخواست گزارکا کہناتھا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات ، دینی مدرسوں کی رجسٹریشن سمیت نیشنل ایکشن پلان کے دیگر نکات پردوسال سے عمل درآمدنہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پرمکمل عمل درآمد کرنے کاحکم دیا جائے

 

ایمز ٹی وی(لاہور) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ ملک اور عوام کی سیکورٹی کے لیے بارڈر پر فوج تعینات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،
کابل اور اسلام آباد دونوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ آپس کی غلط فہمیوں اور ٹینشن کو ختم کریں ۔
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر  انہوں نے کہا ہے کہ پراکسی وار نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی ۔ پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ دونوں برادر اسلامی ملک امن کی طرف بڑھیں ، الزامات کی سیاست دوریاں پیدا کررہی ہے جس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا ۔دونوں ممالک باہمی تعاون سے ہی مسائل حل کر
سکتے ہیں ۔ مجرم جہاں بھی ہو ، وہ مجرم ہوتاہے اور کے ساتھ مجرموں جیسا ہی سلوک ہوناچاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نڈر اور بہادر قوم ہے جو گھبرانے والی نہیں البتہ حکمرانوں کی نااہلی سے عوام پریشان ہیں ۔حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جو اقدامات ضروری ہیں وہ فوری اٹھائیں اور اس کے لیے مزید کوئی انتظار نہ کریں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تھرپارکر) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، تھر میں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں ۔
تھر پارکر میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتاتو بے گناہ لوگوں کا خون نہ بہتا،حکومت کو حقیقت پسند پالیسی اپنانا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں تھر میں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں،کسی سے ڈرنے والے نہیں فتح حق کی ہوگی، تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں

 

Page 10 of 43