جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے کے لئے سعودیہ عرب پہنچ گئے۔ سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے اپنے سعودی ہم منصب جنرل عبدالرحمٰن بن صالح البونیان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر پاک فوج کے سربراہ کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا۔جنرل راحیل شریف کے استقبال کے لئے سعودی وزارت دفاع کے نائب وزیر اور سعودی عرب کی زمینی افواج کے کمانڈر موجود تھے۔

ایمز ٹی وی (کشمیر):بھارتی فورسز نے مودی کی سری نگر آمد کے موقع پر حریت رہنماؤں کی جانب سے ملین مارچ کے اعلان کے بعد بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند جب کہ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں سکیورٹی کی آڑ میں نہتے اور بے گناہ افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 7 نومبر کو سری نگر کا دورہ کرنا ہے اور اس موقع پر حریت رہنماؤں نے ملین مارچ کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزارت پانی و بجلی کی طرف سے مسلسل دعوؤں کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ اب تک اپنی پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی منصوبے کی انتظامیہ کو ہٹانے کے باوجود پلانٹ کو پوری طرح آپریشنل نہیں کیاجاسکاجس سے اس پلانٹ پر بننے والی بجلی مزید مہنگی ہو رہی ہے واضح رہے وفاقی حکومت کی طرف سے ہٹائے گئے ایم ڈی نندی پور کیپٹن (رٹائرڈ) محمود نے بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ منصوبہ اپنی صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہ نندی پور میں بحالی کے اقدامات کے باعث اس کی پیداواری صلاحیت کم ہو کر220 میگاواٹ پر آ گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بھی اس بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ پلانٹ جس قدر کم چلے گا اس سے بجلی پر اتنی ہی لاگت زیادہ آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران یہ منصوبہ صرف ایک دن اپنی پوری صلاحیت پر چل سکا جس کے بعد سے اب تک اس میں مسلسل فنی خرابیوں اور نقائص کے باعث پیداواری ہدف پورا نہیں ہو سکا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹیڈیز (سی آئی ایس ایس) اور انٹر نیشنل انسٹیٹوٹ فار اسٹریٹجک اسٹیڈیز (آئی آئی ایس ایس) لندن کی جانب سے" ڈیٹرنس اینڈ اسٹیبلیٹی ان ساؤتھ ایشیا" پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سیکریٹری خآرجہ چوہدری اعزاز کاکہنا تھا کہ عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ نہ ڈالے ان کا مزید کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اس کے بنیادی سلامتی کے مفاد پر سمجھوتے کے لیے غیر حقیقی مطالبات کرنے کے بجائے بڑی طاقتوں کو اس کی کارروائیوں اور پالیسیوں کے متوقع نتائج پر غور کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ کا مذکورہ بیان میڈیا میں آنے والی اُن خبروں کے پس منظر میں تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر مخصوص حد بندیوں کے عوض امریکا نے اسے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی پیش کش کی تھی۔بھارتی جارحیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستانی جارحیت کا سامنا ہے جس نے خطرناک، اشتعال انگیز اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن جیسی غیر ذمہ دارانہ حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے اور جس کی روایتی فوج پاکستان مخالف بنائی جارہی ہے۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کی تمام اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان کی پالیسی خصوصیت کے ساتھ تحمل اور ذمہ دارانہ ہے۔ عالی برادری پر زور ڈالتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ہمارے جائز اور سنگین سیکیورٹی خدشات اور خطے کے لیے ایک غیر امتیازی جامع اور منصفانہ نقطہ نظر کو اپنانے کی پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لئے دوہرے میعار کی پالیسی خطے کے طویل امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجواور انکے پانچ گارڈز پر زین نامی نوجوان کے قتل کا کیس چل رہا تھا ۔ تاہم لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اس کیس کے سلسلے میں پیش ہونے والے گواہان نے مصطفی کانجو سمیت انکے پانچ گارڈز کو شناخت نہیں کیاجس پر عدالت نے ملزمان کو بری کر دیا۔

ایمز ٹی وی(کراچی )سینئر صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ تعلیم سے وابستہ اداروں کا احترام کرنا ہمارافرض ہے اس لئے کہ طلبہ کا مستقبل انہی سے وابستہ ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہم نصابی سرگرمیوں اور ہفتہ طلبہ میں ہونے والے مقابلوں کے انعام یافتہ طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس موقع پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی تعلیمی میدان میں کی جانے والی خدمات کو سراہا، انہو ں نے کہا کہ ان جیسی شخصیات اداروں کی تعمیر کرتی ہیں، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نقل پر بھروسہ کرنے کی بجائے محنت کریں اور خود میں لیاقت پیدا کریں۔ اس موقع پر ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے اعلان کیا کہ میٹرک میں سائنس، آرٹس اور خصوصی بچوں کے امتحانات میں اول آنے والے طالب علم کو 50ہزار روپے ، دوم آنے والے کو 30ہزار اور سوم آنے والے طلبہ کو 20ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے جبکہ ڈیجیٹل ڈکشنری اس کے علاوہ ہوں گی، تقریب میں پاکستان سائنس فورم کی جانب سے پوسٹر سازی اور مضمون نگاری میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلبہ کونقد انعامات دیئے گئے جبکہ بورڈ کی جانب سے شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ نے سینیٹ کے اجلاس میں اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ 2015 کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے 821 واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں 558 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 7 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں 10 فوجی عدالتیں کام کررہی ہیں جب کہ 11ویں پر کام جاری ہے، فوجی عدالتوں میں تعینات ججوں سے متعلق معلومات افشا نہیں کی جاسکتی۔ انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 2002 سے اب تک ملک میں انسانی اسمگلنگ کا شکارافراد کی تعداد 4 ہزار 522 ہے، انسانی اسمگلنگ کے قانون سے آج تک ایک ہزار 313 مجرموں کو سزا ہوئیں ہیں۔

ایمز ٹی وی ( کراچی ) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خلائی سائنس ایک بڑا دلچسپ مضمون اور شعبہ ہے جس کی وسعت کاانداہ اس امر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا استعمال ہر شعبہ ہائے زندگی میں کیا جاتاہے۔اسپا اور اس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بنیادی تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس طرح کے علمی پروجیکٹس پر حکومت کی بھر پور سپورٹ جاری رہے گی۔حبیب یونیورسٹی کے ڈین ریسرچ اینڈ کنٹنیونگ ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر چارلس ٹموتھی اسپارکلن نے کہا کہ خلائی سائنس نے انسانی ترقی میں بنیادی کردار اداکیا ہے۔آئیونوس فیئر(Ionosphere) زمین کے اوپر وہ لیئر ہے جو انسانی زندگی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو سورج اورضرر رساں کا سمک ریز (cosmic rays) کی حدت کو کم کرتاہے اور آئنائز( ionizes) کرتا ہے۔ایڈورڈ ایپلٹن(Edward Appleton ) کو اس آئیونوس فیئرکی دریافت پر 1947 ءمیں نوبل انعام سے نوازاگیا ۔انسٹیٹوٹ آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر قمر الاسلام نے کہا کہ عصر حاضر میں خلائی سائنس کی اہمیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں۔خلائی ریس کا آغاز اسپٹنک سیٹلائٹ(SPUTNIC satellite ) کی لانچگ سے ہوا ۔سیٹلائٹ انڈسٹری کی کل لاگت 195 بلین ڈالرزہے۔خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے اسپا کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ اسپا خلائی سائنس کے شعبہ کے فروغ میںکلیدی کردار اداکررہاہے۔اس قومی کانفرنس میں پورے ملک سے اسکالرز شریک ہیںجوخلائی سائنس کے مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالات پیش کرینگے۔آخر میں شیخ الجامعہ نے تمام مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔واضح رہے کہ کانفرنس کا آج بھی جاری رہے گی۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم آج ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر آج انگلینڈ روانہ ہونگے ۔اپنے دورے کے دوران وہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کرینگے جس میں وہ دو طرفہ ،علاقائی،اور عالمی امور پر  تبادلہ خیال کرینگے اس دورے کے دوران وزیراعظم برطانوی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کرینگے جبکہ اس ہی دورے کے دوران میاں محمد نواز شریف عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے ۔

Page 14 of 14