جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم کی صاحبزادی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مقامی اسپتال میں دل کی کامیاب سرجری مکمل ہوگئی۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کے دل کی کامیاب سرجری ہوئی اور کم و بیش 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔ لندن کے مقامی اسپتال میں وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پران کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد اسپتال میں موجود ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرنا ہوگا جب کہ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن کی تیاریاں مکمل کیں جب کہ وزیراعظم نے آپریشن سے پہلے اپنی والدہ کو فون کیا اورانہیں اپنی طبیعت سے متعلق بتایا جب پر ان کی والدہ نے بیٹے کے کامیاب آپریشن کے لئے دعائیں دیں۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیراعظم نواز شریف کی شریانوں کی پیوند کاری مکمل کرلی گئی اوران کا کامیاب آپریشن ہوگیا جب کہ انہیں کچھ دیر بعد آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو میں منتقل کردیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(تجارت) وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سرگودھا میں برآمدات کے فروغ کے لیے ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی۔ علاقے میں پیدا ہونے والے پھلوں کی برآمد کے لیے تمام تر سہولیات ایک ہی جگہ میسر ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کے اکہترویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت انجینیئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میں پائی جانے معدنیات جپسم، نمک اور لوہا بھی بیرون ملک برآمد کرنے کا عمل بھی انتہائی سہل ہوجائے گا اور لوگوں کو برآمد کرنے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں تقریباً 250 کینو پراسیسنگ پلانٹ موجود ہیں۔ ڈرائی پورٹ کی عدم موجودگی کی بنا پر کینو کی برآمدات کو کلیئرنس کے لیے کراچی لے جایا جاتا ہے جو برآمد کنندگان کے لیے دقت آمیز عمل ہے۔ ڈرائی پورٹ کے قیام سے تمام کنٹینروں کو ایک مرتبہ چیک کر کے برآمد کے لیے سیل کر دیا جائے گا جس سے برآمد کنندگان کو وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔ اجلاس میں کوئٹہ میں پھلوں کے پیکنگ اور پراسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس کے لیے ماہرین سے فزیبلٹی اسٹڈی کروائی جائے گی۔ پلانٹ کوئٹہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پھلوں کے برآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن کے تعاون سے چلایا جائے گا جس سے بلوچستان کے زراعت سے وابستہ کسانوں کو اپنی آمدن میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بورڈ نے کراچی میں کورنگی ٹینری زون میں بائیو گیس کی مدد سے بجلی کی تیاری کے پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی۔ بورڈ نے اس ماحول دوست پراجیکٹ کو سراہا اور اس کے انتظامی معاملات کو ماہرین کی زیر نگرانی پروفیشنل انداز میں چلانے کی ہدایت کی۔ بورڈ نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سیکریٹریٹ میں پراجیکٹس کے تکنیکی پہلوؤں کو جانچنے کے لیے ماہر کے تقرر کی بھی منظوری دی تاکہ ای ڈی ایف بورڈ کے سامنے پیش کیے جانے والے منصوبوں کے قابل عمل ہونے کے متعلق بہترین رائے قائم کی جا سکے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) عراقی دارلحکومت بغدادمیں جمعہ کے روز وزیراعظم کے دفتر پر مظاہرین نےدھاوا بول دیا،رواں ماہ کے دوران دوسری بار مظاہرین کی جانب سےگرین زون کی حدود میں داخلے کے بعد بغداد میں کرفیو نافذ کردیاگیا تفصیلات کے مطابق عراق کے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامی گذشتہ روز دالحکومت بغداد کے گرین زون میں داخل ہوگئے تھے،مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر میں داخلے پر سیکورٹی فورسسز کی جانب سےمظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیاگیا وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ اس طرح ریاستی ادارے پر حملہ کرنا کسی صور ت قبول نہیں ہے تاہم وزیراعظم کی جانب سے پُر امن مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کی گئی عراقی دارلحکومت بغداد میں سیکورٹی فورسز نے پرتشددمظاہرین کوروکنےکیلئےفائرنگ کی اورآنسوگیس کےشیل فائر کیے،جس کے باعث کم از کم پچاس افرادزخمی ہوگئے تھے عراقی حکام نےمظاہرین کوگرین زون سےدھکیل کرشہرمیں تاحکم ثانی کرفیونافذکردیاہے واضح رہے رواں ماہ عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے،سب سے زیادہ جانی نقصان عراق کے دارلحکومت بغداد میں ہوا جس میں داعش کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں دو سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل تھی.

ایمز ٹی وی( پنجاب )علی حیدر گیلانی کا بازیابی کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہنا تھا کہ میں القاعدہ کے قبضے میں تھا اور مجھے ملتان سے انتخابی مہم کے دوران اغوا کے بعد دو ماہ تک فیصل آباد میں رکھا گیا اور پھر فیصل آباد سے افغانستان منتقل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان میں قید کے دوران افغان اور نیٹو فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب ہوئے اور امریکی فوجیوں کو بتایا کہ میں سابق وزیراعظم پاکستان کا بیٹا ہوں جب کہ افغان فوجیوں نے مجھ سے پشتو زبان میں بات کی جو میں سمجھ نہیں سکتا تھا۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ جب قید میں تھا تو اپنی آزادی کی دعا مانگتا تھا، آج میں آزاد ہو کر گھروالوں سے ملا ہوں، اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ داڑھی نہیں تراشوں گا اور 5 وقت کی نماز پڑھوں گا، اللہ نے میری دعا قبول کی اور آزادی نصیب ہوئی۔

واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو عام انتخابات سے 2 روزقبل 9 مئی 2013 کو انتخابی مہم کے دوران اغوا کرلیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز افغانستان اور نیٹو فورسز نے افغان صوبے غزنی میں کارروائی کرتے ہوئے علی حیدرگیلانی کوبازیاب کرایا تھا۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے معذرت کر لی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں سگریٹ نوشی کرنے پر صوبائی وزیر تعلیم نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال سے سگریٹ نوشی نہیں کی، اس روز اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں ایوان میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا۔ دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ میں نے 3 ماہ سے سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑ رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی نثار کھوڑو نے ایوان میں سگریٹ جلائی اور پھر دیگر ساتھیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے تھے

 
ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) سینئر صو با ئی وزیر حاجی محمد اکبر تابا ن نے کہا ہے کہ عوام نے تمام تر سا زشوں کو رد کرتے ہو ئے خود ساختہ ہڑتا ل کو نا کا م بنا دیا ۔اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا ہے کہ زبر دستی اور ڈرا دھمکا کر ٹرانسپورٹ اور دکا نیں بند کروا نے سے کو ئی ہڑ تا ل کا میا ب نہیں ہو سکتی۔سمجھدار اور با شعور عوام کو اب کو ئی بھی بے وقوف نہیں بنا جا سکتا ۔ صوبا ئی حکو مت عوامی حکو مت ہے ۔ عوام کی طاقت سے ہی مو جود ہ حکو مت بر سر اقتدار ہے ہمیں کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ،صو با ئی حکو مت خلوص نیت کیساتھ تمام مسائل کے حل کیلئے پُر عزم ہے ،خود ساختہ ہڑ تال کو نا کا م بنا نے پر قوم کو مبارک با دپیش کرتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا ہے ٹیکسسز کے نفاذ کے حوالے سے صوبائی حکومت کا موقف سب کے سامنے ہے صوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں عوام کو بتایا ہے کہ ٹیکس کا نفاظ پچھلی حکومت کا عمل ہے۔

ایمزٹی وی(مظفرآباد) وزیراعظم آزاد جموں و کشیمر چوہدری عبدالمجید نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام کرنے پر بھارتی حکمرانوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ ریاست میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام بند کرائے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ کشمیر ایشو کے حوالےسے اقوام متحدہ کی قرارادادوں پر عملدرآمد کرائے تاکہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیرکی عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قررادادیں مسئلہ کشمیر کا بہترین روڈمیپ ہیں۔اقوام متحدہ ان قرارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات کرے۔ بھارت نے ان قراردادوں کو اقوام متحدہ میں تسلیم کر رکھا ہے۔مہزب دنیا مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانیت کا قتل عام بند کروائے اور بھارتی حکمرانوں کوریاستی دہشتگردی کے زریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکار شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو سنٹر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکار اور ایف سی اہلکار شہید جب کہ 20 زخمی ہو گئے،

زخمیوں میں سے 8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 7 سے 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش ہو سکتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور کے علاقوں میں بھی سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے نائب وزیر خارجہ یانگ منگ نے ایران اور سعودی عرب کوتنازعہ کے حل کے لئے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہانگ لی نے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے 6 سے10جنوری کے مابین ایران اور سعودی عرب کا دورہ کیا تا کہ دونوں ممالک کے موقف سے اگاہی حاصل کی جا سکے۔ یانگ منگ نے سعودی عرب میں سعودی حکام کے ساتھ ملاقات میں انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ انہوں نے ایران میں بھی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں اسی خواہش کا اظہار کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین خطے کے استحکام اور امن کے لئے پر امید ہے۔

ایمز ٹی وی (پنجاب) اٹک سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے سندھ میں رینجرکو ملنے والے اختیارات کو درست قراردیا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجر کو جو اختیارات دئیے گئے ہیں وہ درست ہیں۔ سندھ حکومت بھی اس معاملے پر قائل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں اٹھائے گئے مسائل درست ہیں جسے حکومتی نمائندے نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ دہشت گردی واقعہ پر ابھی بات نہیں کرنی چاہئیے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ سابق چیف جسٹس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں فوجی عدالتوں کو درست قرار دیا۔ افتخار چوہدری نے سعودی عرب کی حفاظت کو مذہبی فریضہ قرار دیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران سعودی کشیدگی میں ثالثی کرادر ادا کرے

Page 9 of 14