جمعہ, 17 مئی 2024


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرساڑھے19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور کچھ لوگوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور یہ ترقی کنٹینر پر چڑھنے والے کو ہضم نہیں ہورہی ہے 2013 کے بعد سے ملک جس سمت جا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب 2013 میں اقتدار سنبھالا تو تین بڑے چیلیجیز کا سامنا تھا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا،ملک پر اندھیرے بادل چھائے ہوئے تھے اور معشیت دم توڑ رہی تھی لیکن ہم نے بہترین پالیسی اپناتے ہوئے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے آزاد کیا،لوڈ شیڈنگ کو تاریخ کی کم ترین سطح تک لائے اور معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔

یہی وجہ ہے کہ ،آج دنیا پاکستان کی معیشت کی جانب دیکھ رہی ہے ،آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کی جانب گامزن ہونے کے اشارے دے رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ احتساب سے نہیں ڈرتی نہیں نہ ہی عدالتی کارروائی سے بھاگے گی لیکن انتشار کی سیاست کرنے والے ملک کا بھلا نہیں چاہتے اسی لیے تین سال سے کہہ رہا ہوں کہ سیاست کو معیشت سے علیحدہ کردیں تاکہ ملک کی معاشی صورتحال تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہو سکے۔

وفاقی وزیر خزانہ اور تجارت اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میر ے لیے اس ملک کی خدمت عین عبادت ہے جسے پوری ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہا ہوں اور الحمد اللہ حکومت نے ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے پرانے اور پچیدہ مسائل پر جلد ہی قابو پالیا ہے

ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے,احسن اقبال

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور میں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کسی طالب علم کوسیاسی بنیاد پرلیپ ٹاپ نہیں دیے جارہے ۔ احسن اقبال کاکہناتھا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ نوجوانوں کو رشوت دی جارہی ہے،لیپ ٹاپ صرف میرٹ پر دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں نوجوان لیپ ٹاپ ملنے کے بعد آئی ٹی ماہر بن چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو بھی ملک میں اچھا کرے گا وہ بیلٹ کی طاقت سے آئے گا،ڈنڈے اور گولی سے تبدیلی کی روایات ترک کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنےوالے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو انہیں پارلیمنٹ آنا چاہیے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھاکہ آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں۔عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں ہم نے حصہ لیاہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ میری نظر میں عمران خان(ن)لیگ کے سب سےبڑی خیرخواہ ہیں،وفاقی وزیرنے کہاکہ عام آدمی دیکھ رہا ہے 2016 کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی کا کہناتھاکہ2 نومبرکو اسلام آباد بند نہیں ہوگا،تحریک انصاف کی سیاست بند ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست عوامی منشاکے خلاف ہے،عمران خان اپنی طرز سیاست سے ہمیں پے درپے کامیابیا ں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان کی وجہ سے2018میں دوتہائی اکثریت مل جائےگی۔

ملکی معیشت کو شدید نقصان کا خدشہ

ایمز ٹی وی (تجارت) رواں سیزن کپاس کی پیداوار میں شدید کمی50لاکھ گانٹھ سے بھی کم روئی پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،جس سے ملکی معیشت کو شدید دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پچھلے سال کی نسبت 35 فیصد کم کرکے 95لاکھ گانٹھون کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا جو پورا نہیں بلکہ پچاس لاکھ سے بھی کم ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملہ نے شدید متاثر کیا ہے، جس کو کنٹرول کرنے میں محکمہ زراعت مکمل طور پر ناکام رہا، غلط اعداد وشمار دے کر کسانوں کا مزید استحصال کیا جارہا ہے۔

ایک اندازہ کے مطابق پاکستان کی ضرورت کا نصف حصہ باہر سے منگوایا جائے گا، جس پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوگا، صوبائی وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت پنجاب کے شدید اختلاف کی وجہ سے بھی کپاس پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی، جس کا نقصان کسانوں اور ملکی معیشت کو پہنچ رہا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ طالبان میدان جنگ میں کبھی نہیں جیت سکتے ، اسلئے انہیں چاہیے کہ وہ گلبدین حکمت یار کی تقلید کرتے ہوئے افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کر لیں، امریکی وزیر خارجہ نے برسلز میں افغانستان سے متعلق ایک کانفرنس میں کہا کہ اب طالبان کیلئے ’’عزت کے ساتھ‘‘ امن کا واحد راستہ حکومت کے ساتھ معاہدہ ہے ، حکمت یار اور افغان حکومت کے معاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ امن کیلئے بہت کچھ ممکن ہو سکتا ہے۔



ایمزٹی وی(نئی دلی) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزرا بڑھکیں مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے لیکن جب بات پاکستان کے مقابلے میں میدان میں آنے کی ہو تو ان کو ہمیشہ ذلت ہی اٹھانی پڑتی ہے ایسا ہی گزشتہ روز بھی ہوا جب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا لیکن اپنے اس دعوے کا ثبوت پیش نہیں کیا جب کہ اس دوران پاکستان نے نہ صرف بھارت کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ ان کا ایک فوجی اہلکار بھی گرفتار کرلیا۔
بھارتی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے لیکن اس کا جواب اتنا شدید تھا کہ بھارتی فوج کو کئی گھنٹوں تک اپنے جوانوں کی لاشیں اٹھانے تک کی ہمت نہ ہوئی، اسی اثنا میں پاکستان کی جانب سے یہ تصدیق کی گئی کہ انہوں نے ایک بھارتی فوجی کو پکڑ لیا ہے تو مودی سرکار کو جیسے سانپ ہی سونگھ گیا ہے۔
کئی گھنٹوں بعد اب بھارتی حکومت کو یہ خیال آیا ہے کہ اپنے فوجی کو چھڑایا جائے، اس سلسلے میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی فوجی کی گرفتاری سے متعلق خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی فوجی یا شہری کا لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب چلے جانا کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔ ایسے واقعے روزمرہ کے معمولات کا حصہ ہیں، بھارتی حکومت اپنے فوجی کی واپسی کے لیے مناسب طریقہ کار کے تحت اقدامات کرے گی۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے بھارتی فوجی کا تعلق 37 راشٹریہ رائفل سے ہے اور وہ سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان سے لیس تھا۔


ای ٹی وی(ملتان)وزیر تعلیم ران مشہود نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مارچ شادی پر اختتام پذیر ہوتا ہے


لیکن جیسے انہیں وزیراعظم کی کرسی نہیں ملی ویسے ہی شادی کی شیروانی بھی نہیں ملنی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم نے ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ طاہر القادری عمران خان کےلئے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں عمران خان کا مارچ شادی کرنے پر اختتام پزیر ہوجاتا ہے


جس طرح انہیں وزیراعظم کی کرسی نہیں ملی اسی طرح اب انہیں شادی کی شیروانی نہیں ملے گی ۔بھارتی جارحیت کے بارے میں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی توعالمی اداروں پر بھروسہ اٹھ جائےگا۔ملتان میں اسکولوں کے دورے پر آئے رانا مشہود کا کہنا تھا


حکومت پنجاب نے صوبے کے خستہ حال اسکولوں کےلئے آٹھ ارب روپے جاری کئے ہے اس بجٹ سے چھتیس ہزار نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے سترہزار سے زائد اساتذہ کو بھی بھرتی کیا جائیگا جبکہ اسکولوں میں صاف پانی مہیا کرنے کے لئے واٹرفلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گےاس موقع پرانہوں نے اس بات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک اسکولوں کی بندش کی باتیں بے بنیاد ہیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر تعلیم نے ملتان کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور وہاں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا


ایمز ٹی وی(کراچی) سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدل دائم کا کہنا ہے کہ کراچی دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا۔

کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدل دائم نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورتعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کا سندھ کی معیشیت میں اہم کردارہے کیونکہ سندھ کے باشندے بڑی تعداد میں سعودی عرب میں روزگارسے وابستہ ہیں، خود انہوں نے ماضی میں سعودی الیکٹرک کمپنی کے لیے کام کیا ہے، اس موقع پرانہوں نے سعودی قونصل جنرل سے اپیل کی کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کی جائے۔
ملاقات کے دوران محمدعبداللہ عبدل دائم نے کہا کہ کراچی کو عالمی سطح پربڑی اہمیت حاصل ہے، یہ دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے اورہم اس کا اعتراف کرتے ہیں


ایمز ٹی وی(سکھر) قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تین برس میں نواز شریف نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، عوام زندہ ہوں گے تو ہی ٹرین میں بیٹھیں گے، میں عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

سکھر میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو نظر آئے، تین برس میں نواز شریف نے صحت کے شعبے میں کیا کام کیا؟ انسان زندہ ہوگا تو ہی ٹرین میں بیٹھے گا صحت پرتوجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کو میں یلو ٹرین کہتاہوں کیوں کہ عوام کو ٹرین کی نہیں صحت کی ضرورت ہے، بے روزگاری، تعلیم ، زراعت اور پانی کے مسائل حل کیے جائیں جو کہ بنیادی ضروریات ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ نادان لوگ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں نہ آنے کا مشورہ دے رہے ہیں، وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں آئے تو ان کا نقصان ہوگا اور وہ مزید کمزور ہوں گے،وہ کوئی بے بی بوائے نہیں کہ انہیں پارلیمنٹ آنے کے لیے خط کیوں لکھوں،وزیراعظم کو ایسی فرینڈلی اپوزیشن نہیں مل سکتی کیوں کہ پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو بحران سے بچایا تھاوہ یہ بات نہ بھولیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے لیے کچھ نہیں کررہے، میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں

ایمز ٹی وی(سکھر) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے جمہوریت اور نوازشریف کی گورنمنٹ کو بچایا ورنہ اسلام آباد دھرنوں کے دوران حکومت کے جانے کا وقت آگیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھاکہ ’’وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف پارلیمنٹ کی طاقت کو نہیں جانتے ورنہ وہ ایوان اور قوم کے ساتھ ایسا رویہ نہ رکھتے‘‘۔

ملک بھرمیں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلزپارٹی کسی ریلی یا دھرنے کا حصہ بنتی ہے تو اس کا مقصد جمہوریت کا فروغ ہے کیونکہ ہم ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں اور اس کے فروغ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں‘‘َ

ہم اپنی عید کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کےنام کرتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ ’’نوازشریف کو پاناما پیرز سے متعلق اپوزیشن کے سوالات کے جواب ضرور دینے ہوں گے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں ایوان کے سامنے ملک کو درپیش مسائل اور چلیجز کو اجاگر کیا جائے گا‘‘۔ کشمیریوں نے عید الاضحیٰ خوف کے سائے میں منائی۔ نما زعید بھی نہ پڑھ سکے

پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہا ’’نوازشریف کو بھارتی وزیر اعظم سے ہمیشہ اچھے کی امید رہتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے


ایمزٹی وی(کراچی) وزیر صنعت و تجار ت سندھ منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا۔ کہتے ہیں دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات مقررہ وقت سے پہلے ہوں گے۔ عمران خان رائے ونڈ جانے کے بجائے عام انتخابات کی تیاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر مزار قائد میں تقریب میں شرکت کے موقع پر صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ ایم کیوایم کے کئی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سوچ رہے ہیں۔

فاروق ستار کا فون دن میں بند رہتا ہے لیکن رات میں لندن سے رابطے میں رہتا ہے۔ نیا خواب دیکھنے کے بعد کہتے ہیں کہ عام انتخابات مقررہ وقت سے پہلے ہوں گے۔ الیکشن میں دما دم مست قلندر ہوگا

Page 5 of 14