پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2018کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔
آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا جبکہ بھارت اور دیگر ایشیائی ٹیمیں کھیلنے کو تیار ہیں۔
چیئرمین بلائنڈ کرکٹ سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیزکے میچز دبئی میں کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت ایشیائی ٹیمیں اپنے میچز پاکستان میں کھیلیں گی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آبا د)سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کلبھو شن یادیو کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ،وہ پاکستان کو دہشت گردی سے کمزور کرنے کی سازشوں میں ملوث تھا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے ،کلبھوشن کو سزائے موت سے دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو سخت پیغام ملے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازش کرنے والے ”را“کے ایجنٹس کسی رحم کے حقدار نہیں ہیں ۔
 

 

 

 ایمز ٹی وی (تعلیم) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں مارکیٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے13اپریل کو 'ڈیجیٹل مارکیٹنگ کانفرنس '2017کا انعقادکیا جائے گا۔
gabbar3
 
کانفرنس میں مارکیٹنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیز کے مینجرز اور چیف ایکزیکٹوو آفیسرز(سی ای او) کو مدعو کیاگیا ہے۔
gabbar4
کانفنرنس میں شرکت کرنے والے مقررین شعبہ مارکیٹنگ کے طلبہ و طالبات سے خطاب کریں گے۔
gabbar2
کانفرنس میں 'دی برینڈزکنسلٹنٹ' کے ٹرینر کنسلٹنٹ منتظر حیدر برانڈ کی ترقی میں ڈیجیٹل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
gabbar5
'میڈیالڈی' کی جنرل اکاونٹنٹ مینیجرلاریب سلیم انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ مہم کے حوالے سے خطاب کریں گی جبکہ ڈیجیٹل اسپارک کے چیف آف آپریشنز زوہیب حصام پاکستانی میڈیا پر ٹیکنالوجی کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ چارٹرڈ سرٹیفائڈاکاونٹ ٹینڈزبرطانوی تنظیم کے ڈیجیٹل اسپیشلسٹ راشد خان ڈیجیٹل تجزیات خصوصی خطاب کریں گے۔

gabbar1

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت بھرپور اور منظم طریقے سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہا ہے اور اسے فروغ دے رہا ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو نے گرفتاری کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے اعترافی بیان دیے اور اب پوری قوم کلبھوشن یادیو کو سزا موت کے فیصلے کی حمایت کریگی ۔
انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کیس تھا ، بھارت جس طرح پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے ، کلبھوشن یادیو کو بلکل درست سزا دی گئی ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آبا د)زیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا انجام پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے اور دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے بھی وارننگ ہے ۔”ملک دشمنوں کیلئے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گیا اور ریاست ایسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی “۔
ذرائع ان کا کہنا تھا کہ ہماری سالمیت کیخلاف دشمن ملک سے کوئی شخص آئے گا اور ہماری سر زمین پر بیٹھ کر سازشیں کریگا تو اس سے ریاست پوری قوت کے ساتھ نمٹے گی ۔ ایسے شخص کیلئے کسی کے دل میں کوئی جزبہ نہیں ہو گا اور نہ ہونا چاہئیے ۔بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے ۔
خواجہ آصف نے ایک سوال پر کہا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف جتنی قربانیاں دے چکے ہیں وہ بھی ہم سے مطالبہ کرتی ہیں کہ ان جیسے افراد کیساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے ۔”کلبھوشن یادیو کو بھارتی حکومت کی سرپرستی حاصل تھی اور اب اگر بھارت شور مچائے گا اور بین الاقوامی فورم پر احتجاج کریگا تو پاکستان اس کے خلاف بھرپور دفاع کریگا “۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ، ہمیں مشرقی بارڈر پر بھی بھارتی جارحیت کا سامنا ہے اور مغربی بارڈر پر بھی جارحیت ہو رہی ہے ۔بھارت سے تعلقات خوشگوار اور آئیڈیل نہیں ۔کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں کارروائیوں کا اعتراف کیا ۔پاکستانی قانون کے مطابق سزا دی گئی ۔ سزا شر پسند عناصر کیلئے وارننگ ہے ۔ ہم قانون اور قاعدے کی پوری فورس کے ساتھ ان کے خلاف حرکت میں آئیں گے ، ہماری فوج ، قوم اور سول اداروں نے دہشتگردی کے خلاف اتنی قربانیاں دی ہیں جو مطالبہ کرتی ہیں کہ ان دہشتگردوں کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے۔

 

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاکستان مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے کام کرنے والے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس آفیسر 41885z کمانڈر کلبوشن سدھیر یادیو عرف حسین مبارک پٹیل کو 3 مارچ 2016 ایک خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے جاسوسی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کلبھوشن یادیو کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا، کارروائی کے دوران اس پر لگائے گئے تمام الزامات درست پائے گئے جس پر اسے سزائے موت دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلبھوشن یادیو کو دی گئی سزا کی توثیق کردی ہے۔
 
پاک فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ را ایجنٹ کلبھوشن سدھیر یادیو کا کورٹ مارشل 1952 کے پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعہ 59 اور 1923 کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت کیا گیا اور اس دوران اسے مکمل قانونی معاونت فراہم کی گئی۔ کلبھوشن یادیو نے میجسٹریٹ اور عدالت کے روبرو اس بات کا اعتراف کیا کہ اسے ’’را‘‘ نے پاکستان میں جاسوسی اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس کے علاوہ بلوچستان اور کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن عامہ کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔
واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو ایران کی ساحلی شہر چاہ بہار میں ایک تاجر کی حیثیت سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا اور اس کے لیے اس نے حسین مبارک پٹیل کا نام اختیار کررکھا تھا۔ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ برس بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا اور دوران تفتیش اس نے بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں تخریب کاری کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔
کلبھوشن یادیو سے کی جانے والی تحقیقات کی روشنی میں ہی بھارتی خفیہ اداروں کے نیٹ ورک کو پکڑا گیا تھا اور اس حوالے سے پاکستان سے اقوام متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورم پر آواز بھی اٹھائی تھی جب کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے حوالے کئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم میں شمولیت کے بعد مسلسل کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 22 سالہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 125 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور اپنے کیرئیر کے مجموعی اسکور کو 1306 تک پہنچا دیا جو کسی بھی بلے باز کی پہلی 25 اننگز میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کی پہلی 25 اننگز میں 1280 رنز بنا رکھے تھے۔
اس سے قبل بابر اعظم نے تیز ترین 1000 رنز مکمل کر کے سر ویوین رچرڈز، کونٹن ڈی کوک، کیوین پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ کیساتھ ریکارڈ بک میں جگہ بنائی، یہ تمام بلے باز 21 اننگز میں 1000 رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ بابراعظم نے ایک اور قدم آگے بڑھایا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں اپنے کیرئیر کی 25 ویں اننگز کھیلی اور 125 رنز بنائے جس سے ان کے کیرئیر کا مجموعی اسکور 1306 ہو گیا۔
ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز نے اپنی ابتدائی 25 اننگز میں 1211، انگلینڈ کے کیوین پیٹرسن نے 1189 اور جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کوک نے 1181 رنز بنا رکھے تھے۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی(صحت) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جیکب آبادکی جانب سے دماغی اورنفسیاتی امراض سے متعلق سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر عالم ابراہیم صدیقی ، پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین جونیجو،ڈاکٹر چنی لعل ،ڈاکٹر نعیم بلو،ڈاکٹر موتی رام بھاٹیا،ڈاکٹر عبدالغفورمگسی ،ڈاکٹر عنایت اللہ اعوان اوردیگرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی 5 کروڑ افراد ذہنی امراض کا شکار ہیں جن میں بالغ افراد کی تعداد ڈیڑھ سے ساڑھے 3کروڑ کے قریب ہے دماغی امراض اورنفسیاتی مریضوں کو دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ،توجہ سے ایسے مریض ٹھیک ہوجاتے ہیں
 
ماہر ڈاکٹرزنے نفسیاتی امراض میں مرگی ،ذہنی دباؤ ،خودکشی ،مریض کی تشخیص وعلاج ،طبی نامعلوم علامات سمیت مختلف موضوعات پر لیکچر دیتے ہوئے کہاکہ ماضی میں دماغی اور نفسیاتی مریضوں کو کمروں اور گھروں میں بند کرکے رکھا جاتاتھا لیکن اب ایسانہیں ہے ۔

 

 

 

ایمزٹی وی (کراچی)مقتول قوال امجد صابری کے اہل خانہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے امجد صابری کی والدہ اور بھائی طلحہ صابری نے کہا کہ مشکوک لوگ محلے میں میرے متعلق معلومات لے رہے ہیں اس سے پہلے کہ کچھ غلط ہو ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ حکومت باہر جانے میں ہماری مدد کرے۔
والدہ امجد صابری نے کہا کہ میں مزید بچوں کو نہیں کھونا چاہتی۔ بہت سوچنے کے بعد ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بھی لوگ ڈیفنس شفٹ ہونے کا مشورہ دیتے تھے لیاقت آباد سے محبت کی وجہ سے ڈیفنس شفٹ نہیں ہوئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) سولجر بازار میں قبضہ مافیا کی جانب سے قومی ورثہ قرار دی گئی اسکول کی عمارت کے کچھ حصے کو گرانے پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات قبضہ مافیا نے سولجر بازار کے علاقے میں واقع تاریخی ورثہ قرار دی گئی اسکول کی عمارت کے دو کمروں کو گرا دیا تھا، تاریخی اسکول کو گرانے کی نگرانی براہ راست سولجر بازار تھانے کے ایس ایچ او نے کی اور جب پیر کی صبح بچے اسکول پہنچے تو اپنے کلاس روم دیکھ کر حیران رہ گئے لیکن اس کے باوجود معصوم بچے ملبے کے ڈھیر پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے رہے۔
میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیا تو حکام بھی حرکت میں آگئے اور سیکرٹری تعلیم نے مقدمے کے اندراج کے لیے آئی جی سندھ کو درخواست دی جس کے بعد 3 افراد کے خلاف واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول گرانے کے معاملے میں پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس ایچ او سولجر بازار عدنان کو معطل کرکے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈہر نے متاثرہ اسکول کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت کو گرانا سب سے بڑا جرم ہے اور اس جرم میں جو افراد بھی ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ایسی عبرتناک سزا دیں گے کہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کے جرم کا ارتکاب نہ کر سکے۔ اس عمارت کو ایک مثالی اسکول بنائیں گے۔
قبل ازیں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا اور جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے بھی متاثرہ اسکول کا دورہ کیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس عمارت کو قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد کروا کر دوبارہ سے تعمیر کروایا جائے اور جو لوگ بھی اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ارشد ووہرا کا کہنا تھا کہ اسکول پر قبضہ تعلیم پر حملے کے مترادف ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
واضح رہے کہ جوفیل ہرسٹ اسکول 1931 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کی عمارت کو صوبائی حکومت کی جانب سے تاریخی ورثہ بھی قرار دیا جا چکا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے قومی ورثے کی عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لئے فنڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔