پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے جنرل (ر) راحیل شریف کی ریاست کی سطح پر منظوری ہو چکی ہے تاہم جب یہ فوجی اتحاد باضابطہ طور پر کام شروع کرے گا تو وہ این او سی کے لئے اپلائی کریں گے اور قانون کے مطابق ان کو وزارت دفاع این او سی جاری کرے گی۔
قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے تحریک التواء پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 41 ممالک کی انڈر سٹینڈنگ ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد بنایا جائے، اس حوالے سے چھ ماہ قبل ایک اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور جنرل (ر) راحیل شریف نے شرکت کی۔
اس اتحاد کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ ہے، آئندہ ماہ اس اتحاد کے مقاصد واضح ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کے خدوخال اور مقاصد جب بھی واضح ہوتے ہیں ایوان کو آگاہ کریں گے۔ جنرل (ر) راحیل شریف کی تعیناتی کے معاملے پر سعودی عرب نے درخواست کی کہ پاکستان کے سابق سپہ سالار اس کی قیادت کریں، ریاست کی سطح پر اس کی اصولی منظوری ہو چکی ہے۔ اتحاد کی تشکیل کی رسمی کارروائی ہو جائے گی تو جنرل (ر) راحیل شریف این او سی کے لئے اپلائی کریں گے اور وزارت دفاع قانون کے مطابق ان کو این او سی جاری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کا بار بار حوالہ دیا گیا اس کی ضرور پابندی کی جائے۔ اگر ہم اتحاد کا حصہ بنتے ہیں تو کسی ایسے تنازعہ میں نہیں جائیں گے جو دو اسلامی ملکوں کے درمیان ہو۔
اس اتحاد کے کسی بھی ملک کے خلاف مذموم مقاصد نہیں۔جس طرح یمن کے حوالے سے اس پارلیمنٹ نے رہنمائی کی تھی اس معاملے پر بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے ساتھ وابستگی اور سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ دوستانہ تعلقات کے باعث اس کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوسرا ملک اس تنازعہ میں ملوث ہوتا ہے تو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور کسی کے خلاف اتحاد حصہ نہیں بنیں گے۔ ایوان کو اس معاملے پر تشویش نہیں ہونی چاہیے۔
قبل ازیں تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اس معاملہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے کہ پاکستان کن بنیادوں پر اس اتحاد کا حصہ بنا ہے۔ طالبان اور داعش کو فنڈنگ روکنے کے لئے غیر فوجی اتحاد بنایا جائے۔ ہم حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہیں، اس معاملہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے غلام سرور خان‘ اسد عمر‘ عارف علوی‘ عائشہ گلالئی نے تحریک التواء کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے۔ اس بارے میں پارلیمنٹ کے فورم پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)گور نر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لیے چین نے اضافی رقم کی منظوری دے دی ہے جو کہ 55بلین سے بڑھ کر 62بلین ڈالر ہو گیا ہے،سی پیک کے تحت منصوبوں پر مزید 700ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ چین کی جانب سے نئی انویسٹمنٹ کی منظوری سی پیک کے تحت لگنے والے پراجیکٹس پر کی گئی ہے جن میں انڈسٹریل زون کا قیام بھی شامل ہے ۔
انفرا سٹرکچر ڈیمانڈ اینڈ فنانس کے موضوع پر ہونے والی ایک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہم کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کے ماتحت دینے کے لیے بھی بات چیت کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے سی پیک منصوبے کی شروعات 46بلین ڈالر سے کی تھی جو کہ بڑھ کر 55بلین ڈالر ہوئی اور اب اس انویسٹمنٹ کو 62بلین ڈالر تک لے جا یا گیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ بجلی کی پیداواری منصوبوں پر لگا یا جا ئے گا ۔محمد زبیر نے کہا کہ بہت سے ممالک سی پیک کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں اور وہ سی پی کے تحت بننے والے انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ۔
انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو بہت سے ان ڈائریکٹ فائدے بھی حاصل ہو نگے ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ چین انفراسٹرکچر پراجیکٹس ہائی ویز ،ریلو یز ،پاور پراڈکش اور گیس پائپ لائن جیسے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر کے ورلڈ اکنامک پاور بنا ہے ،ہم بھی اسی طرح کر رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی نے تقسیم اسناد ملتوی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس تھرڈپروفیشنل سالانہ امتحانات برائے اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے 14 اور 15اپریل کو ہونے والے امتحانات سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)محکمہ تعلیم نارتھ کراچی زون ڈی ایم سی سینٹرل نے پرائمری اور ایلیمنٹری کلاسز کے سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کردیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(تجارت)واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دے دی ہے۔
واپڈا کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے، نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں پن بجلی کے نرخ 1 روپیہ 88 پیسے سے بڑھ کر 3 روپے 61 پیسے فی یونٹ ہوجائیں گے۔
واپڈا کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے نرخوں میں اضافہ مالی سال2017-18 کے لیے طلب کیا گیا کیونکہ مالی سال 2017-18 کے دوران واپڈا نے صوبوں اور ارسا کو 33 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے جب کہ خیبر پختوانخواہ کو 25 ارب 74 کروڑ اور پنجاب کو 9 ارب 52 کروڑ سے زائد ادا کرنے کی تجویز ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 2ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہد کی مکھیوں نے طالبات پر حملہ کردیا ،25سے زائد طالبات کو مکھیوں نے ڈس کر زخمی کردیا ۔
 
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 2ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک درخت کے ساتھ لگے شہد کے چھتے کو کسی نامعلوم بچے نے باہر سے پتھر مار دیا ،جس کے باعث مکھیوں نے چھتے سے اڑ کر اچانک اسکول میں پڑھائی میں مصروف طالبات پر حملہ کیا ،اور 25سے زائد طالبات کو ڈس لیا ، اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد خاور شہزاد ریسکیو اور میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے ،اور متاثرہ طالبات کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا ،جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔

 

 

ایمزٹی وی (نئی دہلی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دیتا ہے تو بھارت کو چاہیے کہ بلوچستان کو ایک آزاد ملک تسلیم کر لے ۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی )کے رکن پارلیمنٹ سبرامینین سوامی نے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے ”را“ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا حکم سامنے آنے کے بعد اپنے ٹویٹ میں زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہو گا تو پھر بھارت کو بھی چاہئیے کہ بلوچستان کو ایک آزاد ملک تسلیم کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرکلبھوشن یادیو کے بعد پاکستان مزید ظلم کرتا ہے تو اس کے صوبہ سندھ کو بھی الگ کر دیا جائے گا۔”بھارتی حکومت کو چاہیے کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کی صورت میں پاکستان کو سنگین نتائج سے خبردار کرے“۔

 

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کے آسام کی عدالت نے ہتک عزت مقدمہ میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
کیجریوال نے گزشتہ سال دسمبر میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیم قابلیت پر ٹوئٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ ”نہیں۔۔۔مودی جی بارہویں پاس ہیں اور آگے کی ان کی ڈگر فرضی ہے۔“عدالت نے وزیراعلیٰ کو غیر حاضری اور مزید وقت نہ دیتے ہوئے وارنٹ گرفتار ی جاری کئے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلش پریمیئر لیگ ،ہونے والے میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈنے سندرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی جبکہ لیسٹر سٹی کو ایورٹن کے ہاتھوں 4-2سےناکامی ہوئی۔
لیگ کے 32 ویں ہفتے کھیلے گئے دلچسپ میچوں میں ایورٹن کا دفاعی چیمپئن لیسٹر سٹی سے مقابلہ ہوا،نمبر سات ایورٹن نے پہلے ہی منٹ میں گول سے میچ کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا۔
لوکاکو کے دو گولز کی بدولت حریف ٹیم پر چار دو کی فتح ملی،یوں ایورٹن نے بغیر ہارے ساتواں میچ اپنے نام کیا۔
دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سندر لینڈز کے خلاف تین صفر کی جیت سے دھاک بٹھائی بلکہ پوائنٹ ٹیبل پر ایک درجہ ترقی سے پانچویں پوزیشن پائی۔
ادھر سندر لینڈ ایونٹ کے دہانے پر پہنچ آئی،مینیو کےا سٹرائیکر ابراہیموچ کا گول یادگار بن گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے میچ میں بورن مائوتھ کو چیلسی کے ہاتھوں 3-1سے شکست ہوئی تھی ۔ جس کے ساتھ ہی چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
مانچسٹر سٹی، لیور پول اور ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ چیلسی کی ٹیم 75 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے انٹر نیشنل آج جارج ٹائون گیانا میں کھیلا جائے گا۔
سن 2019 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آخری سیریز 26سال پہلے 1991-92میں پاکستان میں دو صفر سے جیتی تھی۔ اس کے بعد ہونے والی تمام آٹھ ون ڈے سیریز پاکستان نے جیتی تھیں۔ تاہم ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم اچھا کھیل کر ون ڈے سیریز جیت سکتی ہے۔
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ ویسٹ انڈیز نے جیسن محمد کے91رنز کی بدولت پہلا میچ چار وکٹ سے جیتا تھا ۔ پاکستان نے بابر اعظم کی پانچویں سنچری اور حسن علی کی پانچ وکٹوں کی بدولت دوسرے ون ڈے میں 74رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نےشاندار پرفارمنس دی، کامیابی پربہت خوشی ہے، آخری میچ میں پوری کوشش کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔