پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اور پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگلے سال 6 ٹیمیں پی ایس ایل کا حصہ ہون گی، جن کے درمیان 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ نجم سیھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے
تیسرے ایڈیشن کے دوران 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
 
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دئیے گئے ایک پیغام میں نجم سیھٹی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا بڑی کامیابی تھی، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے مقامی پلیئر کو بے شمار مواقع میسر آئیں گے، پی ایس ایل کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق 6اپریل2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.63فیصد اضافہ ہوگیا ۔
ملک کے17بڑے شہروں سے53 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں سے 10اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔
اس ہفتہ کے دوران ملک میں پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، چاول اری (6)، دال ماش، دہی، چاول باسمتی(ٹوٹا)، چائے، دودھ(تازہ)، گھی(کھلا)، کیلا کی قیمتوں میں اضافہ ایل پی جی (سلنڈر)، گندم، دال مسور، دال چنا، دال مونگ، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، آٹا، گڑ، چینی، پیاز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
چکن (زندہ)، مٹن، خوردنی تیل، آگ جلانے والی لکڑی، ویجیٹیبل گھی، کوکنگ آئل، انڈہ(فارمی)، آلو، لہسن، بیف پلیٹ، گیس چارجز، ماچس، الیکٹرک بلب، واشنگ سوپ، لوکل کال اور دیگر کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(پنجاب)واہ کینٹ میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ انتظامی مشینری اور بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عام آدمی کی طاقت اور آواز بنیں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے میری معاونت کریں۔ تعلیم صحت، پینے کے صاف پانی،کرپشن جیسے مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاست کو بدکرداری اور کرپشن کا ذریعہ بنانے والے افراد سیاست اورجمہوریت دونوں کے لئے زہرقاتل ہیں، پاکستان میں چند سیاستدان اور جماعتیں سیاست کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی روش پر چل نکلی ہیں اور ایسے لوگ نہ کسی سیاسی جماعت کے وفادار ہیں اور نہ ہی کسی اصول یا عوامی مفاد پر کھڑے ہوسکتے ہیں عوام کو چاہئے کہ وہ سچ ،جھوٹ، ثابت قدمی ، مفاد پرستی، سیاست اور تجارت کرنے والوں کےدرمیان تفریق کریں۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) وزیر مملکت عابد شیر علی اور خواجہ آصف کی جانب سے لوڈشیڈنگ ختم ہونے اور کراچی میں بجلی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے بلند و بانگ دعوے ایک طرف ، اب انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں گزشتہ 6ماہ کے دوران 20ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی ۔
زرائع کے مطابق لیسکو حکام نے لاہور میں گزشتہ 6ماہ کے دوران 1ارب 36کروڑ یونٹس ضائع کیے جس کے بدولت ادارے کو 20ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
خیبر پختونخوا حکومت نے چین کو ایسی چیز درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ سن کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سٹیشن سے لیسکو کو 12 ارب یونٹس فراہم کئے گئے لیکن لیسکو نے 1 ارب یونٹس لاسز اور بجلی چوری میں ہی ضائع کردئے جبکہ مجموعی طور پر سسٹم سے 1 ارب 36 کروڑ یونٹس کا نقصان کیا گیا اور بجلی عوام کے گھروں میں پہنچنے کے بجائے لائن لاسز کی نظر ہو گئی ۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)ما تحت عدالت نے لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق کیس میں عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کو بری کردیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے لیے عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں لایا گیا۔
 
سماعت کے دوران استغاثہ عزیر بلوچ اور اس کے بھائی پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو مقدمے سے باعزت بری کردیا جب کہ مقدمے میں نامزد دیگر مفرور ملزمان فیصل نیازی،بادشاہ خان،نعیم لاہوتی اور جہانگیر خان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
 
عدالت نے کراچی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔
 
واضح رہے کہ عزیر بلوچ لیاری میں قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق مقدمات میں نامزد ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت) پانی ہم سب کی زندگی میں ایک اہم ضرورت ہے۔ لیکن بازار میں پانی پلاسٹک کی کین یا بوتلوں میں دستیاب ہوتا ہے جو کے صحت کے لیے انتہائی نقصان دے ثابت ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک میں پایاجانے والا کیمیکل بیسفانول ایس( BPS)کی وجہ سے انسانی جینز میں تبدیلی واقع ہوتی ہے اور نتیجہ کے طور پر چھاتی کا کینسر ہوجاتا ہے۔
تحقیق کار ڈاکٹر سومی ڈینڈا کا کہنا ہے کہ بی پی ایس کی وجہ سے ایسٹروجن گلینڈز میں ایسی تبدیلی واقع ہوتی ہے جو کہ جینز BRAC1پر اثرانداز ہونے کے ساتھ سینے کے سرطان کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق ایسی خواتین جنہیں BRCA1جینز وراثت میں ملتا ہے ان میں چھاتی کے سرطان کے امکانات60فیصد زائد ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ بی پی ایس کی وجہ سے کینسر کے خلیے تیزی سے پھیلتے ہیں اور ہمیں ایک موذی مرض کی طرف دھکیلتے ہیں۔
بی پی ایس بہت سی اشیاء میں پایا جاتا ہے تو اس مہلک بیماری سے بچنے کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی پینے سے اجتناب کریں۔

 

 

ایمزٹی وی(ریاض) سعودی حکومت نے ملک میں دنیا کے سب سے بڑے تفریحی شہر کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔منصوبہ 2018ءمیں شروع ہو گا ۔
 
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی سطح پر سب سے بڑے ثقافتی اور تفریحی شہر کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پراجیکٹ دارالحکومت ریاض کے جنوب مغرب میں واقع علاقے القدیہ میں 334 مربع کلومیٹر کے رقبے پر تعمیر ہوگاجس میں یک بڑا سفاری پارک بھی شامل کیا جائے گا ۔
s1
 
نہوں نے بتایا کہ یہ شہر ایک اہم ثقافتی سنگ میل ثابت ہونے کے علاوہ مملکت میں مستقبل کی نسل کی تفریحی ، ثقافتی اور سماجی ضروریات پوری کرنے کا مرکز بھی ہوگا۔ ”یہ پر عزم منصوبہ سعودی عرب کے پروگرام ویژن 2030ءکے سلسلے کی ایک کڑی ہے“۔
 
s2
شہزادہ سلمان کا کہنا تھا کہ مملکت کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اس منصوبے میں مرکزی سرمایہ کار ہوگا۔ اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی بڑے سرمایہ کار بھی حصہ لیں گے۔منصوبے کا سنگ بنیاد 2018ءکے اوائل میں رکھا جائے گا اور پہلے فیز کا افتتاح 2022ءمیں کر دیا جائے گا۔
s3
 
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ معاشرتی ترقی اور خوش حالی لانے کے علاوہ دارالحکومت ریاض کو زندگی گزارنے کے لیے دنیا کے 100 بہترین شہروں کی فہرست میں بھی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔منصوبے میں دنیا کے مشہور ترین ریسٹورانٹ اور ٹریڈ مارک اپنی خدمات فراہم کریں گے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں ہنسی کرونئے اور سریش رائنا کے زیادہ رنز ریکارڈ توڑدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مایہ ناز اوپنرمحمد حفیظ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہنسے کرونئے اور بھارت کے آل راؤنڈر سریش رائنا کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے 183 میچز میں 5615 رنز بنالئے ہیں جبکہ ہنسی کرونئے نے 5565 اور سریش رائنا نے 5568 رنز بنا رکھے ہیں۔
محمد حفیظ نے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے 88 رنز بنا کر حاصل کیا۔قومی کرکٹر اس طرح ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے 59 ویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں فروغ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری تعلیمی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-
وزیر اعلی ٰشہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچیں گے۔
پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔
2018ء تک بچوں کے اسکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا ۔
حکومتی اقدامات کے باعث اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
40ارب روپے کی لاگت سے 52ہزار سے زائد اسکولو ں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ مخدوش عمارتوں کی دوبارہ تعمیر پر 16ارب روپے خرچ کئے گئے ۔
6ہزار سے زائد اسکولوں میں کمپیوٹر لیبز فراہم کی گئی ہیں جبکہ رواں برس لاکھوں مزید لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔
صوبے کے اسکولوں میں ٹیبلٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا ہر قدم فروغ تعلیم کے لئے اٹھ رہاہے۔
اس اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود ، علی رضا گیلانی ، مشیر عمر سیف، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انجینئر قمر السلام ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
 

 

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت منصوبوں پر کام زمین پر نظر آرہا ہے اس سال مختصر وقت میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے۔
مانیٹرنگ کی وجہ سے کوئی بھی جعلساز بچ نہیں سکے گا ،ماضی میں چند ہزار روپے کی سکیمیں مخصوص لوگوں کی جیبوں میں جاتی رہیں جبکہ زمین پر کام نظر نہیں آتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی شمولیت کے بغیر گڈ گورننس کا تصور ممکن نہیں ہے ۔