پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) جرمنی کی فٹبال چیمپئن ٹیم کے کوچز کراچی کے بچوں کو فٹبال سکھانے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے چار کوچز جن میں ایک خاتون کوچ بھی شامل ہے لیاری کے بچوں کو فٹبال کے گر سکھانے کیلئے کراچی پہنچ چکے ہیں اور وہ اپنے دس روزہ دورے کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ سیشنز میں شرکت کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات اور سیکرٹری کے اہم عہدوں پر مستقل افسران تعینات نہ ہونے کی وجہ سے امتحانی اور انتظامی امور شدید متاثر ہورہے ہیں ۔
28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے ابھی تک نہ تو امتحانی مراکز فائنل ہو سکے ہیں اور نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکی پرنٹنگ کا عمل شروع ہو سکا ہے۔
بورڈ میں ایڈہاک ازم کی وجہ سے امسال بورڈ کے تحت امتحانی پرچے نئے امپروشدہ ماڈل پیپرز کے تحت نہیں لئے جا سکیں گے حالانکہ سابق ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے دور میں امتحانی پرچوں میں اصلاحات کے لئے ماڈل پیپرز تیار کر کے انہیں کالجوں میں بھیجا گیا تھا تاکہ اساتذہ طلباء کو اصلاح شدہ امتحانی پرچوں کے حوالے انہیں آگاہ کر سکیں تاہم موجودہ صورتحال میں ایساممکن نظر نہیں آ رہا ہے ۔
بورڈ کے قائم مقام ناظم امتحانات محمد جعفر اعلان یہ کرچکے ہیں کہ اُن سے اِمتحانی امور نہیں چلائے جا رہے اس لئے انہوں نے کہا ہے کہ بورڈ کے ایک ریٹائرڈ ڈپٹی کنٹرولر آف ایگزامینیشن لیاقت علی کو ڈیلی ویجز پر تعینات کیا جائے ۔
بورڈ میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے امتحانی پرچوں کی امتحانی مراکز میں بھیجنے کا کام بھی غیر محفوظ ہو گیا ہے ۔
سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی اور بورڈ کے امتحانی مواد کی پرنٹنگ کے لئے ٹینڈرز تا حال جاری نہیں کئے جا سکے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے تحت مورخہ 12اپریل سے 14اپریل تک امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان تاریخوں میں ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد طلباء و طالبات امتحانی فارم جمع کراتے ہیں ۔
ان طلبا و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز کی تیاری اور ان کے امتحانی مراکز کا بروقت تعین موجودہ حالات میں مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے امتحانی شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)جامعہ کراچی کا ستائیسواں جلسۂ تقسیم اسناد 15؍ اپریل کو جامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گراونڈ میں ہوگا۔
کنوینر میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ کے مطابق سابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی جائے گی۔
.جلسۂ تقسیم اسناد کی صدارت گورنر سندھ جامعہ کراچی محمد زبیر کریں گے جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بطور مہمان خصوصی اور پرو چانسلر جامعہ کراچی و صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہربطور مہمان شریک ہوں گے
 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آئی سی سی پینل کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ اسکول اور یونیورسٹی سطح پر کرکٹ نہ ہونے کے باعث قومی سطح پر کرکٹ زوال کا شکار ہے۔ تعلیم یافتہ کرکٹر کی شمولیت سے پاکستان کرکٹ میں نکھار آئے گا۔
اپنی کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز امپائر علیم ڈار نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے ملک میں یونیورسٹی لیول کی کرکٹ اچھی نہیں ہو رہی۔ اسکول ،کالج اور کلب کرکٹ میں بہتری لائے بغیر قومی کرکٹ کا عروج ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ کرکٹر کی کمی کے باعث اسپاٹ فکسنگ جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی کرکٹ اچھی ہونے سے تعلیم یافتہ کھلاڑیوں قومی اسکواڈ کا حصہ بنے گے۔ علیم ڈار نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ انڈر 16 اور انڈر 19 سمیت اے کلاس ٹیموں کے بیرون ملک ٹورز زیادہ سے زیادہ کرائے جائیں۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)ریاضی ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدرطارق محبوب ،محمد عرفان،پرویز محفوظ ،طارق علی اور دیگر عہدیداروں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات خالد احسان سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور چیئر مین بورڈ ڈاکٹرسعید الدین اور ان کی جانب سے نقل کی روک تھام،شفاف امتحانات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر بڑی مندی ، 100 انڈیکس میں 506.68 پوائنٹس اور مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 64 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 45 روپے کی کمی تاہم تجارتی حجم میں 80 کروڑ 34 لاکھ 43 ہزار 531 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اسی طرح خرید و فروخت میں بھی ایک کروڑ 55 لاکھ 67 ہزار 700 حصص کی تیزی رہی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 506.68پوائنٹس کی کمی سے 47950.58 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 269 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مجموعی طور پر 23 کروڑ 33 لاکھ 86 ہزار 260 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 4 کروڑ 76 لاکھ 67 ہزار 80 روپے رہا۔
مارکیٹ کیپیٹل 96 کھرب 3 ارب 98 کروڑ 7 لاکھ 69 ہزار 93 روپے سے کم ہو کر 95 کھرب 20 ارب 33 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 48 روپے رہ گیا۔
فیوچر ٹریڈنگ میں 99 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 79 لاکھ 54 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔
سب سے زیادہ تیزی شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 62.93 روپے کے اضافے سے 1321.58 روپے پر بند ہوئی۔
اسی طرح ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی سودے بھی 31.24 روپے کی تیزی سے 888.90 روپے پر بند ہوئے۔
سب سے زیادہ مندی مری پیٹرولیم اور رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ مری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 79.28روپے کی مندی سے 1506.38 روپے اور رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 50 روپے کی کمی سے 7000 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار عائشہ اسٹیل مل کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 18 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 25.40 روپے سے شروع ہو کر 24.40 روپے پر بند ہوئی جبکہ لوٹے کیمیکل کے ایک کروڑ 71 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے 10.99 روپے سے شروع ہو کر 11.16 روپے پر بند ہوئے۔
جبکہ30انڈیکس بھی 342.58 پوائنٹس کی مندی سے 25459.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح آل شیئر انڈیکس میں 285.01 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل انڈیکس 269.69 پوائنٹس کی کمی سے 19414.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل انڈیکس 245.35 پوائنٹس کی مندی سے 16829.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد خان آفریدی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے درمیان معاہدے پر دونوں کو ایک بار پھر وارننگ جاری کر دی ہے اور اس کے ساتھ ہی کسی بھی کھلاڑی کی دوسری ٹیم میں شمولیت سے متعلق قواعد و ضوابط بھی جاری کر دئیے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے، کسی کھلاڑی کے اس کی اپنی ٹیم میں برقرار رہنے اور کسی نئے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق قوانین کی وضاحت کی گئی ہے
اور اس کے مطابق شاہد آفریدی قانونی طور پر اب بھی پشاور زلمی کی ”ملکیت“ ہیں۔
 
 
پی سی بی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پی ایس ایل ٹیمیں ایک خاص وقت میں ہی کوئی نیا کھلاڑی منتخب کر سکتی ہیں یا کسی دوسری ٹیم کے کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر سکتی ہیں اور کسی کھلاڑی کے ساتھ معاہدہ ختم کر سکتی ہیں۔“
پی سی بی کے مطابق کراچی کنگز صرف جون میں ٹرانسفر ونڈو کے بعد ہی شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ پی سی بی کے مطابق ”پی ایس ایل کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کا معاہدہ اگلے ڈرافٹ سے پہلے یا کھلاڑی کو برقرار رکھنے کی ونڈو پر ختم ہو گا، جو بھی پہلے آ جائے۔“
 
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ”یہ معاہدہ تین فریقین کے درمیان یعنی کھلاڑیوں، فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان ہوتا ہے اور اس خاتمے کا اعلان پی سی بی کے علاوہ کوئی بھی نہیں کر سکتا، اور ایسا صرف باہمی رضامندی اور ٹرانسفر یا دوبارہ منتخب کرنے کے وقت ہی کیا جا سکتا ہے۔ آفیشل طورپر اعلان کردہ ونڈو کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کی منتقلی کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ اور توقع کی جاتی ہے کہ تمام کھلاڑی، ٹیمیں ، انتظامیہ اور ٹیموں کے مالکان کسی بھی چیز سے مستثنیٰ ہو کر ان قوانین کی پاسداری کریں گے۔ “
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران19کروڑ36لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب74کروڑ41لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق7اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21ارب55کروڑ5لاکھ ڈالرز سے بڑھکر21ارب74 کروڑ 41لاکھ ڈالرز کی سطح پر جا پہنچے۔
اس دوران اسٹیٹ بینک کو ملٹی لٹرل ذرائع سے 317ملین ڈالرز موصول ہوئے جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 22کروڑ21لاکھ ڈالرز اضافے سے 16ارب68 کروڑ 82لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ85لاکھ ڈالرز کمی سے 5ارب5کروڑ59لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے 118ملین ڈالرز کی بیرونی اور دیگر ادائیگیاں بھی کیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا دو سوروپے اضافےسے 51 ہزار دو سو روپے کا ہوگیا ۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر بارہ سو اٹھاسی ڈالر فی اونس پر آگیا۔اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔
جس سے فی تولہ سونا دو سو روپے مہنگا ہوکر51 ہزار دو سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 43 ہزار 885 روپے ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ تین روز میں فی تولہ سونا 450 روپے اور دس گرام سونا 386 روپے مہنگا ہوچکا ہے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)کپاس کے کاشتکار کھیلیوں پر کاشت کے لئے 6تا8کلوگرام تصدیق شدہ زہر آلود بیج استعمال کریں۔
کپاس کے کاشتکار بی ٹی اقسام کے ساتھ 20فیصد رقبہ پر روائتی اقسام کاشت کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکارکپاس کی بہتر پیداوار کیلئے پودے سے پودے کا فاصلہ 9سے 12انچ رکھیں.
کپاس کی کاشت کیلئے 17500سے 23000فی ایکڑ پودوں کی تعداد یقینی بنائیں،پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں تھوڑے وقت میں زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی جا سکتی ہے
ترجمان نے کہا کہ کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے ایسی ذرخیز میرا زمین بہتر رہتی ہے جو تیاری کے بعد بھربھری اور دانے دار ہو جائے،اس میں نامیاتی مادہ کی مقداربہترہو، پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجودہو، زمین کی نچلی سطح سخت نہ ہو تا کہ پودے کی جڑوں کو نیچے اوراطراف میں پھیلنے میں دشواری نہ آئے،اس لیے زمین کی تیا ر ی کیلئے گہر ا ہل چلائیں اور زمین کی ہمواری بذریعہ لیزر لیولر کریں تا کہ پودے کی جڑ یںآ سا نی سے گہرا ئی تک جا سکیں اور وتر دیر تک قائم رہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ پچھلی فصلوں کی باقیات کو جلانے کی بجائے انہیں اچھی طرح زمین میں ملانا چاہیے، اس مقصد کیلئے روٹا ویٹر، ڈسک ہیرو یا مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کریں تاکہ بوائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔