پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی بھی چینل کیلئے اشتہارات کے ذریعے پیسے کمانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ کم از کم 10 ہزار ویوز حاصل کریں اور اس سے پہلے کسی بھی یوٹیوب چینل کو کسی صورت بھی کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔
یوٹیوب پارٹنر پروگرام 2007ءمیں متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت یوٹیوب پر ویڈیو مواد تخلیق کرنے والے افراد چینل بنا کر اپنی ویڈیوز کے ذریعے فوری پیسے کمانا شروع کر دیتے تھے۔ اس بزنس ماڈل کے ذریعے یوٹیوب دنیا کا سب سے بڑا ویڈیو پلیٹ فارم بن گیا۔
نئے فیصلے کے مطابق اب کسی بھی چینل کیلئے اشتہار حاصل کرنے سے پہلے 10 ہزار ویوز حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ یہ فیصلہ چوری شدہ مواد اور دیگر تخلیق کاروں کا مواد اپنے نام سے چلانے کی شکایات میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔
یوٹیوب انتظامیہ پراعتماد ہے کہ نئی پالیسی کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے سدباب میں مدد ملے گی اور اگر سب کچھ درست طریقے سے ہوا تو فوراً اشتہار حاصل کرنے کی سہولت بھی بحال کر دی جائے گی۔
یوٹیوب نے نئے صارفین کی حوصلہ افزائی کیلئے نیا پروگرام بھی شروع کیا ہے جس میں ویڈیو مواد تخلیق کرنے اور چینل کیلئے 10 ہزار ویوز حاصل کرنے سے متعلق رہنمائی کی جاتی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(بلوچستان) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے بلوچ بھائیوں کو گمراہ کر رہا ہے اور ہمارے نا سمجھ دوستوں نے پہاڑوں پر جا کر اپنا ہی نقصان کیا۔
بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان سونے، چاندی اور گیس سے مالا مال ہے اور مجھے بلوچستان سے اتنا ہی تیار ہے جتنا پاکستان سے ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے بلوچ بھائیوں کو گمراہ کر رہا ہے اور ہمارے کچھ دوستوں نے پہاڑوں پر چڑھ کر کسی اور کا نہیں اپنا ہی نقصان کیا کیونکہ اس لڑائی میں ہمارے اپنے مارے گئے، ہمارے جو بلوچ بھائی بھارتی بہکاوے میں آ کر آزادی کی باتیں کر رہے ہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انٹرنیٹ پر جا کر بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار دیکھ لیں، وہاں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے اور کشمیر میں بھی بھارت نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے ہمارے کچھ دوستوں کو غلط فہمیاں ہیں لیکن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے اور اس سے ہمارے بلوچ اور پختون بھائیوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بنیا ہمارا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن وہ پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا کیونکہ ہم نے سینٹرل ایشیا سے پانی کے متبادل ذرائع ڈھونڈ لئے ہیں، آئندہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو پورے بلوچستان میں نہری سسٹم کو پکا کریں گے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں کالی آندھی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
تصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ جیتنے کے لئے پر عزم ہیں۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔
لیگ سپنر باولر شاداب خان ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ محمد حفیظ اور محمد عامر کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔قبل ازیں پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 3-1 ست شکست دی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمںٹ) بھارتی اداکار اکشے کمار نے بہترین اداکار اور نیرجا نے بہترین فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
بھارتی فلم نگری کے سب سے بڑے ایوارڈز نیشنل فلم ایوارڈز کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے فلم رستم کے لیے بہترین اداکار اور سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
سماجی مسائل اجاگر کرنے پر امیتابھ بچن کی فلم ’پنک‘ کو نیشنل ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا جب کہ اجے دیوگن کی فلم ’شیوے‘ نے اسپیشل ایفیکٹس پرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو فلم ’’پیکو‘‘ اوراداکارہ کنگنا رناوت کو فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرن‘‘ میں بہترین اداکاری پر’’نیشنل فلم ایوارڈز‘‘ سے نوازا گیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کردی ہے۔
زرائع کے مطابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق سے نیشنل بینک کے سربراہ سعید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور موجودہ کیش کلیکشن کے نظام کو مؤثر بنانے کا اعادہ کیا گیا نیشنل بینک کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو ٹرینوں میں اے ٹی ایم مشینیں لگانے کی پیشکش کی۔ جس کے بعد وفاقی وزیرریلوے نے سیکرٹری ریلوے کو فریم ورک پر کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
زرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدہ رواں ماہ کے آخری ہقتے تک متوقع ہے ۔ جب کہ ریلوے اسٹیشنز پر بھی اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے چکلالہ ویلفیئرسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالی جاتیں ہیں،الزامات لگانے والوں اور کیچڑ اچھالنے والوں کے پاس کچھ نہیں،کیچڑ اچھالنا پاگل آدمی کا کام ہے،اکثر کیچر اچھالنے والوں کو متوازن ذہنیت کا حامل قرار نہیں دیتا۔
چکلالہ میں سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں اور بعض حلقے ٹھیک کام کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں،حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔
ماضی میں ہرروز دہشتگردی کے 4 سے 5 واقعے ہوتے تھے اور ہر روز نیا سکینڈل سامنے آتا تھا،دہشتگردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کرنا آسان کام نہیں ہے،مخالفین ہر چیز پر تنقید کرتے ہیں،دہشگردی میں کمی آئی ہے لیکن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اور جھوٹ و بہتان تراشی کا کوئی علاج نہیں ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ تقریرکرنا سب سے آسان کام ہے اور کوئی پاگل آدمی بھی تقریر کرسکتا ہے،اداروں کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے اور واہ میں جدیدہسپتال کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں بزنس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے صحافی کے سوال کہ کیا آپ کا اگلا ہدف وزیراعظم بننا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف تھانیدار بننے کیلئے الیکشن لڑے، میرے مخالفین کہتے ہیں کہ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں اور دو وجوہات کی وجہ سے وزیراعظم بننا چاہتا ہوں۔اداروں کی مضبوطی اور انسانی ترقی چاہتا ہوں،ایسا وزیراعظم بننا چاہتا ہوں جو ادارے بنائے اور تمام وسائل تعلیم پر خرچ کرے۔80 ء کی دہائی میں امریکہ کی جنگ میں شامل ہونا بڑی غلطی تھی،پہلے ڈالرز کے لئے جہادی بنائے پھر ڈالرز کیلئے ہی جہادیوں کو مارا،پاکستان کسی عسکری اتحاد میں شامل ہونے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ سیاست میں لوگ صرف پیسہ بنانے آتے ہیں،اگر سیاست پیسے کیلئے کی جائے تو ادارے تباہ ہوجاتے ہیں،نظام ٹھیک کرنے کیلئے اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا،پہلی دفعہ ایک طاقتور شخص منی لانڈرنگ اور کرپشن میں پکڑا گیا،پاکستان میں اب لوگ سیاست میں پیسا بناتے ہیں،اداروں کی تباہی کی وجہ سے پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے،60 کی دہائی میں پاکستان میں کرپشن نہیں ہوتی تھی،سیاست مں آنے کا مقصد نظام کو درست سمت میں لانا تھا
،برطانیہ میں ادارے کام کررہے ہیں،اگر برطانیہ میں ہوتا تو کبھی سیاست میں نہ آتا،جن معاشروں میں تبدیلی نہیں آتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں،آپ کو اپنی بقاء کیلئے تبدیلی لانا ہوتی ہے،آج جن مسائل کا سامنا ہے وہ 80 ء کی دہائی کے پیدا کردہ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آزاد میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں مارشل لاء لگنا مشکل ہوگیا ہے،سنگاپور میں پاکستان سے زیادہ کرپشن تھی،ڈرون حملوں میں معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا۔عمران خان نے امریکی صدر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ میں نہیں سمجھتا کہ ٹرمپ اتنے برے ہیں وہ میری سوچ سے زیادہ برے ہیں۔پاکستان کسی عسکری اتحاد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
کرکٹ پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے دور میں عبدالقادر بہترین سپن باؤلر تھے،عبدالقادر کھیل رہے ہوتے تو شین وارن سے زیادہ وکٹیں لیتے۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے دیر سے ٹیم میں آئے،آسٹریلیا میں 33 سال کی عمر میں کھلاڑی ریٹائر ہوجاتے ہیں، میرے بعد مصباح پہلاکپتان ہے جو باعزت ریٹائرمنٹ لے رہا ہے۔عمران خا ن کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کسی بھی چیلنج سے کم نہیں،
میں کبھی ٹیم کا کپتان نمین بننا چاہتا تھا،کرکٹ اس کے ہاتھ دی گئی جس کی قابلیت الیکشن فکس کرنا ہے،کرکٹ بورڈکو بھی ادارے کے طور پر ٹھیک کیا جاسکتا ہے،کرکٹ کی طرح سیاست کا بھی برا حال ہے،دو مرتبہ اس لئے استعفیٰ دیا کیونکہ مرضی کی ٹیم نہیں دی گئی،اب میں کرکٹ سے نہیں مختلف گیمز سے وابستہ ہوں،وزیراعظم کو چیئرمین پی سی بی منتخب کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ آپ صحت مند بھی رہتے ہیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نمک کا کم استعمال بلڈ پریشر کو کم رکھنے کا ایک ثابت شدہ ذریعہ ہے مگر شواہد سے یہ معلوم ہوا ہے کہ غذائی پوٹاشیم کی مقدار میں اضافہ بھی فشار خون پر قابو رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
فشار خون یا بلڈ پریشر دنیا بھر میں ایک بڑا طبی مسئلہ ہے اور لگ بھگ ایک ارب سے زائد افراد اس کا شکار ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلڈ پریشر فالج کے باعث ہونے والی کم از کم 51 فیصد جبکہ امراض قلب سے 45 فیصد اموات کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق کے دوران اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ پھل اور سبزیاں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں کس حد تک مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ان میں موجود پوٹاشیم اس عارضے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ متوازن حد تک نمک کا استعمال خون میں پوٹاشیم کی سطح کو متوازن رکھتا ہے جو کہ دل، اعصاب اور مسلز کے افعال کے لیے ضروری ہے۔
تحقیق کے مطابق جب غذا میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو گردے زیادہ نمک اور پانی کو خارج کرتے ہیں جس سے پوٹاشیم کا اخراج بھی بڑھتا ہے۔
محققین نے مشورہ دیا کہ دن بھر میں کم از کم 4.7 گرام پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کو کم رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے ویڈیو ایڈیٹنگ میں معاونت فراہم کرنے والی ایپ متعارف کرادی،جس کی مدد سے موبائل صارف خود ہی ویڈیو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سمیت اپنے دوستوں کو بھیج سکے گا۔
ایپل نے گزشتہ ماہ یہ ایپ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جسے اب آئی فون فائیو ایس اور اس کے بعد کے فونز میں استعمال کیا جاسکے گا۔
کلپ نامی اس فرینڈلی سوشل ویڈیو ایپ کے ذریعے صارف خود ہی ویڈیو ایڈٹ کرسکے گا، جب کہ یہ ایپ گرافکس سمیت ایموجیز، سمارٹ شیئرنگ اور لائیو ٹائیٹلز دینے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔
یہ ایپ استعمال کرنے میں بہت ہی آسان اور دوستانہ ہے، جب کہ اس کے فیچرز بھی سوشل سائیٹس جیسے ہیں، جس وجہ سے اس کے استعمال میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
ایپ کے ذریعے موبائل میں محفوظ فوٹوز یا ویڈیوز کو بھی ایڈٹ کرکے مزید خوبصورت بناکر ویڈیو کی شکل دی جاسکتی ہے۔
ایپ کی مدد سے ایڈٹ کی گئی ویڈیو کو فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ویمو جیسی ویب سائیٹس پر شیئر کرنے سمیت کسی بھی دوست کو بھیجا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کے ایفیکٹس، فلٹرز اور حیران کن نیا فیچر لائیو ٹائلز ہر ایک کو تصاویر میں زبردست دکھائے گا جبکہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو آسانی سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاسکے گا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(نوشہرہ) امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا ہے کہ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے اور قرآن اور رسولﷺ کی تعلیمات میں ہی فلاح ہے ۔ دین میں فرقہ واریت پیدا کرنے والے فلاح نہیں پائیں گے، مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔
 
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کے موقع پر نماز جمہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا کہ اللہ کی وحدانیت پر یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اللہ کے نزدیک اس کا مقام بلند ہے جس میں زیادہ تقویٰ ہو ۔
انہوں نے کہا کہ اس امت کو اللہ تعالیٰ نے بہترین امت بنایا ہے اور فلاح کاراستہ قرآن پاک اوراسوہ رسول ﷺ ہی ہے، علمائے کرائے دین کی تعلیمات کے امین ہیں اور مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔ قرآنی تعلیم بھی یہی ہے اللہ کی رسی کومضبوطی سے پکڑواور فرقہ واریت میں نہ پڑو۔