پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(پنجاب)صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں جوتے کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح راوی روڈ پر واقع ایک جوتے کو کارخانے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا مال جل گیا جبکہ آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں
 
۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد نے بتایا کہ آگ موٹر میں ہونے والے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے راوی روڈ کارخانے میں لگنے والی آگ پر جلد قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پر بنائی جانے والی پہلی انٹرنیشنل فلم 'پروجیکٹ پشاور' جلد ریلیز کردی جائے گی۔

طویل عرصے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں رہنے والے پشاور کی صورتحال سیکیورٹی کے اعلیٰ انتظامات کے باعث بہتر ہورہی ہے جبکہ فلم ساز اس فلم کو پشاور کے لیے ایک نئی امید مانتے ہیں۔

یہ فلم امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور ہالینڈ میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار یرشو بنگش کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'اس فلم کی کہانی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پر مبنی ہے جو پشاور کی ایک لڑکی سے انٹرنیٹ پر محبت کرنے لگتا ہے، تاہم پشاور پہنچ کر اسے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اسے اغوا کرنے کا جھانسا تھا'۔

فلم کی شوٹنگ پشاور، برطانیہ اور کینیڈا میں کی گئی، جسے انگریزی، اردو، پشتو اور ڈچ زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

پشاور جسے ایک وقت میں پختون سینما کی بنیاد مانا جاتا تھا طویل عرصے سے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری جنگ کا نقصان اٹھا رہا ہے۔

2014 میں پشاور کے آرمی اسکول پر طالبان کی جانب سے کیا گیا حملہ مہلک ترین حملہ تھا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لوگ شہید ہوئے تھے جن میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔

جس کے بعد اس شہر میں آرمی کی جانب سے سخت آپریشن کا آغاز ہوا۔

تاہم پشاور میں سیکیورٹی کے بہتر صورتحال کے باعث اب ایک مرتبہ پھر اس کا سینما آباد ہورہاہے۔

ہدایت کار کے مطابق اس فلم کا ریڈ کارپٹ پشاور میں فلم کی ریلیز سے قبل منعقد کیا جائے گا، جس میں تقریباً دو ماہ درکار ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا حکومت نے زرمبادلہ کمانے کا انوکھا منصوبہ تیار کر تے ہوئے چین کو گدھے سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت زرمبادلہ کمانے کی غرض سے چینی سرمایہ کاروں کو گدھے سپلائی کریگی اور اس حوالے سے روڈ میپ بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔چین اور کے پی کے حکومت میں تجارت بڑھانے کیلئے3روزہ روڈ شو 16اپریل سے بیجنگ میں شروع ہو گاجس میں خیبر پختونخوا حکومت اپنی تجویز پیش کرے گی ۔
ت ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر چینی سرمایہ کاروں نے خیبر پختونخوا حکومت کی تجویز منظور کر لی تو منصوبے پر 1ارب روپے خرچ ہو نگے اور صوبائی حکومت کو کثیر زر مبادلہ حاصل ہو گا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈہیرو سلمان خان نے اپنی محبوبہ لولیا وینترکوکروڑوں کا گھر اور قیمتی گاڑی تحفے کے طور پر پیش کر دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے لولیا وینترکو بھارت میں مستقل قیام کیلئے مہنگا ترین گھر اور مشہور برانڈ کی نئے ماڈل کی لگژری گاڑی تحفے میں دی ہے ۔ لولیا بھارت میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں ۔ لولیا وینترممبئی کے ہوٹل میں قیام پذیر تھیں اوربھارت میں اپنا گھر لینے کی جدوجہد میں تھیں تاہم ان کی اس مشکل کو سلمان خان نے خود ہی آسان کر دیا اور ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا اپارٹمنٹ اور گاڑی خرید کر تحفے میں دیدی ۔
سلو میاں نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب خریدے گئے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے ہیں جس کے بعد لولیا کی ممبئی میں اپنے گھر کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ سلمان خان نے موسیقار ہمیش ریشمیا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لولیا کے گلوکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کریں۔
خیال رہے کوئی غیر ملکی بھارت میں منقولہ جائیداد نہیں خرید سکتا کیونکہ بھارت میں کسی بھی غیر ملکی کو 183روز کی رہائش کے دوران تسلی کے باوجود جائیداد کی ملکیت دینا غیر قانونی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ کے دبنگ خان ان دنوں رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتور پر کافی مہربان نظر آرہے ہیں۔
سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ کوکروڑوں کا فلیٹ اور گاڑی تحفے میں دیدی ۔
زرائع کے مطابق سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینتورممبئی کے ہوٹل میں قیام پذیر تھیں اور اپنا گھر لینے کی خواہشمند تھیں ،جس کا علم ہوتے ہی دبنگ خان نے ان کی مشکل آسان کردی۔
سلمان خان نےان کے لیے ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا، جب کہ سلمان خان نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب خریدے گئے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے ہیں، جس کے بعد لولیا کی ممبئی میں اپنے گھر کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔
سلمان خان نےان کو کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کے ساتھ ساتھ مہنگی کار بھی تحفے میں دی ہے جبکہ سلمان خان نے موسیقار ہمیش ریشمیا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لولیا کے گلوکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی دوست لولیا وینتورمختلف تقریبات میں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں خاندان کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں بھی گزار کر آئے ہیں۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے شخص کو دبوچ لیا جسے پکڑنے پر پتا چلا کہ وہ کوئی چور نہں بلکہ ان کا ہی ساتھی اداکار رتیش دیش مکھ ہیں لیکن پولیس نے اداکار کو پھر بھی گرفتار کرلیا۔
ویویک اوبرائے نے اپنے گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے شخص کو دبوچ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی لیکن میڈیا نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کیا اور پولیس سے پہلے ہی اداکار کے گھر پہنچ گئی جہاں سے لمحہ بہ لمحہ کوریج شروع کردی تاہم پولیس کے آنے پر چورکے منہ پر کپڑا لپیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
میڈیا کے اصرار پر پولیس نے چور کے منہ سے نقاب اتارا تو چور کو دیکھ کر میڈیا سمیت پولیس اہلکار بھی دم بخود رہ گئے کیونکہ وہ چور کوئی پیشہ ور چور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے نامور اسٹار رتیش دیش مکھ تھے۔ اداکار ویویک اوبرائے نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’بینک چور‘‘ کی تشہیر کے لیے مذاق کیا تھا جسے پبلسٹی اسٹنٹ قراردیا لیکن پولیس پھر بھی رتیش کو گاڑی میں ڈال کر لے گئی اور کچھ دیر بعد رہا کردیا۔
واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’بینک چور‘‘ میں ویویک اوبرائے اور رتیش دیش مکھ مرکزی میں نظر آئیں گے۔
 
 

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )معروف گلوکار اسد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑےآج 10 سال بیت گئے، اُن کی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی محسوس ہوتی ہے۔
اسدامانت علی خان،موسیقی کی دنیا کے گوتم بُدھ اور استاد امانت علی خان کے سپوت نے25 ستمبر 1955 ء کو دنیا میں آنکھ کھولی اور بہت چھوٹی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا،اسد امانت علی اور اُن کے چچا حامد علی خان کی جوڑی کو خوب شہرت ملی۔
اسد نے گائیکی میں اپنے خاندان کی روایت کو آگے بڑھایا،غزلوں اور کلاسیکی راگوں کے ذریعے دنیابھر میں شہرت پائی،ملکہ ترنم نورجہاں نے اپنی صاحبزادی ظل ہما کو اُن کی شاگردی میں دیا،اسد نے اپنے منفرد انداز میں موسیقی کو نئی جہتیں دیں اور منفرد مقام بنایا۔
زندگی نے وفا نہ کی اور اسد 52 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئےلیکن ان کی آواز آج بھی زندہ ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اگر فلمیں نہ چلتی تو ایک ریسٹورنٹ کھولتا اور کھانے تیار کرتا۔
ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں عورتوں کے برابر آنا چاہتا ہوں اور اگر فلمیں نہ چلتیں تو اپنے اس مقصد کیلئے ریسٹورنٹ کھولتا اور کھانے تیار کرتا کیونکہ مجھے کھانا پکانے کا بہت شوق ہے ۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں اس دن اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھوں گا جب اپنے دوستوں کو گھر بلا کر اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر کھلاﺅں گا کیونکہ یہ میری خواہش ہے ۔
اپنی کمپنی ”ریڈ چلی “ کے نام کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نام اس لیے رکھا تھا کہ فلمیں نہ چلتی تو اس نام سے ریسٹورنٹ تو چل ہی جاتا۔ ” کھانا پکانا ہمیشہ سے میرا شوق رہا ہے اوریہ کہا جاسکتا ہے کہ میں اس حوالے سے عورتوں کے برابر ہونا چاہتا ہوں اور انہیں بھی با اختیار بنانے کا خواہشمند ہوں“۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ)ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نے امریکی صدر کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بار اداکار نے آفٹر اسکول پروگرامز سے 12 بلین ڈالر کی تخفیف کرنے کی تجویزپر تنقید کی ہے۔
کیلیفورنیا کے سابق گورنر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنانا چاہتے ہیں.
بچوں کے فنڈز پر 12 بلین کا ڈاکا ڈال کر آپ امریکا کو عظیم نہیں بناسکتے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی کیلیفورنیا کی یونیورسٹی کے شورازنیگر انسٹیٹیوٹ میں نیشنل آفٹر اسکول سمٹ میں سیکڑوں پروگرام لیڈرز کے سامنے کیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ میں21ویں سینچری کمیونٹی لرننگ سینٹر گرانٹ پروگرام کے خاتمے کی تجویز پیش کی ہے۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کی جانب سے نئے فلیگ شپ فونز گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس کو متعارف کرائے ایک ہفتہ ہی ہوا مگر جنوبی کورین نے اس کے زیادہ بہتر ورژن بھی پیش کردیئے ہیں۔

جی ہاں سام سنگ نے گلیکسی ایس ایٹ پلس کا سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون پیش کیا ہے۔

مگر یہ صرف جنوبی کوریا اور چین (فی الحال ابھی) میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہوگی۔

اگرچہ سام سنگ نے کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں کیا مگر کمپنی کی کورین ویب سائٹ پر اپ گریڈ ماڈل کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فون کی قیمت 1020 ڈالرز ہوگی جس کے ساتھ ڈیکس ڈوک مفت دیا جائے گا جس سے صارفین اس ڈیوائس کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ گلیکسی ایس ایٹ 750 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گلیکسی ایس ایٹ پلس کا اسٹینڈرڈ ماڈل 850 ڈالرز (89 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے تاہم پاکستان میں قیمت کا تعین یہاں آنے کے بعد ہی ہوگا۔

یہ پہلی دفعہ نہیں کہ کسی کمپنی نے اسمارٹ فون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں تبدیل کرنے کا تجربہ کیا ہے۔

اس سے قبل موٹرولا، ایچ پی اور مائیکرو سافٹ ایسا کرچکے ہیں تاہم ان کے فونز صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے مگر سام سنگ کی مقبولیت کو دیکھتے اس بار کامیابی کا پورا امکان ہے۔

تو کیا آپ ایک لاکھ روپے سے زائد قیمت کا یہ فون لینا پسند کریں گے؟ اگر ہاں تو اس کے لیے ابھی پاکستان میں انتظار کرنا پڑے گا (وہ بھی پتا نہیں آئے گا یا نہیں) تاہم چین اور جنوبی کوریا جاکر اسے خریدا جاسکے گا۔