پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (صحت) جسمانی وزن میں وقت کے ساتھ کمی بیشی ہونا ایک قدرتی عمل ہے، اور کچھ کلو تک کم ہونا معمول سمجھا جاسکتا ہے جس پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔
تاہم اگر آپ کے جسمانی وزن میں چھ ماہ سے بھی کم وقت میں 5 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہو تو یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہوتی ہے اور یہ وقت ہوتا ہے جب ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے۔
طبی ماہرین کے مطابق نمایاں حد تک وزن میں کمی بغیر کسی وجہ کے ممکن نہیں ہوتی، اگر آپ کا وزن کم ہورہا ہے حالانکہ غذا یا سرگرمیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو یہ فکرمندی کا باعث ہوسکتا ہے۔
یہاں آپ جان سکتے ہیں کہ کونسے امراض غیر متوقع کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔
وزن میں کمی تھائی رائی کے بہت زیادہ متحرک ہونے کی ایک عام علامت ہے، اگر اس کے ساتھ سونے میں مسائل کا سامنا ہو یا ہر وقت گرمی لگتی ہو تو یہ تھائی رائیڈ امراض کی جانب اشارہ ہوتا ہے۔
Celiac نامی آٹو امیون مرض بھی وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہیضہ یا دیگر غذائی مسائل بھی سامن آتے ہیں، لبلبے میں مسائل جو کہ نظام ہاضمہ کے لیے اجزاءتیار کرتا ہے، بھی وزن میں اچانک کمی کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہونے پر معدے میں درد اور چربی والی غذائیں کھانے کے بعد متلی کا احساس بھی اہم علامات ہیں۔
ذیابیطس کے آغاز میں مریضوں کو وزن کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کو ہر وقت پیشاب آتا ہو اور بہت زیادہ پیاس بھی لگتی ہے، پیشاب کرنے کی وجہ سے جسم سے اس گلوکوز کا اخراج ہوتا ہے جو وہ جذب نہیں کرپاتا اور اس سے پیاس بڑھتی ہے۔ ذیابیطس سے جسم کے مسلز میں غذائیت کی کمی ہوتی ہے جو کہ اچانک وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
ڈپریشن میں کھانے کی خواہش ختم ہوجانا ایک عام علامت ہے اور ایسا ہونے پر وزن میں نمایاں کمی آتی ہے۔ ایسا ہونے پر اکثر مریض کو جسمانی وزن میں کمی کا احساس بھی نہیں ہوتا جس کی وجہ اس کا ڈپریشن میں گم رہنا ہے۔
جوڑوں میں ورم یا انفیکشن کھانے کی خواہش پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس سے وزن میں کمی آتی ہے۔ اس مرض میں معدے میں بھی ورم ہوسکتا ہے جس سے غذائی اجزاءکو ہضم کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔
متعدد اقسام کے کینسر کے نتیجے میں جسمانی وزن میں کمی ہوتی ہے، اگر کسی شخص میں بغیر وجہ کے وزن کم ہورہا ہو تو معدے یا آنتوں میں رسولی یا ورم ہوسکتا ہے، اسی طرح گلے اور معدے کو ملانے والی نالی میں بھی رسولی کو دیکھا جاتا ہے جس سے کھانا نگلنا مشکل ہوتا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں خواتین بھی اس شعبے میں کا کام کریں گی۔18سالہ عائشہ صدیقہ کو پاکستان کی پہلی خاتون کورئیر ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔

انہوں نے دو ماہ قبل نجی کورئیر سروس میں نوکری کے لیے درخواست دی تھی اور کئی انٹرویوز کے بعد انہیں رکھ لیا گیا۔ عائشہ کورئیر پہنچانے کا کام باخوبی انجام دے رہی ہے۔


عائشہ صدیقہ پاکستان کی پہلی خاتون کوریئر by aimstv_tv

عائشہ کورئیر سروس میں نوکری کرنے کے ساتھ ساتھ انٹر میڈیٹ میں پڑھ بھی رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی کام مشکل نہیں ہوتا بس قدم بڑھانے کی دیر ہوتی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے آج سپر پاور ہے،افغانستان نے سرحد پر بائیومیٹرک سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر برائے قومی سلامی ی امور ناصر جنجوعہ نے سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شدت پسندی افغان جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی،افغانستان نے سرحد پر بائیومیٹرک سسٹم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شدت پسندی افغان جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی،روس کے خلاف کھڑے نہ ہوتے تو کیا آج افغانستان ہوتا؟۔ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان طالبان کا ساتھ دے رہا ہے،اگر ایسا ہے تو پاکستانی طالبان ہمارے کیخلاف کیوں لڑے رہے ہیں؟،طالبان مخالف کارروائیوں پر پاکستان کیخلاف جہادی فتویٰ دیا گیا۔
مشیر سلامی امور نے سمٹ سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں سے پاکستان قربانیاں دے رہا ہے،پاکستان درست اور لچک دکھانے والا ملک ہے جبکہ ہمیں غلط اور کمزور سمجھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد انتہائی پیچیدہ ہے،پاک افغان سرحد پر 300 سے زائد غیر قانونی راستے ہیں،کے پی کے میں 128 جبکہ بلوچستان میں 200 غیر قانونی راستے ہیں،کراچی خطرناک شہروں کی فہرست میں 42 درجے بہتر ہوا۔دنیا کے امن کیلئے فرنٹ لائن کے طور پر کھڑے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ، رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو نے کا فیصلہ کر لیا ۔میڈیا ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا ساتھ چھوڑ کر مصطفی کمال کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں ۔
ارتضیٰ فاروقی گزشتہ کافی عرصے سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ روز ہی کراچی پہنچے ہیں ۔وہ گلستان جوہر سے 2013ءکے انتخابات میں پی ایس 119سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ایک پریس کانفرنس کے دوران پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسکردو )اسکردو اوربلتستان میں سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے جب کہ مری میں 35 سال بعد اپریل کے مہینےمیں برفباری ہورہی ہے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک گرمی برقرار ہے۔
سوات کے شہری علاقوں میں بارش جب کہ مالم جبہ اور کلام میں 3 انچ، مہوڈن اور دیگر بالائی علاقوں میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے، اسکردو میں دسمبر جیسی ٹھنڈ کا احساس ہونےلگا ہے،3 دن سے بارش کےساتھ شدید برف باری بھی ہورہی ہے جب کہ میدانی علاقوں میں 8 انچ اور بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر 2 سے 5 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ برف باری سے95 فیصد بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ کٹ گیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اسکردو شاہراہ پانچ مقامات پر بند ہے اور خوبانی کی پیداوار متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ دوسری جانب مری میں اپریل کے مہینے میں 35سال بعد برفباری نے سردی میں اضافہ کردیا جب کہ مری آئے سیاح اپریل میں ہونے والی برفباری سے خوب لطف اندوزہورہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اکثرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کے شوہر اور مریم نواز کے داماد راحیل منیر بھی سیاست میں کود پڑے، رحیم یار خان میں راحیل منیر کے نام کے بینر لگ گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم نواز کے داماد راحیل منیر کے رحیم یار خان میں بینرز لگ گئے ہیں، راحیل منیر کی شادی نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز و کیپٹن صفدر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، اس شادی کی تقریبات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کوچ الٹنے سے 7مسافر جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ۔کوچ کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شمال مغربی ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق ہو گئے ۔
مسافر کوچ الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کو شدید چوٹیں آئیں ہیں تاہم تمام زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور کوچ کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی واپسی کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ایان علی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج شیراز کیانی کی عدالت میں ہوئی تاہم چار ماہ بعد ہونے والی سماعت پر بھی ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزمہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے وکیل سے پوچھا کہ ملزمہ کہاں ہیں، وہ تو کہتی تھیں کہ مقدمے کا سامنا کروں گی اور عدالت میں بھی پیش ہوں گی۔
ایان علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماڈل گرل وطن سے باہر ہیں۔ اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ماڈل کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائے اور ان کی وطن واپسی کے شیڈول کا تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کےترجمان کا کہناہے کہ سندھ کی درخواست پر پانی کی فراہمی بڑھا دی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی 40ہزار سے بڑھاکر 45ہزار کیوسک ہوگئی۔
ترجمان ارساکا کہنا ہے کہ پنجاب کو 65ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کو 3100کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے،بلوچستان کی نہریں سالانہ شیڈول کے تحت بند ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان پہلا ون ڈےمیچ کل گیانا میں کھیلا جائے گا۔ کیریبین کےدیس میں شاہینوں نے ٹی 20سیریزجیتنے کے بعد اب نگاہیں ون ڈےسیریز پر مرکوز کرلیں۔ گرین شرٹس نےون ڈےسیریزکیلئےگیانا میں ڈیرےڈال رکھےہیں جہاں تینوں میچزکھیلےجائیں گے۔ پاکستان اورویسٹ انڈیزکےدرمیان 3 ون ڈےمیچزپرمشتمل سیریزکا پہلا مقابلہ جمعے کوشیڈول ہے۔ قومی ٹیم ون ڈےمیں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتےہوئےورلڈ کپ 2019میں براہ راست رسائی کےامکانات روشن کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان ون ڈےرینکنگ میں اس وقت 8ویں نمبرپرموجود ہےجبکہ ویسٹ انڈیزکا 9واں نمبرہے۔ سیریزمیں 0-3سےکامیابی پاکستان کو7ویں پوزیشن پرپہنچادےگی، 1-2سےفتح یا شکست سےقومی ٹیم کی رینکنگ پرکوئی فرق نہیں پڑےگا۔ ٹی 20سیریزمیں آرام کرنےوالےفاسٹ بولرمحمد عامرون ڈےسیریزمیں ان ایکشن ہوں گے۔ شاداب خان ٹی 20کےبعد ون ڈےسیریزمیں بھی اپنی گھومتی گیندوں سےویسٹ انڈین بیٹسمینوں کوپریشان کرنےکیلئےتیارہیں