پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ ویسٹ انڈیز آسان حریف نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیسٹ سیریز کیلئے روانہ ہوتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور آخری سیریز کو یادگار بنانا چاہتا ہوں۔قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) چینی کمپنی نے سندھ میں کراچی کے قریب 2 بلین امریکی ڈالر لاگت سے آئل ریفائنری لگانے کے لیے سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔
ریفائنری میں سالانہ 10 ملین ٹن تیل صاف کیا جاسکے گا جسے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں چینی کمپنی منگ یو آن ہوولڈنگس گروپ کے چیئرمین جی ہانگ شوئی کی قیادت میں کمپنی کی11رکنی وفد نے جمعہ کوچیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے تجاویز پیش کیں اور کمپنی کی جانب سے پورٹ قاسم کراچی یا اس کے قریب دھابیجی ،گھارو ،نوری آباد ،ٹھٹھہ کوٹری کے علاقے میں 400ایکر اراضی پر محیط آئل ریفائنری اور اس سے ملحقہ صنعتوں کے قیام کے لئے مذاکرات کئے ۔
چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن نے چینی وفد کی آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کی خواہش اور پیش کش کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت اور اپنی جانب سے عملی تعاون کا یقین دلایا۔
چینی وفد نے چیئر پرسن ایس بی آئی کو آئل ریفائنر ی قائم کرنے کے منصوبے کی مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کاعندیہ دیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے کسانوں کے لیے خوشحالی ایگری پلس کے نام سے زرعی قرضوں کی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔
ان زرعی قرضوں سے کسان زرعی مشینیں، اثاثے اور آبپاشی کے آلات خریدسکیں گے۔قرضوں کی یہ اسکیم فنانشل مارکیٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کی گئی ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت سسٹم میں113ارب 14کروڑروپے شامل کر دیے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےگزشتہ روزاوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں7دن کے لیے 5.82فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 113ارب 14کروڑروپے شامل کردیے ۔
اوپن مارکیٹ آپریشن کی مجموعی بولی کی رینج 5.82فیصد تا5.90فیصدسالانہ کے حساب سے 113ارب 14کروڑ روپے مقررکی گئی تھی۔
جس میں 26بولی دہندگان نے شرکت کی اور تمام بولی دہندگان کی پیشکشوں کومنظورکرلیاگیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)ضرورت ایجاد کی ماں ہے. مہنگے پیٹرول اور گیس کی عدم دستیابی میں گاڑی کیسے چلے، توجناب اس مشکل کا حل الیکٹرک کار کی صورت میں منظر عام پر آچکا ہے۔
ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش میں اس گاڑی کو پیش کیا گیا ہے، کار ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 8 گھنٹے تک چلتی ہے۔
اسکی قیمت کا تعین حکومت سے مذاکرات ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا جبکہ گاڑی دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر پہنچ رہی ہے۔
گاڑی 2 اور 4 دروازوں کے2 ماڈلز میں پیش کی گئی ہے، اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو ایکسپو سینٹر کا ایک چکر لگالیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نےمیچ کے آخر میں  گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جیسن محمد کی وجہ سے میچ آخر میں ہاتھ سے نکل گیا، اس نےشا ندار بیٹنگ کی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد سرفراز احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوگی کہ سیریزکےبقیہ میچزمیں کامیابی حاصل کریں۔

ادھر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم نےبہترین بیٹنگ کی،آج کی جیت پربہت خوشی ہوئی۔

جیسن ہولڈر نے کہا کہ ٹارگٹ بہت مشکل تھا،بلےبازوں نےاچھی پرفارمنس دکھائی،کھلاڑیوں نےدباؤ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نےمثبت کرکٹ کھیلی اورکامیابی حاصل کی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اورسیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان تبدیل ہو گیا اور 100 انڈیکس 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 87 ارب 54 کروڑ 72 لاکھ 61 ہزار 345 روپے کا اضافہ جبکہ خرید و فروخت میں بھی 61 لاکھ 23 ہزار 660 حصص کی تیزی رہی۔ تاہم تجارتی حجم میں 94 کروڑ 19 لاکھ 79 ہزار 914 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 532.77 پوائنٹس کے اضافے سے 47889.37 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 246 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مجموعی طور پر 15 کروڑ 23 لاکھ 81 ہزار 940 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 28 کروڑ 63 لاکھ ایک ہزار 667 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 33 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار 440 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 20 ارب 97 کروڑ 52 لاکھ 63 ہزار 785 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 71 لاکھ 29 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل میں اپنی مہم کا آغاز ریکارڈ شکن انداز سے کیا۔ گجرات لائنز کو پہلے ہی میچ میں 10وکٹ سے شکست دیدی۔
ناکام ٹیم نے چار وکٹ پر 183رنز اسکور کیے۔ ایرن فنچ 68 کے ساتھ نمایاں رہے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہدف کسی نقصان کے بغیر 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کپتان گوتم گمبھیر نے 48 گیندوں پر 76 اور کرس لائن نے 41 گیندوں پر 93 رنز آٹھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے اسکور کیے۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹرپل ای کمپیوٹر سوسائٹی کے اشتراک سے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’پاکستان کمپیوٹر سوسائٹی کانگریس‘‘ کی افتتاحی تقریب ہفتہ 8اپریل ء کو دوپہر 2:00بجے ایچ ای جے آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کریں گے جبکہ چیئر مین ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمد مہمان خصوصی ہوں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو4 وکٹوں سے ہرا دیا۔
اس جیت کے ساتھ کالی آندھی ٹیم نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ جیسن محمد کی بہرترین کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس پر پاکستان کی ٹیم نے 50اوورز میں 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 88 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد نے 67، شعیب ملک نے 53 اور کامران اکمل نے 47 کی باریاں تراشیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس نے 4 وکٹیں لیں جبکہ جیسن ہولڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
پاکستان کے 309رنز کے ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔
ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ جیسن محمد91، کیرن پاول نے 61، ایون لیوس47 اور ایشلے نرس34 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کے بولرز کی جانب سے محمد عامر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9اپریل کو اسی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔