پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (ٹیکنا لوجی )اٹلی کے ایک مشہور شو ڈیزائنر نے پہلی مرتبہ ایک ایسا قیمتی جوتا تیار کیا ہے جس پر 230 گرام خالص سونا لگا ہے اور اس کی قیمت 27 لاکھ روپے سے بھی زیادہ ہے۔
اس جوتے کو تیار کرنے والے اطالوی ڈیزائنر کے مطابق ہر جوتے کے جوڑے پر کم ازکم 230 گرام 24 قیراط سونا لگایا گیا ہے اور خریدنے والے کو یہ جوتے اس کے گھر پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھجوائے جائیں گے جب کہ ایک جوڑے کی قیمت کم ازکم 27 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔
شمالی اٹلی کے شہر ٹیورن میں یہ جوتے محدود پیمانے پر بنائے جارہے ہیں اور ڈیزائنرکے مطابق اس کے لیے سعودی عرب، خلیج اورمشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کا رخ کیا جائے گا کیونکہ وہاں اس کے اچھے اور قدردان گاہک مل سکتے ہیں۔
ڈیزائنر کے مطابق یہ دنیا کا پہلا جوتا ہے جس میں 24 قیراط سونا لگایا گیا ہے جب کہ یہ کوئی کف لنک یا بٹن نہیں بلکہ سونا اس جوتے کا اہم حصہ ہے۔ ڈیزائنر نے 2016 میں مرد حضرات کے لیے سونے کا پہلا جوتا بنایا تھا اور اس سال کے آخر میں وہ خواتین کے لیے سونے کا جوتا تیار کریں گے جس کی قیمت بھی 30 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق 24 قیراط سونے کو جوتے پر سمونا اور اسے آرام دہ رکھنا ایک چیلنج تھا جس پر کئی ماہ کی محنت کی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پہلی بار فیزڈ ایرے راڈار (پی آے آر) کو مقامی سطح پر تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔
اسلام آباد کی کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ) نے حال ہی میں پاکستان کے پہلے پی اے آر کی زمینی آزمائش کی۔
یہ ایسا ایرے انٹینا ہے جسے کمپیوٹر کنٹرول کی مدد سے چلا کر ریڈیو لہروں کو برقی طور پر مختلف سمتوں میں دھکیلا جاسکتا ہے جس کے لیے انٹینا کو حرکت دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
پاکستان میں تیار کردہ اس طرح کے پہلے راڈار کو فضائی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
روایتی راڈار کے لیے بڑے ڈش روٹیٹنگ انٹینوں کو استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ بتایا جاچکا ہے کہ کس طرح کام کرتا ہے اور یہ ایک سیکنڈ کے ایک ارب ویں حصے میں بالکل ٹھیک تخمینہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کا محققین نے کامیابی سے تجربہ کیا۔
پروفیسر عامر اقبال بھٹی نے اپنے سابق پی ایچ ڈی طالبعلم کے ساتھ مل کر پی اے آر کے نمونے کے ڈیزائن اور تیاری پر کام شروع کیا تھا، جس کے لیے فنڈز ملنے پر پراجیکٹ پر کام شروع کیا۔
ماہرین جیسے بسم اللہ الیکٹرونکس کے ڈاکٹر انعام الہیٰ رانا نے راڈار کے مائیکرو ویو سب سسٹم پر کام کیا جبکہ ایک نئی کمپنی رینزیم نے پی اے آر کے سگنل پراسیسنگ موڈیول پر محنت کی۔
اس کی پہلی زمینی آزمائن 2011 میں محمد علی جناح یونیورسٹی کی چھت پر ہوئی تھی تاہم کامیابی کے باوجود مالی مشکلات نے پراجیکٹ کو روک دیا۔
مگر بسم اللہ الیکٹرونکس اور رینزیم نے مسائل کے باوجود کام جاری رکھا۔
2016 میں سرکٹس اور سگنل پراسیسنگ موڈیولز کی تکمیل اور آزمائشی مرحلے کے بعد اس راڈار پر کام مکمل ہوگیا۔
یہ ملکی دفاع کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کو معاون فراہم کرے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت) سافٹ ڈرنکس کے مضر صحت ہونے کی باتیں ہر جگہ کی جاتی ہیں لیکن نائیجیریا کی ایک عدالت نے کوکاکولا کی مشہور پراڈکٹس سپرائٹ اور فانٹا کو زہر قرار دے دیا ہے جس کے بعد نائیجیریا کے عوام بڑے پیمانے پر ان سافٹ ڈرنکس کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ ویب سائٹ سی این این کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان مشروبات میں بینزوئک ایسڈ اور سن سیٹ ایڈیٹوز کی بھاری مقدار وٹامن سی کے ساتھ مل کر صارفین کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

جسٹس آدے دایو اوئے بانجی نے نائیجیرین باٹلنگ کمپنی کو حکم دیا کہ فانٹا اور سپرائٹ کی بوتلوں پر یہ وارننگ تحریر کی جائے کہ اسے وٹامن سی کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے۔ عدالت نے نیشنل ایجنسی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اینڈ کنٹرول کی صحت کے معیارات کو یقینی بنانے میں ناکامی پر اس کے خلاف 20 لاکھ نائیرا (تقریباً ساڑھے 6 لاکھ پاکستانی روپے) کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا۔


سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی کےخلاف ایکشن وجہ... by aimstv_tv

فیصلے میں کہا گیا کہ اس ادارے کو ایک ایسے مشروب کو انسانی صحت کے لئے موزوں قرار دینے پر سزا سنائی گئی جو دراصل وٹامن سی کے ساتھ مل کر زہر کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔ نائیجریامیں مشروب تیار کرنے والی کمپنی ضرورت سے زائد سن سیٹ اور بینزوئک ایسڈ استعمال کررہی ہے۔ بینزوئک ایسڈ وٹامن سی کے ساتھ مل کر کینسر پیدا کرنے والے مرکبات میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) لیونل میسی پر چار بین الاقوامی میچوں کی پابندی ارجنٹینا کی ٹیم کو مہنگی پڑگئی،اہم میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔
فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ ارجنٹینا کی ٹیم میسی کے بغیر میدان میں اتری تو بولیویا نے اسے 2-0سے مات دیدی۔
فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارجنٹینا اور چلی کے درمیان میچ کے دوران میسی کو اسسٹنٹ ریفری پر غصہ آ گیا تھا۔
یہ غصہ میسی کو بہت بھاری پڑا کہ ان پر چار بین الاقوامی میچوں کی پابندی اورساڑھے دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔
 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو ڈوئل کیمروں والے متعدد فونز سامنے آچکے ہیں مگر اب موٹرولا بھی اس طرح کا اسمارٹ فون جلد متعارف کرانے والی ہے۔
جی ہاں موٹرولا کا موٹو ایکس 2017 ڈوئل لینس کیمرے سے لیس ہوگا جس کی تصویر لیک ہو کر سامنے آئی ہے۔
اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا ڈوئل لینس کیمرہ تصویر میں آئی فون سیون پلس اور ایل جی جی سکس جیسا نظر آتا ہے۔
تاہم اس میں فلیش موڈیول کو کیمرے کے نیچے دیا گیا ہے جو اسے دیگ فونز سے کچھ مختلف بناتا ہے۔
اس فون کے فیچرز کی تفصیلات بھی کسی حد تک لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جس سے موٹرولا کے اس نئے فلیگ شپ فون کے بارے میں کافی اندازہ ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فون اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ ہوگا جبکہ تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج وغیرہ سے لیس ہے۔
اسی طرح فنگر پرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے اور یہ میٹل باڈی والا فون ہوگا۔
اس کی اسکرین کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ 5.5 انچ کی فل ایچ ڈی ورژن کی حامل ہوگی۔
یہ فون آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور قیمت کے بارے میں بھی معلومات جب ہی سامنے آسکے گی۔
 

 

یمز ٹی وی (تجارت) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 31 مارچ سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔


انسانوں کے مسیحا عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین by aimstv_tv

ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ 31 مارچ سے جاری ہوگا۔

اس یادگاری سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13 اعشاریہ 50 گرام ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے جس پر عبدالستار ایدھی مرحوم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ مارچ کے اختتام پر وہ متعدد اسمارٹ فونز میں اپنی میسنجر ایپ کی سپورٹ ختم کردے گی۔
فیس بک کے مطابق جو اسمارٹ فونز ونڈوز 8.1 یا اس سے قبل کے آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں، ان میں یکم اپریل سے میسنجر ایپ تک رسائی کو ختم کردیا جائے گا۔
مائیکرو سافٹ کا موبائل پلیٹ فارم اینڈرائیڈ یا آئی او ایس جتنا مقبول نہیں اور فیس بک کا یہ فیصلہ زیادہ حیران کن بھی نہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ کی ملکیت میں ہونے کے باوجود اسکائپ نے بھی رواں ماہ کے شروع میں ونڈوز 8.1 کے لیے سپورٹ ختم کردی تھی، جبکہ اس سے قبل گزشتہ سال کے آخر میں واٹس ایپ نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔
فیس بک نے متاثرہ اسمارٹ فون صارفین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا۔
سوشل میڈیا سائٹ کا اپنی بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ ایپس کے پرانے ورژن کے استعمال کا تجربہ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے پرانے ورژن کو اَپ گریڈ کریں تاکہ میسنجر کے بہترین فیچرز سے لطف اندوز ہوا جاسکے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ونڈوز 8.1 کے صارفین اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اَپ ڈیٹ کریں یا پھر فیس بک لائٹ کو استعمال کریں۔
اگرچہ ونڈوز 8.1 کے صارفین کو فیس بک تک براﺅزر کے ذریعے رسائی حاصل رہے گی مگر وہ میسنجر پر اپنے دوستوں کو پیغامات نہیں بھیج سکیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت شروع کر دی ہے ، ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے کیا جا ئے گا ۔
چار ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا ئے گی ،جس کا پہلا ٹیسٹ 22 اپریل سے شروع ہو گا ۔
ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے، ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگایا جا ئے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے لئے شان مسعود ، عثمان صلاح الدین اور حسن علی مضبوط امید وار ہیں ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت گزشتہ اور حالیہ ترقی کے سماجی اثرات کو آپس میں مربوط کرتے ہوئے ماہرین نے اندازے لگانے کی کوشش کی ہے کہ 2117 میں
توانائی اور رہائش کی کیفیت کیا ہوگی ؟؟

زمینی اور آسمانی سورج: آئینوں کو خلاءمیں پہنچاکر سورج کی روشنی کو زمین پر موجود خاص مقام پر مرکوزکرکے بجلی بنائی جاسکے گی۔

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی :تھری ڈی پرنٹنگ کی تیز ترین ٹیکنالوجی سے گھر کھڑا کرناچند گھنٹوںکی بات ہوگی۔


2117میں دنیا کیسی ہوگی؟ by aimstv_tv

بلندوبالا عمارتیں: بلند عمارتیں بنانے کی دوڑ نے ایسے ہلکے اورمضبوط مادّوں کو متعارف کرایا ہے جس کی بدولت فلک بوس عمارتیں بنانا ممکن ہوگا جو پہلے کبھی امکان کے دائرے میں بھی نہیں تھی
زیرآب شہر: ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے آ بادی بڑھ رہی ہے زمین کی ساری خشکی انسانی رہائش کےلئے ناکافی ہوجائے گی جس کیلئے شہر سمندروں کی تہہ میں ہوں گے جنہیں ”زیرِ آب شہر“ (sub-aqueous cities) کہا جائے گا ۔

زمین دوذ شہر: علاوہ ازیں ماہرین کہتے ہیں کہ جب ہم سمندر پر تیرتے اور سمندر کی تہہ میں شہر بسا سکتے ہیں تو زیر زمین شہروں کی قدیم تاریخ کو مدنظر رکھتے ہو ئے زمین دوزمنزل در منزل شہر بسانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جس کیلئے بہت سی تیاریا ں کر لی گئیں ہیں ۔

یک عمارتی شہر: جگہ جگہ شہر بسانے کے بجائے لاکھوںافراد کی رہائش کیلئے ایک بلندوبالا عمارت بنائی جائے گی جس میں گھر سے لے کر آفس تک کی تمام سہولیات موجود ہوں گی جسے”یک عمارتی شہر“کہا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (تعیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ میں اساتذہ نمائندے ڈاکٹر افتخار احمد طاہری ، عبدالحق کیمپس کی نائب صدر ڈاکٹر آزادی فتح، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عرفان عزیزاور دیگر نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اعلی ترین اداروں کی نگرانی میں یونیورسٹی میں فوری طور پر تعلیمی اور مالیاتی آڈٹ کروایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ سینئر اساتذہ جائز ترقیوں سے محروم ریٹائر ڈ ہو رہے ہیں۔ اساتذہ کی کمی کی بدولت طالبعلم مشکلات کا شکار ہیں ۔