پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی سربراہی میں امتحانات کے تیسرے روز ویجیلنس ٹیم نے ضلع سینٹرل اور دیگر امتحانی مراکز کا دورہ کیا بورڈ کی جانب سے قائم کردہ دیگر ٹیموں نے ایس ایم پبلک گورنمنٹ سیکنڈری اسکول ناظم آباد کے امتحانی مراکز کے دوران 3افراد کو اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا جن افراد کو اصل امیدواروں کی جگہ شریک امتحان پایا گیاان کے سیٹ نمبر 600257،600214 اور 600205 ہیں جنہیں سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جہاں قانون کے مطابق انہیں دو سے تین سال تک کیلئے کسی بھی امتحان میں شرکت سے دور رکھنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔
اسی طرح ضلع ایسٹ میں جمشید ٹائون کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کلنٹن روڈکے امتحانی مرکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ قمر احمد خان اور ویجیلینس آفیسر شاہ احمد کو فوری طور پر امتحانی کام میں غفلت برتنے پر سینٹر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ سید صالح احمد زیدی کو سینٹر سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا ہے ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (سندھ)سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا،جسٹس فاروق شاہ نےفیصلے میں کسی قسم کی ترمیم سےانکار کر دیا ،معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیج دیا گیا ۔ ڈاکٹرعاصم کےمچلکوں کی تصدیق اورپاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے معاملے پر جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں بینچ نےفیصلےمیں کسی قسم کی ترمیم سےانکار کر دیا ہے۔

 

جسٹس فاروق شاہ نے کہا ہے کہ محفوظ فیصلےمیں کسی قسم کی فل اسٹاپ اورکوماکی تبدیلی بھی نہیں کر سکتے۔ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکلانےمچلکوں کی تصدیق اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کے عدالتی حکم میں ترمیم کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں بھی عدالت نے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

 

 

 

ایمزٹی وی(بنوں)بنوں جیل توڑنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طاہر نامی دہشت گرد کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دے دی گئی ہے جو بنو ں جیل توڑنے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا ۔
 
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے صحافی کیساتھ مبینہ بدسلوکی پر مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ بنی گالہ پولیس نے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کر لی ۔
یاد رہے گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد صحافی نے بنی گالہ میں زمینوں پر قبضوں کے حوالے سے سوال کیا تھا جس پر علیم خان آگ بگولہ ہوگئے اور صحافی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی ۔
انہوں نے صحافی کو پلاٹ کی رشوت دینے کی کوشش بھی کی جس پر رپورٹرز ایسوسی ایشن نے تھانہ بنی گالہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی ۔
صحافی اویس کیانی کا کہنا ہے کہ اس نے علیم خان سے کوئی ایسا سوال نہیں کیا تھا جس پر بدسلوکی کی جاتی

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف سیکرٹری سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنیوالا ٹیچر خود امتحان میں پڑگیا ،سپریم کورٹ نے آسان سے اردو جملے کی انگریزی پوچھی تو ٹیچر کواپنی پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس امیر ہانی مسلم نے اسکول ٹیچر سے جملے کی انگریزی پوچھ لی ۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے ٹیچر سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں” وہ لاہور گیا تھا“کا انگریزی ترجمہ کیا ہے؟جس پر ٹیچر نے جواب دیاجناب اس کی انگریزی’’ He had gone to lahore‘‘ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ”اسلئے تو یہ حال ہے “۔ سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کے بعد ٹیچر کی درخواست کا معاملہ محکمہ تعلیم کو بھجوا دیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہرین نے ایک دلچسپ سروے میں انکشاف کیا ہے کہ جو بچے اپنے والد کےساتھ رہتے ہیں وہ نہ صرف زیادہ صحتمند، مسرور، نفسیاتی اور جسمانی طور پر بہتر نشوونما پاتے ہیں۔
برطانوی ماہرین کے اس سروے میں یہ بات ثابت ہوئی ہےکہ جو بچے اپنے والد کےساتھ رہتے ہیں وہ نہ صرف ذیادہ صحتمند، مسرور، نفسیاتی اور جسمانی طور پر بہتر نشوونما پاتے ہیں جس سے گھر میں والد کے بہت اہم کردار کی اہمیت بھی واضح ہوئی ہے۔ صرف یہی نہیں جو بچے اپنے سگے والد کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں وہ عملی زندگی میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔
لیکن اس سروے کا دوسرا اہم پہلو یہ ہے کہ اگر سگے باپ کی جگہ سوتیلا والد بچوں کے ساتھ رہے تو اس سے بچوں کی صحت اور فلاح پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔ اس سے ثابت ہوا کہ سوتیلا باپ کبھی بھی سگے باپ کی جگہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی اس سے بچوں کو فلاح اور بہتری پر کوئی اثر پڑتا ہے۔
لندن اسکول آف اکنامکس کے ماہرین نے اس سروے کے لیے ایک ہزار بچوں کا جائزہ لیا اور ان میں معاشی صورتحال، تعلیم، صحت اور دیگر اہم رحجانات کا جائزہ اس وقت سے لینا شروع کیا جب بچوں کی اوسط عمر 7 برس تھی۔ اس سروے میں سگے والد، سوتیلے والد اور صرف اپنی ماں کے ساتھ رہنے والے بچوں کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جب کسی خاندان میں سوتیلے باپ نے قدم رکھا تو مسائل ویسے ہی رہے جیسے کہ پہلے تھے۔ اس کے علاوہ بچوں کی تعلیمی کارکردگی، جرائم ، بگاڑ اور رویے میں زیادہ فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔ سروے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ اگر سگا باپ بچوں کو چھوڑ کرچلاجائے یا فوت ہوجائے تو اس گھر میں ایسے مسائل جنم لیتے ہیں جو بچوں کو متاثر کرتے ہیں اور وہ سوتیلے باپ کی آمد سے حل نہیں ہوتے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)صحرائے تھر میں موت کے ڈیرے،غذائی قلت سے مزید2بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔گھریلو پریشانیوں کے باعث ماں نے بچے سمیت کنویں میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان بھی سر اٹھائے کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھر میں گرمیاں شروع ہوتی ہی بچوں پر موت نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔گزشتہ روز سول اسپتال مٹھی میں صدر الدین شاھ کی نومولود بچی،اجمل میگھواڑ کا 4 دن کا بچہ دم توڑ گیا ۔

تحصیل ڈیپلو کے نواحی گاؤں لسیو میں گھریلو معاملات سے تنگ آکر 35 سالہ خاتون لیلاں نے دلبرداشتہ ہو کر 8 سالہ بچے کیلاش سمیت کنویں میں کود کر خودکشی کر لی ہے۔


تھر میں موت کاراج by aimstv_tv

ان کی لاشیں تعلقہ اسپتال ڈیپلو لائی گئیں، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں ،تاہم ڈیپلو پولیس نے کوئی رپورٹ درج نہیں کی اور ورثاء کے بیانات کے بعد معاملے کو رفع دفع کر دیا ہے ۔ اسی طرح سے رواں ماہ غذائی قلت و بیماریوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ،جب کہ جنوری سے اب تک کل 76 ماؤں کی گودیں اجڑ گئی ہیں ۔مگر اب گرمیوں کی شدت سے کم وزن بچوں کی اموات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے نیویارک ایلیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژادامریکی سارجنٹ علی جاوید نے امریکہ شہر نیویارک کی ایلیٹ سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹس کے ہنگامی یونٹ میں شمولیت اختیار کرکے پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
  
 
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ آفیسر سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعلی جاوید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”سارجنٹ علی نیویارک ایلیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہوکر پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں“۔جبکہ اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے نے بھی سارجنٹ علی کو نیویارک ایلیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 

 

ایمزٹی و(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا جبکہ پارٹی نام تبدیل کرنے کے حوالے سے درخواست مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں مصطفی کمال کی پاک سر زمین پارٹی کے پرچم کیخلاف ساجد کیانی کی دوخواست کی سماعت ہوئی جہاں الیکشن کمیشن نے پارٹی کو قومی پرچم بطور سیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ”قومی پرچم کو پارٹی پرچم نہیں بنایا جا سکتا “۔
الیکشن کمیشن نے دوران سماعت کہا کہ قومی پرچم جلسوں میں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔
الیکشن کمیشن نے ساجد کیانی کی درخواست پر 9فروری کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا اور پا ک سر زمین پارٹی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے وکٹ کیپر کامران اکمل کو ٹیم میں کھلانے پر کڑی تنقید کی ہے ۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ایسے کرکٹر کوکھلایا جا رہا ہے جو کیپنگ گلوز کے بغیر میدان میں نہیں اترتا ۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس پر وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو دورہ ویسٹ انڈیز میں مختصر دورانیےکی کرکٹ کے لیےٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ ٹیم میں بحیثیت بیٹسمین کھیل رہے ہیں ۔
سابق کوچ نے پی سی بی کے اس فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ 35 سال کے کرکٹر کو کھلانے کا فیصلہ عجیب و غریب ہے ۔ ایسے کھلاڑیوں کو کھلانے کی کوئی منطق نہیں ہے ۔ یہ فیصلے آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے جانے والے ہیں ۔