پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور مسلم لیگ ق کو انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی گئی۔ سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کہا ہے کہ صف بندی کیلئے رابطے شروع کیے جائیں اور حتمی شکل پانامافیصلے کے بعد دی جائے گی۔زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو کہا کہ تنظیم سازی کرلیں، پانامافیصلے کے بعدملک میں متحرک ہو جائیں گے، ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن کچھ دن انتظار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھی ہیں، میں بھی ہوں،میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا، اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے، ذوالفقاربھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی جبکہ پی پی نے ق لیگ کو بھی انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی ہے اور ق لیگ کے کامل علی آغا نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پیشکش پر پارٹی اجلاس میں غور کریں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(دبئی) ہر سال 23 مارچ دنیا کے ہر اس ملک میں منایا جاتا ہے، جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں۔ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک سے ہزاروں میل دور ہوتے ہوئے ہی اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور قومی دن دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ اس بار بھی 23 مارچ کے موقع پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی نے پاکستان کا 77 واں یوم قرار داد بھرپور انداز سے منایا۔ علی الصبح پاکستان قونصلیٹ میں متعدد لوگوں اور قونصلیٹ سٹاف کی موجودگی میں قونصل جنر ل سید جاوید حسن نے پاکستانی جھنڈا لہرایا۔ اس موقع پر تمام شرکاءنے تالیاں بجا کر ماحول کو گرما دیا۔ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئیں اور سب نے مل جل کر بڑے سائز کا کیک بھی کاٹا۔ پاکستان کے 77 ویں قومی دن کی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ تقریب ہذا میں چودھری محمد الطاف، ریاض الوہاب، راجہ محمد سرفراز ، عبدالمجید، چودھری خالد حسین ، اسما عیل مغل، خواجہ عبدالوحید ، طاہر، ڈاکٹر ناصر ، سید شرافت شاہ، احمد شاہ اور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز اپنے ملک کے استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور پاکستانی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے دست بازو بنیں گے، اور اپنے حصے کا کردار بخوبی ادا کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جس کے حصول کے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے انتھک محنت و کوشش کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ویسا ہی بنائیں گے جس طرح قائداعظم محمد علی جناح چاہتے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) پاکستان کو اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا پورا اختیار ہے، امریکہ کو پاکستان افغانستان سرحد پر باڑ لگانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پاکستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے، سرحدوں پر نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے باڑ لگا رہا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک پائے جانے والے تنائو کو مذاکرات کے ذریعے کم کریں۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور افغانستان کو بتایا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد امن کے قیام کویقینی بناناہے نہ کہ افغانستان کے خلاف ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حالات میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔ اس سے پہلے افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے باڑ لگانے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کو پاک آرمی کے سربراہ جنرل باجوہ نے باڑ لگانے کے کام کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ باڑ سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے لگائی جارہی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جوسیالکوٹ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ادھر مالاکنڈ سپیشل پولیس یونٹ نے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جبکہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ حافظ آباد میں ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزم پکڑے گئے۔ میانوالی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران 28 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔سیالکوٹ سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی عارفوالہ کے علاقے سے 3 افغان باشندے خیال محمد، نور جان اور حیدر خان پکڑے گئے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور میں اب تک 14 سے زیادہ بڑے ٹرین حادثات رونما ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 96 افراد زخمی ہوئے۔ ان حادثات میں سے بیشتر واقعات پھاٹک کھلے ہونے کے باعث پیش آئے۔ 15 ستمبر 2016 کو ملتان میں شیرشاہ جنکشن کے قریب کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم سے 6 مسافر ہلاک اور 92 زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں حادثے کا ذمہ دار عوامی ایکسپریس کے ڈرائیور کو قرار دیا گیا۔ 3 نومبر کو کراچی میں زکریا ایکسپریس لانڈھی کے قریب جمعہ گوٹھ پر پہلے سے موجود فرید ایکسپریس سے ٹکراگئی۔حادثے میں 20 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ اس حادثے کا ذمہ دار زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو قرار دیا گیا۔ اسی طرح 6 جنوری کو جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں میں ہزارہ ایکسپریس نے ریلوے پھاٹک سے گزرنے والے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 6طلبہ ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ 8 فروری کو لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی بصیر پور پھاٹک پر رکشہ سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ بھی پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ 21 مارچ کو نوشہرہ میں ٹرین کی پٹری کراس کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کراچی سے آنے والی خوشحال ایکسپریس کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔ یہ حادثہ بھی کھلے پھاٹک پر پیش آیا۔ ریلوے حکام کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2013ءسے 2016ءکے دوران ٹرینوں کے چھوٹے بڑے 530 حادثات ہوئے، 5 حادثات میں مسافر ٹرینیں اور ایک حادثے میں مال گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جبکہ 297 حادثات کھلے پھاٹکوں پر پیش آئے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) آئینی طور پر عام انتخابات 2018 کو منعقد ہونا ہیں اور سیاسی جماعتوں نے آنے والے انتخابات میں اہم حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کے چناﺅ کیلئے خاموش مشق شروع کر رکھی ہے اور پارٹی کے اہم رہنماﺅں کی یقینی جیت کیلئے حلقوں کا تعین کیا جارہا ہے تاکہ ان کے حلقوں میں منظم انتخابی مہم ابھی سے شروع کر دی جائے۔ پنجاب کے تمام شہروں میں براہ راست مقابلہ حکمران مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان پنجاب میں کچھ حلقوں میں آزاد اور پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی زور آور ثابت ہو سکتے ہیں، پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ملکی سیاست میں اہم سمجھا جاتا ہے لہٰذا آنے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھر لاہور ملک بھر کی توجہ کا مرکز ہو گا جہاں سے ایک نیا چہرہ مریم نواز شریف کی صورت میں انتخابی میدان میں اتر رہا ہے اور حکمران مسلم لیگ ن میں سب سے زیادہ دلچسپی کا اظہار اس امر پر ہو رہا ہے کہ مریم نواز کہا سے انتخاب لڑیں گی۔ مریم نواز شریف لاہور سے ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گی قومی اسمبلی کیلئے یہ حلقہ این اے 123اور صوبائی اسمبلی کیلئے اس کی ذیلی نشست پی پی 144 ہو سکتی ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے ان کا نام پی پی 147 کیلئے بھی زیر غور ہے جو سپیکر ایاز صادق کے نیچے صوبائی حلقہ ہے جس کے بارے میں تاثر یہ ہے کہ یہاں سے مریم نواز کے امیدوار ہونے سے عمران خان کے مقابلہ میں سپیکر ایاز صادق کی جیت یقینی بن سکتی ہے اور اگر عمران خان این اے 122 کے بجائے این اے 125 سے انتخاب لڑتے ہیں تو پھر مریم نواز این اے 122 اور اس کی ذیلی پی پی 147 سے امیدوار ہو سکتی ہیں، گو کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے کی وجہ سے اپنی ایک اہمیت اور حیثیت رکھتے ہیں اور کئی بار لاہور سے کامیاب قرار پائے ہیں لیکن سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں لاہور میں اہمیت کے حامل دو ہی حلقے ہوں گے جن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مریم نواز شریف کے حلقے ہوں گے، یہی وجہ سے کہ ابھی سے عمران خان اور مریم نواز کے حامیوں نے ان کے مجوزہ انتخابی حلقوں میں رابطوں کا آغاز کر رکھا ہے. دلچسپ امر یہ ہے کہ اس حلقہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی پرویز ملک جو مسلم لیگ ن کے صدر بھی ہیں اور ان کی اہلیہ جو خصوصی نشست پر رکن قومی اسمبلی ہیں وہ مریم نواز شریف کی ہم چلا رہی ہیں اور مسلم لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کے این اے 123 سے انتخاب لرنے کی صورت میں پرویز ملک کو لاہور کے کسی دوسرے قومی اسمبلی کے حلقہ سے انتخاب لڑایا جا سکتا ہے یا سینیٹ میں لے جایا جا سکتا ہے ۔ اخبار کے مطابق2018 ءکے انتخابات میں بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف کو سمجھتے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/خیرپور)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی انتظامیہ نے کیمپس میں ’صنفی علیحدگی‘ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں ’صنفی علیحدگی‘ سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام طالب علم یونیورسٹی میں تدریسی عمل ختم ہونے کے فوراً بعد اپنے گھروں یا ہوسٹلز میں چلے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح طور لڑکوں کو لڑکیوں کے کامن روم کے قریب جانے سے منع کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ لڑکے کلاس رومز کے باہر لڑکیوں کے ساتھ بات چیت مت کریں۔ نوٹیفکیشن میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں اسی طرح کا ایک نوٹیفکیشن سوات یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی جاری کیا تھا جس میں کیمپس کے اندر اور باہر لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے چلنے، بات چیت کرنے اور بیٹھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور خلاف ورزی کی صورت میں 50 روپے سے 5000 روپے تک جرمانہ کیساتھ والدین کے ساتھ فوراً ملاقات کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا۔

 


شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی میں صنفی... by aimstv_tv 

 

ایمزٹی وی(میانوالی)آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے حکم پر ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی اور کراچی سے چوری ہونے والی 2 گاڑیاں برآمد کرتے ہوئے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اے وی ایل ایس سکواڈ کے ہمراہ چشمہ چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری ہونےو الا شہ زور ڈالا KN-9111 قبضہ میں لے لیا، گاڑی کو جعلی نمبر پلیت لگا کر چلای جارہا تھا۔ دوسرے واقعہ میں پولیس نے راولپنڈی سے چوری ہونےو الی گاڑی WB-418 برآمد کرلی جس کی چوری کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ گولڈرہ م یں درج ہے۔ تیسرے واقعہ میں اشتہاری ملزم بابر خان الیاس کو گرفتار کیا گیا جس کے سر کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزم قتل، دکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) فیکٹری ایریا کے علا قہ میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں 30سالہ خاتون کو چھریوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا،پولیس نے مقتولہ کے سسراوردیورکوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا۔ بتایاگیاہے کہ فیکٹری ایریاکے علاقے میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں30 سالہ خاتون فرزانہ کواس کے سسر میاں خان اوردیورجبران نے چھریوں کے پے درپے وارکرکے بیدردی سے قتل کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی اور موقع واردات سے ملزموں کو گرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔پولیس کاکہنا ہے مقتولہ فرزانہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی جبکہ اس کا شوہر رکشہ ڈرائیورہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فرزانہ کو بد چلنی کے شبہ میں قتل کیا