پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے فریج میں ہر طرح کی کھانے کی اشیاءرکھی ہوتی ہیں ،مگر ماہرین کے مطابق بہت ساری ایسی کھانے کی اشیاءہیں جو ہمیں کسی بھی طور پر اپنی فریج میں نہیں رکھنی چاہیئے ۔
اکثر ہم آلو فریج میں رکھتے ہیں مگر سات سینٹی گریڈ سے کم والی جگہ پر رکھنے کی وجہ سے آلو بد ذائقہ ہو جاتے ہیں ۔ فریج میں رکھنے کی بجائے آلو ﺅں کو کسی شاپنگ بیگ میں دھانپ کر رکھیں تو بہتر ہے ۔
 
چاکلیٹ ویسے تو ہمیں فریج میں پڑی ملتی ہے مگر مسلسل فریج میں رکھنے کی وجہ سے چاکلیٹ کا اپنا ذائقہ ختم ہوجاتاہے ۔
ایسے پھل جن کا رس نکلتا ہو ، فریج میں رکھنے سے گل جاتے ہیں ۔ایسے پھلوں کے لیے بہتر تو یہ ہے کہ ان کو کئی تہوںمیں بند کرکے جہاں روشنی نہ آتی ہو وہاں رکھیں تو ان کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا اور خراب بھی نہیں ہو ں گے ۔
پودینہ فریج میں رکھنے سے فریج میں دیگر خوشبوئیں اپنے اندر محفوظ کرلیتا ہے ۔اسکو اگر رکھنا مقصود ہو تو ایک کپ پانی میں ڈال کر رکھ لیں ۔
سبز پھلیاں فریج میں رکھنے سے ان کی افادیت پر اثر پڑتاہے ۔
فریج کا موئسچر چند لمحوں میں پیاز کو نرم کر دیتاہے جس کے بعد پیاز کو استعمال کرنا حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہو جاتاہے ۔
زیتو ن کے تیل کے لیے بہترین درجہ حرارت بارہ سے سولہ سینٹی گریڈ ہے فریج میں رکھنے سے اس کی افادیت پر فرق پڑتاہے ۔
 
شہد اللہ تعالیٰ کی طرف سے باقی نعمتوں کی طرح بڑی نعمت ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر شہدسے فوائد اٹھانا چاہتے ہیں تو کبھی بھی اس کو فریج میں نہ رکھیں ۔
فریج میں رہنے کی وجہ سے ٹماٹر کا ٹیکسچر اور ذائقہ بدل جاتاہے ۔ کوشش کریں کہ ٹماٹر کو فریج کی بجائے قدرتی ٹھنڈے ماحول میں رکھیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی(سوات )جنگلات کی بےدریغ کٹائی جاری ہے، جس سے وادی کا حسن ماند پڑنے لگا ہے، دلکش وادی سوات میں خوبصورتی کے دشمن درخت کاٹ رہے ہیں قدرتی ماحول برباد کررہے ہیں۔ سوات میں تحصیل کبل کے علاقے توتانوبانڈئی میں بیس ہزار ایکڑ پر جنگلات پھیلے تھے مگر اب چھ ہزارایکڑکا صفایاہوچکا ہے یہ خالی خالی پہاڑ صوبائی حکومت کے بلین ٹری دعووں کا پول کھول رہے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وادی سوات کی خوب صورتی تو جنگل سے ہے اگر جنگل نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے پھر۔حکومت کی جانب سے بڑے دعوے تو کئے جارہے ہیں لیکن جنگلات کی حفاظت کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے،درختوں کی کٹائی ہورہی ہے اور سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے حکومت نے ابھی تک یہاں پر سونامی بلین ٹری کے تحت یہاں ایک پودا بھی نہیں لگایا ہے ۔


وادی سوات کے حسن کو نظر لگ گئی by aimstv_tv

محکمہ جنگلات کےافسران تسلیم کرتے ہیں کہ درختوں کی کٹائی نہیں روک سکے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی کٹائی نہ روکی گئی توماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا، سونامی بلین ٹری کے دعوے تو اپنی جگہ لیکن سوات میں صورت حال بالکل برعکس ہے، درختوں کی بے دریغ کٹائی سے جنگلات بتدریج ختم ہورہے ہیں

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا کیخلاف مسلسل دوسری شکست سے پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، کوکابوراز نے چار میچز کی سیریز میں 0-2کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کا پول کھل گیا، آسٹریلیا نے 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ میں بھی گرین شرٹس کو زیر کر کے0-2 کی برتری حاصل کر لی۔
کھیل کے ابتدائی33 منٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی 3 بار گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینک چکے تھے۔ میچ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن فارورڈز ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔دوسری جانب فاتح ٹیم کی طرف سے ٹام ویکہم، ٹرینٹ میٹن اور ایرون نے ایک، ایک بار گیند کو جال کے اندر پھینکا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے زیر کیا تھا۔ڈارون کے مرارا ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹریلوی ٹیم نے گزشتہ روز بھی گرین سائیڈ کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیے رکھا اور وقفے وقفے سے گول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ(جمعہ کو) کھیلا جائیگا۔
 
سیریز میں واپسی کے لیے گرین شرٹس کواس مقابلے میں لازمی فتح درکار ہوگی۔ادھر ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ سیریزکے ابتدائی میچز میں پلیئرز کی بہت زیادہ مسنگ کی وجہ سے گول نہ کر سکے، دنیا کی نمبرون سائیڈ کیخلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے جس کا فائدہ ٹیم کو مستقبل کے ایونٹس میں ہوگا۔آفیشلز کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتر کر سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔ چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا جس کے لیےگرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ کی کیونکہ گرین شرٹس کو کامیابی کا تسلسل برقرار رکھانا ہے۔
دوسری جانب امکان ہے کہ عالمی چیمپئن ٹیم نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی اور سیریز میں کم بیک کی کوشش کرے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والادوسرا ٹی ٹوئنٹی رات ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک میسنجر پر اب آپ اپنے دوستوں کو نہ صرف براہ راست اپنے مقام سے متعلق آگاہ کرسکیں گے بلکہ آپ اپنی لوکیشن کا تبادلہ ایک گھنٹے تک کرسکیں گے۔
فیس بک کے اس نئے فیچر سے آپ کسی گنجان جگہ پر گم ہونے کی صورت میں اپنے دوستوں کو براہ راست اپنی لوکیشن کے بارے میں بتا سکتے ہیں اور اس فیچر کو آن کرتے ہی آپ ایک گھنٹے تک براہ راست لوکیشن سے آگاہ کرسکتے ہیں، یعنی آپ کے دوست آپ کے مقام کی جگہ ایک گھنٹے تک دیکھ سکیں گے۔
فیس بک کا لائیو لوکیشن آپشن استعمال کرنے کے لئے آپ میپ پر اپنی موجودہ لوکیشن دیکھیں گے جس پر نیلے رنگ کا ٹیپ آپشن موجود ہوگا جسے دبانے کے بعد آپ جہاں جہاں جائیں گے آپ کے دوستوں کو اس مقام پر پتا چلتا رہے گا اور اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک ہوگا اور جس دوست کو بھی آپ اپنی لوکیشن شیئر کریں گے اسے ٹھیک ٹھیک اس مقام کے بارے میں معلوم ہوتا رہے گا یہی نہیں بذریعہ کار اس مقام تک پہنچنے کے لئے جتنا وقت درکار ہوگا اس کا بھی پتہ چلے گا۔
نقشے کے بالکل نیچے ایک گھڑی ہوگی جس میں آپ کی لائیو لوکیشن کا دورانیہ آرہا ہوگا اور کسی بھی وقت آپ ٹیپ بٹن کو دوبارہ دبا کر آپشن کو بند بھی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ لائیو لوکیشن کی سہولت گوگل میپ اور ایپل پہلے ہی صارفین کو فراہم کرچکے ہیں لیکن فیس بک میسنجر میں اس آپشن کے شامل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اسے استعمال کرسکے گی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)سنیئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ یہ فلمسازی کے لیے بہترین وقت ہے‘ بہت کوششوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری نے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

 

جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ اگر ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرانے لگے تو کامیابیوں کا یہ سفر رک جائے گا۔

 

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ اچھا اسکرپٹ اور عمدہ پروڈکشن ہے، اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اسی رحجان کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ذاتی پروڈکشن کی فلم کا پیپرورک مکمل کیا جارہا ہے۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)شردھا کپور اوران کے بھائی سدھانت کپور حقیقی بہن بھائی ہوتے ہوئے کسی بھی بھارتی فلم میں ایک ساتھ اسی رشتے کا کردار نبھانے والے پہلے بھارتی اداکار بن گئے۔ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے انتھک محنت کررہی ہیں لیکن اب شردھا اور ان کے بھائی نے ایک ساتھ حقیقی رشتے کے کردار میں اپنا نام پہلے بھارتی اداکاروں کی فہرست میں درج کرالیا ہے۔

 

شردھا کپور فلم ’’حسینہ‘‘ میں حسینہ پارکر اور ان کے بھائی سدھانت کپور داؤد ابراہیم کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دونوں حقیقی بہن بھائی بھارتی انڈسٹری میں تاریخ رقم کرتے ہوئے فلم میں بھی بہن بھائی کا کردار نبھانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ شردھا کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تشہیری پوسٹر جاری کیا ہے جس میں وہ حسینہ پارکر کے بالکل منفرد انداز میں ہیں اور سدھانت کپور کو داؤد ابراہیم کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے دونوں بہن بھائیوں کی جھلک کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی فلم’’حسینہ‘‘رواں سال 14 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنا نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس متعارف کرا دیا ہے۔
نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ نے ان فونز کو متعارف کرایا اور انہیں اب تک کا سب سے بہترین قرار دیا جو کہ کمپنی کے بقول ' ایک نئے عہد کا آغاز' کریں گے۔
جیسا پہلے ہی لیکس میں سامنے آچکا تھا، یہ دونوں فونز بیزل لیس ہیں جن میں کمپنی نے ہوم بٹن کو نادیدہ کردیا ہے جبکہ انفنٹنی ڈسپلے یعنی سپر امولیڈ سے بھی لیس ہے۔
گلیکسی ایس ایٹ 5.8 انچ جبکہ گلیکسی ایٹ پلس 6.2 انچ اسکرین کے ساتھ ہے مگر انفنٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس ہونے کے باعث یہ دیکھنے میں گلیکسی ایس سیون جتنے ہی لگتے ہیں جبکہ کواڈ ایچ ڈی ریزولویشن یا 2960x1440 ہے۔
انفینٹن اسکرین ورچوئل پر اس فون کے فرنٹ پینل کو کور کرے گی یا یوں کہہ لیں کہ ایج لیس اسکرین ہے اور یہ پہلا فون ہے جسے ایچ ڈی آر پریمیئم سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے یعنی یہ رنگوں کو بالکل حقیقی انداز سے پیش کرتی ہے۔
ان فونز کے کیمروں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے اور اس بار بھی 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایف 1.7 آپرچر موجود ہے جو کہ گلیکسی ایس سیون میں بھی تھا مگر اس بار سام سنگ نے تصاویر کے پراسیس کے طریقے کو بدلا ہے جس کے نتیجے میں فوٹوز کے رنگ پہلے سے کچھ بہتر اور واضح ہوتے ہیں، جبکہ ملٹی فریم پراسیسر شامل کیا گیا ہے تاکہ ایک وقت میں کئی تصاویر کو اکھٹا کرکے پرفیکٹ تصویر لی جاسکے۔
اسی طرح آٹھ میگا پکسل فرنٹ کیمروں کو بہتر بنایا گیا اور اسمارٹ آٹو فوکس اور وائیڈ اینگل سیلیفز لینے کے فیچر شامل کیا گیا ہہے اور ہاں تصاویر کو سجانے کے لیے متعدد شوٹنگ موڈز اور آپٹیمائز فلٹرز بھی دیئے گئے ہیں۔
سام سنگ نے اسے اپنا طاقتور ترین فون قرار دیا ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
گلیکسی نوٹ سیون کے بیٹری پھٹنے کے تجربے کے بعد اس بار بیٹریوں کو کئی سیکیورٹی ٹیسٹ کے بعد استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے، گلیکسی ایس ایٹ میں 3000 ایم اے ایچ جبکہ گلیکسی ایٹ پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
فون کو ان لاک کرنے کے لیے آئی آر آئی ایس اسکینر دیا گیا ہے یعنی آپ آنکھوں سے ڈیوائس کو ان لاک کرسکیں گے، اسی طرح چہرے کی شناخت سے بھی فون کی ہوم اسکرین تک رسائی کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ روایتی پاس ورڈ اور پیٹرن لاک بھی دیئے گئے ہیں۔
گلیکسی ایس سیون کی طرح یہ بھی ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ ہیں جبکہ فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ سے بیک پر کیمرے کے برابر میں چلا گیا ہے۔
اور پہلی بار سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کو بھی متعارف کرایا گیا اور کمپنی کے مطابق اس کی مدد سے آپ صرف آواز سے ہی اپنے فون سے وہ کام لے سکتے ہیں جو اسکرین کو ٹچ کرنے پر کیا جاتا ہے اور ایسا فیچر فی الحال دیگر ڈیجیٹل اسسٹنس میں دستیاب نہیں۔
گلیکسی ایس ایٹ کے لیے سام سنگ نے ڈیکس نامی خصوصی ڈوک تیار کیا ہے جس پر رکھنے کے لیے بعد آپ اس فون کو بطور ڈیسک ٹاپ اینڈرائیڈ کمپیوٹر کے طور پر استعمال کرسکیں گے اور بس مانیٹر، ماﺅس اور کی بورڈ کی ضرورت ہوگی۔
اسی طرح یہ فونز پانچ رنگوں مڈ نائٹ بلیک، آرچڈ گرے، آرکٹک سلور، میپل گولڈ اور کورل بلیو میں دستیاب ہوں گے جبکہ وائرلیس چارجنگ، سام سنگ ہیلتھ، سام سنگ پے ، ہیڈ فون جیک، 3000 ایم اے ایچ، 3500 ایم اے ایچ، وائرلیس چارجنگ، سام سنگ ہیلتھ وغیرہ اس کے دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔
58dbdaa2aea17 
یہ فون اکیس اپریل کو دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ ان کے پری آرڈر تیس مارچ سے شروع ہوں گے۔
گلیکسی ایس ایٹ 750 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گلیکسی ایس ایٹ پلس 850 ڈالرز (89 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے تاہم پاکستان میں قیمت کا تعین یہاں آنے کے بعد ہی ہوگا۔
اس فون کے ساتھ 99 ڈالرز (10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا ائیر فون مفت دیا جائے گا جو کہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب بہترین ائیربیڈ قرار دیا گیا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)نیو یارک میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’کولوسل‘ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اینی ہتھاوے سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے۔

 

 

ناچو وگالوندو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی نوکری چھوٹنے اور دوست سے علیحدگی کے بعد ایک پراسرار مخلوق کی کھوج لگانے کیلئے اپنے آبائی شہر کا رخ کرتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اینی ہتھاوے، ڈین اسٹیونز، جیسن سوڈیکس، آسٹن اسٹوویل اور ٹم بلیک کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔ نکولس چارٹیئر کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 7اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سمیت مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تبدیل کر کے ترکی میں موجود سفیر سہیل محمود کو بھارت میں ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن افتخار عزیز کو ترکی میں سفیر تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق برازیل میں موجود سفیر برہان الاسلام رواں برس ریٹائر ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ جنوبی افریقا میں موجود نجم الثاقب کو برازیل میں سفیر لگایا جا رہا ہے جب کہ تھائی لینڈ میں سفیر ڈاکٹر سہیل خان کو ساوتھ افریقا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈنمارک میں موجود سفیر مسرور احمد جونیجو جون میں ریٹائر ہو رہے ہیں جن کے متبادل کے طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا پیسفک ذوالفقار گردیزی کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔