پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کون کہتا ہے کہ اداکار اداکاری کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کرسکتے؟ پاکستانی ماڈل اور اداکار فہد مرزا جو پیشے سے ڈاکٹر بھی ہیں نے ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کافی سمجھدار بھی ہیں۔ معروف اداکار فہد مرزا نے فیلوشپ آف دی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (ایف سی پی ایس) کے دوسرے حصے کے امتحان کو پاس کر لیا۔

انہوں نے پلاسٹک سرجری میں اپنا امتحان پاس کیا ہے۔فہد مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اپنی اس کامیابی کو مداحوں سے شیئر کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فہد مرزا صوبہ سندھ میں ایف سی پی ایس پارٹ 2 کا امتحان پہلی کوشش میں کامیاب کرنے والے پہلے شخص ہیں، اور یہ بات انہوں نے خود اپنی فیس بک پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتائی۔ فہد مرزا کو اس کامیابی پر ڈاکٹر اداکار کے مداحوں نے مبارکبادیں بھی دینا شروع کردی۔خیال رہے کہ فہد مرزا اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر بھی ہیں۔ان دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پھرتیلا اور ہوشیار، سب کا پسندیدہ سپر ہیرو ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار، مارول کامکس کی ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا ٹیزر ٹریلر آ گیا۔ مارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور مارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ کا نیا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر، اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہوں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہر نبھائیں گے جبکہ مائیکل کیٹن، میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایا اور ٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔ کولمبیا پکچرز اور مارول اسٹوڈیوزکی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیرو پر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم سونی پکچرز کے تحت 7جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/لاہور)لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم بینچ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کے حکم کو معطل کر تے ہوئے امتحان انگریزی میں لینے کا حکم سنا دیا ۔
دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ گریجویشن انگلش میں اور مقابلے کا امتحان اردو میں کیسے ہو سکتا ہے ؟ ایف پی ایس سی کی اردو میں فوری طور پر امتحان لینے کی تیاری نہیں ۔ سی ایس ایس کے 51مضامین میں سے 43کا اردو ترجمہ نہیں ہے ۔
یاد رہے اس سے قبل سنگل بینچ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کا حکم سنایا تھا جسے آج لاہور ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور فلم ڈنکرک کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

کرسٹوفر نولن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے جہاں جرمن فوج بیلجیئم،برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیر لیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی،ہیمڈریزا ہیمیڈین،کینیتھ براناگھ،مارک ریلانس،جیک لوڈین اور ہیری اسٹائلز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ایما تھامس کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 21جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ملتان)ملتان کی بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی میں منشیات بیچنے والا شخص گرفتارکرلیا گیا جس سے چرس اورشراب برآمدہوئی،پولیس کے مطابق ہاسٹل میں مقیم طالبہ بھی منشیات سپلائی میں ملوث ہے۔
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں سیکوریٹی گارڈ نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا،جس سے شراب اور چرس برآمد ہوئی ہے۔
 
پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی تفتیش پر ملزم نے گرلز ہاسٹل میں مقیم ایک طالبہ کا نام لیا اور بتایا کہ منشیات سپلائی میں وہ بھی ملوث ہے۔پولیس نے طالبہ سے تفتیش شروع کردی ہے ٗ گرفتار شخص طلحہ اور طالبہ نے شیرازنامی شخص کا نام لیا ہے، جو ان سے منشیات سپلائی کراتا ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جلد از جلد زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے طالبعلموں کو گرفتار کرلیا جائیگا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست اوہایو میں دونوں ہاتھوں اور پیروں سے مفلوج شخص نے اپنی سوچ سے روبوٹ کنٹرول کر لیا ۔8 سال بعد پہلی بار اپنے ہاتھ سے کھانا کھایا ۔
کلیو لینڈ کا رہائشی بل، گزشتہ آٹھ سال سے مفلوج ہے۔ ۔سائیکل حادثے کی وجہ سے اس کی ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ آئی اور وہ کندھوں سے نیچے کا دھڑ استعمال کرنے کے قابل نہ رہا۔
بل نے شاید سوچا نہ ہوگا کہ کبھی وہ اپنے ہاتھ سے کھانا بھی کھا سکے گا مگر سائنس کی ترقی نے ایسا کر دکھایا ہے۔
ماہرین اور ڈاکٹروں نے بل کے دماغ میں ننھی گولی جتنے دو سینسرز لگائے جو دماغ میں پیدا ہونے والی سوچ کی لہروں کو سمجھ سکتے ہیں ۔
ان سگنلز کو کمپیوٹر تک بھیجا گیا جس نے بل سے جڑے روبوٹ کو حرکت دی اور آٹھ سال میں پہلی بار اس نے خودابلے ہوئے آلو کھائے اور پانی پیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ تجرباتی مرحلے پر ہے مگر اب ایسے مریضوں کے لیے اندھیرے میں امید کی کرن روشن ہوگئی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر نے نیوزی لینڈ میں خطرناک اسٹنٹ پرفارم کر کے مداحوں کو حیرا ن کردیاہے۔

نوجوان گلوکار جسٹن بیبر نیوزی لینڈکے قدرتی حسن سے مالا مال علاقے ایروٹاؤن میں ایڈونچر کے شوق کی تکمیل کیلئے پہنچے اور پیروں سے رسی باندھ کر 360فٹ بلند پُل سے بلا خوف و خطر چھلانگ لگا دی۔ اس دوران جسٹن اپنے اسٹنٹ کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے

جبکہ اس موقع پر سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی سنگر کی اس خطرناک مہم جوئی کو دیکھنے کیلئے پُل پر موجود تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) برطانیہ میں ایک چار سالہ بچہ ایک عجیب مرض کا شکار ہے اور اسے اپنی زندگی برقرار رکھنے کے لیے روزانہ 20 گھنٹے تک خاص نیلی روشنیوں میں رکھا جاتا ہے۔
اسماعیل علی نامی یہ بچی جس بیماری کا شکار ہے اسے ’’کریگلر نجر سنڈروم‘‘ کہا جاتا ہے جس سے اب تک صرف 100 متاثرہ مریض ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسماعیل کے خاص کمرے میں فوٹو تھراپی کی غرض سے مختلف شدت کے بلب لگائے گئے ہیں جو نیلی روشنی خارج کرکے جگر میں بننے والے زہریلے مرکبات کو زائل کرتے رہتے ہیں اور بچے کو زندہ رکھنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔
کریگلر نجر سنڈروم جگر کا عارضہ ہے جس میں ایک خاص اینزائم (خامرہ) نہیں بن رہا، اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ استعمال شدہ اورناکارہ خون کے سرخ خلیات کو تلف کرتا ہے لیکن اسماعیل کے جگر میں یہ خلیات جمع ہوکر زہریلے ہوتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی آنکھوں کی پیلاہٹ جگر میں فاسد مواد کی نشاندہی کرتی ہے۔
اسماعیل کے والدین کہیں آنے جانے سے قاصر ہیں اور خود اسماعیل اس کمرے میں 2013 کے بعد اس وقت سے قید ہے جب اس کی عمر صرف چند ہفتے تھی۔
اسماعیل کا دوسرا علاج جگر کی منتقلی ہے لیکن بچے کی والدہ شازیہ چوہدری ڈرتی ہیں کہ جگر تبدیل کروانے میں ان کے لختِ جگر کی جان بھی جاسکتی ہے۔ پورا دن اسماعیل اپنے کمرے میں رہتا ہے اور اسے چند گھنٹوں کے لیے اس وقت باہر نکالا جاتا ہے جب جگر میں فاسد مواد کی سطح گرجاتی ہے۔ اسماعیل کا کمرہ برطانوی طبی محکمے این ایچ ایس کا مرہونِ منت ہے جسے ماہر انجینیئروں اور ڈاکٹروں نے ڈیزائن کیا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فیشن کی رنگینیاں جاری ہیں۔ چائنافیشن ویک اور جنوبی افریقا میں جاری فیشن ویک میں ماڈلز فیشن کے نئے انداز کے ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فیشن ویک سجاہے۔ریمپ پر ماڈلز نے 2017اور2018 کےموسم خزاں اور موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی۔25 مارچ سے شروع ہونے والا ’چائنا فیشن ویک‘ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔

جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی فیشن کی رنگینیاں جوبن پر ہیں۔3روز جاری رہنے والےرنگا رنگ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہورومعروف ڈیزائنرز نے شرکت کی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاک بھارت مجوزہ کرکٹ سیریز پر بھارتی حکومت کا ردعمل سامنے آ گیا ،بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا ہے کہ ابھی ایساماحول نہیں کہ دونوں ممالک کرکٹ کھیل سکیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کی تجویز آئے گی تو اس معاملے کو دیکھیں گے ،تاہم ابھی ایسا ماحول نہیں ہے۔
چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان کےساتھ کھیلنےکیلئےبھارتی بورڈ کےخط کاعلم نہیں،میراہمیشہ سےموقف ہےکہ کرکٹ کوسیاست سےالگ رکھناچاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ کرکٹ کھیلنےپربھارتی حکومت جوبھی فیصلہ کرےگی مانیں گے۔