پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (تعلیم/سندھ)سندھ میں نئے اسکولوں کے لئے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہفتہ یکم اپریل سے ہوگا تاہم سندھ کے چند اضلاع کے کئی سرکاری اسکولوں میں کتابوں کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی ہے سرکاری اسکولوں کے مفت درسی کتب سے محروم ہونے کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ ماہ اپریل میں کتابوں کے بغیر تعلیم حاصل کریں گے۔
ادھر اردو بازار میں بھی درسی کتب کی کمی کا سامنا ہے،25فیصد سے زائد درسی کتب بازار میں موجود نہیں ہیں کئی جماعتوں کےپرانے ایڈیشن دستیاب ہیں۔ بعض مضامین کی درسی کتب موجود ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے طلبہ طالبات اور ان کے والدین اردو بازار کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ اس کے علاوہ درسی کتب کی قیمت میں 10تا 30فیصد اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین قادر بخش رند نے کہا کہ انھیں چارج سنبھالے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے تاہم سرکاری اسکولوں کیلئے مفت درسی کتابیں شائع کرچکے ہیں اسکولوں میں کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، پرائمری سطح کی تقسیم مکمل ہوچکی ہے، سیکنڈری سطح پر اب تک کچھ اسکولوں میں نہیں پہنچ پائی ہے اور وہاں تک فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے رہائشی جان محمد نے مردم شماری کے عملے کو چکرا کر رکھ دیا۔ جان محمد کی3بیویاں اور33بچے ہیں مردم شماری کا عملہ فارم بھرتے ہوئے جگہ ختم ہونے کے باعث کمشنر کو مداخلت کرناپڑی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی کے گھر جب مردم شماری کا عملہ پہنچا تو وہ چکرا کر رہ گیا، بچوں کی تعداد پوچھنے پر جان محمد نے بتایا کہ اس کے بچوں کی تعداد 33 ہے اور تین بیویاں ہیں۔
 
jaan
مردم شماری عملے کو کوئٹہ کے رہائشی نے آگاہ کیا کہ اس کے 10 بچے اور 23 بیٹیاں جبکہ تین بیویاں ہیں جو اس کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔ مردم شماری کے فارم میں اتنے بچوں کے اندراج کا خانہ موجود نہیں تو ٹیم نے کمشنر کوئٹہ کو آگاہ کردیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بگ تھری کو قائم رکھنے کیلئے خفیہ سازشوں کا انکشاف ہوا ہے اور پتہ چلا ہے کہ دیگر کرکٹ بورڈ کیساتھ روابطہ بھی کئے گئے ہیں۔
میڈ یا زرائع کے مطابق بھارت نے تینوں کرکٹ بورڈز کو لالچ دینے کیلئے سیریز کھیلنے کی پیشکشیں کی ہیں اور یقین دلایا کہ وہ بگ تھری ختم نہیں ہونے دیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تینوں ممالک کی جانب سے یقین دہانی کروانا پاکستان کیلئے تشویشناک ہے کیونکہ پاکستان کے ان تمام ممالک کی کرکٹ پر ناقابل فراموش احسانات ہیں تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ بھول چکے ہیں۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ کیپ دلانے میں اہم کردار ادا کیا تو زمبابوے کو ملک میں بلا کر ناصرف سیریز کھیلی بلکہ انہیں اتنی عزت اور سیکیورٹی دی جو شائد انہیں اپنے ملک میں بھی نصیب نہیں ہوتی۔
اسی طرح سری لنکن کرکٹ بورڈ پر بھی پاکستان کے احسانات کچھ کم نہیں ہیں اور جب 1996ءمیں سری لنکا میں حالات انتہائی زیادہ کشیدہ تھے، اس وقت وسیم اکرم سمیت پاکستان کے متعدد نامور کھلاڑی سری لنکن قوم اور کرکٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وہاں میچ کھیلنے گئے تھے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے چہ میگوئیاں تو کافی دنوں سے ہو رہی ہیں لیکن ان کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا تاہم اب مریم نواز نے خود ہی اپنے الیکشن میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے بارے میں خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ لاہور کے حلقہ این اے 123 سے اگلے الیکشن میں حصہ لیں گی اور اس مقصد کیلئے ان کی باقاعدہ مہم بھی شروع کی جا چکی ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں اور ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق مشورے دینے میں بھی مصروف ہے۔
 
انہی تبصروں کے دوران ایک ٹوئٹر صارف ” اسپین کی چڑیا“ نے بھی مشورہ دیا اور 2013 کے الیکشن میں ن لیگ کے جیتے ہوئے حلقوں کی ایک فہرست شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز کو لاہور کے حلقہ این اے 122 یا این اے 126 سے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ لاہور کے دیگر حلقوں میں ن لیگ کی فتح کا مارجن بہت زیادہ رہا تھا جبکہ این اے 122 میں ن لیگ کو 8 ہزار اور این اے 126 میں 7 ہزار کے مارجن سے 2013 کے الیکشن میں فتح حاصل کی تھی۔ دوسرے لفظوں میں اگر دیکھا جائے تو یہ دونوں حلقے ن لیگ کیلئے سخت مشکل ثابت ہوئے اس لیے سپین

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ارجینٹینا کے سپر اسٹار لائنل میسی پر چار میچز کی پابندی لگا دی، ورلڈ کپ کوالیفائرز میں چلی کے خلاف میچ میں میسی نے میچ آفیشل سے بد کلامی کی تھی۔
بڑے کھلاڑی کی بری حرکت سامنے آئی،مشہور زمانہ لائنل میسی نے چلی کے خلاف میچ میں آفیشلز کو مغلظات بکیں، نتیجہ یہ نکلاکہ ان پر ایک دو نہیں چار میچز کی پابندی عائد کردی گئی، فیفا نے بارسلونا کے سپراسٹار اور ارجنٹینا کے کپتان میسی کو 4میچز کے لیے بین کر دیا۔
یعنی ارجنٹینا کی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر کے اگلے چار میچز بنا میسی کے کھلیے گی، وہ میسی جو بارسلونا کو نہ جانے کتنی کامیابیاں دلا چکے ہیں،ان پر پابندی کے بعد ارجینٹیا کی ٹیم بولیویا، یوروگوائے،وینزویلا اور پیرو کے خلاف میچز کھیلے گی۔
 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنےکے لئےاپنی حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔ حکومت کی اجازت ملنے پر میچز رواں سال دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لئے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی ۔ اگر حکومت نے اجازت دی تو نومبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت سریز گزشتہ برس کھیلی جانی تھی جس کے لیےبھارتی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔مگر اب بھارتی بورڈ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سریز کھیلنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد/ تعلیم)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پختونخواہ میں پہلی بار قابلیت کو نوازا گیا ۔
 
 
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شایدبھارت خوفزدہ ہےاس لیےہمارےساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا ، دونوں ممالک کی سیریز کیلئے ہمیشہ پاکستان نے پہل کی ۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کو مثبت جواب دینا چاہیےاور کرکٹ کھیلنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لیکن لگتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھیلنے میں خوف زدہ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ،لیکن وہ ان سے پریشان نہیں ہیں اور نہ کامران اکمل مجھ سے خوف زدہ ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایشیائی ملکوں کا سفر کرتے ہوئے گزشتہ روز کراچی پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو ٹرافی کی کراچی کے کئی مقامات پر تقریب رونمائی ہوگی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ٹرافی کے پروگراموں کو مکمل خفیہ رکھ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی ڈیفنس کے ایک کلب میں رکھی گئی ہے، جہاں سے یہ ٹرافی مزار قائد، ایدھی ہوم اور موہٹہ پیلس بھی جائے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں کرکٹ کرپشن کی پرانی اور نئی کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں۔ اسی شور شرابے میں2010کے اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار اور سابق کپتان سلمان بٹ کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔ ان کی ٹیم میں واپسی کے راستے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ۔
جمعرات کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا ،جس کے ایجنڈے میں پاکستان سپر لیگ معاملات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی بریفنگ کے دوران نجم سیٹھی گورننگ بورڈ کو اسپاٹ فکسنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے۔
میڈیاسے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سلمان بٹ کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈومیسٹک سیزن میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کا ذہن بنالیا تھا۔
لیکن اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد سلیکٹرز نے ان کی فائل کو پھر بند کردیاہے۔ سلمان بٹ اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے علاوہ اپنے پرستاروں سے معافی مانگ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں احمد شہزاد اور اظہر علی کی موجودگی اورسمیع اسلم ،شان مسعود ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔
شان مسعود کو سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کیا تھا۔ البتہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل پر لگنے والی پابندی نے شان مسعود کا کیس مضبوط کردیا ہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا تر بیتی کیمپ تین اپریل سے لاہور میں شروع ہورہا ہے، جس میں مصباح الحق، اظہر علی، یونس خان ، عمران خان جونیئر، یاسر شاہ، راحت علی ، سمیع اسلم اور شان مسعود سمیت کچھ اور کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا۔البتہ سلمان بٹ کو نہیں بلایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے جو آپشن ڈسکس کئے ہیں۔ اس میں سلمان بٹ کے نام کو حالیہ اسکینڈل کے تناظر میں مکمل رد کردیا گیا۔ پابندی ختم ہونے کے بعد سلمان بٹ نے واپڈا کی جانب سے زبردست کارکردگی دکھائی اور قائد اعظم ٹرافی فائنل کی دونوں اننگز میں سنچریاں بناکر اپنی ٹیم کا ٹائٹل جتوایا تھا۔
دوسری جانب محمد عامر بدستور پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ہیں جو دو ہفتے پہلے کراچی میں کہہ چکے ہیں کہ کرکٹ کرپشن میں ملوث کرکٹرز پر ہمیشہ کے لیے کھیل کے دروازے بند کر دینے چاہئیں۔
یاد رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ملوث تین کرکٹرز سلمان بٹ محمد آصف اور محمد عامر کو نہ صرف آئی سی سی نے سزا دی تھی بلکہ یہ تینوں کرکٹرز اس جرم میں جیل بھی گئے تھے۔