پیر, 14 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) میامی اوپن میں سنگلز کے تیسرے مرحلے میں وینس ولیمز، جوہانا کونٹا، سمانتھا اسٹوسر، سیمونا ہیلپ، اینجلیک کربر، سیوتلانا کزنٹسوا، ریسا اوزاکی اورلارا اروبارینا حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔
ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں نمبر ون جرمنی کی اینجلیک کربر نے امریکا کی شیلبی راجرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد5-7، 4-6 سے ہرایا۔ دیگر مقابلوں میں رومانیہ کی سموناہیلپ نے ایسٹونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ کو 3-6، 0-6 وینس ولیمز نے رومانیہ کی پیٹریشیا ٹگ کو 3-6، 0-6سیوتلانا کزنٹسوا نے امریکا کی ٹیلر ٹائون سینڈ کو 4-6، 2-6 سمانتھا اسٹوسر نے چین کی شوئی پینگ کو5-7، 3-6، 6-4، اسپین کی اروبا رینا نے امریکا کی میڈیسن کیز کو اسٹریٹ سیٹ میں 5-7، 5-7، جبکہ جاپان کی ریسا اوزاکی نے جرمنی کی جولیا گوئرجیس کو 3-6، 6-7سے ہرا کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے را ئونڈ میں سا بق عا لمی نمبر ایک ا سپین کے را فیل نڈال نے جر منی کے کولشرائبر کو دلچسپ مقابلے کے بعد3-6، 2-6، 6-0سے ہرا یا،جبکہ جاپان کے کا ئی نیشیکوری نے اسپین کے فرنینڈو ورڈاسکو کو سخت مقا بلے کے بعد1-6، 7-6، 6-7 سے ہرا کر چوتھے را ئونڈ کے لئے کوا لیفا ئی کر لیا۔دیگر مقابلوں میں جیک سوک نے ویزلے کو6-7، 3-6سے شکست دی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 3ٹیسٹ، 35ون ڈے اور 21ٹی 20میچ کھیلے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سال سڈنی میں بھارت کے خلاف ٹی 20میچ میں آخری بار آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں دو تین سال مزید کرکٹ کھیلوں مگر نوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے میری ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی ہے۔ اس لئے میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔
شان ٹیٹ کو دنیا کا تیز ترین بولر تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف 161.1کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک کر تاریخ رقم کی تھی۔ خیال رہے کہ وہ چند روز پہلے بھارتی شہری بھی بن چکے ہیں۔ ٹیٹ نے چند برس قبل بھارتی ماڈل ماشوم سنگھا سے شادی کرلی تھی جس کے بنیاد پر انہیں بھارتی پاسپورٹ بھی مل گیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/سکھر)سکھر بورڈ کے نویں جماعت کا پرچہ آﺅٹ ہوگیا۔پرچہ آﺅٹ ہونے پر وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ ایکشن میں آگئے۔وزیر اعلٰی سندھ نے سکھر بورڈ کے نویں جماعت کا پرچہ آﺅ ٹ ہونے کانوٹس  لے لی اوزیر اعلی سندھ کی سیکریٹری یونیورسٹی اور بورڈ کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کردی۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھاجس نے پر چہ آﺅ ٹ کیا وہ اب گھر جائیگا پرچہ آﺅٹ ہونے کے معاملے میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں.

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچز میں جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے ہیں۔
فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے میچ میں جرمنی نے آذربائیجان کیخلاف پہلا گول 19 ویں منٹ میں داغا، حریف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور 31 ویں منٹ میں گول کر کےمقابلہ برابر کر دیا۔
جرمنی کی بڑی ٹیم نے اس کے بعد میچ میں وقفے وقفے سے مزید تین مرتبہ گیند کو جال میں بھیجا، جبکہ مخالف ٹیم ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکے۔
ایونٹ میں ہونے والے ایک اور میچ میں انگلینڈ اور لیتھوینیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل انگلینڈ کے حق میں دو صفر کی برتری پر ختم ہوا۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 22 ویں منٹ میں جرمین ڈیفوئے نے کیا ،جبکہ دوسرا گول 66منٹ میں جیمی ورڈی نے کیا۔اس کے بعد لیتھونیا کی ٹیم کھیل کے اختتام تک کوئی گول نہ کر پائی اور جیت انگلینڈ کا نصیب بن گئی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 3میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہوم سائیڈ بدلہ لینے اور سیریز برابر کرنے کیلئے بے چین ہے۔
میچ کے حوالے سے بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بیٹسمین دوسرے میچ میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔
دوسری جانب سری لنکا کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اسے سیریز کے بقیہ میچز میں بیٹسمین نروشن ڈکویلا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(حیدرآباد)حیدر آباد میں مسلم لیگ نواز کے’’ ورکرز کنونشن‘‘ سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 'پاکستان زندہ باد کی بات کرنے والا سر کا تاج ہے، ہراس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپشن کی باتوں پرلوگ ہنستے ہیں، کرپشن کی باتیں پیپلزپارٹی کوزیب نہیں دیتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی شفاف حکومت سے مشروط ہوچکی ہے،2018ء کے انتخابات کے بعد سندھ میں حکومت بنائیں گے ،پیپلزپارٹی کے دوستو، آپ کی خدمت کے لیے سندھ میں لینڈ کرچکے ہیں، سندھ میں دستک دینے کاآغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول پنجاب میں آتے ہیں تو اچھا لگتا ہے،پنجاب کا نقشہ بدل سکتا ہے توسندھ میں تبدیلی کیوں نہیں آتی؟۔سعد رفیق نے کہا کہ اس بار نعرے پرالیکشن نہیں جیتاجاسکتا،ایک پارٹی ہر بارمظلومیت کا رنگ لگا کر الیکشن جیتناچاہتی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپشن کی باتوں پرلوگ ہنستے ہیں، کرپشن کی باتیں پیپلزپارٹی کوزیب نہیں دیتیں،ہراس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا،آئندہ نعروں پر الیکشن نہیں جیتا جا سکے گا ،پنجاب کا نقشہ بدل سکتا ہے تو سندھ میں تبدیلی کیوں نہیں آ سکتی ،سندھ میں 10 برس زرداریوں کی حکمرانی نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا۔
انہوں نے مخالفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم پہلے سندھ کیوں نہیں آئے؟ پہلے آتے تو کہتے کہ کام کرنے نہیں دیا جارہا،اس لیے سندھ حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا۔سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کے عوام کووفاق کی جانب کیوں دیکھناپڑتاہے، سندھ کے شہروں میں دھول کیوں اڑتی ہے، سندھ میں 10 برس زرداریوں کی حکمرانی نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا، ملک بدل رہا ہے لیکن سندھ کے لوگوں کی زندگی نہیں بدل رہی

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے غیر ملکیوں کے ویزوں کے لئے نادرا کو ڈیجیٹل ڈیٹا بینک کے قیام کی ہدایت جاری کردی ہے ,ویزوں کا سینٹرل آن لائن نظام پاکستان آنے والوں کی معلومات میں معاون ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نادرا آن لائن سسٹم بنائے تاکہ ہر چیز ریکارڈ پر آسکے،نیا ڈیجیٹل نظام ویزوں کے اجرا میں شفافیت کا باعث بنے گا .نیا نظام بیرون ملک غیر ملکیوں کو آن لائن ویزے کے حصول میں مدد دے گااور اس مکینزم کے زریعے غیر ملکیوں کو آسانی بھی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 3 سال میں پاکستان میں غیر قانونی داخلے کی روک تھام کے لئے بہت کام کیا گیا ہے۔