اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سلامتی کونسل نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان کے دشمنوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی ہے۔
سلامتی کونسل میں علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کی قرارداد پیش کی گئی جس کی اراکین کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی۔ قرارداد میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے، شاہراہ ریشم معاشی بیلٹ منصوبے، تاپی گیس پائپ لائن اور چاہ بہاربندر گاہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔
سلامتی کونسل نے سی پیک سمیت ان منصوبوں کی کھل کرحمایت کی اور انہیں مفاد عامہ کے منصوبے قرار دیا۔ اس کے علاوہ سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے سی پیک کی تکمیل کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وطن واپسی پر گرفتار اور پھر رہائی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپنے اہل خانہ سے فون پر گفتگو کی اورصورتحال سے آگاہ کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن کی خیریت دریافت کی اور گر فتاری سے متعلق بھی پوچھا جس پر شرجیل میمن نے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔شرجیل میمن اپنے وکیل شکیل عباسی ایڈو و کیٹ کے ہمراہ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
شکیل عباسی کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت کے کاغذات دکھانے کے باوجود نیب حکام نے بالکل غیر قانونی اقدام کیا۔انہوں نے بتایا کہ نیب نے شرجیل میمن کے کاغذات ضمانت کی مجھ سے تصدیق کر ائی۔
ادھرمعاون خصو صی وزیر اعلیٰ سندھ تیمور تالپر نے کہا کہ چوہدری نثار کے کسی گلو بٹ نے عدالتی احکامات کی کاپی پھاڑ کر پھینک دی۔تیمور تالپر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے کوئی مزاحمت نہیں کی ،وہ جانے کے لیے تیار تھے ،پھر بھی ایسی بد تمیزی اور بدسلوکی کی گئی جس کی بالکل توقع نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ شرجیل میمن دکھی اور صدمے میں ہیں۔

 

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)یوم پاکستان کے حوالے سے 23مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل شروع ہو گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 23مارچ کے روز ہونے والی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل پریڈ گراﺅنڈ شکرپڑیاں میں جاری ہے ،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے لیے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام اآباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ 18مارچ سے 23مارچ تک روزانہ رات12سے دن 1بجے تک بندہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح 6بجے سے دن 1بجے تک زیروپوائنٹ سے فیض آباد روڈ،کھنہ پل سے زیروپوائنٹ ،راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک شاہراہیں بندہوںگی۔شکرپڑیاں روڈ ہیلی پیڈ سے راول ڈیم چوک تک بند ہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) سراج قاسم تیلی، چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بزنس و انڈسٹریل کمیونٹی کو درپیش مسائل ، امن و امان کی صورتحال اورکاروبار ی ماحول سے متعلق بات چیت پر شکریہ ادا کیا۔

سراج قاسم تیلی نے وزیر اعظم کوتحریرکردہ خط میں لکھا کہ دوران اجلاس وزیر اعظم کی توجہ کراچی کی بزنس کمیونٹی کے درپیش مسائل کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی شہر کی صنعتوں میں ہر اتوار کو ہونے والی گیس لوڈشیڈنگ کی طرف بھی مبذول کروائی. مگر چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی نے وزیراعظم اور بزنس و انڈسٹریل کمیونٹی کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں سراج قاسم تیلی کے توجہ دلانے پر بلاجواز تردید کی۔

انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ بزنس و انڈسٹریل کمیونٹی کے مسائل اور زمینی حقائق جاننے اور ان کے حل کے لئے کمیونٹی سے براہ راست ملاقات کریں۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ )اپنی شاندار اداکاری کے باعث پہچانے جانے والے بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ عائشہ خان ایک بار پھر پاکستانی اشتہار میں جلوہ گر ہوئے، اس اشتہار میں ان کا دیا ہوا پیغام شادی شدہ حضرات کے لیے بہت مفید ہوسکتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم 'رئیس' میں بہترین اداکاری پر بھر پور پذیرائی پانے والے نواز الدین کو ہر برانڈ اپنے اشتہارات میں شامل کرنے کا خواہشمند نظر آتا ہے۔

 

کین ووڈ برانڈ کے اے سی کی تشہیر کرنے والے اس اشتہار میں دونوں اداکار میاں بیوی کے طور پر نظر آئے۔ اپنے گھر آئے مہمانوں کی میزبانی کرتے ہوئے نوازالدین نے وہ غلطی کردی جس سے کسی بھی شوہر کو باز رہنا چاہیئے۔ کھانے کی میز پر جب مہمان عائشہ خان کی ککنگ کی تعریف میں مصروف تھے، عین اسی لمحے نوازالدین یہ کہہ اٹھے کہ سب سے مزیدار ڈش بریانی تو ان کی بیوی کے بجائے گھر کی کک نے بنائی ہے۔ مگر پھر عائشہ خان کے گھورنے نے نوازالدین کو ان کی غلطی کا احساس دلادیا اور وہ اپنی بات کو بدلتے دکھائی دیے۔

 

اشتہار کا اصل پیغام تمام شادی شدہ حضرات کے لیے یہ ہے کہ جب کوئی کھانا پکانے پر ان کی بیوی کی تعریف کررہا ہو تو وہ خاموش رہیں. کین ووڈ کے اس اشتہار کی عکس بندی دبئی میں کی گئی اور یہ اس سلسلے کا دوسرا اشتہار ہے۔ اس سے قبل فروری میں آنے والے اشتہار میں بھی نوازالدین کو اپنے غلط مشاہدے کا نتیجہ بھگتتے دکھایا گیا تھا۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ )سائرہ پیٹر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان میں اوپرا گائیکی کا آغاز انہوں نے کیا۔ اوپرا کلاسیکی طرز پر مبنی گائیکی ہے جس کی ابتدا اٹلی سے ہوئی۔ پاکستان کے صوفیائے کرام جنہوں نے اپنے کلام میں لوگوں کو امن و محبت کا درس دیا، اس کلام کو سائرہ اپنے گیتوں کے ذریعے ایک نئے انداز میں عوام تک پہنچا رہی ہیں۔ موسیقی سے شغف رکھنے والے سائرہ کے گانوں میں اس نئی جدت کو پسند کررہے ہیں جس میں سائرہ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے کلام کو اوپرا میں ڈھال کر اپنی سریلی آواز سے دلوں کو چھو لیا۔ انہوں نے اپنے تمام گیتوں کو ایک خوبصورت البم میں ترتیب دیا ہے۔ یہ البم آج پاکستان بھر میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

سائرہ نےکہا ہے کہ ’’میں پاکستان کے صوفیائے کرام کا امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دنیا میں عام کرنا چاہتی ہوں خاص طور پر مغربی دنیا میں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کلام کو اوپرا کی طرز پہ گایا ہے۔

صوفیا کا پیغامِ امن سارے عالم کے لئے ہے جسے سب تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ سائرہ پیٹر نے بتایاکہ فی الوقت وہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے کلام سے آغاز کررہی ہیں لیکن مستقبل میں وہ دیگر بزرگانِ دین کے کلام کو بھی گیتوں کی صورت میں ڈھالیں گی۔

 

سائرہ کوشاہ صاحب کی شاعری کی طرف راغب کرنے میں شاعر وقار حسین شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اوپرا گائیکی میں ان کی تربیت پال نائٹ نے کی ہے۔ وہ خود بینجمن برٹش کے شاگرد رہے ہیں جنہیں مغربی دنیا میں استادغلام علی خان سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔ بقول سائرہ ’’مجھے فخر ہے کہ ایسے سکھانے والے استاد مجھے ملے جن کی تربیت سے میری گائیکی کو پذیرائی مل رہی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ) بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کی جوڑی ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی تیسری فلم ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ بھی باکس آفس پر چھاگئی جس نے اب تک دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کما لیے ہیں۔ ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے ایک ہی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اب نوجوان جوڑی کی ایک اورفلم کامیاب ہوگئی ہے۔

پروڈیوسرکرن جوہر کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ میں بالی ووڈ اسٹارز ورون دھون اورعالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا اور فلم باکس آفس پر بھی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے جب کہ فلم 35 کروڑ کے مجموعی بجٹ سے تیار کی گئی ہے لیکن اس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مجموعی طور پر 120 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

 

 

کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو کسی کے بھی دل کو چھو لیتی ہیں چاہے ان کی عمر یا جنس کچھ بھی ہو۔ یہ فلمیں دیکھنے والوں پر طویل المعیاد اثرات مرتب کرتی ہیں، زندگی کے بارے میں تصور بدل دیتی ہیں اور آپ کو ایک اچھا انسان بننے پر اکساتی ہیں۔ اگر آپ اس ہفتے کوئی ایسی ہی اچھی فلم دیکھ کر چھٹی کا دن خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں ہم آپ کی مدد کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ تو 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم 'اے بیوٹی فل مائنڈ' (A Beautiful Mind) آپ کے اس دن کو اچھا ضرور بناسکتی ہے۔ درحقیقت یہ فلم آپ کو متاثر کرنے کے ساتھ کسی مقصد یا زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم بھی بنائے گی اور ہم اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اس کا تاثر تادیر ذہن سے اتر نہیں پائے گا۔

معروف ریاضی دان جان فوربس نیش جونیئر کی حقیقی کہانی پر مشتمل اس فلم کو رون ہوورڈ نے ڈائریکٹ کیا جبکہ رسل کرو نے مرکزی کردار انتہائی خوبصورتی سے ادا کیا۔ اس فلم میں مرکزی کردار ایک انتہائی تنگ مزاج پروفیسر کا تھا جو ریاضی کا جنیئس ہوتا ہے اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں وہ ایک بہت بڑی دریافت کرتا ہے جو اسے عالمی سطح پر مقام دلاتا ہے۔ مگر پھر یہ تنگ مزاج پروفیسر خود کو اپنی ذات کی دریافت کے تکلیف دہ اور دل خراش سفر کرتے ہوئے پاتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ دماغی مرض شیز و فرنیا کا شکار ہوجاتا ہے۔ متعدد برسوں تک جدوجہد کرکے وہ اپنے المیے پر فتح پالیتا ہے اور آخرکار نوبل انعام جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

زندگی کا یہ سفر اور جدوجہد آپ کو مسحور اور پرعزم بنانے کے لیے کافی ہے۔ 'اے بیوٹی فل مائنڈ' کو بہترین فلم سمیت ڈائریکٹر، معاون اداکارہ اور اسکرین پلے کے آسکر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا جبکہ رسل کرو کو بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا مگر وہ جیتنے میں ناکام رہے

 

 

 

ایمزٹی وی(لاہور)سابق صدر آصف علی زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ۔
اطلاعات ہیں کہ لاہور میں بعض اہم سیاسی شخصیات سابق صدر سے ملاقات کریں گی اور اس ملاقات کے بعد باضابطہ طورپر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاجائے گا۔
اس ضمن میں بلاول ہاﺅس نے بھی تصدیق کردی تاہم نام افشاں کرنے سے گریز کیا۔ یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے پنجاب میں کئی سیاسی شخصیات کو قائل کیا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی یہ فیصلہ کرچکی ہے کہ آئندہ الیکشن میں صوبے میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دیا جائے گا

 

 

ایمز ٹی وی ( تجارت)پاکستانی کسانوں کی بہتر فصل کٹائی اور پیداوار سمیت دیگر زرعی ضروریات کے لیے الغازی ٹریکٹر اپنی نوعیت کا منفرد جدید کمبائن ہارویسٹر نیو ہالینڈ برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ہارویسٹر ایک یونٹ تجرباتی بنیاد پر پاکستان درآمد کیا گیا ہے۔ ہارویسٹر کے عملی کام کے مظاہرے مارچ 2017ء میں پہلے ہی شروع کردیئے گئے ہیں۔

عملی کام کے مظاہروں کے بعد اس خوبصورت ہارویسٹر کو ابتدائی طور پر درآمد اور تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔