اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون کا سیلاب آنے کے بعد ہم میں سے اکثر لوگوں کے پاس حد سے حد ایک یا پھر دو پرانے ماڈل کے نایاب موبائل موجود ہوں گے لیکن سلوواکیا کے 26 سالہ اسٹیفن پالگری کے پاس سو دوسو نہیں بلکہ ہزاروں ایسے موبائل فون موجود ہیں۔
جی ہاں! پالگری کے پاس 3500 پرانے ماڈلز کے موبائل فون کا مجموعہ ہے جن میں سے 1231 مختلف ماڈلز ہیں۔
58cd11de587eb 
ویب سائٹ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق سلوواکیا کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈابسنا سے تعلق رکھنے والے اسٹیفن پالگری ایک ذہین دماغ کے مالک ہیں، 15 سال کی عمر میں ہی انہوں نے نت نئے موبائل فون کے بارے میں ریویوز لکھنا شروع کردیا تھا۔
58cd13cd3897d 
طویل عرصہ پہلے ہی انہوں نے سلوواکیا میں دستیاب موبائل فونز کا ایک قلیل مجموعہ جمع کر لیا تھا، اس وقت کے برانڈز جن میں نوکیا، ایلکاٹیل، ساگیم،ایرکسن وغیرہ شامل ہیں۔
لیکن دو سال پہلے ہی انہوں نے اپنے مجموعہ کو تیزی کے ساتھ بڑھایا جب چند ہزار یوروز میں کسی شخص سے 1000 موبائل خریدے۔
پالگری تب سے ایسے ماڈلز جو ان کے پاس اب تک موجود نہیں ہیں انہیں جمع کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں ، اور اس وقت وہ 3500 موبائل فونز کے مالک ہیں جن میں سے تقریبا آدھی تعداد استعمال کے قابل ہے۔ اسٹیفن کا کہنا ہے کہ وہ پچلھی دو صدیوں میں آنے والی ٹیکنالوجی کے سحر میں مبتلا رہے ہیں خصوصاَ موبائل فون کے میدان میں۔

58cd13f685436 
نوکیا کے معروف ماڈل 3310 سے لیکر کمپیوٹر کے کیبورڈ کی طرح دکھنے والے موبائل اور پھر اوائل میں آنے والے ٹچ اسکرین موبائل تک کےتقریباً تمام موبائل ہی ان کے پاس موجود ہیں جو کہ یہ بتا رہے ہیں کہ اس قلیل مدت میں ٹیکنالوجی میں کس حد تک جدت آچکی ہے۔ موبائل فون کی تاریخ میں لے جانے کے لیے اسٹیفن پالگری نے اپنے گھر کے ایک حصے کو موبائل فون کا میوزیم بنا رکھا ہے جہاں پر ان کے جمع کیے گئے تمام موبائل فون لکڑی کے شیلف میں انتہائی نفاست کے ساتھ رکھے ہوئے ہیں۔
کوئی بھی اس میوزیم کا وزٹ کر سکتا ہے اور میوزیم کی ویب سائٹ سے دورہ کرنے کا شیڈول لے سکتا ہے۔ سلوواکین بک آ ف ریکارڈ نے حال ہی میں اسٹیفن کی جانب سے جمع شدہ موبائل فون کو ملک میں سب سے بڑا مجموعہ قرار دیا اور انہیں اس کامیابی پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس کے بعد وہ حال ہی میں خبروں کی شہ سرخی بنے رہے۔

58cd149d71b83 
اپنے 1231 منفرد موبائل فونز جمع کرنے کے باوجود پالگری دنیا کے سب سے زیادہ موبائل فون رکھنے والے جرمن باشندے کارسٹن ٹیوز سے پیچھے ہیں۔ کارسٹن کے پاس 1536 مختلف ماڈلز کے موبال فون موجود ہیں، کارسٹن کا نام 2010 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا تھا، تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پالگری صرف اور صرف پرانے موبائل فون جمع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

موبائل فون کے شوقین اس شخص نے اپنے گھر میں جن برانڈز کو جمع کر کے رکھا ہو ہے ان میں ایلکاٹیل، ساگیم، سیمینز، زیڈ ٹی ای، ایرکسن، سام سمنگ، ٹریئم، نوکیا، پینا سونک، موٹورولا، مٹسوبیشی، سونی ایکرسن اور فلپس شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ان کے میوزیم میں نئے آنے والے برانڈز جیسے ایچ ٹی سی اور بلیک بیری وغیرہ شامل نہیں ہیں۔ اسٹیفن پالگری کے اس شاندار میوزیم ااور موبائل فونز کے بارے میں جاننے کے لیے ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ مسلسل فیس بک کو چیک کرتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ عادت آپ کے دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
ڈی پال یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک کو مسلسل چیک کرتے رہنا دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کے نتیجے میں انسانی دماغ میں عدم توازن کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دماغ کے دو مختلف میکنزم اس عادت کے نتیجے میں متاثر ہوتے ہیں جن یں سے ایک خودکار اور ردعمل کا اظہار کرتا ہے جبکہ دوسرا رویوں کو کنٹرول اور دماغی افعال کو ریگولیٹ کرتا ہے۔
یہ دوسرا نظام لوگون کو بہتر رویے کو اپنانے اور اضطراب پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔
تاہم 341 طالبعلموں پر ہونے والی تھقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک کا بہت زیادہ استعمال دماغ کے دونوں نظاموں پر منفی اثرات مرتب کرکے عدم توازن پیدا کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں جس کے تتیجے میں طالبعلم امتحانات میں زیادہ اچھے نمبرز لینے میں کامیاب نہیں ہوپاتے۔
اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل آف منیجمنٹ انفارمیشن سسٹمز میں شائع ہوئی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نہانے کے دوران آئی فون چارجر کے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
لندن کے رہائشی رچرڈ بل نامی یہ شخص باتھ ٹب میں مردہ پایا گیا اور اس کا جسم بری طرح جل گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جب پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تو انہوں نے ایک ایکسٹینشن کورڈ کو باتھ روم کے راستے میں پڑے ہوئے پایا۔
پولیس کے مطابق ہم نے ایک چارجر پر لگے آئی فون کو مردہ شخص کے سینے پر پایا جو کہ ایکسٹینشن کورڈ کے ذریعے چارج کیا جارہا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ایکسٹیشن کوڈ فرش پر پڑی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ رچرڈ بل اپنے فون کو سینے پر رکھ کر چارج کررہا تھا جس کے نتیجے میں بجلی کا کرنٹ پانی میں چلا گیا اور وہ جل کر ہلاک ہوگیا۔
اگرچہ یہ حادثاتی موت تھی تاہم حکام کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر بہت فکرمندی ہے کہ لوگوں کو احساس نہیں ہوتا کہ پانی کے قریب ان کا فون انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فون کمپنیوں کو چارجر کے ساتھ انتباہی نوٹس منسلک کرنے چاہئے۔
ایپل نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
تاہم رچرڈ بل کے بھائی اینڈریو کے مطابق ' میں امریکا میں رہتا ہوں اور کمپنی کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ یہاں نہیں ہوسکتا کیونکہ یہاں بجلی زیادہ نہیں، مگر برطانیہ میں کافی ہے'۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نرم مزاج مصباح الحق فکسرز کیخلاف سخت کارروائی چاہتے ہیں ۔ ٹیسٹ کپتان نے سٹے بازی میں ملوث کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا ۔
کہتے ہیں بڑی محنت سے کرپشن کا داغ دھویا،ایک کیس نے سب برباد کردیا ۔ ساتھ ہی بین الاقومی پاکستانی کرکٹر بسمہ معروف ویمن ٹیم کی کپتان مطمئن ہیں کہتی ہیں کہ شکر ہے فکسنگ کی وبا ان کی ٹیم میں موجود نہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
انہوں نے فائنل میں ہم وطن سٹانسلاس وارینکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور ان کے ہم وطن سٹانسلاس وارینکا آمنے سامنے تھے جس میں سابق عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے ہرا کو ایونٹ اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر نو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکا کے جیک سوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا نے سپین کے کارینو بسٹا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ راجر فیڈرر نے ایونٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق شعبہ ٹیچرایجوکیشن ایوننگ پروگرام میں داخلہ برائے 2017 ء کا اعلان کردیا گیاہے۔

جس کے مطابق ڈیڑھ سالہ ،ڈھائی سالہ اور چارسالہ بی ایڈ(آنرز) پروگرام میں داخلے دیئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ(لیڈنگ ٹوماسٹرز) میں بھی داخلے دیئے جائیں گے۔

داخلہ فارم 27 مارچ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹرسے 700/= روپے کے عوض صبح 9:00 تاشام 4:00بجے تک حاصل / جمع کرائے جاسکتے ہیں

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئرلینڈ نے افغانستان کو تیسرے مقابلے میں چھ وکٹوں سے ہر ادیا ۔ افغانستان نے 8وکٹوں پر 264رنز بنائے ۔گلبدین نائب نے 51‘راشد خان نے 56اورشفیق اللہ نے 50رنز بنائے ۔آئرش ٹیم نے ہدف4وکٹوں پرپورا کرلیا ۔افغان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
پال سٹرلنگ نے 99اور بالبیر نئی نے ناقابل شکست 85رنز بنائے ۔ دوالت زدرانے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پال سٹرلنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
 

 

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ اردو عبدالحق کیمپس میں انجمن اساتذہ نے تدرسیی عمل معطل کرکے ہڑتال کردی۔ا

س حوالے سے انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات مانے جائیں اور ترقیوں کے لئے سلیکشن بورڈ تشکیل دیا جائے۔

جامعہ اردو کے اساتذسیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کررہے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(صحت) کراچی میں خسرہ سے رواں سال کی پہلی ہلاکت کے بعد لیاقت آباد ،گڈاپ اور بلدیہ کے علاقے میں انسداد خسرہ کی مہم شروع کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر محمد تو فیق کی جانب سے گڈاپ یوسی6 میں 23ماہ کے بچے کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے ۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق دو روز قبل گڈاپ ٹاون یوسی 6 دو سالہ بچہ چھ مارچ کو خسرہ سے چل بسا،جس کے بعد گڈاپ ،بلدیہ اور لیاقت آباد میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے ۔
پاکستان پیڈیا ٹیرک ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں بچے خسرہ میں مبتلا ہورہے ہیں جس کا واحد حل اس سے بچاو ٔکے ٹیکے لگانا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق انسداد خسرہ کا پیلا ٹیکہ نو ماہ اور دوسرا ٹیکہ 15 ماہ میں بچے کو لگوانا ضروری ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق والدین حفاظتی ٹیکوں کے مراکز سے اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤکے ٹیکے ضرور لگوائیں۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) طبی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا بلڈ ٹیسٹ وضع کرلیا ہے جس کے ذریعے آٹزم جیسی بیماری کی کئی سال قبل تشخیص کی جاسکے گی ۔
ٹیسٹ کی اہم بات یہ ہے کہ اس سے 98 فیصد درستی سے مرض کی قبل از وقت شناخت کی جاسکتی ہے ۔
نیویارک پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق یہ ٹیسٹ انسانی خون میں بعض حیاتیاتی مارکر کو نوٹ کرتے ہوئے اس مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق آٹزم کا مرض بتدریج خون کے میٹابولزم پر اثرانداز ہوتا ہے جس سے بچوں میں فولیٹ ڈپینڈنٹ وَن کاربن میٹابولزم (ایف او سی ایم) تبدیل ہوجاتا ہے، تاہم اب اس تبدیلی کو خون کے ٹیسٹ کے ذریعے پہلے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ بچوں کی غذائی ضروریات میں ایف او سی ایم کو تبدیل کرکے انہیں اس مرض سے بچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔