اتوار, 13 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈین ٹور کیلئے فٹنس کی بنیاد پر نظر انداز کئے جانے والے واحد قومی کھلاڑی عمر اکمل اپنی خراب فٹنس سے متعلق انوکھے بہانے تراشنے لگے ، ان کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس کے مسائل کا تعلق کسی بد احتیاطی سے نہیں بلکہ وہ جینیاتی طور پر کچھ ایسے ہیں کہ پانی پینے سے بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔
عمر اکمل کے مطابق ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ وہ کھانے پینے پر جتنا بھی کنٹرول کریں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تاہم عدنان اکمل کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور انہیں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ بار بی کیو ڈائٹ،سلاد اور پانی پر گزارہ کرنے والے عمر اکمل کایواین پی سے کہنا ہے کہ تمام تراحتیاط کے باوجود انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ودیا بالن کے بعد کالکی کوچلن بھی ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی حکومت کی جانب سے بالی ووڈ کو سیاست میں گھسیٹنے پر سیخ پا ہوگئیں۔بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے جس پر فلم نگری کے کئی ہدایتکار و اداکار بھی پابندی کی سخت مخالفت کر چکے ہیں۔اس حوالے سے ایک تازہ بیان اداکارہ کالکی کوچلن نے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کو پاک بھارت کشیدگی میں زبردستی گھسیٹا جاتا ہے ، فلم نگری کوئی این جی او نہیں جو ملک کے ہر سیاسی مسئلے میں اٹھ کھڑی ہوگی بلکہ ایک بزنس کی کمائی کا ذریعہ ہے جسے سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ڈیرن سیمی جلد اسلام قبول کرلیں گے ۔خیبر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ ڈیرن سیمی اسلام کے بارے میں پڑھ رہے ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ ڈیرن سیمی اسلام قبول کرلیں ۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان آکر کرکٹ کھیل کر اور اپنی ٹیم کو فائنل میچ جتوا کر تمام پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے ۔ان کے شاہد آفریدی اور جاوید آفریدی سے بھی بہت اچھے تعلقات ہیں جن کے اصرار پر وہ پاکستان آنے کے لیے راضی ہوئے تھے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ تھرلر فلم 47 میٹرز ڈاؤن کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی دو ایسی بہنوں کے گرد گھومتی ہے جو سیر و تفریح کیلئے زیر سمندر موجود پنجرے میں قید ہوکر آبی حیات کا نظارہ کرنے جاتی ہیں لیکن بری طرح پھنس جاتی ہیں ۔سنسنی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم تیئس جون کوسینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ایک وائرلیس تھرمامیٹر کیپسول کھا کر مریضوں کے جسم میں تیزی سے بدلتے درجہ حرارت کو نوٹ کرکے ان کی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے۔
اسے ’ای سیلسیئس‘ کا نام دیا گیا ہے جو عام دوائی کے کیپسول جیسا دکھائی دیتا ہے جو جسمانی درجہ حرارت میں کمی اور بیشی کو فوری طور پر نوٹ کرکے ڈاکٹروں کو خبردار کرسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ’اسمارٹ کیپسول‘ ان مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے جن کا قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام بہت کمزور ہوتا ہے اور وہ بار بار انفیکشن کے شکار ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ طویل سرجری مثلاً اعضا کی منتقلی، دل کے آپریشن، کسی انتہائی نگہداشت میں بحالی اور شدید انفیکشن کے شکار افراد بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ جسمانی ٹمپریچر نوٹ کرنے والا یہ ننھا نظام کیموتھراپی میں جسمانی درجہ حرارت کی تبدیلیوں کو بھی نوٹ کرے گا جو ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس کو ظاہر کرتی ہیں۔
ای سیلسیئس کو فرانس کی ایک کمپنی باڈی کیپ نے تیار کی ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی آف کائن، فرانس کے ایک ماہر ڈاکٹر اسٹیفن بیسنارڈ نے کہا کہ اس سے یہ مریضوں کی نگہداشت کو مؤثر بنا کر کئی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس سےاسپتال کے وسائل اور رقم کی بچت بھی کی جاسکتی ہے۔ مثلاً مریض کو یہ کیپسول کِھلا کر انہیں گھر پر ٹھہرایا جاسکتا ہے جس سے انہیں بار بار اسپتال آکر معائنہ کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اس طرح یہ کیپسول کسی نرس یا ڈاکٹر کی طرح مریض کا اندرونی درجہ حرارت نوٹ کرتا رہتا ہے۔ پیٹ میں جانے کے بعد یہ گولی ہر 30 سیکنڈ بعد جسم کے اندرونی درجہ حرارت کی رپورٹ دیتی رہتی ہے جسے ایک دستی کمپیوٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔
انسانی جسم کا نارمل درجہ حرارت 37 درجے سینٹی گریڈ ہوتا ہے جبکہ یہ دوا 25 سے 45 درجے سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت کی تبدیلی نوٹ کرسکتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے ٹیسٹ میچوں کو چار روز تک محدود کرنے کی حمایت کا اشاریہ دے دیا ہے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹام ہیریسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 'صارف کی نظر سے دیکھا جائے تو یہ بات فائدے سے متعلق ہے اس لیے کیا ہم مخصوص حالات میں چار روزہ میچ کے ذریعے بہتر چیز تیار کرسکتے ہیں'۔
ہیریسن نے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کی کمی کااندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے نقطہ نظر کے مطابق میرا نہیں خیال کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کی طرح یہ ہرجگہ کارآمد ہو لیکن اس کے لیے صحیح وقت، صحیح جگہ اور ٹھیک حالات ہونے چاہیے'۔
خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریویز نے ابتدائی طورپر اس خیال کی مخالفت کی تھی تاہم ہیریسن کا کہنا ہے کہ 'ہمیں بورڈز پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھا جائے'۔
ان کا کہنا تھا کہ'چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ ایک دلچسپ بحث ہے جو بڑھے گی اور مجھے یقین ہے کہ ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے'۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے آسٹریلیا نے 2015 میں ڈے اینڈ نائٹ ٹسیٹ میچوں کا آغاز کیا تھا جس کا آغاز نیوزی لینڈ اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان ہوا تھا جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا تھا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تاریخ کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے 2016 میں جنوبی افریقہ اور بعد ازاں پاکستان کے خلاف ایک، ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت)منجمد پنشن اکائونٹس بحال کرتے ہوئے پنشن فنڈ اکائونٹ اور سکیورٹی فنڈ اکائونٹ کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔ یہ اکائونٹ 31دسمبر کو منجمد کئے گئے تھے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن‘ میونسپل کارپوریشنز‘ ڈسٹرکٹ کونسلز‘ میونسپل کمیٹیوں اور ایسی یونین کونسلیں جہاں پہلے پنشن اکائونٹ تھے وہ اب پنجاب بینک یا نیشنل بینک میں اکائونٹ کھلوا لیں۔ یہ اکائونٹ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکائونٹس رولز 2017ء اور پنجاب یونین کونسلز اکائونٹس رولز 2017ء کے تحت پہلے وضح کئے گے طریقہ کار کے تحت مشترکہ طور پر آپریٹ ہونگے۔

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ سے پنشنرز کا ریکارڈ اور پنشن فنڈز فراہم کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیاہے

 

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی ) کینٹ کی سول آبادیوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی ہے ،نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں جبکہ کینٹ ایریاز میں نالوں کی صفائی بھی نہیں ہو سکی ہے ، صفائی کا عملہ وی آئی پی ایریاز اور مین شاہراہوں پر صفائی کرنے میں مصروف عمل نظر آتا ہے جبکہ سول آبادیوں جہاں سے زیادہ تر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے وہاں یہ عملہ کم ہی نظر آتا ہے ، مغل آباد پارک کے ساتھ ڈمپنگ پوائنٹس پر جمع کوڑے کا ڈھیر ماحول کو پراگندہ کر رہا ہے ، رہائشی آبادیوں کے اندر قائم بھینسوں کے باڑوں نے بھی یہاں کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، بدبو اور تعفن کے باعث ایسی آبادیوں میں رہنا مشکل ہو چکا ہے ، رحیم آباد ، مریڑ حسن ، ڈھوک چراغدین، قاضی آباد ، ڈھوک چوہدریاں ، ٹاہلی موہری ، پیپلز کالونی میں کھلے غیرقانونی بھینسوں کے باڑوں کی وجہ سے سیوریج کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، گوالے بھینسوں کا گوبر نالیوں میں بہادیتے ہیں جس کی وجہ سے جہاں سیوریج کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہاں تعفن پھیلا رہتا ہے ، پیپلز کالونی کے خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر لگے رہتے ہیں ، رحیم آباد کی مین نالے والی گلی گندگی سے بھری ہوئی ہے جبکہ اس آبادی کے گرد سے گزرنے والے نالوں کی بھی صفائی نہیں کی گئی ہے ، ٹاہلی موہری پرانی آبادی سے گزرنے والے نالوں کی بھی صفائی نہیں کی گئی ہے جبکہ نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے نالیاں گندگی سے بھری ہوئی ہیں ، جھنڈا چیچی کے دونوں ڈمپنگ پوائنٹس پر کوڑا جمع رہتا ہے۔ ،شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر عملاً موقع پر صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)یہ بات تو سب کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنے بچوں کو بہت زیادہ چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں مگر ان کے لیے کنگ خان نے مشکل ترین عادت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کی غرض سے تمباکو اور شراب نوشی چھوڑنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچاس سال کی عمر میں 4 سالہ بیٹے ابراہم کی موجودگی ایک اچھی چیز ہے جس نے مجھے دوبارہ سے زندہ کردیا ہے اور اس سے مجھے مختلف انداز سے محبت اور معصومیت کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے بیس سے پچیس سال اپنے بچوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں اور صحت مند طرز زندگی کو اپنا چاہتے ہیں۔

 

شاہ رخ خان کے مطابق ' کیا میں اپنے بچوں کے ساتھ پرانی عادتیں شیئر کرنا چاہوں گا؟ ہاں یہ فکرمندی کا باعث ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے تمباکو نوشی اور دیگر عادتوں کو چھوڑنے کی منصوبہ بندی اور صحت مند اور خوش باش زندگی گزارنے کی کوشش شروع کردی ہے'۔ شاہ رخ کے والدین کا انتقال اس وقت ہوگیا تھا جب ان کی عمر پندرہ سال تھی ' میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے ایسا سوچیں کہ میں ان کے ساتھ نہیں'۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آباد ہائی کور ٹ میں پیش ہوگئے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

دوسری جا نب شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے نیب لیگل ٹیم نے ٹھوس شواہدجمع کرلیے۔ نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی کی سربراہی میں لیگل ٹیم عدالت میں دلائل دے گی۔

میڈیاذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)ذرائع کے مطابق نیب لیگل ٹیم شرجیل میمن کی پہلے سے خارج ہونے والی حفاظتی ضمانت کوجوازبنائے گی اورانہیں ضمانت خارج کرکے نیب کی تحویل میں دئیے جانے کی استدعاکرے گی۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن کو دورروز قبل دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر نیب حکام نے گرفتار کرلیا تھا تاہم ضمانت کے کاغذات کی جانچ پڑتال اورتصدیق کے بعد انہیں رہاکردیا گیا تھا۔