ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی(تجارت) پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے لئے بینکوں سے بلا سود قرضوں کے حصول پر عائد فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ،وزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اربوں روپے کے بلا سود قرضوں کے اس پروگرام سے 6 لاکھ چھوٹے کاشتکار مستفید ہو ں گےاور قومی معیشت مضبوط ہو گی ۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کسان پیکیج پر عملدرآمد اور چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا ئیں گے ۔ ماضی میں اربوں روپے کے قرضے سیاسی بنیادوں پر معاف کرائے گئے جبکہ چھوٹا کاشتکار بلا سود قرضوں کیلئے ترستا رہا۔
وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں 3600میگاواٹ کے گیس پاورمنصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبوں سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔سستی بجلی ملے گی۔
اجلاس میں جرمن کمپنی نےمنصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) صدر مملکت ممنون حسین نے اردن کے مورخ عمر محمد نزل ارمورتھی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ تب تک حل نہیں ہوتا جب تک وہ عوام کی خواہشات کے مطابق نہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک پیچیدہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک واضح مسئلہ ہے اور کشمیر کشمیریوں کا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جس نے ہمیشہ اس مسئلہ کو حل کرنے میں مسائل پیدا کیے ہیں اور کشمیر کے عوام کی خواہشات کے برعکس اس پر قبضہ کر رکھا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے بہادر عوام آزادی کے لیے جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
صدر مملکت نے کہا کہ کشمیراور فلسطین کے عوام کی آزادی کے لیے منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا ۔ انھوں نے کہا ان دونوں مسائل کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی برادری کو ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن برادراسلامی ممالک ہیں اور بہترین دوطرفہ تعلقات عقیدے ، ثقافت اور مشترکہ تاریخ میں جڑے ہوئے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر عمر محمد نزل ارمورتھی نے صدر مملکت کو ایک تحفہ بھی پیش کیا۔عمر محمد نزل ارمورتھی معروف تاریخ دان ہیں جنھوں نے 30 کے لگ بھگ کتابیں لکھی ہیں ۔

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی ای میل سروس جی میل نے آخرکار وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے کیا جارہا تھا۔
گوگل کے آفیشل بلاگ میں اعلان کیا گیا ہے کہ اب جی میل پر 50 ایم بی سائز کی فائل کو موصول کیا جاسکے گا۔
اس وقت جی میل پر 25 ایم بی سے بڑی فائل کو میل کرنا یا ریسیو کرنا ممکن نہیں مگر اب یہ گنجائش 50 ایم بی کردی گئی ہے۔
بدقسمتی سے جی میل سے اب بھی 25 ایم بی سے بڑی فائل بھیجی نہیں جاسکے گی بلکہ ایسا صرف گوگل ڈرائیو کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔
تاہم کمپنی نے کم از کم آنے والی میلز کے لیے بڑی فائلز کی اجازت دی ہے اور توقع ہے کہ یہ اصول مستقبل قریب میں بھیجی جانے والی میلز کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
تاہم یہ بھولنا نہیں چاہئے کہ اس کے نتیجے میں ان باکس اسپیس توقع سے زیادہ جلد بھر جائے گا۔
اور اس کا فائدہ بھی گوگل کو ہی ہوگا جو اضافی اسٹوریج اسپیس کے لیے صارفین سے پیسے حاصل کرسکے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اب یہ ممکن ہے کہ اپنی راہ پر جاتے ہوئے آپ کی نظر کسی گلوکار کے کنسرٹ کے پوسٹر پر جاتی ہے اور اپنی گاڑی میں ریڈیو لگاتے ہی اس گلوکار کے نغمے سننے لگتے ہیں یا صبح جاگنگ کے دوران آپ کی ٹی شرٹ پسینے کا تجزیہ کرکے آپ کے اسمارٹ فون پر اس کی طبی رپورٹ بھیج دیتی ہے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے اسمارٹ پوسٹر اور ٹی شرٹ بنالی ہے جو آپ کی کار کے ریڈیو اور اسمارٹ فون سے براہِ راست رابطہ کرتی ہے۔ اسی طرح کسی جگہ یا مقام کا اشتہار اس کی تفصیلات اور راستہ وغیرہ بھی نشر کرنے کا اہل بن سکتا ہے۔ اس سے ان پڑھ اور اسپیشل افراد کو یقیناً بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب لباس میں لگے سینسر دن بھر آپ کی کیفیات نوٹ کرکے اسے اسمارٹ فون پر بھیج سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن میں کمپیوٹر سائنس کے نائب پروفیسر نے بتایا کہ ہر شے کو آپ سے بات کرنے والا بناکر پورے شہر کو اسمارٹ اور ہوشیار بنایا جاسکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ نظام بہت کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے اس نئی ٹیکنالوجی کو ’’بیک اسکیٹرنگ‘‘ کہا ہے جس میں باہر کے ماحول میں ایف ایم ریڈیو سگنلز خارج کیا جاتا ہے۔ یہ نظام آڈیو اور ڈیٹا کو کچھ اس طرح شہری ماحول میں خارج کرتے ہیں کہ اس سے معمول کی ریڈیو نشریات متاثر نہیں ہوتی۔
گنگناتے پوسٹر اور بات کرتے لباس
انجینئروں کے مطابق کسی بھی بس اسٹاپ یا عوامی مقام پر تین مختلف طریقوں سے کسی پوسٹر کے ذریعے نہ صرف بینڈ اور گلوکار کی موسیقی نشر کی جاسکتی ہے بلکہ اسے اسمارٹ فون کے ذریعے 12 فٹ کی دوری اور کار میں 60 فٹ کی دوری سے بھی سنا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو پوسٹر کے ذریعے اسمارٹ فون اور گاڑی تک پہنچاسکتے ہیں۔
ٹیم کے مطابق اشتہاراتی پوسٹر کو ایک چھوٹا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن بنانا بہت آسان ہے جو بہت کم بجلی خرچ کرتے ہیں۔ اسی طرح انسانی کپڑوں میں بھی اسے استعمال کرکے مختلف سینسر سے دل کی دھڑکن، نبض اور سانس کی بحالی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے اور ایک چھوٹے سے اینٹینا کے ذریعے یہ معلومات اسمارٹ فون تک پہنچائی جاسکتی ہے جس میں ڈیٹا ٹرانسفر کی شرح 3.2 کلوبٹس فی سیکنڈ ہوگی۔
اس ٹیکنالوجی میں ریڈیو ٹاور سے آنے والی نشریات کو ٹی شرٹ اور پوسٹر کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے جب کہ پوسٹر اور کپڑے استعمال نہ ہونے والی ایف ایم فری کوئنسی کو استعمال کرتا ہے اور صرف مخصوص معلومات اور گانے ہی آگے بڑھاتا ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کیلئے مختلف جگہیں مختص کی گئی ہیں جبکہ سی این جی، ایل پی جی اور ایل این جی والی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ٹریفک پلان کے مطابق عوام الناس کیلئے 6 پارکنگ پوائنٹ مختص کردئیے گئے ہیں۔ مغلپورہ، مال روڈ، جیل روڈ اور نہر والی ٹریفک کیلئے ایف سی کالج میں پارکنگ ہو گی جبکہ مزنگ اچھرہ، اور وحدت روڈکی ٹریفک مسلم ٹاﺅن فلاورئی اوور کے نیچے پارک ہو گی۔


کاہنہ، کوٹ لکھپت اور ماڈل ٹاﺅن ک ٹریفک براستہ کلمہ چوک سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ کی جانب مڑتے ہوئے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ ہو گی جبکہ موٹروے ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹاﺅن، گارڈن ٹاﺅن سے آنے والی ٹریفک کیلئے برکت مارکیٹ میں پارکنگ مختص کی گئی ہے۔
 

کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ مختص ہو گا جبکہ والٹن اور ڈیفنس روڈ سے آنے والے افراد براستہ کیولری، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑ کر لبرٹی مارکیٹ پارکنگ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک کریں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق رکشہ، ایل این جی، ایل پی جی ا ور سی این جی گاڑیوں کا داخلہ بند ان تمام پارکنگ پوائنٹس میں بند ہو گا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور کیس تیار کیا جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ اجلاس کے دوران کلبھوشن یادیو کا ذکر ہوا اور سینیٹر طلحہ سعید نے سوال کیا کہ کیا کلبھوشن کو ریمنڈ ڈیوس کی طرح ریڈ کارپٹ دے کر بھارت کے حوالے کرنے کا امکان ہے؟ اس پر سرتاج عزیز نے بتایا کہ کل بھوش یادیو کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور کیس تیار کیا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ڈوزئیر کا مقصد بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو ظاہر کرنا تھا اور ثابت ہوا ہے کہ بھارت کے ریاستی اداکار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
 
بین الاقوامی سطح پر ڈوزیئر سے متعلق پذیرائی ملی ہے اور ہمارا موقف تسلیم کیا جا رہا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈوزئیرواحدراستہ نہیں بلکہ اصل راستہ ملزم کی پراسیکیوشن ہے جس پر کام ہو رہا ہے۔ عدالتی کارروائی کیلئے سوالات کی فہرست تیار کر کے بھارت کو بھیجی ہے اور کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے بیان کی روشنی میں مزید معلومات فراہم کی جائیں جن کی روشنی میں پراسیکیوشن کو آگے بڑھاسکیں گے۔
سینیٹر اعتزاز احسن نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نواز شریف کل بھوشن یادیو کا نام لیں گے؟ کیونکہ میں نے اعلان کر رکھا ہے جس دن انہوں نے نام لیا اس دن 50 ہزار روپے نابینا ایسوسی ایشن کوعطیہ دوں گا۔ اس پر سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن کا نام نہ لینے سے متعلق کوئی ممانعت نظر نہیں آتی اور مناسب وقت آنے پر وزیراعظم نواز شریف کلبھوشن یادیو کا نام بھی لے لیں گے جس کے بعد قائد حزب اختلاف سے درخواست کریں گے کہ عطیہ دیدیں۔

ایمز ٹی وی(تجارت)بجلی کی قلت کے باعث حکومت نے کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے ٹیرف حاصل کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی ہے۔
حکومتی درخواست کے بعد نیپرا نے مجوزہ ٹیرف پر فریقین سے 15 دن میں رائے مانگ لی ہے۔ نیپرا کی طرف سے بجلی پیدا کرنے کیلئے کم سے کم ٹیرف 6.36 روپے اور زیادہ سے زیادہ ٹیرف 7 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں عبوری طور پر معطل ہونے والے شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے صرف ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام کا اعتراف کیا ہے ۔
زرائع کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ سے متعلق تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں اور پی سی بی کی جانب سے ملنے والی چارج شیٹ کا جواب بھی تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کی، نہ ملک کو بدنام کیا البتہ ڈسپلن کی خلاف ورزی ضرور ہوئی کیونکہ جب بکیز نے ان کے ساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے مینجمنٹ اور پی سی بی کو اس ملاقات سے آگاہ نہیں کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کا اعتراف وہ ویڈیو بیان میں بھی کر چکے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں تاہم کی قسم کی کرپشن نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے وکلاءکے ذریعے جواب تیار کیا ہے جو کل پی سی بی میں جمع کرا دیا جائے گا۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے لاہور میں ہونے والے فائنل کیلئے بک میکرز نے بڑے ہوٹلوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔زرائع کے مطابق موبائل فون ٹریس ہونے کے خطرے کے پیش نظر بکیز نے واٹس ایپ اور وائبر کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ ایک بک میکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فائنل میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جوا ہوگا اور پاکستانی بکیز کو ممبئی اور کلکتہ سے ہاٹ لائن ملے گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا اور اس سے قبل دبئی میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی پہلے ہی معطل کرچکا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپرلیگ 2میں رنزکے اعتبارسے سب سے بڑی فتح کراچی کنگزنے حاصل کی۔یکم مارچ کوکراچی کنگزنے اسلام آبادیونائیٹڈکو44رنزسے شکست دی۔دوسرے نمبرپر24فروری کو پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں تیسرے نمبرپرآنے والی کراچی کنگز نے 19فروری کو پشاورزلمی کو 9 رنز سے شکست دی ۔تیسرے نمبرپر19فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو9رنزسے شکست دی۔چوتھے نمبرپر10فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی۔پانچویں نمبرپر17فروری کوکراچی کنگزنے اسلام آبادیونائیٹڈکو8رنزسے شکست دی