ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(مردان)آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ خاور سمیت ایک جوان شہید ہو گیاہے جبکہ 4دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئےہیں۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ملاگانو کے مقام پر دہشتگردوں کے مقام پر پہنچی تو شدت پسندوں نے فائرنگ کردی ۔
news 1488480731 7605 large
دہشتگردوں سے کراس فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ خاوراورنائیک شہزادزشدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی(تجارت) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں افغانستان کے ساتھ سرحد کھول دی جائے گی۔ سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرحد کھولیں گے۔ افغانستان کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تجارتی سہولت دیں گے۔
 
افغانستان کے ساتھ زمینی تجارت سکیورٹی کے باعث بند ہے۔افغانستان کے ساتھ زمینی تجارت بند کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔ خودمختار ملک کے طور پر افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ طورخم اور چمن بارڈر پر سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر کررہے ہیں۔ سرحد کھولنے کے بعد باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق تجارت ہوگی۔
دریں اثناءوفاقی وزیر نے وزارت تجارت میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو کی نقد آور فصل ہزاروں کسانوں اور ان کے خاندانوں کیلئے روزی کا ذریعہ ہے۔ ایسے کسانوں کی مدد کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے پاکستان میں کام کا آغاز آج سے ہوگا۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی کے مطابق 1680 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان اور پھر بھارت تک بچھائی جائے گی۔ منصوبہ کی لاگت کا 85 فیصد ترکمانستان برداشت کرے گا۔
منصوبہ کا سنگ بنیاد دسمبر 2015ءمیں ترکمانستان میں رکھا گیا تھا جس میں وزیراعظم نوازشریف اور دیگر تین ممالک کے رہنماﺅں نے شرکت کی تھی۔ منصوبہ کے تحت مجموعی طورپر سالانہ 33 ارب مکعب میٹر گیس ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو فراہم کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیراعظم میاں نواز شریف سے چینی بحری جہازسازکمپنی کے چیئرمین نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوبراہ راست راغب کرناہماراہدف ہے،پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چینی بحری جہاز کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال میں ملک کی معاشی صورتحال میں واضح بہتری آئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اورزرمبادلہ کے ذخائراورترسیلات زرمیں بہتری آئی ہے، زراعت،صنعت اورخدمات کے شعبوں پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم نوازشریف آج شمالی وزیرستان کا دورہ کریں گے اور کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی تعمیر سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ہزاروں ایکڑبنجر زمین کاشت کے قابل ہو سکے گی۔ڈیم سے ماحول دوست اور کم قیمت83.4میگا واٹ بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم تنگی ڈیم میں12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔اس پانی سے شمالی وزیرستان ایجنسی اور خیبر پختون خوا میں فصلوں کو سیراب کیا جا سکے گا ۔کرم تنگی ڈیم بنوں اور شمالی وزیرستان کے سنگم پر ہے۔
ڈیم کی تعمیر کے لیے امریکی ادارہ یوایس ایڈ 8ارب روپے فراہم کرے گا۔ڈیم کو دو مراحل میں مکمل کیاجائےگا۔پہلا مرحلہ 3سال میں مکمل کیا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) لاہور میں پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل پرشائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں فائنل کے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کی تیاریاں بھی خوب زور و شور سے جاری ہیں۔ دوسری جانب آج بھی بینکوں کے باہر قطار میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے حالانکہ بینکوں میں گزشتہ روز ہی ٹکٹ ختم ہوگئے تھے۔
دوسری جانب کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی اور کون واپسی کا ٹکٹ کٹوائے گا اس کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے آخری میچ میں آج ہوگا جو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ جیتنے والی ٹیم اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پشاورزلمی کے5غیرملکی کھلاڑی لاہورآئیں گے، گزشتہ روز انہیں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزا جاری کردیا گیا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(بلوچستان)جمرود کے علاقے شاکس میں کرفیونافذ کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرفیوغیرمعینہ مدت کیلئے نافذکیاگیاہے۔ کرفیوکے دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
لوئر اور کزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں میں بھی حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے اور گرفتار کئے گئے افرادکو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) اتوار کو پی ایس ایل فائنل کےمیچ تک لاہور کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ رہے گا۔قذافی اسٹیڈیم کے ملحقہ ہاکی اسٹیڈیم میں عارضی اسپتال بنایا جارہا ہے جبکہ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں 6 بستروں پر مشتمل اسپتال بنا دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے پی ایس ایل کے فائنل میچ تک تمام اسپتالوں میں ہائی الرٹ کی ہدایت کی گئی ہے ۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی کی جانب سے 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں عملے کے ساتھ ایمبولینس بھی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ملک کے قومی کھیل ہاکی کے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ بحال کرنے کے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن حیدرآباد کا ہاکی اسٹیڈیم کچھ اور ہی داستان سنارہا ہے ۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2005 میں لطیف آباد نمبر 6 میں 4 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرکے ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کروایا مگر بدقسمتی سے سندھ اسپورٹس بورڈ اور ضلعی انتظامیہ دونوں ہی اس کی سرپرستی کرنے پر تیار نہیں جس کے سبب اسٹیڈیم میں لگی آسٹروٹرف ، گول پوسٹ ،اسپرنکلرز، حفاظتی جنگلے اور فلڈ لائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔
ہاکی کھیلنے والوں کے ساتھ ساتھ سکھانے والے بھی موجودہ صورت حال پر شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ اسٹیڈیم میں گزشتہ دس بارہ برسوں کے دوران کوئی مرمتی کام نہ ہوا یہی وجہ ہے کہ سال 2006 میں نیشنل چیمپئین شپ کے رائونڈز کے علاوہ یہاں کوئی قومی سطح کا میچ نہ ہوسکا ۔
قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن حیدرآباد کا اسٹیڈیم ان دعوؤں کے برعکس تباہ حالی کا شکار ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
 
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا، جو ہارا وہ گھر واپسی کا ٹکٹ کٹائے گا جبکہ جیتنے والا اتوار کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گا۔
پی ایس ایل ٹو کا دبئی میں آج آخری مقابلہ ہوگا، زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کوبوم بوم آفریدی کا ساتھ حاصل ہے، محمد حفیظ فارم میں لوٹ آئے ہیں ،پھر کامران اکمل اور ڈیوڈ ملن تو پہلے ہی سے رنگ جما رہے ہیں ۔
دوسری جانب ہے سنگاکارا کی ٹیم کراچی کنگزمیں شامل ٹی ٹوئنٹی کنگ کرس گیل شامل ہیں جبکہ بابر اعظم کا بیٹ بھی خوب رنز اگل رہا ہے ۔ کیرن پولارڈ، عماد وسیم اور شعیب ملک اور عثمان میر بھی کمال دکھا رہے ہیں ۔
زلمی اور کنگز کا یہ دلچسپ مقابلہ آج رات نو بجے شروع ہوگا۔