ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ویسے تو کسی کی زندگی کی آخری خواہش کیا ہوسکتی ہے اس بارے میں کچھ کہنا آسان نہیں مگر ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور حوالات جانا بھی کسی کے لیے آخری خواہش ہوسکتی ہے۔

 

کم از کم نیدر لینڈ سے تعلق رکھےن والی 99 سالہ خاتون اینی کی تو یہی آخری خواہش تھی جسے ڈچ پولیس نے پورا کردیا۔اس خاتون کی کسی رشتے دار نے مقامی پولیس کو بتایا تھا کہ اینی کی آخری خواہش ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پڑنا اور حوالات جانا ہے جو وہ مرنے سے پہلے پوری کرنا چاہتی ہے۔

 

پولیس نے اس خواہش کے احترام میں خاتون کو ہتھکڑیاں پہنا کر حوالات بھیج دیا اور حراست میں لیے جانے کی تصاویر بھی لیں۔ Nijmegen Zuid پولیس کے مطابق انہیں اس خاتون کی خواہش پوری کرنے میں کافی خوشی ہوئی ۔

پولیس کے فیس بک پیج پر خاتون کی اس خواہش پوری کرنے کی تصاویر کو پوسٹ کیا کیا۔ درحقیقت یہ خاتون ہمیشہ سے جاننا چاہتی تھی کہ گرفتار ہونے کا تجربہ کیسا ہوتا ہے۔ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس خاتون کی بھانجی نے ایک جرم کی رپورٹ لکھواتے ہوئے اینی کی آخری خواہش کا ذکر کیا تھا۔ اہلکار نے بتایا ' اس پیشے میں آپ کو متعدد غیرمعمولی درخواستیں سننے کو ملتی ہیں، تو ہم نے سوچا کہ اینی کے لیے کچھ خاص کیا جائے'۔ اس معمر خاتون کو خواہش پوری ہونے پر کتنی خوشی اور مسکراہٹ کتنی کشادہ ہے۔انہوں نے اپنی ہتھکڑیوں کو بھی فاخرانہ انداز سے اٹھایا ہوا ہے۔

 

ایمزٹی وی(پشاور) حساس اداروں کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور اور خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ ہے ۔اس خدشے کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کو بند اور سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے لاہور اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں دہشتگردوں حملوں کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں نجی اور جدید انگلش میڈیم اسکولز کو نشانہ بنانے کیلئے دہشتگردوں کو بھیجا گیا ہے جبکہ مارچ کے مہینے کے دوران جمرود باڑا اور پشاور میں نجی تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے 4دہشتگردوں کو روانہ کر دیا گیا ہے اور ان کے سہولت کار پہلے سے ہی شاہ کس اور پشاور میں موجود ہیں ۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردحملوں کے امکان کے پیش نظر حساس تنصیبات، اہم عمارتوں ، ہسپتالوں اور اسکولوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔
مراسلے کی کاپی آئی جی پولیس پنجاب ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز ،تمام ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران کو ارسال کر دی گئی ہے۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ اگر آپ سوشل میڈیا کا حصہ ہیں تو آپ کو برا بھلا سننے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیئے۔امیتابھ بچن بالی ووڈ کے وہ اسٹارہیں جو سوشل میڈیا پربہت زیادہ فعال رہتے ہیں جب کہ ان کی فالورزکی تعداد بھی دوسرے فنکاروں سے بہت زیادہ ہے اور اداکار مختلف موضوعات پر اپنے اظہارخیال کے بعد بہت کچھ برداشت بھی کرتے ہیں اور اس کا اظہارانہوں نے اپنی فلم سرکار 3 کے ٹریلر کی رونمائی کے موقع پر کیا۔

 

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اگرآپ آج کے دورمیں سوشل میڈیا کا حصہ ہیں توآپ کو ہروقت برا بھلا سننے کے لیے تیاررہنا چاہیئے کیونکہ یہاں لوگ آپ کی رائے کو پڑھنے کے بعد بہت کچھ کہہ اورلکھ ڈالتے ہیں، وہ بھی اپنے متعلق لوگوں کی آرا پڑھ کرمحظوظ ہوتے ہیں۔

 

اداکارکا اپنی نئی فلم کے حوالے کہنا تھا کہ فلم سرکار 3 سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جب کہ فلم ایک بار پھر مداحوں کو محظوظ کرے گی کیونکہ اس میں سب نے ہی بہترین کام کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم میں اداکارامیتابھ بچن، یامی گوتم، جیکی شروف اور منوج باچپائی بھی جلوہ گرہوں گے جب کہ فلم 7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی) آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسسز کے تحت نئے تعلیمی سال کے پہلے سیمسٹر میں طلباءکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے توسیعی لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے

، اس سلسلہ کا پہلا لیکچر ہفتہ 4 مارچ کو ایمز میں ہوگا ۔جس میں سینئر صحافی اور تجزیہ نگار مظہر عباس خطاب کرینگے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور دیگر عملہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، کوچ معین خان، ٹیم کے مالک ندیم عمر دیگر کھلاڑیوں اسد شفیق، انور اعلی اور نور ولی کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے انہیں خوش آمدید کہا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ عبدالرزاق، اوپنر احمد شہزاد، محمد نواز، ذوالفقار بابر، سعد نسیم اور عمر امین لاہور پہنچے۔

پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونے کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ فائنل میچ پاکستان میں ہو رہا ہے، پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے لئے پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے اہم ترین میچ میں ٹیم میں شامل نہ ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ایک دم آپ کی ٹیم کے 4 سے 5 اہم کھلاری ٹیم سے باہر ہو جائیں تو کارکردگی پر بہت فرق پڑتا ہے لیکن کوشش ہو گی کہ جو بہترین میسر کھلاڑی ہیں انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم ) جامعہ کراچی،بی اے ریگولر وپرائیویٹ کے 20اور 21جنوری کو ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔

جس کے مطابق بی اے سال اول کا 20جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب بروز پیر6 مارچ کو منعقد ہوگا.

جبکہ بی اے سال دوئم کا21جنوری کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب بروزمنگل 7مارچ کو منعقد ہو گا۔ واضح رہے کہ مقررہ وقت اور سینٹرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (پشاور ) ریڈیو پشاور کی نشریات کے 82سال مکمل ہوگئے اس حوالے سے ایک ہفتہ تک مختلف تقاریبات منعقد کی جارہی ہیں اور یہ تقریبات آج سے شروع ہون گی۔
ریڈیو پشاور کے 82سال مکمل ہونے پر آج سے 6 مارچ تک خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ ہونگے ۔
جبکہ چھ مارچ کو سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر سینئر وزیر خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی مہمان خصوصی ہونگے ۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں باصلاحیت آوازوں کی کمی نہیں جن کو تلاش کرنا وقت کا تقاضا ہے جس طرح ریڈیو پاکستان پشاور نے پہلے ایک اکیڈمی کا کردار ادا کیا ‘ آئندہ بھی اسی لگن سے کام کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور نے خیبر پختونخوا کے ادب‘ کلچر اور روایات کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ‘ اس وقت قومی اور عالمی سطح پر اس خطے کے جتنے بڑے ناموں کو پہچان حاصل ہوئی ان کی صلاحیتوں کو اسی ادارے نے نکھارا ہے‘ بابائے غزل امیر حمزہ خان شنواری‘ اجمل خٹک‘ فارغ بخاری‘ خاطر غزنوی سے لے کر آج تک کے تمام معروف نام کسی نہ کسی طرح ریڈیو پاکستان پشاور سے منسلک رہے ہیں یوں اس ادارے کو ایک علمی درسگاہ کی حیثیت حاصل رہی ہے۔
‘ لائق زادہ لائق نے کہا کہ اس وقت یہاں پروگرام میں ڈپٹی کنٹرولر امیر نواز مروت‘ سیدہ عفت جبار‘ پروگرام منیجرز ظاہر شاہ آفریدی اور طفیل احمد کے علاوہ کئی سینئر پروگرام پروڈیوسرز کام کر رہے ہیں جو انتہائی لگن اور محنت سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پروگرام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ۔
جنوری تا مارچ کی رواں سہ ماہی میں پروگرام میں ٹھوس تبدیلیاں کی گئی ہیں‘ نئی آوازوں کو متعارف کیا جا رہا ہے‘ کئی نئے پروگراموں کےساتھ گزشتہ مقبول پروگراموں کا دوبارہ اجراء کیا گیا ہے ۔
ریڈیو پاکستان پشاور کی لائبریری میں ہر دور سے ہم آہنگ بے شمار پروگرام موجود ہیں ان سے استفادہ کرتے ہوئے ماضی اور حال کو باہم مربوط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ان تبدیلیوں کو سامعین میں پذیرائی مل رہی ہے ۔
ہندکو زبان کی ترقی و ترویج کی خاطر کئی سال سے ہندکو پروگرام ’’ رنگ پشور دے‘‘ کا دورانیہ 15منٹ سے بڑھا کر 30منٹ کر دیا گیااور اب کوشش ہے پروگرام میں سامعین کی فون کالز‘ مزاحیہ سلسلے ‘ ہندکو شعراء کا تعارف اور ہندکو ادب و ثقافت کے فروغ کیلئے نئے سلسلوں کا جلد آغاز کیا جائے۔
اسی طرح زرعی پروگرام ’’ کرکیلہ ‘‘ کا دورانیہ بھی بڑھا دیاگیا ہے جس کو متعلقہ محکموں حیوانات‘ زراعت اور جنگلات کے اعلیٰ حکام کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اسٹوڈیوز سے باہر ان پروگراموں کو فیلڈ میں ہی ریکارڈ کروایا جائے ۔
اس سہ ماہی میں اُردو اور پشتو ڈرامے کا دوبارہ اجراء کرتے ہوئے مزاحیہ پروگرام ’’ جالوان‘‘ شروع کیا گیا جس کے لکھاری گل محمد بے تاب جبکہ کرداروں میں نوران شاہ طوفان‘ غلام محمود شہاب اور دیگر شامل ہیں ۔ ’’ پلوشے ‘‘ پروگرام جو سامعین میں بے حد مقبول رہا ہے کو اس سہ ماہی میں دوبارہ شروع کردیا گیا ہے اور محدود وسائل کے اندر ان پروگراموں کے ذریعے ریڈیو پاکستان پشاور کے دائرہ سماعت کو بھی وسعت دی جا رہی ہے ۔
مذہبی تعلیمات کے پروگرام محفل میلاد کا دوبارہ اجراء کیا گیا ہے جس کے میزبان معروف نعت گو شاعر نوشیران عادل ہیں ۔
رواں سہ ماہی میں صدر دفتر اسلام آباد کی ہدایت کی روشنی میں نئی آوازوں کی تلاش کا اہتمام کیا گیا جس میں اُردو ‘ پشتو‘ چترالی او رہندکو پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر 58لڑکوں اور لڑکیوں نے آڈیشن میں حصہ لیا اس مقصد کیلئے خصوصی ایڈیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ان کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں مکمل صلاحیت کی بنیاد پر 18کو کامیاب قرار دیاگیا‘ ڈرامے اور کمپیئرنگ کیلئے نئی آوازوں کی تلاش میں ریڈیو پاکستان پشاور کی تاریخ میں پہلی بار فی میل کمپیئر ارم حسن کو چترالی کمپیئر کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا ‘ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا‘ آئندہ نئے پروگراموں میں موسیقی کے کئی نئے پروگرام شروع ہونگے‘ جس میں انگازے اور قانون پوھنہ شامل ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پی ایس ایل کے فائنل کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت چند گھنٹوں میں ہی مکمل ہوگئی جب کہ منتخب بینکوں کے باہر شائقین کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
پی سی بی حکام نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں کیلئے 500 سے 12000 تک کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی تھیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئیں۔ عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم انکلوژر کے تمام آئن لائن ٹکٹ فروخت ہوگئے جب کہ انضمام الحق حنیف محمد اورظہیرعباس انکلوژرکے بھی تمام آئن لائن ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔
بینک آف پنجاب کی 15 شاخوں پر ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، ٹکٹوں کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کئی جگہوں پرافرا تفری کی صورت حال ہے جس کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو بینکوں کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ عوام کا جم غفیر دیکھ کر کئی بینکوں نے 500 روپے والے ٹکٹوں کی فروخت ہی بند کردی ہے۔
پی ایس ایل کے لیے سب سے مہنگا 12 ہزارروپے کا ٹکٹ خرید نے والے قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کے ناموں والے انکلوژرز میں بیٹھ کر فائنل کا لطف لیں گے جب کہ جو لوگ میچ دیکھنے کیلئے آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ خریدیں گے اُن کو اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاویدمیانداد انکلوژرز میں جگہ ملے گی۔
سب سے سستی ٹکٹیں سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب جنرل انکلوژرز کی ہیں جو کرسیوں سے محروم دونوں انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے ہے اور تماشائیوں کو فرشی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔
دوسری جانب پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی فروخت بند کردی گئی ہے لیکن بینکوں کے باہر اب بھی شہریوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں، بینک انتظامیہ کے مطابق ٹکٹس کی فروخت کا وقت دوپہر 12 سے شام 5 بجے تک تھا لہذا فائنل میچ کی ٹکٹیں کل دوبارہ ملیں گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے عمران خان کو بھارت بھجوادینا چاہیے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم کے بیان پر عمران خان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان ناصرف دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں بلکہ یہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کا دفتر بھی قائم کرنا چاہتے تھے، انہوں نے پاکستان کو توڑنے کی سازش کی اور نفرت کا بیج بویا ہے تاہم جو کام بھارت نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کردیا۔
 
انہوں نے کہا کہ عمران خان بال ٹھاکرے کے چھوٹے بھائی ہیں اوربال ٹھاکرے کی زبان بولنے والے کو بھارت بھجوا دینا چاہیے۔
عابد شیرعلی نے کہا کہ شاہ محمود بتائیں دربار سے ملنے والے کروڑوں روپے سے کتنی بیواؤں کےسر پر ہاتھ رکھا، مخدوموں کے ڈبل شاہ کو بھی اب حساب دینا ہوگا جب کہ جہانگیر ترین ڈاکو ہے اور اس کا منشی عمران خان ہے، جہانگیر ترین نے کسانوں کا مال کھایا اور استحصال کیا۔

 

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کو ضلعی حکومت نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے گاڑیوں کی پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
 
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔
علاوہ ازیں پی ایس ایل کی پارکنگ کیلئے شہر میں 9 مقامات مختص کیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو مفت میں گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ فری پارکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ہمراہ ہونا لازم ہیں بصورت دیگر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔