ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق نہم اور دہم کے تمام وہ طلبہ و طالبات کو جو ابھی تک اپنے امتحانی فارمز 2017، انرولمنٹ، رجسٹریشن اور پرمیشن جمع نہیں کروا سکے ہیں ان کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ منگل 28 فروری تمام فارمز جمع کروانے کا آخری دن ہے۔

یاد رہے کہ تمام لیٹ فیس فارمز کی تاریخ میں اب کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں 2سال کی توسیع دینے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے متفقہ فیصلے کے بعدپارلیمانی رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع دینے پر اتفاق ہو گیا ہے 

بل پیش ہو گا تو رفتہ رفتہ سب کے تحفظات دور ہو جائیں گے ۔ پارلیمانی رہنما میڈیا ٹاک میں فوجی عدالتوں میں توسیع کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

 

 
ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے آئندہ 6 ماہ کے لئے 17 کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بناءپر اے، بی اور سی کیٹیگریز میں یکم جنوری سے جون 2017 تک کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
اے کیٹیگری میں تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں نثار علی، بدر منیر اور ریاست خان، بی کیٹیگری میں بھی تین کھلاڑی ہیں جن میں انیس جاوید، ہارون خان اور محمد جمیل شامل ہیں جبکہ سی کیٹیگری میں 11 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جن میں محسن خان، ساجد نواز، ظفر اقبال ، محمد ایاز، محمد وقاص، اسرار حسن، محمد ادریس سلیم، عامراشفاق، مطیع اللہ، فخر عباس اور یاسر عندلیب شامل ہیں۔ اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 12 ہزار، بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 10 ہزار جبکہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 9ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فائنل میچ والے دن سٹیڈیم میں داخل ہونے کیلئے ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ رکھنا بھی لازمی ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 10 ہزار افراد کیلئے 500 روپے والی ٹکٹوں کا بندوبست کر لیں گے تاہم کوئی شخص ٹکٹ 500 روپے والی خریدے یا 12 ہزار روپے والی، اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے اسے اپنا شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہو گا اور اس کے بغیر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے تحت اسٹیڈیم میں داخلے کو شناختی کارڈ سے مشروط کر دیا ہے اور جو شخص بھی شناختی کارڈ کے بغیر آئے گا اسے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام پر متفق ہوگئیں ہیں اس لئے تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہیں کرےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے بل 6مارچ کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اے پی سی طلب کررکھی ہے جبکہ عدالتوںمیں 2 سال کی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ میں ایک کے بعد ایک فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے جگہ بنانے والے نواز الدین صدیقی نے انڈین ایوارڈز شوز میں آنجہانی اوم پوری کا تذکرہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اوم پوری کو حال ہی میں منعقدہ 89 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، تاہم ہندوستان میں اب تک کسی بھی ایوارڈ شو میں اوم پوری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے اداکار نوازالدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔اداکار کا کہنا تھا ’اکیڈمی ایوارڈز نے اوم پوری کو خراج عقیدت پیش کیا، لیکن بالی ووڈ میں کسی ایک بھی ایوارڈ میں اوم پوری کے لیے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، شرم کی بات ہے‘۔

یاد رہے کہ اوم پوری کا انتقال رواں برس 6 جنوری کو ہوا تھا، ان کی عمر 66 سال تھی۔اوم پوری نے بالی ووڈ فلموں کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا، ان کی آخری پاکستانی فلم ’ایکٹر اِن لا‘ تھی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) امریکا کے میساچیوسٹس جنرل اسپتال کے نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل اور بے ربط گفتگو الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسی دماغی بیماریوں کی ابتدائی علامت ہوتی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج انہوں نے گزشتہ دنوں بوسٹن میں ’’امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس‘‘ (AAAS) کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جن کے مطابق دماغ کو متاثر کرنے والے امراض کی کچھ اہم ظاہری علامات تقریباً دس سال پہلے ہی نمودار ہونے لگتی ہیں جنہیں پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے افراد پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔
اب تک مروجہ نفسیاتی معالجے (سائیکاٹری) میں دماغی بیماریوں کا کوئی باضابطہ علاج موجود نہیں اور اس ضمن میں دی جانے والی دوائیں زیادہ سے زیادہ بیماری کی پیش رفت ضرور سست کردیتی ہیں لیکن انہیں کسی بھی صورت میں ایسے امراض کا علاج قرار نہیں دیا جاتا۔
میساچیوسٹس جنرل اسپتال کی جینٹ شرمن کی قیادت میں کیے گئے ایک مطالعے میں دماغی طور پر 24 صحت مند اور نوجوان افراد جبکہ 22 ایسے افراد شریک کیے گئے جو ایسے ادھیڑ عمر ہونے کے ساتھ ساتھ ’’ایم سی آئی‘‘ نامی ایک کیفیت کا شکار بھی تھے یعنی وہ نفسیاتی امراض کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔
ان افراد میں گفتگو کے انداز اور لفظوں کے استعمال کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ صحت مند افراد دوران گفتگو ایک جیسے الفاظ کا بار بار استعمال کرنے سے بچتے ہیں جبکہ ان کی گفتگو بھی غیر ضروری طور پر طویل نہیں ہوتی۔ دوسری جانب ایم سی آئی میں مبتلا افراد کی گفتگو زیادہ طویل تھی جبکہ وہ یکساں الفاظ کا استعمال بھی بار بار کررہے تھے جس سے ظاہر ہوا کہ وہ الفاظ بھولتے جارہے ہیں۔
شرمن نے واضح کیا کہ ان کے مطالعے کا تعلق ان افراد سے نہیں جو باتونی مزاج ہوتے ہیں اور عادتاً لمبی لمبی گفتگو کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، ان کے مطالعے میں یہ جائزہ لیا گیا ہے کہ معمول کی گفتگو کرنے والوں کی باتیں طویل اور بے ربط ہوجائیں اور وہ ایک جیسے الفاظ کا استعمال بار بار کرنے لگیں تو ان کے ارد گرد موجود لوگوں کو ہوشیار ہوجانا چاہیے۔ علاوہ ازیں ایسے لوگوں میں پیچیدہ باتیں سمجھنے اور پیچیدہ امور انجام دینے کی صلاحیت بھی دوسروں کے مقابلے میں کم ہونے لگتی ہے۔
دماغی امراض کی دیگر ابتدائی علامات میں وقت اور جگہ کے بارے میں کنفیوژن، معمول کے کاموں میں دشواری، قوتِ فیصلہ میں کمی، شخصیت یا طرزِ عمل میں تبدیلی، چیزیں رکھ کر بھول جانا، تخیل کے استعمال میں مشکلات، یادداشت میں کمی اور روزمرہ کاموں پر اس کے اثرات سب سے نمایاں طور پر دیکھے جاتے ہیں۔
اگرچہ اس مرحلے پر ان لوگوں کو ذہنی طور پر بیمار نہیں کہا جاسکتا لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دس سال کے اندر اندر ایسی علامات رکھنے والوں کو کسی سنجیدہ نوعیت کی دماغی بیماری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو الزائیمر سے لے کر ڈیمنشیا تک، کچھ بھی ہوسکتی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (بزنس)تھر کے صحرا میں پایا جانے والا کوئلہ ملک میں توانائی بحران کے حل کی بڑی امید بن گیا ہے۔دو سو ارب سے زائد کی لاگت سےکول ایریا کے بلاک 2 پر مائننگ اور پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
تھر کے21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائرکلو میٹر اراضی پہ زیر زمین کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر ہیں جسے ماہرین دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ قرار دیتے ہیں۔
سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے کول ایریا کے بلاک 2پرتقریباً دو سو دس ارب روپوں کی لاگت سےکوئلے کی کھدائی اور بجلی تیار کرنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیس فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقداردو ارب ٹن ہے،ابتدائی طور پر 660 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ مزید 6کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب مقامی افراد تحفظات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اب حکومت اور عوام کی نظریں ان منصوبوں کی جانب لگی ہیں تاہم ان زیرتکمیل منصبوبوں پر مقامی افراد کو کچھ خدشات بھی ہیں جن کو دور کرنا بھی ضروری ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) شاید اب وہ دن دور نہیں جب گھر میں یا تقاریب میں اسپیکروں کی آواز ہر ایک کے کان تک پہنچنے کی بجائے صرف مخصوص لوگوں کو ہی سنائی دے گی۔
برطانیہ میں یونیورسٹی آف برسٹل اور یونیورسٹی آف سسیکس نے میٹا مٹیریلز کی چھوٹی چھوٹی اینٹوں سے ایک چادر بنائی گئی ہے۔ ہر اینٹ آواز کو کچھ دیر روکتی ہے اور اسے اینٹوں سے بنے آڑے ترچھے راستوں سے گزارتی ہے اور اس طرح کسی بھی رخ پر آواز کو پھینکا جاسکتا ہے۔ سسیکس یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر کے مطابق ایسی اینٹیں کسی بھی مٹیریل سے بنائی جاسکتی ہیں اور اسے تھری ڈی پرنٹر پر پولیمر کے ذریعے بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
ایک طرح کے خاص مادے ’’میٹا مٹیریل‘‘ یا ’’سپر مٹیریل‘‘ سے انسانی ناخن کے برابر یہ اینٹیں بنائی گئی ہیں جنہیں آواز کنٹرول کرنے کے لیے بہت آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میٹا مٹیریلز سے بنی ہلکی پُھلکی شیٹ کو کسی بھی اسپیکر یا لاؤڈ اسپیکر پر لگا کر درست انداز میں آواز کو ایک خاص سمت میں پھینکا جاسکتا ہے جب کہ بقیہ افراد یہ آواز نہیں سن سکیں گے۔ اس طرح کسی بھی جگہ ’’آوازوں کا مرکز‘‘ (آڈیو ہاٹ اسپاٹس) قائم کیا جاسکتا ہے جہاں بیٹھے لوگ ہی آواز سن سکتے ہیں۔
میٹا مٹیریلز کو غائب ہونے والے لباسوں میں استعمال کیا جارہا ہے جو روشنی کو موڑ کر پشت کا منظر دکھاتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ اس میں موجود شخص غائب ہوچکا ہے۔ اسی اصول پر یہ آواز کی لہروں کو موڑنے، پھیلانے اور ایک جگہ فوکس کرنے کا کام کرسکتے ہیں۔
اسی طرح انسانی جسم میں طاقتور آواز کو ایک جگہ ڈال کر اس سے سرطانی رسولیوں کا خاتمہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کو جرنل نیچر میں شائع کرایا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نئے تعمیر ہونے والے انکلوژر کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ آج بہت مبارک دن ہے اور نیا انکلوژر پی ایس ایل کیلئے تحفہ ہے۔چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں کالج اینڈبلڈنگ کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی اور پی ایس ایل سیکرٹریٹ کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور فائنل کیلئے نجم سیٹھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پاکستان میں کھولے گا،پاکستان کے امیر اور غریب سب کرکٹ کو چاہتے ہیں،ٹکٹ کی خریداری کے مراکز کا اعلان آج کیا جائے گا۔شہریار خا ن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے وفاقی حکومت کی بھرپورحمایت حاصل ہے،پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل ایک تحفہ ہے،فائنل لاہور میں ہونا کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر ہے۔جتنے لوگ آنا چاہ رہے ہیں بدقسمتی سے ہمارے پاس اتنی جگہ نہیں ہے اور500 والے ٹکٹ پر10 ہزار آنا چاہ رہے ہیں۔