ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سینیٹر سراج الحق سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں مشاورت کے بعد شرکت کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کی آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ دونوں کی طرف سے تاخیر ہوئی ہے پیپلز پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں مشاورت کے بعد شرکت کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے جبکہ سابق چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے الزام عائد کیا ہے کہ اس معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی اپنی غیر جانبدار حیثیت کو برقرار نہیں رکھ سکے اور وزیر اعظم و حکومت کے لیے سہولت کار بن گئے اسپیکر کاکام کسی بھی آئینی و قانونی ترمیم کا بل آنے کے بعد شروع ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماﺅں نےگزشتہ شام اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے فوجی عدالتوں میں توسیع پر وسیع اتفاق رائے سے متعلق کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی وفد کی قیادت پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری کر رہے تھے وفد میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر عبدالقیوم سومرواور سردار علی خان شامل تھے ملاقات میں جماعت کی طرف سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ، نائب امیر میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان بھی موجود تھے ۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے کوئی عام بل نہیں آئے گا بلکہ آئین میں ترمیم ہونا ہے وسیع مشاورت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے اور جماعت اسلامی مشاورت کے بعد اپنی پوزیشن سے آگاہ کرے گی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس معاملے پر اتفاق رائے حکمران جماعت بالخصوص وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کام تھا کیونکہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس وزیر اعظم نے ہی بلائی تھی انکی صدارت میں ہوئی تھی اور سیاسی جماعتوں نے ملکر نیشنل ایکشن پلان کے نکات کو حتمی شکل دی تھی 720دن گزر گئے ہیں حالات جوں کے توں ہیں اور ہم لاہور ، سیہون شریف اور چارسدہ میں سانحات اور حادثات دیکھ چکے ہیں قوم ایک بار پھر پریشانی کا شکار ہو گئی ہے حکومت کا موقف ہے کہ دو سال کے لیے فوجی عدالتوں کی مزید ضرورت ہے اور حکومت کے مطابق فوجی عدالتوں کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں ہے حکومت نے حالات کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاملہ عددی اکثریت کی بنیاد پر آگے نہیں بڑھتا قومی اتفاق رائے کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں اسپیکر کاکام ثالث کا ہوتا ہے اورجب حکومت اور اپوزیشن میں تناﺅ یا کسی مسئلے پر شدید اختلافات پیدا ہو جائیں تو اسپیکر کو اس وقت ثالثی کرنی پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ اس اتفاق رائے کے حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو سامنے آنا چاہیے تھا یہ اسپیکر کا کام نہیں تھا جب بل متعارف ہو جاتا اور کوئی ڈیڈ لاک پیدا ہو جاتا تو ساپیکر موثر کردار ادا کر سکتے تھے اور اس ڈیڈ لاک کو توڑنے کے لیے اسپیکر ہی آخری شخصیت ہوتی ہے مگر حکومت نے جو کام آخر میں کرنا تھا وہ پہلے مرحلے میں کر لیا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم میاں نواز شریف کو اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں،علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے ای سی او اہم فورم ہے،سربراہ اجلاس کامیاب بنانے کیلئے سیکرٹری جنرل اور انکی ٹیم کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ ای سی او کا خطہ بے پناہ وسائل اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے ،دنیا کی 52 فیصد تجارت ای سی او کے خطے سے ہوتی ہے،اجلاس میں چین اور اقوام متحدہ کے نمایندوں کی شرکت پر مشکور ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنا تاریخی کردار ادا کریں،مشترکہ خوشحالی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے،سربراہ اجلاس میں رابطوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔
 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ای سی او کا خطہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز رہاہے،ریلوے،شاہراہیں اورتیل و گیس کی پائپ لائنیں خطے کو قریب لارہی ہیں۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ مواصلات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے،2013 سے حکومت سنبھالنے کے بعدپرامن ہمسائیگی کی پالیسی اپنائی ہے۔اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس کی صدارت اور میزبانی وزیراعظم میاں نواز شریف کررہے ہیں۔
اجلاس میں 5 صدور،3 وزرائے اعظم اور ایک نائب وزیراعظم شریک ہیں۔اس سے قبل 12 واں اجلاس باکو آذربائیجان میں 2012 ءمیں ہوا تھا جبکہ اجلاس میں ای سی او وژن 2025 ءکی منظوری دی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت )آج کل نوجوان اسمارٹ فون کے ساتھ ہی سوتے ہیں اسی کے ساتھ اٹھتے ہیں برطانوی تحقیقی مکالے کے مطابق، رات کو سوتے وقت اور صبح اٹھتے ہی اسمارٹ فون کا استعمال عارضی نابینا پن کا باعث بن رہا ہے۔

برطانوی ڈاکٹرز کے پاس آنے والی دو خواتین مریضوں کو ایک ہی طرح کی بیماری لاحق تھی اور وہ بھی عجیب بیماری تھی جس میں تھوڑی دیر کے لیے ان کی ایک آنکھ کی بینائی کھو جاتی تھی۔

ڈاکٹرز نے ان خواتین پر تحقیق کی تو معلوم ہوا دونوں خواتین رات اندھیرے میں اور صبح اٹھتے ہی اسمارٹ فون استعمال کرتی تھیں جس کی وجہ سے انکی بینائی پر فرق پڑتا تھا اور وہ عارضی طور پر اپنی بینائی کھو دیتی تھیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (بزنس)ممتاز عالمی جریدے فوربز نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 12ماہ کے دوران 56فیصد پوائنٹس جبکہ2009 کے بعد تقریباً500 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا۔ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان متعدد سازگار اقتصادی کامیابیوں کا نتیجہ ہے

۔واضح رہے کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتا ہے۔

 

 

یمز ٹی وی (ما نیٹرنگ ڈیسک)کھلونا وہ جو کھیل کے وقت دل بہلائے اور بھوک میں بھی ساتھ نہ چھوڑے،جی ہاں ایسا ممکن ہے کیونکہ ہانگ کانگ میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والا ایک ایسا کھلونا ٹرک تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف کھیل کے وقت کام آئے گا بلکہ بھوک میں بھی ساتھ نبھائے گا۔

انٹرنیٹ پر چالیس لاکھ سے زائد ویوز کے ساتھ اس کھلونے کی خوب دھوم مچی ہے۔ کھلونے کی صورت میں یہ ریموٹ کنٹرول ٹرک دراصل ایک کیک ہے جو بچوں کی دلچسپی اور نفسیات کو دیکھ کر بنایا گیا ہے۔

سامان ڈھونے کی جگہ بسکٹ کا چورا جبکہ کیک کے لئےاسفنچ اور کریم کا استعمال کیا گیا ہے۔جگمگاتی لائٹس اور ہارن کے ساتھ یہ کھلونا ٹرک، حقیقت سے اس قدر قریب ہے کہ پہلی نظر میں دیکھنے والے کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ یہ کیک بھی ہو سکتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد)سی ڈی اے نے کورال انٹر چینج پراجیکٹ کی تعمیر مکمل کرلی ہے اور ای سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر اسے آج ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ یہ پراجیکٹ ایک ارب ستر کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔پراجیکٹ پر مئی 2016 میں کام شروع ہوا تھا اور اسے تقریباًنو ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔پراجیکٹ میں ایک فلائی اوور اور تین انڈر پاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔سروس روڈ ایسٹ اور سروس روڈ ویسٹ کو ڈیڑھ ڈیڑھ کلو میٹر تعمیر کیا گیا ہے۔

انٹر چینج کی تعمیر سے یہ مصروف ترین چوک سگنل فری ہو جا ئے گا۔ سر براہ کانفرنس کی وی آئی پی موومنٹ انٹر چینج سے گزرے گی جس کے بعد اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ اسلام آباد جا نے اور ایئر پورٹ جانے والے دونوں لوپس پر جدید ایل ای ڈی لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ کو رال انٹر چینج پر لینڈ سکیپنگ کر دی گئی ہے۔ نئے پودے لگا ئے گئے ہیں۔ لین مارکنگ بھی کی گئی ہے۔ پیر کی رات بھی سی ڈی اے کاعملہ کام کرتا رہا اور ممبر انجنئرنگ اسد محبوب کیانی کام کی نگرانی کرتے رہے ۔

 

پراجیکٹ ڈائریکٹر ممتاز حسین نے انہیں بریفنگ دی۔ کو رال چوک انٹر چینج کے بعد اب سی ڈی اے کھنہ پل انٹر چینج اور سوہان انٹر چینج پر کام شروع کرے گا جس کا کنٹریکٹ بھی کورال انٹر چینج تعمیر کرنے والی فرم زیڈ کے بی کو دیا گیا ہے۔ وی آئی پی روٹ کو خوبصورتی سے سجا یا گیا ہے۔ کانفنرنس کے شرکاء سر بر اہان کی قد آ ور تصاویر لگائی گئی ہیں۔ رکن ممالک کے قومی پرچم لگا ئے گئے ہیں۔ خیر مقدمی نعرے تحر یر کئے گئے ہیں۔ شاہراہ دستور تک پورا روٹ سجا دیا گیا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان علماءکونسل کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران طاہر اشرفی کو عہدے سے ہٹا کر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین منتخب کر لیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے شوریٰ کے اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مولانا طاہر اشرفی کو چیئرمین پاکستان علماءکونسل کے عہدے سے ہٹادیاگیاہے۔
زاہد محمود قاسمی کا کہناتھا کہ طاہر اشرفی نے مجلس شوریٰ سے اجازت لیے بغیر امریکہ اور جر منی سے معاہدے کیے ،طاہر اشرفی اپنا اعتماد کھو چکے ہیں ۔اس حوالے سے طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ زاہد قاسمی کے اجلاس میں مجلس شوریٰ کا صرف ایک رکن ہی تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، نورخان ایئر بیس پہنچنے پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، نورخان ایئر بیس پہنچنے پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مہمان صدر کا نورخان ایئر بیس پر استقبال کیا جہاںان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔
واضح رہے اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس کل دارلحکومت اسلام آباد میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی بھی پہنچ چکے ہیں،ترک صدر رجب طیب اردگان کل آئیں گے،افغانستان کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
 
ذرائع کے مطابق براہمداغ بگٹی کے ساتھ ساتھ کالعدم بی ایل اے کے شیر محمد عرف شیرا کے ریڈ وارنٹس بھی جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ،ایف آئی کی جانب سے بھیجی گئی درخواست میں کہا گیاتھا کہ ملزمان کیخلاف بلوچستان میں دہشتگردی،قتل و غارت کے مقدمات درج ہیں ۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف دائمی وارنٹس جاری ہو چکے ہیں، مفروراور مطلوب ملزمان ہیں۔

 


ایمزٹی وی(اسلام آباد) ملک کے مختلف شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور،خیبر ایجنسی اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی.

تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 10کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔

زلزلہ 10سے15سیکنڈ تک رہا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے دفتروں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات مو صول نہیں ہوئیں۔