ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی(تجارت) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے نرخوں میں 3روپے 36پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔
زرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 3روپے 36پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ،کمی کی منظوری جنوری کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کا مقابلہ کرنے اور فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پراعتماد ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کیلئے یہ ٹورنامنٹ بہت ہی سخت رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی ٹیم کے پاس فائنل میں جانے کیلئے دو چانس موجود ہیں لیکن وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ جیت کر ہی فائنل میں جانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ”ہمارے لڑکے بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ اگرچہ ہم نے 2 میچ ہارے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارا مورال بلند ہے کیونکہ ہم ہارے بھی لڑ کر تھے، اور ہر میچ کو آخری اوور تک لے کر گئے تھے۔“
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلا پلے آف میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے اور اس کی وجہ قدرت نہیں بلکہ وہ آپریشن ہیں جو متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش پیدا کرنے کیلئے 2 مہینے پہلے کئے تھے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے مصنوعی بارش پیدا کرنے کیلئے 2 مہینوں کے دوران تقریباً 50 آپریشن کئے جس دوران بادلوں پر پانی اور مختلف کیمیکل کے چھڑکا گیا اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں شدید بارشیں بھی ہوئیں۔ 17 فروری کو ہونے والی شدید بارش کے باعث بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ نہیں ہو سکا تھا اور گزشتہ 10 سالوں میں بارش کے باعث ختم ہونے والا یہ پہلا میچ تھا۔
مقامی افراد کے مطابق یو اے ای میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ معمول سے ہٹ کر ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دبئی کی انتظامیہ بھی بارش کے باعث ہونے والی پریشانیوں سے نمٹنے کیلئے تیار نہ تھی اور بارش کے بعد دبئی شہر میں ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں بھی اس ٹریفک جام میں پھنس گئی تھیں اور میچ آفیشلز بھی وقت سے وقت سے کچھ دیر پہلے ہی میدان میں پہنچے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی (بزنس)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔

اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 96 پیسے،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 18 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 55 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر 15دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ردو بدل کیا جا رہا ہے۔

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹس کیسے ملیں گی فیصلہ تاخیر کا شکار ہو گیا ۔
زرائع کے مطابق 5مارچ کے روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹس ملنے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے اور آج بھی اس حوالے سے پی سی بی کا اجلاس جاری ہے جس میں ٹکٹس کی دستیابی کے حوالے سے مشاورت کی جار ہی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس کی خریداری کیلئے کریڈٹ کارڈ کا ہونا ضروری ہو گادوسری جانب شہری فائنل میچ کی ٹکٹس خریدنے کیلئے پیدل چل کر قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور نشتر پارک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(بزنس) ایران نے اپنے قومی تہوار ’نوروز‘ سے قبل پاکستانی کینو کی درآمد سے پابندی اٹھالی۔پابندی اٹھائے جانے کے حوالے سے وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ ’ایران کی جانب سے یہ رعایت ایرانی صدر حسن روحانی کی ای سی او کانفرنس میں متوقع شرکت سے پہلے دی گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تیزی سے پیشرفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ’ایران میں پاکستانی کینو کی بے حد مانگ ہے اور ایران کے قومی تہوار جشن نوروز سے تین ہفتے قبل پاکستانی کینو سے پابندی اٹھانا خوش آئند ہے۔‘

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی کینو کے برآمد کنندگان کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے، جبکہ افغانستان کی سرحد بند ہونے سے کینو کی تجارت پر جو اثر پڑا تھا ایران سے ملنے والی رعایت سے وہ کافی حد تک زائل ہوجائے گا۔

‘انہوں نے کہا کہ ’ایران و پاکستان دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان بینکنگ تعلقات استوار کرنے کے معاہدے پر بھی جلد دستخط ہوجائیں گے، جس سے دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔‘وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا رواں سال مارچ کے آخر میں مشترکہ اقتصادی کانفرنس کی سربراہی کے لیے تہران کا دورہ بھی متوقع ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) لاہور کا نشتراسپورٹس کمپلیکس سیکیورٹی کے باعث آج سے سیل اور عام ٹریفک کا داخلہ بھی بند کردیا جائے گا۔
سیکیورٹی ادارے روزانہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں سرچنگ کا عمل جاری رکھیں گے، قذافی اسٹیڈیم کے باہر دکانیں اور ہوٹل بھی آج سے بند ہوجائیں گے ۔
سیکورٹی پلان تیارکرلیا گیا ہے، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 10ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
ادھرلاہور کا قذافی اسٹیڈیم بڑے مقابلے کے لیے تیار ہے ، رنگ و روغن ہو چکا اورگرینڈ فائنل کےلیے پچز بھی تیارکر لی گئی جبکہ اسٹیڈیم کی سرچنگ کا عمل ہر وقت جاری ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(تعلیم کراچی )وفاقی اردو یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جس کے مطابق صدر سید معز الدین واثق، سینئرنائب صدر محمد رفیق میمن،نائب صدر محمد تنویر الدین، جنرل سیکریٹری عطا محمد گورمانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید شبّر لئیق، جوائنٹ سیکریٹری جنید سعید، آفس سیکریٹری سجاد حسین، پریس سیکریٹری عامر شہزاد فاروقی، نائب پریس سیکریٹری آصف محمود رانا اور خزانچی محمد معروف نمایاں کامیابی حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔

آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرمعز الدین واثق اور تمام عہدیداران نے یقین دہانی کرائی کے ہم اپنی تمام کوششیں جامعہ کی ترقی اور تحفظ کیلئے استعمال کرینگے

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)آسکر ایوارڈ جیتنے والی بہترین فلم مون لائٹ میں کام پر بہترین معاون اداکار کا آسکر جیتنے والے مہرشالہ علی کے مذہب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ مون لائٹ میں مہر شالہ علی نے ایک ہم جنس شخص کا کردار ادا کیا تھا۔ عالمی ذرائع ابلاغ میں مہرشالہ علی کو اداکاری کے شعبے میں آسکر جیتنے والا پہلا مسلمان قرار دیا گیا

جس کے بعد پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی اس بارے میں ٹویٹ کی جو کہ جلد ہی حذف کر دی گئی۔ ان کی جانب سے ٹویٹ حذف کیے جانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم پاکستانی سوشل میڈیا پر اس کے بعد بات مہرشالہ علی کے جماعتِ احمدیہ سے تعلق کی ہونے لگی۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہونے والے 43 سالہ مہرشالہ علی نے 2001 میں جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پاکستان کے آئین میں ایک ترمیم کے تحت سنہ 1974 میں احمدی جماعت سے تعلق رکھنے والوں کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے۔

ملیحہ لودھی کے ٹویٹ ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے میں آیا اور بہت سے لوگوں نے اپنی ٹویٹس کے ذریعے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔مصنفہ بینا شاہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جو پاکستانی ایک مسلمان کے آسکر ایوارڈ جیتنے پر خوشی منانا چاہتا ہے وہ یاد رکھے کہ وہ شخص احمدی ہے۔ پاکستان کے سرکاری چینل پر چلنے والی خبر میں بھی مہر شالہ علی کو مسلمان قرار دیا گیا۔

 

انٹرنیٹ پر موجود انسائیکلوپیڈیا ویب سائٹ 'وکی پیڈیا' پر 27 فروری کو مہر شالہ علی کی نام کی انٹری میں سو سے زائد دفعہ تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں سے بیشتر ان کے مذہب کے بارے میں تھیں۔مہرشالہ علی کی جیت کی خبر عالمی میڈیا میں بھی کافی گردش میں رہی اور کئی نامور خبر رساں اداروں نے ان کے اعزاز کو سراہا۔

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ لاہور میں کرائے جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائنل میچ کیلئے غیر ملکی کمنٹیٹرز لاہور نہیں آئیں گے جبکہ نشریاتی حقوق بھی کسی اور براڈ کاسٹر کو دئیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق 4 غیر ملکی کمنٹیٹرز این بشپ ، ڈینی موریسن ، ایلن ولکنز اور خاتون میل جونز پی ایس ایل میں کمنٹری کر رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ای این بشپ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کی کمنٹری کیلئے جزائر غرب الہند جا رہے ہیں جبکہ بقیہ تینوں غیر ملکی کمنٹیٹرز فائنل کیلئے لاہور نہیں آئیں گے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کو دکھانے والے براڈ کاسٹر کی تبدیلی کا بھی امکان ہے اور لاہور میں فائنل کے نشریاتی حقوق کسی دوسرے براڈ کاسٹر کو دیئے جاسکتے ہیں۔ پی ایس ایل کے براڈ کاسٹر نے غیر ملکی کمنٹیٹرز سے کہا ہے کہ ان کا معاہدہ پلے آف میچز تک ہے جس کے بعد ان سے نیا معاہدہ نیا براڈ کاسٹر کرسکتا ہے۔