ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 6 وکٹ سے ہراکر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم

دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی ، اوپنر بابر اعظم اور سنگاکارا نے ٹیم کو 63رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا۔

سنگاکارا 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

کنگزکی جیت کا خواب چکنا چور

شعیب ملک صرف 9 رنز بناسکے جبکہ آؤٹ آف فارم کرس گیل نے فارم میں واپسی کی کوششیں کیں ۔وہ 34 گیندوں پر 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پولارڈ نے 31 رنز اسکور کیے۔عماد وسیم نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر کراچی کنگز کا اسکور چھ وکٹ پر 154رنز تک پہنچایا۔اس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز احمد شہزاد اور اسد شفیق نے عمدہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو 105رنز کا آغاز فراہم کیا۔

میچ کی جیت پر سرفراز نے حریفوں کو کیا کہا؟؟

احمد شہزاد 54رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔کیون پیٹرسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سرفراز نے روسو اور پھر محمود اللہ کی شراکت میں ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اس فتح کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے 9 پوائنٹس ہوگئے اور وہ پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )معروف ٹی وی اداکار فاروق ضمیر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو گزشتہ دنوں سانس کی تکلیف کی شکایت پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز سے زیر علاج تھے۔

فاروق ضمیرکے انتقال پر اداکاروں اور ادیبوں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصایت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’رانی‘‘،’’گڈریا‘‘،’’سراغ زندگی‘‘،’’93 شمالی‘‘سمیت کئی شامل ہیں جب کہ انہوں نے کئی نجی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے۔

 

 

یمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور ) خیرپو رمیں تعلیمی ایمرجنسی پر عملدرآمد کرانے کے لیے ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول میں اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیف ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین وسان نے کی اجلاس میں ضلع بھر کے ہائی اسکولوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران شریک ہوئے اجلاس میں تعلیمی ترقی کے لیے کئی اہم فیصلے کئے گئے اور تعلیمی عمل کو پروان چڑھانے کے نئے نعرے متعارف کرائے گئے .

جس کو خیرپور کے تعلیمی سلوگن کا نام دیا گیا نئے بنائے گئے سلوگن میں علم آزادی ہے ،جہالت غلامی ہے ،استاد عظیم ہے اور شاگرد مستقبل ہے، کے نعرے شامل ہیں. چیف ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسر ریاض حسین وسان نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ خیرپور سندھ کا دیہی ضلع ہے نارا، فیض گنج،ٹھری میرواہ تحصیلوں میں تعلیمی پسماندگی ہے جبکہ دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے کچے کے علاقوں میں تعلیمی سہولیات کم ہیں ہم مل کر تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے.

 

جن علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی کمی ہے ان علاقوں میں تعلیم کی سہولیات فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ تعلیمی درس دینےو الے استاد عظیم ہیں جبکہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اساتذہ کو دلی لگن سے طلبہ کو پڑھانا ہو گا تاکہ ہمارے علاقے کے نوجوانوں کا مستقبل سنہری ہوجائے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 6 وکٹ سے ہراکر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی ، اوپنر بابر اعظم اور سنگاکارا نے ٹیم کو 63رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا۔
سنگاکارا 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

شعیب ملک صرف 9 رنز بناسکے جبکہ آؤٹ آف فارم کرس گیل نے فارم میں واپسی کی کوششیں کیں ۔وہ 34 گیندوں پر 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پولارڈ نے 31 رنز اسکور کیے۔عماد وسیم نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر کراچی کنگز کا اسکور چھ وکٹ پر 154رنز تک پہنچایا۔اس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز احمد شہزاد اور اسد شفیق نے عمدہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو 105رنز کا آغاز فراہم کیا۔
احمد شہزاد 54رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔کیون پیٹرسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سرفراز نے روسو اور پھر محمود اللہ کی شراکت میں ہدف 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔
اس فتح کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے 9 پوائنٹس ہوگئے اور وہ پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔
 
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر قانون پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی مخدوش ہے بالخصوص پنجاب کے حالات قابو سے باہر ہیں اس لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان فی الفور مستعفی ہوں۔
سپریم کورٹ بار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وی آئی پیز اور سیاستدانوں کی سیکیورٹی پر پولیس کی بڑی نفری تعینات ہے جسے فوری طور پر واپس لیا جائے اگر یہ لوگ سیکیورٹی رکھنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے جیب سے پیسے خرچ کریں۔ انسداد دہشتگردی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور وی آئی پی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو عوام کی حفاظت پر مامور کیا جائے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)پشاور کے مضافات میں دو دلہنوں کی مہندی، نکاح اور دیگر رسومات ادا کر دی گئیں، صبح ان کی رخصتی ہونی تھی کہ اچانک رات کو خبر آئی کہ پاک افغان سرحد بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی رخصتی نہیں ہو پائی۔ یہ دونوں دلہنیں گذشتہ سات روز سے اس انتظار میں ہیں کہ کب پاک، افغان سرحد کھلے اور وہ اپنے پیا گھر روانہ ہو سکیں،پاک افغان سرحد کی بندش کا جہاں دیگر شعبوں پر اثر پڑا ہے وہاں ان دو دلہنوں کے ارمانوں پر بھی اوس پڑ چکی ہے۔
افغانستان سے آئی بارات کے ساتھ آنیوالے قاری رضوان اللہ افغانستان کی ایک مسجد کے امام ہیں،انہوں اپنے دو بھائیوں عابد اور انعام اللہ کی شادی پاکستان میں ان کے رشتہ داروں میں کی ہے، سرحد کی بندش سے دو روز پہلے وہ بارات لے کر پشاور آئے، تمام رسومات ادا کی گئیں اور بارات کو کھانا بھی دیا گیا۔
قاری رضوان نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو بتایا کہ دلہنیں گذشتہ سات روز سے اپنے روایتی لباس میں بیٹھی ہیں لیکن ان کی رخصتی اس لیے نہیں ہو سکتی کیونکہ حکام نے سرحد کی بندش کا اچانک اعلان کر دیا،ہم سب بہت خوش تھے اور انھیں افغانستان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن اچانک سرحد بند ہونے کی خبر پہنچی جس نے ہماری تمام خوشیوں پر پانی پھیر دیا،پاکستان میں کوئی جاننے والا نہیں ہے اس لیے کسی کو کہہ بھی نہیں سکتے کہ ان دلہنوں کو رخصتی کی اجازت دے دی جائے۔
واضح رہے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار سیہون شریف میں خودکش دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد بند کردی گئی تھی،سرحد کی بندش کو سات روز ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ دونوں جانب پھنسے ہوئے ہیں، سرحد کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں اور ٹرک رکے ہوئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید لطیف کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ 

زرائعکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید لطیف کے گھر6 مسلح ڈاکوواردات کرتے ہوئے 20 تولے سونا اور 6 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے وزیراعظم نواز شریف کے ترکی میں خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں؟وزیر اعظم کے بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شوکت یوسف زئی نے وزیر اعظم نواز شریف کے ترکی میں میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھارت سے کونسی تجارت چاہتے ہیں؟ بھارت ہمیں دہشت گرد ایکسپورٹ کر رہا ہے جبکہ نواز شریف کا بھارت سے تجارت بڑھانے کی خواہش پر حیرت ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی وزراء کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور)صوبائی دارالحکومت خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈ ی نے پشاور کے علاقے اچینی خوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد نعمت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم نعمت اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ یکہ توت کے علاقے میں رہائش پذیر تھا جو کہ بارودی مواد پشاور منتقل کررہا تھا،دہشتگرد نعمت اللہ کو رنگ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔

 

 

ایمزٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ڈیفنس میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے،صوبائی وزرارانا ثناءاللہ ، لیفٹیننٹ کرنل(ر) سردار محمد ایوب ،جہانگیرخانزادہ ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ نے بھی شرکت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کومبنگ آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے ہر ضروری اقدام کیا جائے ، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے ، لاہورسمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنایا جائے ، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔