ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’ڈیول ان دی ڈارک‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹم براؤن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو شکار کرنے کیلئے جنگلات کارْخ کرتے ہیں اور وہاں ایک پراسرار مخلوق کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں ڈین پین، رابن ڈون، برائینا بکماسٹر، ڈینیل کڈمور، جیٹ کلائن اور ریبیکا ریچرٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ٹم براؤن اور بین گراہم کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 7مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )طلسماتی تلوار اور بہادر جنگجو پر مبنی ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم’کنگ آرتھر؛ لیجنڈ آف دی سورڈ‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارگائے ریٹچی کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز جنگجو نوجوان پر مبنی ہے جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو بزورِ بازو کھینچ نکالتا ہے اور پھر ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ بادشاہ، اور رعایا سمیت تمام سلطنت حیران رہ جاتی ہے ۔

اسٹیو کلارک، جوبی ہیرولڈ اورٹوری ٹنل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکارہ و پروڈیوسر چارلی ہننام نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ اینا بیل ویلیس، اینڈریئن گیلن، کیٹی مارگریٹ، جیوڈ لاء، ٹام وو، ایلن پاؤل اور مشہورِ زمانہ فٹ بالر اسٹار ڈیوڈبیکہم بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 102ملین ڈالر لاگت سے تیارہونیوالی ایکشن ، ایڈونچر اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت24مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سُپر لیگ ٹومیں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلا مقابلہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا، دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونا ئیٹڈ مد مقابل ہوں گے۔

قلندرز اب تک ایونٹ میں تین کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں ،کسی میچ میں عمر اکمل چلے تو کسی میں یاسر شاہ نے کمال دکھایا اور کسی میں گرانٹ ایلیٹ نے سب کو ٹھکانے لگایا ۔

پشاور زلمی نے بھی 2 میچز میں فتح پائی ہے، اس کے پاس بھی ایک سے بڑھ ایک کھلاڑی ہیں،کامران اکمل ، شاہد آفریدی اور خود کپتان ڈیرن سیمی بھی ہیں۔قلندرز اور زلمی کا میچ آج شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

دن کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا ،جس میں سارا دباؤ مصباح پر ہوگاکیونکہ سرفراز کی ٹیم تو پہلے ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )جوڑی ٹوٹ گئی لیکن یادیں اب بھی زندہ ہیں ،ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے بریڈ پٹ کو قابل تعریف باپ قرار دے دیا۔انجلینا کا کہنا ہے کہ طلاق کے باوجود بریڈ پٹ اور ان کے چھ بچے ہمیشہ فیملی رہیں گے۔

بچوں پر جھگڑا ہوا،بات طلاق تک جا پہنچی ،علیحدگی ہوئی مگر اب دل کی کڑواہٹ مٹھاس بن گئی، انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورانہیں قابل تعریف باپ قرار دے دیا۔

امریکی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انجلینا جولی کا دل بھر آیا،میزبان نے طلاق کے فیصلے اور اس کے بعد گذارے گئے پانچ ماہ سے متعلق سوال پوچھا تو جولی خاموش ہو گئیں۔

پھر کچھ سوچتے ہوئے بولیں کہ ہم اپنی فیملی کی صحت پر توجہ دے رہے ہیں ،طلاق کے باوجود بریڈ پٹ اور ان کے چھ بچے ہمیشہ فیملی رہیں گے۔ انجلینا جولی آج کل اپنی فلم '’فرسٹ دے کل مائی فادر‘کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ کمبوڈیا کی بچی کی زندگی پر بنی اس فلم کی ہدایت کارہ بھی وہ خود ہیں ۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ )تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن تھرلر فلم ’دی اسائنمنٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ والٹر ہِل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور قاتل کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنی جنس کی تبدیلی کے بعد انتقام لینے کیلئے بے چین ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مچل روڈریگویز،سگورنے ویور،ٹونی شیلہوب،اینتھونی لاپگلیا،ٹیری چین اور پال میک گلین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ سیڈ بین سیڈ کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 3مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) آج سے قبل یہ تصور کیا جاتا تھا کہ فالج سے مکمل طور پرمتاثرہ افراد کے زندہ رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ لیکن اب جدید سائنس نے اس تصور کی نفی کرتے ہوئے ایسا انقلابی آلہ ایجاد کرلیا ہے جس کی مدد سے فالج سے معذور افراد نہ صرف کمپیوٹر استعمال کرسکیں گے بلکہ اب تیز رفتار ٹائپنگ کرسکیں گے۔
اسٹین فورڈ یونی ورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نیوز ویڈیو میں دکھا یا گیا ہے کہ کس طرح دماغ میں نصب شدہ آلے کی مدد سے اب فالج کے مریض بھی تیز رفتاری سے ٹائپ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے آلے ایجاد ہوچکے ہیں‘ جن کی مدد سے جسمانی طور پرمعذورافراد کمپیوٹرسے رابطہ کر سکتے ہیں۔ لیکن اس نئے آلے کی بدولت اب یہ مریض تیز رفتار ٹائپنگ کر سکتے ہیں جو اس سے پہلے ممکن نہیں تھا۔
ان مریضوں کے دماغ کے ایک حصے میں (جسے موٹر کارٹیکس کہا جاتا ہے) الیکٹروڈز نصب کیے گئے جو عضلات کو بھیجے جانے والے پیغامات کو ریکارڈ کرتے ہیں۔
ان سگنلز کو ایک تار کے ذریعے کمپیوٹر میں ڈالا جاتا ہے‘ جہاں ایک ایلگورتھم اس سگنلز کو ڈی کوڈ کر کے یہ فیصلہ کرتا ہے کہ مریض کس حرف کو ٹائپ کرنا چاہ رہا ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) کامیڈی فلموں کے شوقین افراد کےلئے تیار کردہ کرائم سے بھرپور امریکن فلم ’گوئنگ ان اسٹائل‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

 

زیچ بریف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 3 ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنے پیاروں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے ایک بینک لوٹنے کا ارادہ کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کے علاوہ مائیکل کین،ایلن آرکن،جوئے کنگ،میٹ ڈیلن،این مارگریت اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈونلڈ ڈی لائن کی پروڈیو س کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ میں شاہ رخ خان جہاں اپنے دوستوں کو قیمتی تحفے دینے کے لیے مشہور ہیں وہیں وہ اپنے ملازمین کو بھی نوازنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ویلنٹائن ڈے کووہ بھلا کیسے بھول جاتے اوراس موقع پر انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والی خواتین کوخوش کردیا۔

زرائع کے مطابق شا ہ رخ خان نے ویلنٹائن ڈے پراپنی خواتین ملازمین کو خصوصی طور پر اپنے دفترمیں بلایا جہاں انہوں نے ملازمین سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ،اس موقع پر ملازمین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔

 

اس ملاقات میں شاہ رخ خان ملازمین کو اپنے مخصوص اندازمیں تحفے تحائف دینا نہ بھولے، کنگ خان کی جانب سے اپنی ٹیم کی تمام خواتین کو تحفے میں گلاب کے پھول، مہنگے ہینڈ بیگز اوربہترین اسمارٹ فونز شامل تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی شیروں کی درگت بناتے ہوئے انہیں بھیگی بلی بنا دیا ہے اور پوری ٹیم کو 105 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ بھارتی کھلاڑی اپنے ہی بنائے ہوئے جال میں پھنس گئے اور سٹیو او کیف کی گھومتی گیندوں سے ایسے چکرائے کہ صرف 11 رنز کے عوض 7 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے۔ بھارتی بلے بازوں کی اس قدر ناقص کارکردگی پر میڈیا کا بھی چیخ چیخ کر برا حال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 260 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا 68 اور مچل سٹارک 61 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
پہلی اننگز میں اتنے کم اسکور پر آﺅٹ کرنے کے بعد بھارتی ٹیم بہت ہی خوش تھی اور پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کی امید بھی لگا لی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کیساتھ آسٹریلیا سے بھی زیادہ برا سلوک ہونے والا ہے۔ بھارتی اوپنر لوکیش راہول نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے جس کے بعد تمام بلے باز خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ گئے اور 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔
ویرات کوہلی کو مچل سٹارک نے کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین بھیج دیا تو او کیف کی ”بمباری“ شروع ہو گئی جنہوں نے ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جس کی بدولت بھارت کی پوری ٹیم صرف 105 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ بھارت بلے بازوں کی اس قدر ناقص کارکردگی پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین حواس باختہ ہو گئے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ)بھارت میں ایک طرف ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت کی آگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تو دوسری جانب کئی بالی ووڈ فنکاروں نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے ہوئے انتہا پسندوں پر شدید تنقید کی ہے تاہم اب مہیش بھٹ بھی دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو لے کر فلم بنانے کا اعلان کردیا ۔

معروف ہدایت کار مہیش بھٹ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک میں ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے یہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول ’رو میو اینڈ جولیٹ‘ سے ماخوذ ہے جسے ’ملنے دو‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے فنکار اور گلوکارشامل ہوں گے جبکہ فلم میں رومیو کے کردار کے لیے بھارتی اداکار عمران زاہد کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے فلم کے گیت کے لیے پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو پیشکش کی تصدیق بھی کی ہے۔ دوسری جانب مہیش بھٹ نے بھی فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ ہے تاہم اس کا مرکزی خیال ہمارے مقصد کو اجاگر کرے گا۔