ھفتہ, 12 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ کے کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے گرانٹ ایلیٹ نے فائنل میچ کھیلنے کیلئے لاہور آمد کو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشنز (فیکا) کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرانٹ ایلیٹ سے ایک انٹرویو کے دوران جب یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گئی تو کیا آپ میچ کھیلنے کیلئے لاہور آئیں گے؟ تو گرانٹ ایلیٹ نے جواب دیا کہ ” اگر فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹ ایسوسی ایشنز (فیکا) نے گرین سگنل
دیدیا تو میں فائنل میچ کھیلنے کیلئے لاہور جاﺅں گا۔“
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2 کا فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں ہونا ہے اور اس سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی رضامندی جاننے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انکار کی صورت میں متبادل کھلاڑیوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )انوشکا شرما کی نئی بالی ووڈ رومانٹک کامیڈی فلم 'پھلوری 'کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ 'واٹس اپ کے بول پر مبنی یہ گانامیکا سنگھ اور جسلین رائل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کے بول آدتیہ شرما نے تحریر کئے ہیں۔اس فلم میں انوشکا ایک بھوت کے روپ میں جلوہ گر ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

انشائی لال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوشکا کے علاوہ دلجیت ڈوسانجھ،سورج شرما اور مہرین پیرزادہ بھی مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال24مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا یا نہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا ۔
زرائع کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا حتمی فیصلہ کرنے کیلئے اہم اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت آج لاہور میں ہو گا جس میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے یہ اجلاس گزشتہ روز ہونا تھا مگر ڈیفنس دھماکے کے بعد اسے ایک روز کیلئے موخر کیا گیا تھا ۔ سیہون شریف میں دھماکے کے بعدبین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے پاکستان آنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر رکھا ہے اور کسی بھی بڑے کھلاڑی نے فائنل میچ کیلئے تاحال لاہور آنے کی حامی نہیں بھری۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت /سکھر )کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں سکھرٹاسک فورس کا اجلاس 24فروری بروزجمعہ صبح 10:30بجے ڈی سی آفس میں منعقد کیاجائے گا

 

 

ایمز ٹی وی (صحت /حیدرآباد ) انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا،یہ بات ڈپٹی کمشنر حیدرآباد معتصم عباسی نے شہباز ہال حیدرآباد میں ضلع حیدرآباد میں 6 سے 9مارچ تک سہ روزہ شروع ہونے والی قومی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق پولیو خاتمے کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے بعد صرف پنجاب میں ایک پولیو کا کیس ظاہر ہوا ہے جبکہ سندھ میں جنوری کے بعد کوئی بھی پولیو کا کیس ظاہر نہیں ہوا ہے یہ تمام اداروں اور عوام کی کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد جنوری 2012سے پولیو سے پاک ضلع ہے اورضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت حیدرآد کی یہ کوشش ہے کہ آئندہ بھی ضلع حیدرآباد پولیو سے پاک رہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) برطانوی پولیس نے بین الاقوامی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر تیسرے ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی پولیس نے کرکٹ میچوں میں اسپاٹ فکسنگ کے سلسلے میں شیفیلڈ کے علاقے سے ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے تاہم بعد ازاں اسے ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔اس سے قبل 13 فروری کو 2 افراد حراست میں لئے گئے تھے جنہیں اپریل تک ضمانت پر چھوڑا گیا تھا۔ رواں ماں کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے معاملے سے متعلق نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے پر شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے انہیں چارج شیٹ بھی دی جا چکی ہے۔ ان کھلاڑیوں پر سٹے بازوں کے نیٹ ورک سے منسلک شخص سے ملاقات کرنے کا الزام ہے اور پی سی بی کے کرپشن سے متعلق قوانین کے تحت انہیں تاحیات پابندی کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔
خالد لطیف اور شرجیل خان کو ورغلانے کے الزام میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کو بھی عبوری طور پر معطل کیا جا چکا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق ناصر جمشید کو لندن میں گرفتار بھی کیا گیا تھا جنہیں اپریل تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ شرجیل خان اور خالد لطیف نے کرپشن سے متعلق تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کردی،قائد حزب اختلاف نے پارٹی سے مشاورت پر فیصلہ چھوڑ دیا.
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گزشتہ شب خورشید شاہ کو فون کیا اور انہیں درخواست کی کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم کریں وہ یا تو خود اجلاس میں شرکت کریں یا کسی اور رہنما کو بھیج دیں،جس پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی حریف سے خوف زدہ نہیں ہوتے،کھلاڑیوں نے محنت سے کام کیا باولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
 
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کی جیت پر میں اللہ کابہت شکر گزار ہوں ،احسان خان نے نامور کھلاڑی کرس گیل کے خلاف اچھی باولنگ کی جبکہ محمود اللہ نے بھی اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے جان ماری اور اپنی پرفارمنس دکھائی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی حریف سے خوف زدہ نہیں ہوتے ،گراونڈ میں پوری طرح مقابلہ کرتے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے گراونڈ میں موجود اپنے سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ )غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک پانچ نوجوانوں پر مبنی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم '’پاور رینجرز‘کا نیاٹریلر جاری کر دیا ۔ ہدایتکارڈین اسرائیلٹ کی اس فلم کی کہانی چھوٹے سے ٹاؤن کے رہائشی پانچ ایسے اسٹوڈنٹس کے گِرد گھومتی ہے جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر پاور رینجرزکہلانے لگتے ہیں ۔

ہائم سبان،برائن کیسٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 150ملین ڈالرلاگت سے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت24مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /حیدرآباد ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ایچ ایس سی کے سپلیمنٹری امتحان 2016ءمیں فیل ہونے والے طلبہ و طالبات جو اب ایچ ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کلاس کے سالانہ امتحان 2017ءمیں دینا چاہتے ہیں۔

ان کے لیے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 28 فروری تک لیے جائیں گے جبکہ امتحانی فارم 300روپے لیٹ فی کے ساتھ8مارچ‘ 600روپے لیٹ فی کے ساتھ 16 مارچ‘ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 22 مارچ‘ 1500روپے لیٹ فی کے ساتھ 30مارچ‘ 2000روپے لیٹ فی کے ساتھ 13اپریل اور 2500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 20اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔