جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمز ٹی وی( تعلیم / کراچی) جامعات سے متعلق امور پر باہمی رابط کو بڑھایا جائے اور سندھ کے طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے انٹریونیورسٹی فار پروموشن آف ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس میں شرکت کے لئے سندھ یونیورسٹی ،کراچی یونیورسٹی ، مہران یونیورسٹی ، این ۔ ای ۔ ڈی یونیورسٹی ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو ، ضیاء الدین یونیورسٹی ، ای۔ بی۔ اےسکھر ،سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلرز کا اجلاس سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پیر 13 فروری 2017 کو جامعہ ِ قانون میں منعقد ہوگا۔

اس بات کی منظوری جسٹس(ر) قاضی خالد علی کی زیر صدارت سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ Ph.Dلاء پروگرام خزاں سمیسٹر2017کے پری انٹر ٹیسٹ کا انعقاد HEC کی گائیڈلائن کی روشنی میں یونیورسٹی منعقد کریگی۔ اجلاس میں صحافیوں کی تعلیم و تربیت کے پروگرام کی توثیق دی گئی۔ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے سابقہ جج صاحبان کی یونیورسٹی میں پروفیسر کی تقرری کے لئے عمر کی حد 70 سال کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے بانی وائس چانسلر جسٹس(ر) قاضی خالد علی قانون کی تعلیم و تربیت اور دیگر جامعات کو ساتھ لیکر چلنے اور اُن کی بھی تعلیم و ترقی کے لیے کی جانے والی انتھک محنت اور دن رات کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

 

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دباؤ پر وفاق اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان ڈی محمد کے پی ایچ ڈی کے مقالے کا معاملہ سینڈیکیٹ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر پر اس حوالے سے شدید دباؤ تھا کئی روز قبل انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایک اعلیٰ افسر کی طرف سے فون بھی آیا تھا کہ سنڈیکیٹ کا اجلاس جلد بلانے کے لیے نئے وائس چانسلر سے کہا جائے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کا یہ پہلا سنڈیکیٹ کا اجلاس ہو گا ۔ کیونکہ وہ کبھی ماضی میں سنڈیکیٹ کے رکن نہیں رہے، گزشتہ ہفتے بورڈ آف ایڈوائس اسٹڈیز کے اجلاس میں بھی اُنہوں نے پہلی بار شرکت کی تھی، نئے وائس چانسلر کی زیرصدارت 17؍فروری کو ہونے والے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں ڈاکٹر سلمان ڈی محمد کے علمی سرقے کےمعاملے کو سرفہرست رکھا گیا ہے ۔

جس سے جامعہ کراچی پر پڑنے والے شدید دباؤ کا پتہ چلتا ہے، اجلاس میں اسلامک لرنگ کے تین پروفیسرز پر عائد علمی سرقے کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا، اجلاس میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ندیم الزماں کو اضافی انکریمنٹ دینے پر غور کیا کیا جائے گا۔ اجلاس میں جامعہ کراچی میں کھلنے والے دو بینکوں کی برانچز کے کرائے نامے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، لیکن پیٹرول پمپ پر بات نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ وسیع رقبے پر قائم پیٹرول پمپ بغیر کسی ٹینڈر کے سفارش پر محض ایک لاکھ روپے کرائے ماہانہ پر دیا گیا ہے.

اجلاس میں محمد اکبر کواسٹنٹ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن افسر مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا محمد اکبر سمیت درجنوں افراد سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے دور میں بغیر اشتہار اور انٹرویو کے بطور افسر بھرتی کرلیے گئے تھے، اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے خاندان کی مدد کے لیے فنڈ قائم کرنے پر غور کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی اور علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پرسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سر زمین کے چیئر مین مصطفٰی کمال شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے، ہاتھ ملاکریکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
سیمینار میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال ساتھ ساتھ بیٹھے۔مصطفیٰ کمال نے اپنی نشست فاروق ستار کو پیش کرتے ہوئے میڈیا کے فوٹیج بنانے پر تبصرہ کیا کہ کہیں تو گلے مل لوں؟
سیمینار سے خطاب میں سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انہوں نے کراچی میں تین سو ارب روپے اپنے ہاتھوں سے خرچ کئے۔اگر کوئی میری بات مانتا ہے تو میرا بھائی ہے۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے مزید کہا کہ ملک میں تین کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے ، ایک کروڑ بچے ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ ساڑھے تین لاکھ بچے بھوک سے مررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہوسکتا ہے۔
سیمینار میں بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفرار بگٹی ،وزیر صحت بلوچستان رحمت علی بلوچ اور ڈپٹی اسپیکر راحیلہ درانی نے بھی شرکت کی۔
 
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے ۔
ان کا کہناتھاکہ بلوچستان میں جرائم کی شرح کراچی اور فیصل آباد سے کم ہے،یوتھ اور فورسزنے بلوچستان میں امن کا سورج قائم کیا ہے۔
 

 

 
ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفوری حیدری کو امریکی ویزا کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی وفد کا دورۂ امریکا منسوخ کر دیا۔
انہوں نے امریکی حکام کی وضاحت تک سینیٹ کے امریکاکے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کر دیے۔اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کاکہنا ہے کہ جب تک امریکا وضاحت نہیں کرے گا، سینیٹ کا کوئی وفد نیویارک نہیں جائے گا۔
13 سے 14 فروری تک نیویارک میں ہونے والے بین الا پارلیمانی مباحثے میں شرکت کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفوری حیدری نے 10 فروری کو امریکا جانا تھا۔
گزشتہ ہفتے مولانا غفور حیدری اور سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو ویزا درخواست دی۔
امریکی سفارت خانے نے سینیٹر صلاح االدین ترمذی کا ویزا جاری کر دیا،مگر ڈپٹی چیئرمین کو ویزا دینے میں غیر ضروری تاخیر کی ۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو بر وقت امریکی ویزا جاری نہ ہونے پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سختی سے نوٹس لیا۔
چیئرمین سینیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک امریکی حکام وضاحت نہیں کرتے، سینیٹ کا کوئی وفد امریکا کا دورہ نہیں کرے گا، نہ ہی امریکا سے آئے کسی وفد، کانگریس کے رکن یا سفارت کار کا سینیٹ میں خیر مقدم کیا جائے گا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے زیرِ اہتمام فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسزکے فی الفورہونے والے فارغ التحصیل طلبا و طالبا ت کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا
s1
 
تقریب میں طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی
 
s2
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف فنائنشل آفیسر بابر سلیم کا کہنا تھا کہ معاشرے میں تبدیلیاں آتی ہیں اور جو کوئی ان تبدیلیوں کو اپنالیتا ہے کامیابی ان کو ملتی ہے۔
 
s4
 
جبکہ آدم جی انشورنس کی جنرل مینجر شہلا حسین نےپروقار تقریب میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے
 
s4
الوداعی تقریب میں طلبہ وطالبات نے تقاریر، ڈرامے، موسیقی ، رقص کا اہتما م کیا اور تقریب کوچار چاند لگادیا۔ پروگرام میں ہونہار طلبا و طالبا ت اور اساتذہ میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئی۔

s3

s5

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاڑکانہ) نوشہرو فیروزسے درگاہ مہبن شاہ لاڑکانہ جانے والے زائرین کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی، حادثے میں چار افراد جاں بحق تو پینتیس افراد کو بچالیا گیا، تاہم دس افراد تاحال لاپتا ہیں۔

سندھ میں سڑکوں کے بعد دریا میں بھی حادثے ہونے لگے، دریائے سندھ میں زائرین کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 4افراد جاں بحق تو 35کو بچا لیا گیا مگر افسوس کہ 10افراد منزل کے قریب پہنچے لیکن کنارا نہ ملا اور اب تک لاپتا ہیں۔

دریا سے موٹر سائیکلیں اور دیگرسامان نکال لیا گیا، لیکن ڈوبے گئے مزید دس افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اسلام آباد یونائیٹڈ نے 14اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر97رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سمتھ اور بلنگز نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ،سمتھ31اور بلنگز نے 37رنز بنائے جبکہ ہیڈن 9رنز بنا کر ایلیٹ کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سیم بلنگز پر پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص اور بھنگڑے کا  کچھ ایسا اثر ہوا ہے کہ اب انہوں نے بیٹنگ بھی ”بھنگڑا اسٹائل“ میں کرنا شروع کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں سیم بلنگز نے ایک بال کو فائن لیگ کی جانب شارٹ مارنے کی کوشش کی تاہم گیند آف سائیڈ پر آئی اور اس کا باﺅنس اتنا تھا کہ وہ سیدھی ان کے ہیلمٹ سے ٹکرا گئی۔

سیم بلنگز بھی گیند کو ہیلمٹ کی جانب آتا دیکھ کر گھبرائے نہیں بلکہ ایک ”سانڈ“ کی طرح ٹکر مار کر باﺅنڈری کے پار پہنچا دیا اور اپنی ٹیم کو 4 رنز بھی دلا دئیے۔ سیم بلنگز کی اس شاٹ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر بہت زیادہ شیئر  کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ اسے ”بل شاٹ“ قرار دے رہے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اداکار سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر نے جارہے ہیں جس کے کے لیے وہ دن رات محنت میں لگے ہوئے تاہم اداکار کی زندگی کی بہترین عکاسی کے لیے انہوں نے 250 گھنٹوں سے زائد اداکار کی اداکاری کو غور سے دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپورہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے سر توڑ محنت کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نہ صرف اداکارعامرخان کی طرح کردار کی بہترین عکاسی کے لیے وزن بڑھایا بلکہ انہوں نے اداکارکی طرح اداکاری کے لیے 250 گھنٹے سے زائد ان کو بخوبی غور کیا ہے۔

اداکار نے سنجے دت کی طرح اداکاری کرنے کے لیے ان کی فلمیں، وڈیوز، انٹرویوز، بات چیت کا طریقہ ، آداب سمیت متعدد چیزوں کو 250 گھنٹے سے زائد دیکھا جب کہ اداکار نے سنجوبابا سے متعدد ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ اس سے قبل رنبیرکپور نے خود کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے نااہل اداکار قراردے دیا تھا لیکن اب وہ بہترین اداکاری کے لیے دن رات لگے ہوئے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل فلم میں اداکارہ سونم کپور، انوشکا شرما اور دیا مرزا نظر آئیں گی۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) آسٹریلوی نیوی شپ کراچی پہنچ گیا جس کا شاندار استقبال پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمسن اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےکیا، گزشتہ رات آسٹریلیا ڈے کے سلسلے میں ہونیوالے استقبالیہ میں رائل آسٹریلوی نیوی فریگیٹ ایچ ایم ایس ارونٹا (HMAS Arunta)،

اس کے کمانڈر کیمرون اسٹیل اور جہاز کی کمپنی کا خیر مقدم کیا ۔

news 1486812469 5308
تفصیلات کے مطابق ایچ ایم ایس ارونٹا (HMAS Arunta) مشرق وسطی  میں سمندری حفاظت، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے عمان ایکسرسائز میں شرکت کے لیے کراچی کی بندرگاہ پرپہنچا، ہائی کمشنر ایڈمسن
نے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ تعلقات کی وسعت پر عکاسی ڈالی ، بالخصوص دونوں ممالک کی دفاعی تربیتی اکیڈمیوں کے ذریعے فوجی افسران کے دیرینہ تبادلےکو سراہا۔محترمہ نے کہاکہ "آسٹریلوی بحریہ کے جہاز مشترکہ بحریہ فورسز کے ساتھ مل کر بحر ہند میں بحری سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ، ہم بحر ہند نیول سمپوزیم (آئی اون) کے رکن بھی ہیں جو انسانی امداد، ڈیزاسٹر ریلیف، انسداد قذاقی اور معلوماتی تبادلے کے ورکنگ گروپس کے ذریعے، رکن ممالک کے درمیان 'باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے سرگرم ہے۔
news 1486812469 2818 1
ایچ ایم ایس ارونٹا اور 191 کے اس جہاز کی کمپنی گزشتہ سال نومبر میں روکنگھم، مشرق وسطی کے علاقے میں آپریشن مینیٹو کے لئے مغربی آسٹریلیا میں ایچ ایم ایس سٹرلنگ بحری اڈے سے روانہ ہواتھا ۔ اس کے نو ماہ کی تعیناتی کے دوران، ایچ ایم ایس ارونٹا انسداد دہشت گردی،قذاقی کےمقابلہ اور منشیات کی روک تھام سمیت سمندری قومی مشترکہ میری ٹائم افواج کے طور پر خلیج فارس، خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں سیکیورٹی آپریشن کر رہے ہیں۔