جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی (واشنگٹن) امریکا کی اپیلیٹ کورٹ نے ٹرمپ حکومت کی اپیل مسترد 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکامیں داخلے پر پابندی لگانے کے صدارتی حکم نامے پر عمل معطل رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ 29 صفحات پر مشتمل اس فیصلے میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے نظرثانی کی اس درخواست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا صدارتی حکم نامہ امریکہ کے تحفظ کےلیے ضروری ہے؛ اور یہ کہ مذکورہ صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد روکنے کا فیڈرل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدارتی وکیل ایسے ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ صدارتی حکم نامے کے تحت سفری پابندیوں کی زد میں آنے والے سات ممالک یعنی ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں نے ماضی میں امریکہ آکر دہشت گردی کی ہو۔
فیصلے میں یہ بھی لکھا ہے کہ سماعت کے دوران صدارتی وکیل نے مختلف مواقع پر حکم نامے کی الگ الگ تشریحات کیں اور اس حکم نامے کی قانونی حیثیت سے متعلق ابہام پیدا کیا۔ فیصلے میں جج صاحبان نے لکھا: ’’اگرچہ صدر کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا استحقاق ہے کہ وہ تارکینِ وطن اور قومی سلامتی سے متعلق پالیسیوں میں ضروری ردوبدل کریں لیکن اُن (ٹرمپ) کے دعوے اس سے بھی بڑھ کر ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ قومی سلامتی کے بارے میں (ان کے) خدشات پر نظرثانی ممکن نہیں، چاہے ان کے اقدامات آئین کے تحت فراہم کردہ حقوق اور تحفظ میں مداخلت کے مترادف ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘
اپیل کورٹ میں شکست کے فوراً بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے غصے کے عالم میں ٹویٹ کیا: ’’کورٹ میں دیکھ لوں گا، ہماری قوم کا تحفظ داؤ پر لگا ہے۔‘‘
جبکہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کورٹ کے فیصلے کو ’’سیاسی فیصلہ‘‘ قرار دیا اور بتایا کہ اب وہ اپنا مقدمہ امریکی سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر اب تک انہوں نے نئے اٹارنی جنرل جیف سیشنز سے بھی کوئی بات نہیں کی ہے لیکن آئندہ لائحہ عمل وہ ان ہی کے مشورے سے طے کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاک بحریہ کے زیر انتظام کثیرالقومی بحری مشق امن 17 کا بین الاقوامی پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر ایڈمرل عارف اللہ حسینی کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق امن زندہ باد پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کثیر القومی بحری مشق امن 17 کا بین الاقوامی پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آج باقاعدہ طور پر آغاز ہوگیا۔ مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی بینڈ کی روایتی دھنوں کے ساتھ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ امن17 میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کے عملے ، مندوبین، سفراء اور پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
All Foriegn delegates saluting their national flags at the Flag Hoisting Ceremony of Multinational Exercise Aman 17 held today at PN dockyard 1 680x322

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ ہم سب یہاں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے مشترکا مقصدکے تحت جمع ہوئے ہیں تاکہ اس دنیا کو تمام انسانیت کے لیے امن کاگہوارہ بنایا جائے اور ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جائے۔ ہمارا آئین بھی ہم سے اسی بات کا تقاضہ کرتا ہے۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں اگر ساری دنیا متحد ہوجائے تو یہ ہم سب کے بہترین مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ہونے والے جیو اسٹریٹیجک تغیرات کے باعث پاکستان کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا ہے۔تاہم ان تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت سے مواقع بھی فراہم کئے ہیںجو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں ایک محفوظ ماحول کا تقاضا کرتے ہیں ۔
Commander Pakistan Fleet VIce Admiral Arifullah Hussaini addressing the audience during the Flag Hoisting Ceremony of Multinational Exercise Aman 17 held today at PN dockyard 4 1 680x294

ایڈمرل حسینی نے کہا کہ پاک بحریہ نے بحر ہند کے تحفظ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ خطے میں کلیدی کردار کا حامل ہونے کی وجہ سے پاکستان کی میری ٹائم فورسز دیگر بحری افواج کے ساتھ مل کرگہرے پانیوں میں منشیات کی تجارت، ہتھیاروں اورانسانی اسمگلنگ، دہشت گردی اور بحری قذاقی کے انسداد میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ خطے میں دیر پا امن کے قیام اور ان خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں مشترکہ کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کے مکمل طور پر فعال ہونے کی صورت میں یہ تعاون مزید اہمیت اختیار کرجائے گا۔ یہ اہم منصوبے نہ صرف ملکی اور علاقائی سطح پربلکہ خطے سے باہر بھی خوشحالی لانے کا سبب بنے گا۔ 
All Senior Foriegn officials infront of their national flags at the Flag Hoisting Ceremony of Multinational Exercise Aman 17 held today at PN dockyard 2 680x272

ایڈمرل حسینی نے کہا کہ کثیر القومی مشقیں امن17 خطے میں کام کرنے والی بحری فورسز کی جوابی کاروائی کی صلاحیتوں،حکمت عملی اورطریقہ کار میں بہتری لائیں گی۔ اس مشقوں کامقصد باہمی مفاہمت کا فروغ ہے جو رسمی اور غیر رسمی روابط کی بدولت مزید فروغ پائے گی۔  یہ مشقیں شرکاء کے مابین باہمی اور اشتراکی سیکیورٹی کے تصور کو مزید واضح کریں گی۔ پاکستان اوربالخصوص پاک بحریہ کو ان کاوشوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے امن مشقوں میں شرکت کرنے والی بحری افواج کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی ایک ساتھ موجودگی سے مشترکہ تعاون اور بھائی چار ہ مزید فروغ پائے گا جس سے تنازعات میں کمی آئے گی اور باہمی اتفاق پید ا ہوگا جس کی بدولت دیرپا امن کے قیام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے عزم کی حمایت پر امن مشقوں میں شریک ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Commander Pakistan Fleet VIce Admiral Arifullah Hussaini addressing the Flag Hoisting Ceremony of Multinational Exercise Aman 17 held today at PN dockyard 2 680x453 

پاکستان نیوی2007 سے ہر دو سال بعد امن مشقیں منعقد کرتی ہے ۔ان مشقوں کا آغاز پاکستان بحریہ کی کاوشوں سے ہوا جن کا مقصد تمام بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا۔حالیہ امن مشقیں اس سلسلے کی پانچویں کڑی ہیں۔ان مشقوں کے شرکاءکی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس برس 36 ممالک کے بحری جہاز، ہوائی جہاز، اسپیشل آپریٹنگ فورسز، آبزرور ز اور اسپیکرز ان مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ بحری مشقوں کے علاوہ امن مشقوں کا ایک اہم پہلوتین روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس بھی ہے جو نیشنل میری ٹائم پالیسی ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہے۔  

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)پاکستان پر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا الزام لگانے والا بھارت ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں کو قتل کی ترغیب دینے لگا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی تعلیمی اداروں کے نصاب میں بچوں کو جانورمارنے کی ترغیب دی جانے لگی ہے ۔ بھارتی نصاب میں شامل ”اوور گرین ورلڈ“ کتاب میں بچوں کو ہوا کی اہمیت بتانے کیلئے بلی کو مارنے کا سبق پڑھایا جا رہا ہے ۔
چوتھی جماعت کے طالب علموں کو پڑھائی جا نے والی کتاب بھارتی درالحکومت کے سینکڑوں اسکولز کے علاوہ ریاست پنجاب اور ہریانہ میں گزشتہ سال سے پڑھائی جا رہی ہے۔
کتاب میں موجود سبق کے ذریعے ایک تجربہ کروایا جاتا ہے جس کے دو خالی ڈبے استعمال کر کے ایک میں ہوا کیلئے سوراخ بنایا جاتا ہے جبکہ دوسرا ڈبہ ہوا کی آمدروفت سے پاک رکھا جاتا ہے۔ دونوں ڈبوں میں بلی کے دو چھوٹے بچوں کو ڈالا جاتا ہے اور ڈبے پوری طرح بند کر دیے جاتے ہیں۔کچھ دیر بعد دونوں ڈبو ں کو کھول کر دکھایا جاتا ہے مگر مکمل طور پر بند ڈبے میں موجود بلی کا بچہ اس وقت تک مر چکا ہوتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) جنوبی افریقہ سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے ساتھ ہی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو 5ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی جو رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے ۔

کپتان اے بی ڈویلیرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”ہم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد بے حد خوش اور پرجوش ہیں “۔ ٹیم میں دو سال پہلے گزرنے والے ورلڈ کپ سے قبل مشکل صورت حال تھی مگر ہم نے ٹیم کو دوبارہ مضبوط کرنے اور ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کی جس کا پھل ملا ہے “۔

اس سے قبل نومبر 2014ءمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھی جس کے بعد بھارت نے سری لنکا کو 0-5سے وائٹ واش کرنے کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر اس کے بعد یہ اعزاز آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 1-4سے ہرانے کے بعد حاصل کیا تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)عراقی وزیراعظم حیدرالعابدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران عراقی صدر نے زور دیا کہ عراق کو ان 7 ممالک کی فہرست سے نکالا جائے جن کے شہریوں کو حال ہی میں ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا داخلے سے روکنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔
 
عراقی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم حیدرالعابدی نے امریکی صدر سے فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں کیوں کہ امریکا کا سفر کرنا عراقی شہریوں کا حق ہے اس لئے ایگزیکٹو آرڈر میں شامل عراق کا نام نکالا جائے۔ وزیراعظم ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے وزارت خارجہ سے بات کریں گے اور مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

عراقی وزیراعظم نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری حالیہ ایگزیکٹو آرڈر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور دیگر ممالک پر لگائی گئی پابندی شدت پسندی کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے والے ممالک کو سزا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے امریکا سے تعاون مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور امریکی صدر کو دورہ عراق کی دعوت بھی دی ۔
 

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان ٹیسٹ اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کے بارےمیں کہاکہ ایسا کبھی سوچا بھی نہیں جو انہوں نے کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کےمطابق مصباح الحق نے کھلاڑیوں کے ملوث ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق اپنے مستقبل کا فیصلہ 5 سے 6 روز میں کریں گے اور مصباح دورہ ویسٹ انڈیز سے متعلق بورڈ کو خود آگاہ کریں گے۔ 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کے مشتبہ افراد سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز پی سی بی نہیں بلکہ آئی سی سی کے انٹرنیشنل انویسٹی گیٹرز نے کیا ۔

ذرائع کے مطابق کئی کھلاڑیوں نےسٹے بازوں کو خراب کارکردگی کا یقین دلایا تھا ۔کچھ کھلاڑیوں نے سٹے بازوں کی پیشکش کو قبول کیا اور کچھ کھلاڑیوں نے سٹے بازوں کی پیشکش سن کر بتایا نہیں جن کھلاڑیوں کو واپس وطن بھیجا گیا انہوں نے سٹے بازوں کی پیشکش کو قبول کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے پہلے سٹے بازوں کا گروہ کھلاڑیوں کے ہوٹل میں نظر آیا۔پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی آئی سی سی کے گرینڈ آپریشن کا حصہ ہے۔شاہ زیب حسن اورمحمد عرفان کو فیلڈ سے بلا کر پوچھ گچھ کی گئی۔

شرجیل خان اور خالد لطیف گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں . پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو شوکاز جاری کرکے 7دنوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد عرفان کو آج کسی وقت وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےذوالفقار بابر کو بھی وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید دور میں برق رفتار انٹرنیٹ سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق اس حوالے سے فائیو جی ٹیکنالوجی گیم چینجر ثابت ہوگی، جو سیکنڈوں میں ڈیٹا کی بڑی مقدار منتقل کرنے کی سہولت صارفین کو فراہم کرے گی۔
لیکن یہ برق رفتار سروس آخر استعمال کے لیے کب میسر ہوگی؟ ، اس سوال کا جواب کسی کو نہیں معلوم، تاہم جو چیز معلوم ہے وہ '5جی' سروسز کا لوگو ہے۔ جتنی پیچیدہ یہ سروس ہوگی، اس کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں منظرعام پر آنے والا '5 جی' کا لوگو کافی سادہ ہے۔
خیال رہے کہ فائیو جی کی سپیڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی رفتار ایل ٹی ای ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ سے ایک ہزار گنا زیادہ تیز ہوگی، جبکہ چین اس حوالے سے ایک نمونے کی آزمائش بھی کرچکا ہے، جس میں ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 3.5 جی بی فی سیکنڈ سامنے آئی تھی
اب تک کی سامنے آنے والی معلومات کے مطابق فائیو جی سروسز ملی میٹر ویو کی بنیاد پر کام کریں گی اور صارفین کو حیرت انگیز انٹرنیٹ سرفنگ کا موقع فراہم کریں گے۔
یاد رہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی اس وقت دنیا میں کہیں بھی دستیاب نہیں، چین، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ نے 2020 تک فائیو جی سروسز کو متعارف کرنے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے جس کے حصول کے بارے میں ماہرین کچھ زیادہ پرامید نہیں

 

 

 ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کے بعد پی سی بی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اور 22 مزید کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی کنگز کے میچ کے دوران شاہ زیب حسن کو فیلڈ سے بلا کر پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ان کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ مزید کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 5ایک روزہ میچوں کے آخری میچ میں 88رنز سے شکست دیکر سیریز 0-5سے اپنے نام کرلی ہے۔ اس کے ساتھ لنکن ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرکے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔

جنوبی افریقہ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 24ویں مرتبہ اننگز میں 350پلس اسکور بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پروٹیز نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں384 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر بھارت کا زیادہ مرتبہ اننگز میں350 پلس اسکور بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ہوم سائیڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملا نے154 اور کوائنٹن ڈی کاک نے109 رنز اسکور کیے۔ جواب میں لنکن ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 296رنز اسکور کرسکی، ٹیم کی جانب سب سے زیادہ اسیلا گناراٹنے 114رنز اسکور کیے، پروٹیز بولرز کی جانب سے کرس مورس نے 4وکٹیں حاصل کیں۔