جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد )اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن ہمسائیگی اور اصولوں پر کاربند ہے اور بارہا تعمیری و نتیجہ خیز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی سیاستدان اس تمام تر صورتحال سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لئے بے معنی بیانات دے رہے ہیں ، بھارت کی جانب سے تناؤ پیدا کیا جارہا ہے اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے اب تک 400 کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں، پاکستان متعدد بار بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور ہم اقوام متحدہ میں تمام ثبوت بھی پیش کرچکے ہیں، اور بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی رچایا گیا لیکن پاکستانی افواج کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کو سرحدی علاقے کا دورہ کرایا گیا، میڈیا نے خود دیکھا کہ وہاں سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے، اس طرح پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر بھارتی کوشش ناکام ہوئی اور پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی دعوے نے بھارت کو تنہا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی مشقین معمول کے مطابق ہورہی ہیں مشقوں میں کئی ممالک کی شرکت پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور اتنے ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط بھارت کو مایوس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے سامنے سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ بارہا اٹھایا اور بتایا گیا کہ شدت پسند تنظیم آرایس ایس اس سانحے میں ملوث تھی لیکن بھارت کی جانب سے ابھی تک تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت بین البراعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے جس سے خطے میں ہتھیاروں کا توازن متاثر ہورہا ہے، بھارت کے پاس ایٹمی اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں اور اس نے ایک خفیہ نیوکلئیر سٹی بھی تعمیر کررکھا ہے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے پرعزم اور تمام اقدامات کا حامی ہے، ترجمان نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے 6 ریڈ کراس ورکرز کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں امریکی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ پاکستانیوں کے بارے میں خصوصی اقدامات نہیں لے رہے جب کہ پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانےنے بھی اس حوالے سے جامع بیان جاری کیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آج سے دبئی میں آغاز ہو رہا ہے اور افتتاحی تقریب میں جمیکن گلوکار شیگی اور علی ظفر پرفارم کرنے کے لئے بے تاب ہیں۔ افتتاحی تقریب کے شاندارانعقاد کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، جس میں لیزر شو اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کی میزبانی فہد مصطفیٰ کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کرکٹرز ایکشن میں آئیں گے، ایونٹ کا پہلا مقابلہ گذشتہ سیزن کی فاتح سائیڈ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا۔\
اسلام آباد کی قیادت اس بار بھی مصباح الحق کے انتہائی تجربے کار ہاتھوں میں ہے جوکہ دفاعی مہم کا کامیابی سے آغاز کرنے کیلیے پراعتماد ہیں، اس بار ٹیم کو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کی خدمات میسر نہیں جنھوں نے پہلی ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اس بارڈوپنگ تنازع میں الجھنے کی وجہ سے وہ ایک برس کی پابندی کے باعث ایونٹ میں شریک نہیں ہوں گے، ٹیم کو شین واٹسن، اسٹیون فن، سموئل بدری، بریڈ ہیڈن اور سام بلنگز جیسے غیرملکی پلیئرز کی خدمات میسر ہیں جبکہ بیٹنگ میں شرجیل خان اور خالد لطیف امیدوں کا محور ہوں گے، سعید اجمل بھی اپنی بولنگ کا جادو جگانے کیلیے موجود ہوں گے۔
 
دوسری جانب پشاور زلمی کی قیادت اس بار ویسٹ انڈیز کو دوبار ٹوئنٹی 20 چیمپئن بنانے والے ڈیرن سیمی کے ہاتھوں میں ہوگی جبکہ سپر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی تمام دباؤ سے آزاد ہوکر اپنی کرکٹ کھیلیں گے۔ زلمی میں ایون مورگن، سمت پٹیل، تلکارتنے دلشان، کرس جورڈن کی صورت میں غیرملکی اسٹارز موجود ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو 147رنز سے شکست دے دی
کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے اوپنرز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقرررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بناتے ہوئے میگا ایونٹ میں ایک بار پھر 300 سے زائد رنز بنا ڈالے، پاکستانی اوپنر ریاست خان 47 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 114 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مطیع اللہ نے 31 گیندوں پر 15 چوکے لگا کر 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد ظفر نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 13 چوکے لگا کر 78 رنز بنائے۔ محمد ادریس سلیم 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے لنڈسے ڈیوڈ، ویگن جیمز رولز اور ڈینیئل جیمز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو 147رنز سے شکست دیتے ہوئے مسلسل 9 ویں کامیابی سمیٹتے ہوئے ناقابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔
گرین شرٹس کی جانب سے 322 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم پاکستانی بولنگ کا جم کر مقابلہ نہ کر سکی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹیں گنوا کر 174 رنز ہی بنا پائی اور پاکستان نے میچ میں 147 رنز سے کامیابی سمیٹی، 5 آسٹریلوی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے، میتھیو جیمز 38، سٹیفن فرانسسکو 24، لنڈسے ڈیوڈ اور سٹیفن لیو 20,20 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے ادریس سلیم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا، اسرار حسن اور بدر منیر نے 2,2 شکار کیے۔
گرین شرٹس کی میگا ایونٹ میں یہ مسلسل 9 ویں فتح ہے، گزشتہ روز گرین شرٹس نے 374 رنز اسکور کرتے ہوئے میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 182 رنز سے ہرایا تھا جبکہ اس سے قبل نیوزی لینڈ، انگلینڈ، روایتی حریف بھارت، سری لنکا، نیپال، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)امریکی گلوکارہ میڈونا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر افریقی ملاوی سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بہنوں کی تصویر پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ اب یہ عمل پورا ہوگیا ہے اور انھیں اپنے خاندان میں شامل کرنے پر خوشی ہے۔ میڈونا نے لکھا کہ 'وہ ملاوی میں ان لوگوں کے بہت شکرگزار ہیں جنھوں نے اس کو یقنی بنانے میں میری مدد کی۔' اس موقع پر انھوں نے ذرائع ابلاغ سے اس 'عبوری وقت' کے دوران پرائیویسی قائم رکھنے کی درخواست بھی ہے۔ منگل کو انھیں ملاوی کی ایک عدالت سے بچے گود لینے کی اجازت ملی ہے۔اس سے قبل بھی وہ دو ملاوین بچوں کو گود لے چکی ہیں۔ انھوں نے سنہ 2006 میں انھوں ڈیوڈ کو اور سنہ 2009 میں مرسی کو گود لیا تھا۔

چند روز قبل میڈونا نے ملاوی کا ایک فلاحی دورہ کیا تھا اور اس دوران انھوں نے اس خبروں کی تردید کی تھی کہ انھوں نے مزید بچے گود لینے کی درخواست کی ہے۔ تاہم بدھ کو عدالتی کاغذات سے یہ امر افشا ہوا کہ ایستھر اور سٹیلا نامی چار سالہ بہنوں کے بارے میں اپنی فلاحی کام کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کے بعد انھوں نے ان بچیوں کو یتیم خانے سے گود لینا اپنا فرض سمجھا۔ میڈوناتصویر کے کاپی رائٹAFP اس سے قبل بھی وہ دو ملاوین بچوں کو گود لے چکی ہیں کاغذات کے مطابق ان جڑواں بچیوں کی والدہ ان کی پیدائش کے وقت چل بسی تھیں اور ان کے والد نے کسی اور خاتون سے شادی کر لی تھی اور ان بچیوں اور ان کے بہن بھائیوں کی ذمہ داری ان کے دادا دادی سنبھال رہے تھے۔

جج فیونا موال کا کہنا تھا کہ گلوکارہ ان جڑواں بچوں کو امریکہ میں آرام دہ زندگی اور پیار کرنے والا گھر فراہم کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 58 سالہ میڈونا ’بچوں کی پرورش کے لیے سمجھی جانے والی عمر کی حد سے زیادہ ہیں‘ تاہم انھوں نے اپنی بہتر صحت کی دلیل کے طور پر میڈیکل ریکارڈ پیش کیا تھا۔ جج کا کہنا تھا کہ ان کے فلاحی کام کی وجہ سے وہ یتیموں کے ساتھ رابطے میں آئیں اور اس تعلق کے نتیجے میں ان میں ان کی زندگی کا خلا پورا کرنے کا احساس پیدا ہوا اور انھوں نے اپنے گھر کے دروازے ان کے لیے کھول دیے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈتھرلر فلم اِٹ کمز ایٹ نائٹ کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔
ٹرے ایڈورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی اور بیٹے کو ایک پراسرار مخلوق کے خوف سے محفوظ رکھنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں جوئل ایڈگرٹن،ریلے کیوہ،کرسٹوفر ایبٹ،کیلون ہیریسن اور کارمن ایجوگو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈیوڈ کیپلان اور اینڈریا روا کی مشترکہ پروڈیوز کردہ سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم25اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش گزشتہ سال 26 اگست کو ہوئی تھی، جس کا نام ان دونوں نے اپنا نام جوڑ کر 'میشا' رکھا تھا۔
شاہد کپور کی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے اب تک اداکار اپنی بیٹی کو لے کر کافی حفاظتی رہے ہیں، وہ جہاں بھی نظر آئے انہوں نے اپنی بیٹی کو کیمرا کی آنکھوں، میڈیا اور مداحوں سے چھپا کر رکھا۔
شاہد کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند رپورٹرز کو ان کی بیٹی کی قریب سے تصاویر لینے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اداکار نے اتنے عرصے میں اپنی بیٹی کی کوئی تصاویر سوشل میڈیا پرمداحوں سے شیئر نہیں کی، جس کے باعث ان کے چاہنے والوں کا 'میشا' کی ایک جھلک دیکھنے کا لگاؤ حد سے زیادہ بڑھنے لگا۔
شاہد کپور نے اس دوران اپنی بیٹی کے پیروں کی ایک جھلک بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'رنگون' کے حوالے سے رکھی ایک پریس کانفرنس میں شاہد کپور نے کہا تھا کہ وہ جلد اپنی بیٹی کی پہلی تصویر دنیا بھر سے شیئر کریں گے۔
اب شاہد کپور نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی اور بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی، تاہم اس میں کوئی بھی میشا کو دیکھ نہیں پایا۔
اور آخر کار شاہد کپور نے اپنی بیٹی میشا کی پہلی تصویر اہلیہ میرا راجپوت کے ہمراہ ریلیز کردی، جس میں ان کی بیٹی کیمرے کی جانب دیکھتی نظر آئی۔
اس تصویر میں میشا اپنی والدہ میرا کے ہمراہ نہایت خوبصورت انداز میں موجود ہے، جس پر شاہد نے لکھا 'ہیلو ورلڈ'۔خیال رہے کہ شاہد کپور نے دہلی کی رہنے والی میرا راجپوت سے 7 جولائی 2015 کو شادی کی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے جس کے لیے انہوں نے بہت بار اچھے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا۔ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم رئیس کے ذریعے ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران ان کے کرئیر اور فیملی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں چیزوں پر یکساں توجہ دینا مشکل ہوتا ہے لیکن بہت سارے پراجیکٹس کے باوجود بھی میری پہلی ترجیح میرا بیٹا ’اذلان‘ ہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتی ہیں، یہ میری پسند پر منحصر ہے کہ میں کون سا کام کروں یا نہ کروں لیکن میرے لئے میرا بیٹا پہلی ترجیح ہے اور اس کے لئے بہت سے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا جبکہ اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا اسے عوام میں بہت پسند کیا گیا۔ اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کام کے دوران اپنے بیٹے کویاد کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہی ہے، یہ ہر ماں کے ساتھ ہوتا ہے، چاہے میں کہیں بھی ہوں میں اپنے بیٹے کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں جیسے اس انٹرویو کے دوران بھی میں بیٹے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہدایتکار شعیب منصور کو لگتا ہے کہ میں اداکارہ کے علاوہ ایک گلوکارہ بھی ہوں اور اداکاری سے زیادہ بہتر گلوکاری کرسکتی ہوں۔

شعیب منصور کی خواہش ہے کہ میں ان کی نئی آنے والی فلم “ورنہ” میں گلوکاری کروں لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا ہے کیونکہ میں اپنی ایک بڑی ناقد بھی ہوں۔ واضح ر ہے کہ اداکارہ کی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2012 میں طلاق پر اختتام پزیر ہوئی، اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقررکردیا ہے۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں پی سی بی کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے چیرمین شہریارخان، کوچ مکی آرتھر،اچیف سلیکٹر نضمام الحق اورمصباح الحق نے شرکت کی جس میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی جگہ ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقررکردیا گیا.
 
تاہم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اورامکان ہے کہ مصباح الحق ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پرکام بند نہیں ہوا، فاٹا اصلاحات پیکیج کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جب کہ فاٹا میں مزید امن کے لیے پوری منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا عمل ہم نے شروع کیا جوہم ہی مکمل کریں گے جب کہ فاٹا میں اصلاحات کے خلاف منفی پراپیگنڈا غلط ہے، تمام قیاس آرائیاں غلط اوربے بنیاد ہیں، حکومت قبائلی عوام کوخود مختاربنانے کیلئے اتفاق رائے حاصل کررہی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے اسلام آباد میں گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنا وطن سرسبز بنائیں، ہمارے یہاں درخت کٹتے ہیں جس سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
 
یہ منصوبہ ملک میں انقلاب لائے گا، وفاقی حکومت نے اس پروگرام کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں جب کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس منصوبے میں ہر صوبہ شامل ہورہا ہے۔ منصوبے کے تحت 50 کروڑ اسلام آباد میں خرچ ہوں گے جب کہ دیگررقم باقی صوبوں میں خرچ کی جائے گی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیرا عظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا تھا مگر چیلنج کو قبول کرتے ہوئے تمام مسائل حل کرنے کا عزم کیا ۔آج پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ۔” ملک میں کثیر الجہت اصلاحات کر رہے ہیں“۔ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے ویژن پر کام چل رہا ہے ۔
اسلام آباد میں امریکا ، برطانیہ ، چین اور اٹلی سمیت 38ممالک کے اداروں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ”آپ کا پاکستان کا دورہ نئے تجارتی مواقع فراہم کرے گا“۔ ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مختلف زونزقائم کررہے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول دے رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ رواں سال ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک لے گئے جبکہ خسارہ 8.2 فیصد سے کم ہوکر4.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔پاکستان میں کنزیومر مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 50ہزار پوائنٹس سے آگے نکل چکی ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ جب ہم 2013ءمیں آئے تومعیشت کی بہت بری حالت تھی مگر موجودہ حکومت کی پائیدارمعاشی اصلاحات کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔غیر ملکی سرمایہ کاری لا نے کیلئے پرعزم ہیں اورملک میں اقتصادی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔