جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(ملتان)ابو ظہبی سے تلور کاشکار کرنے کے لیے پاکستان آنے والے شکاریوں کے اعتراض کے بعد چولستان جیپ ریلی میں شامل ضلع رحیم یارخان کا 100 کلومیٹر کا روٹ تبدیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلی کے ابتدا میں جس روٹ کا نقشہ فراہم کیا گیا تھا اس میں 100 کلومیٹر کا صحرائی علاقہ بھی شامل تھا لیکن کچھ روز قبل اسے ریس سے نکال دیا گیا، جبکہ نیا نقشہ اب تک فراہم نہیں کیا گیا۔ریس ٹریک میں دو سرکلر روٹ شامل تھے،پہلا 240 کلومیٹر کا روٹ، جس میں 100 کلومیٹر کا ضلع رحیم یار خان اور 140 کلومیٹر ضلع بہاولپور کا علاقہ شامل تھا، جبکہ دوسرا روٹ 253 کلومیٹر کا تھا، جس میں 56 کلومیٹر کا علاقہ بہاولنگر جبکہ 197 کلومیٹر کا روٹ بہاولپور سے گزرنا تھا۔امیدوار نے بتایا کہ 'ضلع رحیم یار خان سے گزرنے والا 100 کلومیٹر کا ٹریک تبدیل کیا گیا ہے اور سرکلر کو 210 کلومیٹر تک محدود کردیا گیا ہے جو مکمل طور پر بہاولپور سے گزرے گا۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی سے آنے والے تلور کے شکاریوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے منتظمین کی ایک ٹیم کو روٹ کا سروے کرتا ہوا دیکھنے کے بعد شکاریوں نے حکام سے رابطہ کیا تھا۔جس کے بعد ریلی کا یہ ٹریک ابو ظہبی کے شکاریوں کو الاٹ کیے گئے علاقے سے منتقل کردیا گیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)مشہورمارشل آرٹس ہیرو ہیرو جیکی چن کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو ننجاگو موودی کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھوم رہی ہے، جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن، ڈیو فرانکو، مائیکل پینا، فریڈ آرمیسن، کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈکے معروف اداکار اور پٹودی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور نے بھی اپنے بیٹے کی پیدائش اور اس کا نام تیموررکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقیداور بحث پر پہلی مرتبہ اپنی خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے ڈالاہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران کرینہ کپور نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”تیمور علی خان“ کی کسی زندہ یا مردہ شخصیت سے کوئی مماثلت نہیں ہے، مجھے تو اس بات سے حیرانی ہوئی کہ لوگ کیوں ہمارے بیٹے کے نام کو اچھال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ”تیمور“ نام صرف اس لیے رکھا کہ اس کا مطلب عربی میں فولاد کے ہیں اور اس کا کسی زندہ یا مردہ شخصیت سے کوئی مماثلت نہیں ہے

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /راولپنڈی ) شعبہ معا شیات فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت سے کرنسی نوٹوں کو پہچاننے کے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا۔

صدارت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ناہید ضیاء ڈین فیکیلٹی آف سوشل سائنسس نے سر انجام دیئے۔ جبکہ عماد قاصر اسسٹنٹ چیف مینجراسٹیٹ بینک اسپیکر مقرر تھے۔ انہوں نے اصلی اور نقلی نوٹوں کی خصوصیات میں فرق واضح کیا۔

 

سیمینار کے آخر میں طالبات نے سوالات بھی کیے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استمعال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی50 میٹر کی حدود میں سگریٹ فروخت کرنے والی دکانوں اور شہر بھر میں شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21 دکانیں اور 16 شیشہ کیفے سیل کر تے ہوئے متعلقہ سامان قبضہ میں لے لیا۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائیاں سپریم کورٹ کی شیشہ نوشی کو ممنوع قرارا دینے اور صحت آرڈیننس 2002 کے تحت کی گئی ہیں ۔

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے جنگ کو بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے استمعال اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ، اینٹی نارکوٹکس فورس اور اسلام آباد پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ جس نے قائد اعظم یونیورسٹی کے اطراف اور مہرآبادی میں کارروائی کرتے ہوئےمجموعی طورپر سات کلو 540 گرام حشیش ، 68 بوتل شراب ، 230 گرام ہیروئن اور چھ موٹرسائیکل قبضے میں لیتے ہوئے 17 افراد کو حراست میں لیا ۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن ذرائع کے مطابق کامسیٹ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سو بچوں کو جرمانہ کیا، نسٹ یونیورسٹی میں سگریٹ نوشی کرنے پر چار طلبا کو ایک سمسٹر کے لیے معطل جبکہ دو کو یونیورسٹی سے بےدخل کر دیا گیا جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی میں چرس اور شراب برآمد ہونے پر دو طالب علموں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور ) خیرپور میں گورنمنٹ لاکالج کے انٹر ی ٹیسٹ میں فیل امیدواروں نے مظاہرہ کیا ،شہمیرخان پھلپوٹو، علی شیر ،شفیق احمد اور دیگر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ کالج میں سال کے داخلہ کے لیے منعقدہ انٹری ٹیسٹ میں من پسند امیدواروں کو کھلے عام نقل کرائی گئی مظاہرین ٹیسٹ کے دوران کرائے جانے والے نقل کے ویڈیو اپنے ہمراہ لائے تھے جو انہوں نے صحافیوں کو دکھائی انہوں نے انٹر ی ٹیسٹ دوبارہ لینے کا مطالبہ کیا۔

 

ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) گلگت میں نامعلوم ملزمان نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالماجد کے گھر پر حملہ کر دیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گلگت میں کرپشن کے اہم مقدمات کی تحقیقات کرنے والے نیب کے تفتیشی افسر عبدالماجد کو رات گئے نشانہ بنانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کی اورکیمیکل چھڑک کر گھر کو نظر آتش کر دیا ۔
شرپسندوں نے گھر کے مرکزی دروازے اور راہداریوں میں آگ لگا کر راستہ بند کردیا اور پھر فرار ہو گئے تاہم عبدالماجد نے اپنی مدد آپ کے تحت اہل خانہ کو بحفاظت گھر سے باہر نکال لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر گلگت میں کرپشن کے بڑے مقدمات کی تحقیقات کررہے ہیںاورواقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

ایمزٹیعمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کا کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے سے نکالا جانا قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کا اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھاکہ کے پی کے میں ضم ہوئے بغیر فاٹا اصلاحات اور تعمیر نو ممکن نہیں ہے ،حکومت کو اس مسئلے پر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ فاٹا کے 60لوگوں کی زندگی تباہ ہوچکی۔
عمران خان کا ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد میڈیا پر وائرل ہوگیا اور سینکڑوں لوگوں نے ری ٹوئٹ و لائک کیا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی حنیف گوہر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق حنیف گوہر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان اپنی رہائش گاہ پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے میں کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹرعارف علوی، عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں، تاجر برادری اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پی ٹی آئی اور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے۔ کراچی کی سیاست اب بہتر ہورہی ہے۔ پانامہ کراچی کے شہریوں کے لیے ضروری ہے،کراچی کے شہریوں کا زیادہ پیسہ چوری ہوتا ہے کیونکہ کراچی سب سے زیادہ ریوینیو جمع کرتاہے

 

 

 

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ ملک میں چوتھا الائنس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور نئے الائنس سے پیپلز پارٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی پی پی نے نیاپنڈور باکس کھولتے ہوئے کہا کہ پولیس کو قتل کرنے والوں کو اقتدار میں لایا گیا،مزار قائد پر قومی پرچم جلانے والوں کو حکومت میں شامل کیا گیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سیاسی گیم چینج ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کھیل سیاستدانوں کے ہاتھ میں نہیں ہوتا کچھ اور قوتیں بھی ہوتی ہیں جو فیصلے کراتی ہیں۔آخرمیں منظوروسان نے کہا کہ الیکشن میں مقابلہ پیپلز پارٹی،ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا۔