جمعہ, 11 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ویمن کرکٹر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بسماءمعروف نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز بناکر پہلی پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر بسماءمعروف نے دوہزار رنز کا سنگ میل گذشتہ روز بنگلہ دیش کیخلاف ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں حاصل کیا
آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پیچ پر پاکستانی کرکٹر کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر کے ذریعے بسماءکو مبارکباد دی گئی۔
 
 
ٹی 20 کپتان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ٹی20 کی کپتانی کا موقع دیا گیا ہے اور نئے آنے والے چیلنجز کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد ) سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سندھ حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے خود کو کیس سے الگ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خود کو کیس سے الگ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور خود کو شرمندگی سے بچانا چاہتا ہوں۔
مخدوم علی خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نجی وکلاءکی خدمات پر آبزرویشن دے چکی ہے،یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کو وکلاءکی فیسوں کا بوجھ اٹھا نا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے ذاتی وجوہات کی بناءپر کیس کی پیروی سے معذرت کی۔جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہمیشہ اچھی معاونت کو سراہا ہے۔
 
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ الگ ہورہے ہیں تو ایڈووکیٹ جنرل کو بندوبست کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی حیثیت ابھی حتمی نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست آجائے اور ممکن ہے کہ فیصلہ مستقبل میں ہو۔مشیران سے متعلق کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

 

 

 
ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد پولیس نے مختلف یونیورسٹیوں اور اطراف سے تین طلبا سمیت چار مبینہ منشیات فروش گرفتار کر لیے ہیں۔
 
اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی مختلف سرکاری و نجی یونیورسٹیوں اور اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ کارروائی میں تین طلبا سمیت چار مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق طالبعلم ولید شمیم سے سینکڑوں نشہ آدر گولیاں اور دو سو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ایک اور یونیورسٹی میں منشیات کے مبینہ سپلائر طالب عالم زمد الناس اور منشیات کے اسمگلر مطیع اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)وہ دن دور نہیں جب صرف ایک انجیکشن ہی سے خاص جین بدل کر کسی شخص کو عمر بھر کے لیے مضر کولیسٹرول سے بچا کر اسے جان لیوا امراض سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔ بہت سے لوگ ایک ایسے خاص جین کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو پوری زندگی ان کا مضر کولیسٹرول بڑھنے نہیں دیتا۔ لیکن اب ماہرین نے ایک انجکشن کے ذریعے جانوروں میں اسی جین کو بدل کر اس کا سوئچ آف کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس علاج سے انسانی جسم کے خلیات میں موجود خاص جین ہمیشہ کے لیے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور اس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں اور کروڑوں افراد کو دل، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے ہونے والے امراض سے بچایا جاسکے گا۔

چند روز قبل لندن میں ایک دواساز کمپنی کے سرجن نے بتایا کہ ’’کرسپر‘‘ (CRISPR) نامی تکنیک کے ذریعے ڈی این اے بہ آسانی تبدیل کیا جاسکتا ہے اور اسے انسانوں پر بھی آزمانا ممکن ہے۔ اس کے لیے صرف ایک انجکشن لگانا ہوگا جو مستقل طور پر تبدیلی پیدا کرے گا۔ سرجن نے بتایا کہ امیر ممالک کی ایک چوتھائی آبادی کی اموات فالج، امراضِ قلب اور بلڈ پریشر سے ہوتی ہیں جن کی بنیادی وجہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول ہے جسے ’’مضر‘‘ کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے۔

اس لیے آبادی کا بڑا حصہ کولیسٹرول گھٹانے والی دوائیں کھاتا ہے۔ 2005 میں معلوم ہوا کہ بعض افراد میں مضر کولیسٹرول کی سطح بہت کم رہتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا جگر ایک پروٹین ’’پی سی ایس کے 9‘‘ نہیں بناتا ۔ اس پروٹین کی غیرموجودگی ان لوگوں کو فالج اور دل کے امراض سے دور رکھتی ہے۔ پی سی ایس کے 9 خون میں گردش کرتا رہتا ہے اور انسانی رگوں میں موجود ایک دوسرے پروٹین کو ختم کردیتا ہے جو کولیسٹرول بڑھنے نہیں دیتا۔

اب ثابت ہوا کہ بعض لوگوں میں پی سی ایس کے 9 نہیں ہوتا اور دوسرا پروٹین متاثر ہوئے بغیر اپنا کام کرتے ہوئے خون میں کولیسٹرول کم کرتا رہتا ہے۔ کمپنی نے PCSK9 کے انسانی ورژن والا جین چوہوں میں کامیابی سے غیرمؤثر کیا ہے یعنی اس کا سوئچ آف کردیا ہے۔ ٹیکہ لگانے کے بعد چوہوں میں کولیسٹرول نمایاں طور پر کم ہوا۔ ماہرین نے چوہوں کے 26 مختلف ٹشوز پر اسے آزمایا ہے اور اس میں کامیابی ملی ہے تاہم اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ جین سوئچ آف کرنے کے عمل کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)اگر آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ جنک فوڈ کا استعمال ترک اور چائے میں کم چینی ڈالیں گے تو یہ یقیناً اچھا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ایسی غذاﺅں کو بھی چھوڑنا ہوگا جو بظاہر صحت کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہیں مگر وہ سچورٹیڈ فیٹس اور چینی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ 'صحت مند' آپشنز درحقیقت کسی بھی طرح صحت مند نہیں۔
یہاں ایسی غذاﺅں کا ذکر کیا گیا ہے جنھیں صحت کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے مگر وہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔
ڈائیٹ سافٹ ڈرنکس
اگر تو آپ میٹھے مشروبات کا استعمال ترک کرکے ڈائیٹ ڈرنکس کا انتخاب کرتے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ چینی نہیں ہوتی، تو یہ صحیح ہے کہ کم چینی فائدہ مند ہے مگر ان مشروبات میں مصنوعی مٹھاس اور دیگر اجزا ہوتے ہیں جو کہ پیٹ کے گرد جمع ہونے کا باعث بنتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ توند نکلنے کا باعث بنتے ہیں۔
انسٹنٹ نوڈلز
کچھ افراد انسٹنٹ نوڈلز کو صحت مند آپشنز تصور کرتے ہیں، جن میں نہ صرف ایم ایس جی ہوتا ہے بلکہ یہ اکثر 20 گرام سے زیادہ فیٹ اور پراسیس کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کے لیے کچھ زیادہ فائدہ مند نہیں۔
ناریل کا پانی
ناریل کا پانی بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اور بظاہر اس میں کوئی برائی بھی نہیں، مگر یہ اس میں کسی جوس سے کم چینی نہیں ہوتی بلکہ اکثر اس میں 4 چائے کے چمچ چینی کو میٹھا کرنے کے ڈال دیا جاتا ہے اور چینی کتنی نقصان دہ ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔
بادام کا دودھ
آج کل بازار میں بادام کا دودھ کافی عام ملتا ہے اور لوگ اسے صحت مند سمجھ پر پیتے ہیں، دودھ کی خاص بات اس میں شامل پروٹین اور کیلشیئم ہوتے ہیں، جبکہ باداموں کے اس دودھ میں اکثر حقیقی بادام تو ہوتے نہیں جبکہ ان میں پروٹین اور کیلشیئم کی شرح بھی کافی کم ہوتی ہے۔ اکثر کمپنیاں اس دودھ میں چینی کا اضافہ کردیتی ہیں تاکہ اس کا ذائقہ بہتر بنایا جاسکے۔
ناشتے میں بسکٹ
اگر تو آپ ناشتے میں بسکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو ان میں پروٹین کی شرح تو 4 گرام یا اس سے کم ہوتی ہے مگر چینی 10 گرام تک ہوسکتی ہے، چونکہ ان کا سائز بھی چھوٹا ہوتا ہے لہذا ایک کھانے سے کچھ بھلا نہیں ہوتا اور زیادہ کھا کر ہی اطمینان ہوتا ہے، اور اتنی مٹھاس سے دن کا آغاز میٹابولزم اور بلڈ شوگر کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوتا۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)سردیوں کا پھل نارنگی اپنے اندر بے شمار خواص و فوائد رکھتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل کئی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرتا ہے اور جلد کی خوبصورتی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔
لیکن اس پھل کے کچھ فوائد ایسے بھی ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ تو آپ ان فوائد کے بارے میں جانیں، اور جاتی سردیوں کی سوغات سے جی بھر کر لطف اٹھا لیں۔
:کینسر کا خطرہ گھٹائے
نارنگی متعدد اقسام کے کینسر سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی اور سٹرس جلد، پھیپھڑے، چھاتی اور معدے کے کینسر سے حفاظت فراہم کرتے ہیں۔
:وزن کم کرے
کیا آپ جانتے ہیں؟ سردیوں میں آپ بغیر کسی ڈائٹنگ کے صرف نارنگی کھا کر بھی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں؟ نارنگی دراصل جسم کی ضروریات کو پورا کر کے بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے جس سے آپ بار بار اسنیکس اور مختلف اشیا کھانے سے بچے رہتے ہیں۔
:کولیسٹرول میں کمی
نارنگی میں موجود پیکٹن اور لیمونن نامی اجزا جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول کے مطابق رکھتے ہیں اور اسے بڑھنے سے روکتے ہیں۔
:گردوں کے امراض سے حفاظت
نارنگی کا جوس جسم میں سٹریٹ کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جس سے گردوں میں پتھری بننے کا امکان کم ہوتا ہے۔ روزانہ نارنگی کا جوس پینا پتھری سمیت گردوں کے دیگر کئی امراض سے بھی حفاظت فراہم کرتا ہے۔
:بوڑھا ہونے سے روکے
نارنگی اور اس کے چھلکے جلد کی خوبصورتی کے لیے بہترین اشیا ہیں۔ یہ نہ صرف جلد کو چمکدار بناتے ہیں بلکہ جلد کی خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کو روک کر اسے خراب ہونے، اور جلد پر جھریاں پڑنے سے بچاتے ہیں۔
:نزلہ زکام سے بچاؤ
نارنگی ترش ہونے کے باوجود نزلہ زکام سے حفاظت اور ان کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ نارنگی میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار سردیوں میں مختلف وائرل انفیکشن سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)مظفرگڑھ میں محکمہ لائیواسٹاک نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ من مضرصحت گوشت اور 2بیمار جانور برآمد کرلیے۔ کارروائی میں 4قصابوں کو بھی گرفتارکیاگیا۔

ڈسٹرکٹ آفیسر لائیواسٹاک ڈاکٹرآصف کے مطابق پولیس کے ہمراہ محلہ قیوم نگر اور گارڈن روڈ پر چھاپے مارےگئے۔

اس دوران ڈیڑھ من مضرصحت گوشت اور 2بیمار جانور برآمدکرلیے۔ پولیس کاکہناہےکہ گرفتار افراد کےخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (صحت)لیموں کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں۔ یہ خاص طور پر گردوں اور جگر کی صفائی کے لیے بہترین ہیں۔ لیکن اگر لیموں کا صرف رس نکال کر استعمال کیا جائے تو ہم اس کے کئی فوائد سے محروم ہوسکتے ہیں۔ لیموں کو استعمال قبل اسے جما دینے سے اس کے فوائد تادیر محفوظ رہ سکتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں لیموں کے چھلکے اپنے اندر کیا فوائد رکھتے ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے چھلکے میں اس کے گودے سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق لیموں کا چھلکا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ جسم کے کئی اقسام کے انفیکشن کو ٹھیک کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا آنتوں سے نقصان دہ جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔ ماہرین کی تجویز ہے کہ لیمن جوس کے بجائے لیمن سموتھی کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس میں چھلکے بھی ملائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے باقاعدہ استعمال سے دمہ سے بچاؤ اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ بلڈ پریشر کی سطح کو بھی معمول کے مطابق رکھتا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کیلئے 36ممالک کی بحریہ کے جہاز پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں کل سے شروع ہونی والی 5روزہ بحری امن مشقوں میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے 36ممالک کی بحریہ کے جہاز کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں آج روس اور سری لنکا کے بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں۔
پاک بحریہ کے زیر اہتمام بحری امن مشقوں کا آغاز کل سے ہو گا ۔آج دیگر 9 ممالک کے بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ جائیں گے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارت میں جاری ورلڈ بلائنڈ ٹی 20کپ میں پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے سامنےرنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی 20کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 322رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔
قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 321رنز بنائے ۔
 
یاد رہے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اب تک ٹورنامنٹ کے تمام 8میچز میں فاتح رہی ہے ۔
قومی ٹیم نے میزبان بھارت ، انگلینڈ ، سری لنکا ، جنوبی افریقہ ، نیپال اور ویسٹ انڈیز سمیت 8ٹیموں کو بڑ ے مارجن سے شکست دی ہے ۔ قومی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔